Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

    وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا

    رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار شیڈول کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے، ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

  • وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ گریڈ 21 کے افسر سید مجتبیٰ حسین کو سینئرجوائنٹ سیکریٹری وزارت آبی وسائل، گریڈ 21 کے افسر معراج انیس عارف سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار، گریڈ 21 کے افسرطارق رشید سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات کردیے گئے۔
    گریڈ 20 کے افسر عثمان سروش علوی کو جوائنٹ سیکریٹری وزارت مواصلات تعنیات کیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے افسر ملک امان جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار، گریڈ 20 کے افسر عبدالوحید جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ منصوبہ بندی، گریڈ 20 کی افسر ماروی قادر جوائنٹ سیکریٹری ریونیو ڈویژن تعینات کی گئی ہیں۔

    گریڈ 20 کے غلام فاروق جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ آبی وسائل، گریڈ 20 کے افسر فیاض الحق جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، گریڈ 20 کے افسر اورنگزیب جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ دفاع تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کی افسر شبنم عامر خان کی خدمات وفاقی شرعی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ دفاع عبدالجبار کاتبادلہ کردیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح ڈپٹی سیکریٹری غلام یاسین کا وزارتِ مواصلات سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

  • تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، سراج الحق

    تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران جنہوں نے 300یونٹ فری دینےکا اعلان کیا تھا، مارچ میں300یونٹ فری نہ ہوئےتوپھرہمارے ہاتھ ان کےگریبانوں میں ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اسلام اورپاکستان ہے، یہ سب مافیازکےنمائندے ہیں ان کےگریبان اورہمارےہاتھ ہوں گے، جماعت اسلامی کےسخت لمحےگزرگئےہیں، آنےوالا وقت جماعت اسلامی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت اس فرد کا نام ہے جو لوگ کو درست سمت اورامید دے، ہماری اسلامی تاریخ میں بہت سے بادشاہ گزرے جن کو کوئی قائد نہیں مانتا۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جتنا مرضی ان کا ساتھ دے یہ چلنےوالےنہیں، اسٹیبلشمنٹ کومشورہ دیتا ہوں ان کا ساتھ نہ دو، ایک ہی راستہ ہےاسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہو۔ گزشتہ ادوارمیں تمام جماعتوں نےسابق آرمی چیف کوایکسٹینشن دی، جماعت اسلامی واحد جماعت جواصولوں پرکھڑی رہی، جماعت اسلامی نےاصولوں پرکھڑے رہنےپرقیمت ادا کی۔سراج الحق نے کہا کہ ہم علامہ اقبال، مودودی کودعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، یہ لوگ وہیں ہیں جنہوں نے لوگوں کو راستہ دکھایا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں صرف وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، الیکشن کے وقت سے ہم گزرے ہیں، ہم نے مشکل وقت گزارا ہے آگے ہمارے لئے آسانیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی اور ناکامی کا معیار دنیا سے مختلف ہے جو کامیابی اور نا کامی کا معیار اللّٰہ نے قرآن میں دیا ہے، ہمارے لیے وہی درست ہے، اگر آپ سے اللہ راضی ہے تو آپ کامیاب ہیں۔

  • ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ  ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے، خورشید شاہ

    ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے، خورشید شاہ

    شہبازشریف کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے، کابینہ میں ہمارے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے۔ لیکن اگر ضرورت پڑی تو پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عوامی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے حق میں ہیں، چاہتے ہیں کہ ضرورت کے مطابق آئین میں ترمیم ہو، بلدیاتی قانون سازی پورے پاکستان کے لیے ایک جیسی ہونی چاہیئے، مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شفاف انتخابات کے لیے قانون سازی کی تھی، ماضی میں ایک ایک آدمی کے کئی کئی ووٹ ہوتے تھے، ہم الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی طرف جارہے تھے، ہم چاہتے تھے کہ کوئی بھی کہیں بھی ووٹ کاسٹ کرسکے، عوام کو پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنے سے بچانا چاہتے تھے، یہ لوگ اپنے لیڈر کو بچانے کے لیے دھاندلی کا شور کررہے ہیں، ہم سب کے لیے فیئر ٹرائل چاہتے ہیں۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دے کر چین کو فوڈ سپلائی کرسکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، وفاقی حکومت کو عوام کے لیے کوششیں جاری رکھنا چاہئیں، کل وزیراعظم خیبرپختونخوا گئے، وزیراعلی نہیں آئے، علی امین گنڈا پور کے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو بھی بولنے کا موقع ملے، عمر ایوب بولتے ہیں کہ ہم خاموشی سے سنتے ہیں، ہماری باری پر اپوزیشن شور شرابا شروع کردیتی ہے۔

  • پشاور زلمی کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست

    پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست

    پی ایس ایل 9 پشاور زلمی کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سعود شکیل 24 اور جیسن رائے 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ رائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافے 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ ،مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
    پشاور زلمی کی اننگز

    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری،تیسری اور چوتھی گیندپر وکٹ لی، انہوں نے پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • کراچی فائرنگ،دو افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ،دو افراد جاں بحق

    یہ واقعہ پیش آیا کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے کے قریب جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد ایک شوروم پر گاڑی لینے آئے تھے۔دونوں افراد گاڑی دیکھنے میں مصروف تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان وہاں پہنچے، ایک ملزم نے نیچے اتر کر دونوں پر فائرنگ کی اور اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ مقتولین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں لیکن وہاں سے ورثا بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
    پولیس حکام کے مطابق دونوں کی شناخت جاوید اور عبداللّٰہ عرف حیات کے ناموں سے کی گئی۔ دونوں افراد کا اکثر اس شوروم پر آنا جانا رہتا تھا وہ اسی شوروم سے گاڑی لیا کرتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی گاڑی دیکھنے میں مصروف تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن مرنے والے حیات نے کچھ عرصہ قبل علاقے میں دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا جس کے بعد سے ان کے دیگر ساتھی انہیں دھمکیاں دے رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی اور سابق وزیر خزانہ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی اور سابق وزیر خزانہ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا آمنے سامنے، حکومت ابتداء ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی۔

    تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کابینہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے بنائی، بانی پی ٹی آئی نے مجھے مشیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا کہا تھا۔ ہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی موجودگی میں مجھے خزانہ کی وزارت دینے کا کہا تھا۔ بیرسٹر سیف نے میرے کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔

    تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخواہ وزیرخزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی آمین گنڈا پور نے میرا نام فائنل لسٹ سے نکال دیا ،وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ صاف صاف کہا گیا پارٹی فنڈ میں 20کروڑ جمع کرو۔ یا ڈی لسٹ ہونے کے لئے تیار ہو جاو ،میں نے انکار کیا تو میرا نام لسٹ سے باہر کردیا۔ سمجھ سے بالاتر ہے اتنی تکالیف برداشت کرنے کے باوجود بھی مجھ سے پیسے مانگے گئے۔اب تو زبان زد عام ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 10کروڑ کے کر وزارت حاصل کرو۔ پارٹی فنڈ اور عمران خان کے قانونی معاملات کے نام پر تمام وزرا سے چندا لیا گیا۔ جس نے چندہ نہیں دیا اسکا نام فائینل نہیں ہوا ،کچھ دوستوں نے بتایا 10 کروڑ کے بدلے وزارت کی مدت ایک سال جبکہ 15 کروڑ کے بدلے 2 سال ہوگی۔ ہر دوسال بعد پارٹی فنڈ میں چندہ دے کر ری نیول کروانا ہوگا افسوس ہوا خیبر پختونخواہ میں حکومت بھتہ خوروں کے ہاتھوں میں دیا گیا۔ یہ حکومت چھ مہینوں کی مہمان ہے۔ زیادہ نہیں چلے گی۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مشیر خزانہ کیلئے تیمور جھگڑا کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا تھا۔ تیمور جھگڑا کا نام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے زیرغور لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے تیمور جھگڑا پر الزام لگایا تھا کہ اسکی نااہلی کی وجہ سے صوبہ قر ضوں تلے دب گیا ہے،

  • لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

    لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

    پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حاجمبرو کریک کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو ڈوب گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کے باعث کشتی حاجمبرو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے طیارے، ہیلی کاپٹرز اور پی ایم ایس اے کے بحری جہاز اور کشتیاں تلاش میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

  • بلاول بھٹو کی جانب سے ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ

    بلاول بھٹو کی جانب سے ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے صدارتی مہم کے سلسلے میں ایوان بالا و زیریں کے اراکین کے اعزاز میں سندھ ہاؤس میں عشائیہ، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام پارلیمنٹرینز کی شرکت کی، صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

    آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، سابق صدر نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے۔عشائیے میں ارکان اسمبلی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔عشائیے کا اہتمام سندھ ہاوس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

  • صدارتی انتخابات ہونگے ملتوی نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی تاریخ کے 14 ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔صدر کے اتنخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ بھی دے دیا گیا۔
    صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ محمود اچکزئی سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار آصف علی زرداری ہیں ۔کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازشریف کے درمیان لاہور کے گورنر ہاوس میں اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری متفقہ صدارتی امیدوار ہیں اور ن لیگ انہیں ہی ووٹ دے گی ۔