Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • امید ہے پیپلزپارٹی بھی کابینہ میں شامل ہو جائے گی ، خواجہ محمد آصف

    امید ہے پیپلزپارٹی بھی کابینہ میں شامل ہو جائے گی ، خواجہ محمد آصف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے پیپلزپارٹی بھی کابینہ میں شامل ہو جائے گی ، اتحادی جماعت اگر وفاق میں کابینہ میں شامل ہوئی تو پنجاب میں بھی ہو گی۔ کہ اسحاق ڈار کووزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ نے کیا ہے۔ا س وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ، اگر محکمہ کی ایکسپرٹیز سے فائدہ لیا جائے تو شائد فائدہ ہو گا ۔لیڈر شپ کومشورے کیلئے اُسی محکمہ کی ایکسپرٹیز لی جائیں تو فائدہ ہو گا ، اس معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کولڈ بلڈڈ ایکشن کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں صدر مملکت کے حلف کے بعد کابینہ نے حلف اٹھانا تھا ، امید ہے کہ کل یا پرسوں تک وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ رمضان المبار ک کا مہینہ آنے سے پہلے ذخیرہ اندوز پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں۔ پہلے ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے ، اب رمضان میں بھی بجلی چوری ہو رہی ہے ۔ بازاروں میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں ۔

  • ٹھٹہ: کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی تعداد 4 ہو گئی

    ٹھٹہ: کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی تعداد 4 ہو گئی

    میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک نیوی کے تعاون سے 4 ماہی گیروں کی لاشیں تلاش کرلیں ہیں، 100گھنٹے سے زائدکی جدوجہد کے بعد لاشیں حجامڑو کریک سے ملیں۔ پانچ روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی۔ٹھٹہ کے قریب کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ایک اور ماہی گیرکی لاش مل گئی، جاں بحق ماہی گیروں کی تعداد 4 ہوگئی۔ حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا۔
    14 ماہی گیر لاپتہ تھے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں اور باقی 10 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ان کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک نیوی ،میری ٹائم سکیورٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد حاصل کی ہے۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیوی اور مقامی ماہی گیروں کے تعاون سے لاپتہ مزید ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

  • پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اجلاس کل ہوگا

    پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اجلاس کل ہوگا

    پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا،غیر سرکاری مقامی رویت ہلال نے اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس نماز مغرب کے بعد جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کرینگے،اجلاس کیلئے تمام علاقائی علما کرام کو دعوت دے دی گئی ہے،صوبے بھر سے شہادتیں جمع ہونے تک اجلاس جاری رہے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے  جو قوم کو اکٹھا کرسکتا ہے، سابق صدر مملکت

    بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو قوم کو اکٹھا کرسکتا ہے، سابق صدر مملکت

    سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے، مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو میں تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کی قدر کی جائے، ملک انتشار کا شکار ہے اسے جوڑنے کی ضرورت ہے، میں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی اور کوشش کی کہ توڑا نہیں جوڑا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جوڑنے کیلئے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ملک سے کشیدگی ختم کرنی چاہئے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے صدرِ مملکت بننے کا موقع دیا، امید ہے بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری ہوجائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہرملاقات میں معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی، ہر اعتبار سے کوشش کی معاملات کو جوڑا جائے، ملک کو جوڑنے کے لئے سیاسی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، پاکستان کو جوڑنے کے لئے اچھا اقدام کیا جائے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، میرے پاس سائفر بھیجا گیا تھا، کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے، میں تو جوڑنے کی بات کر رہا ہوں، ملک کو جوڑ دیا جائے تو ترقی کرے گا، پاکستان کو جوڑنے کے لئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، معیشت 2 سے 3 سال سے زوال کا شکار رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے کہا تھا مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے تک اسمبلی اجلاس نہ بلاؤ، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا آرمی چیف کی تعنیاتی میں ترجیح میرٹ ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج بھی میرے لیڈر ہیں۔

  • محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی جائے گے،

    محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی جائے گے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔محسن نقوی کیساتھ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی ہمراہ ہونگے ۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈز حکام سے ملاقات کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔

  • پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ایڈز جیسے خطرناک اور جان لیوا بیماری کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے پنجاب میں گزشتہ سال سے ابتک ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز 22 سو ہیں۔ ان میں سے صرف لاہور میں رواں سال سے ابتک ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں سے رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ سے رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ڈی جی خان سے رپورٹ ہوئے۔ ترجمان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پر سینٹر کھولنے اور سکریننگ کرنے پر ان کیسز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جبکہ سکریننگ کے عمل میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔

  • لکی مروت : ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث 4 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    لکی مروت : ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث 4 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    لکی مروت: وانڈہ میر عالم چشمہ روڈ کے قریب چڑھائی سے اترتے ہوئے ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ لکی مروت حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 لکی مروت اور ریسکیو 1122 عیسیٰ خیل (پنجاب) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 لکی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور جسد خاکی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عیسی خیل منتقل کردیا۔

  • ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا امکان

    ملک کے مختلف مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد /مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، لیہ ، جھنگ، فیصل آباد،ناروال، اوکاڑہ، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ،اٹک ، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں ، کرک، کوہاٹ، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیراور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے اضلاع خاران، قلات،چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

  • انڈونیشیا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد  ہلاک

    انڈونیشیا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 21 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ عارضی سرکاری پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈونی یوسریزل نے بتایا کہ جمعہ کو دیر گئے مغربی سماٹرا کے پسیسر سیلاتن ضلع میں ایک دریا نے اپنے کنارے کو پھٹا اور پہاڑی دیہاتوں کو چیر دیا۔ یسریزل کے مطابق، کوٹو الیون تروسان کے گاؤں سے سات لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ مزید تین لاشیں دو ہمسایہ دیہات سے ملی ہیں، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔تاہم سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
    یوسریزل نے کہا کہ "مرنے والوں اور لاپتہ افراد کے لیے امدادی کوششوں میں بجلی کی بندش، مٹی اور ملبے سے ڈھکی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں”۔ایجنسی کے مطابق کم از کم دو دیہاتی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 80,000 سے زیادہ لوگ عارضی سرکاری پناہ گاہوں میں پناہ لئے ہوئے ہے انڈونیشیا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں، جہاں لاکھوں لوگ سیلاب کے میدانوں کے قریب رہتے ہیں۔

  • کابینہ ڈویژن نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    کابینہ ڈویژن نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    کابینہ ڈویژن نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری نے باضابطہ طور پر بطور صدر مملکت ذمہ داریاں سنبھال لیں،10 مارچ کو آصف علی زرداری نے صدر مملکت کا حلف اٹھا لیا ،گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو لکھ دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری کا نوٹیفکیشن مسلح افواج، پارلیمنٹ، چیف سیکرٹریز، چاروں گورنرز کو بھجوا دیا گیا۔