Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے،مریم نواز

    بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن ٹی بی کے مکمل سدباب کیلئے ہمارے غیر متزلز ل عزم کا اظہار ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی جان موثر علاج سے بچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج ہے،عوام میں اس امر کی آگاہی بہت ضروری ہے، صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔
    انہوں نےکہا کہ ٹی بی سے بچاؤ کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کی معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا پڑے گا، ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد تر ک نہیں کی جائے گی۔
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ موذی مرض کے سدباب کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (ٹی بی) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (ٹی بی) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    تپ دق، جسے اکثر ٹی بی کہا جاتا ہے، ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو مائکوبیکٹیریم تپ دق کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے لیکن جسم کے دیگر حصوں جیسے گردے، تپ ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ٹی بی ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے جب کوئی متاثرہ شخص کھانستا ہے یا چھینکتا ہے، یہ انتہائی متعدی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (ٹی بی) کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جو ایک ’خاموش قاتل‘ بن کر ہزاروں جانیں لے رہا ہے۔ ٹی بی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت کے باوجود، یہ دنیا بھر میں سب سے اوپر متعدی قاتلوں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ٹی بی کو کووڈ-19 کے ساتھ ساتھ متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ صرف 2020 میں، تقریباً 10 ملین لوگ ٹی بی سے بیمار ہوئے، جن میں سے 1.5 ملین اس بیماری کا شکار ہوئے۔ تاہم ٹی بی قابل علاج ہے۔ پاکستان میں ہر سال 6 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جن میں سے کم از کم 27ہزار ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ اقسام کے بتائے جاتے ہیں جبکہ لگ بھگ 40ہزار مریض انفیکشن سے انتقال کرجاتے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں اس بیماری سے تقریباً 15 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ان میں سے 2 تہائی اموات جن 8 ممالک میں ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر بھارت میں، اس کے بعد چین، انڈونیشیا، فلپائن، پاکستان، نائجیریا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ہیں۔

  • پنجاب : جعلی پائیوڈین،  ڈیٹول،  اور  بیٹنو ویٹ کریم بنانے والی فیکٹری سیل

    پنجاب : جعلی پائیوڈین، ڈیٹول، اور بیٹنو ویٹ کریم بنانے والی فیکٹری سیل

    صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کامنڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپوں کے دوران جعلی ادویات کا سٹاک قبضےمیں لے کر 2 گودام سمیت 3 مقامات سیل کردیئے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران نزیر کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنو ویٹ کریم تیار کی جارہی تھیں۔ صوبائی وزیر صحت عمران نزیرکے ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے مظہر نام ملزم کو گرفتار کرکے فیکٹر ی کے 2گوداموں میں بھاری اسٹاک قبضے میں لیکر3 مقامات سیل کردیے ہیں ، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی قیادت میں بنائی گئی ڈرگ ونگ کی ٹیم نے سیمپلز لیکر ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیے، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین اور حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز میں لائق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ٹیم میں شامل تھے۔

  • 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر  آجائے گی، رانا تنویر حسین

    2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی، رانا تنویر حسین

    وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے آئندہ برس تک مہنگائی میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ برس مشکل ہے اس کے بعد مہنگائی کم ہو جائے گی،
    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا، رمضان پیکیج میں 19اشیاء دی جا رہی ہیں، رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکیج شروع کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا آدھی قیمت پر مل رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت 1300 کی بجائے 600 روپے وصول کی جارہی ہے، چینی کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کمی کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
    رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا کہ سبسڈی بڑھا کر وافر مقدار میں لوگوں تک یہ سہولت فراہم کی جائے۔

  • نواب شاہ زمین کا تنازع 6 افراد کی جان لے گئی

    نواب شاہ زمین کا تنازع 6 افراد کی جان لے گئی

    نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ایس ایچ او پبجو خالد نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک فریق سے بتایا جا رہا ہے ، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے، آئی جی سندھ کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع میں پولیس الرٹ ہے۔

  • پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ، تحریکِ طالبان افغانستان کی  ویڈیو لیک ہو گئی

    پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ، تحریکِ طالبان افغانستان کی ویڈیو لیک ہو گئی

    تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد میں موجود تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو ہدایات دے رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، ٹی ٹی اے کا کمانڈر جنگجوؤں کو بتا رہا ہے کہ منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6 ان کے معاونین ، اسی طرح 2 لیزر والے ہوں گے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ سنائپر بھی ہو گا، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، دہشت گرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں، ویڈیو میں پاکستان میں داخلے کے لیے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔
    ویڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو پوری مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشت گردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دیں، دوسری جانب دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی پر افغان عبوری حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔یہ دہشتگردپاکستان کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں جو افغان سرزمین کا مسلسل استعمال کر ر ہے ہیں، پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر افغان عبوری حکومت کو بارہا اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا مگر کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی ۔واضح رہے پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشت گردی کے واضح ثبوت بھی فراہم کیے جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا بے دریغ استعمال عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

  • سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، وزیر اعظم

    سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یومِ پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کر کے خوشی ہوئی۔انہوں نے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے، سعودی وزیر دفاع کو سول ایوارڈ ”نشانِ پاکستان“ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، ان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرکے انتہائی خوشی ہوئی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی وزیردفاع کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمانِ خصوصی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تھے۔

  • انڈونیشیا میں زلزلہ ،شدت 6.1 ریکارڈ

    انڈونیشیا میں زلزلہ ،شدت 6.1 ریکارڈ

    انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی  اقتصادی رابطہ کمیٹی میں تبدیلی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں تبدیلی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دوبارہ تشکیل دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے۔وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ تجارت، وزیرِ پاور، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔وزیرِ اعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی۔ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد : پی ٹی آئی کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں ملی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں ملی

    اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔اسلام آباد میں جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔