ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے یہ جملہ بولا گیا سپیکر ایاز صادق کی جانب سے جب ایک ممبر اسمبلی کے فلور پر سگریٹ نوشی پر کر رہا تھا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی، یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں پر اسمبلی کے اندر ویڈیو بنانے پر پابندی ہے، گیلریز ایوان کے ہال کا حصہ اور صرف ممبرز کے لیے ہیں، نان ممبرز گیلریز اور لابیز میں گھس نہیں سکتا، مہمانوں کی گیلیریوں میں لوگ بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے ہیں، آئندہ تمام لوگ ان باتوں کا خیال رکھے، اگر آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ بھی اپنی قرار داد لے کرآتے، میری خواہش تھی کہ آپ کی قرار داد منظور کرواتا، مجھے آپ کے قرارداد پیش نہ کرنے پر افسوس ہے۔ دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے سیگرٹ نہیں پی ،سپیکر قومی اسمبلی نے ٹک ٹاک کی خبر پر الزام لگایا ہے ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ سپیکر کے اس جھوٹ پر ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا رہا ہوں ،سپیکر قومی اسمبلی اس معاملے پر معافی مانگیں ، پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ میں سیگرٹ پیتا ہوں ،ٹک ٹاک پر انہیں اس لیے مسئلہ ہے کیوں کہ ان کے ساتھ کوئی ٹک ٹاک نہیں بناتا ،سپیکر چاہتا ہے کہ یہاں صرف ن لیگ والوں کے مہمان آئین تاکہ ان کی بلے بلے ہو۔
Author: صدف ابرار
-

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی نگرانی کرنے پہنچ گئی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کے لئے عوام کے پاس پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف علاقوں کے دورے کیے، عوام سے براہ راست ملاقات کی، مریم نواز نے گھرگھر جاکر شہریوں سے بات کی، انہوں نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے کے بارے میں پوچھا۔ بزرگوں، ماؤں کی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے گھر میں دیکھ کر خواتین خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں، گھریلو خواتین نے اپنے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
پنجاب لاوارث نہیں رہا الحمدللہ عوام کا دکھ درد رکھنے والی انکی مشکلات کو سمجھنے والی وزیراعلیٰ آچکی ہیں انشاءاللہ اب کوئی خواب ادھورا نہیں رہے گا pic.twitter.com/vRPffiPMA3
— PMLN (@pmln_org) March 8, 2024
مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی خادمہ ہوں، اسی لئے خود معلوم کرنے نکلی ہوں کہ آپ کا حق آپ کو مل رہا ہے یا نہیں، آپ کی دعاؤں سے آپ کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گی، ان شاءاللہ۔ -

تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا،عطا تارڈ
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، علی امین گنڈا پور پر یہ الزامات قابل تحقیق ہیں، دھاندلی کا شور مچانے والوں کی "کرپشن دھاندلی” بے نقاب ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے تیمور جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بیرسٹر سیف کے وضاحتی بیان سے کرپشن چھپائی نہیں جا سکتی، کروڑوں روپے کے عوض عہدوں کی فروخت نیا انکشاف نہیں، وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ شواہد پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ تیمور جھگڑا کے کرپشن اور رشوت کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا کمیشن بننا چاہئے، صاف چلی شفاف چلی کے پردے میں کرپشن کی کتنی بھیانک کہانی چھپی ہے، قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دی، 190 ملیں پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، ہیرے کی انگوٹھیاں اور ہار، ٹرانسفر پوسٹنگ کی لوٹ سیل، فارن فنڈنگ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، ادویات سکینڈل، بلین ٹری سونامی مسلسل کرپشن کے چند ثبوت ہیں۔ -

ایف بی آ ر نے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کر دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک کر دی ہے، دوسری جانب سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد مختص کی گئی تھی، جسے اب بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا ہے، یہ اقدام رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔جبکہ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں جن میں1400 سی سی یا اس سے زائد انجن والی شامل ہیں، ان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا۔
دوسری جانب اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا اس سے زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔25 فیصد سیلز ٹیکس ملک میں تیار ہونے والی ڈبل کیبن، فورویل پک اپ پر بھی عائد ہوگا۔فنانس ڈویژن نے سیلزٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 فروری کو سیلز ٹیکس اضافے کی منظوری دی تھی، سیلز ٹیکس شرح میں اضافے سے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ -

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ -

فارم 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں،عمر ایوب
قومی اسمبلی اجلاس میں عمرایوب خان کاپوائنٹ آف آرڈرپراظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ جن ممبران نے آج حلف لے لیا وہ غیر آئینی ہیں، مجھے ایوان میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نامزد کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کیا۔ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فارم 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں۔تحریک انصاف کےرہنماعمرایوب خان نےکہاہےکہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کیسےچلےگقومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہم اپنےقائد کوملنےگئے، اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ نےملنےنہیں دیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کسی حکومت یا کورٹ کےتابع ہےیا نہیں ہے؟،جیل سپرنٹنڈنٹ نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی حلف برداری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں، جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے، آج کےدن خواتین کی مخصوص نشستوں پرڈاکہ ڈالا جارہا ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کیسےچلےگا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مجھےبطوراپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے، دوسری جماعتوں کا مخصوص نشستوں پرحلف لینا توہین عدالت ہے۔
پی ٹی آئی رہنماعمرایوب خان کاکہناتھاکہ جب تک ہمارے180 ارکان اسمبلی میں نہیں آتے ایوان نامکمل ہے،ہماری خواتین کی مخصوص نشستیں بھی ہمیں دی جائیں، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کیسے چلے گا؟گزارش ہو گی کہ خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمرایوب کی تقریرکےدوران سنی اتحادکونسل کے اراکین نے ہلڑبازی بھی کی۔ -

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ذمے واجبات ادا کردیے تھے، محکمہ ہاؤسنگ کی غلط معلومات پر معذرت
سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ذمے واجبات ادا کردیے تھے۔محمکہ ہاؤسنگ نے سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات ادائیگی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات کی عدم ادائیگی کی خبر غلط فہمی کی بنا پر نشر ہوئی۔سابق نگراں وزیراعظم کی واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق خبر نشر ہونے پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ ہاؤسنگ نے سابق نگران وزیر اعظم کے حوالے سے خبر دی تھی کہ انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر ہیں،انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے،انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ،وزرات ہاؤسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا ۔ -

خیبر پختونخو ا وزیر اعلی کا صوبے میں امن و امان کے کاروبار پر منفی اثرات پر تشویش کا اظہار
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں کاروبار کو لاء اینڈ آرڈر کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔ امن کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کے کاروبار پر منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر وفاقی حکومت مکمل مالی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے تو بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی دی جائے۔ گنڈا پور نے خاص طور پر بجلی اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کی آئندہ قسط میں سے 100 سے 200 ارب روپے صوبے کی مدد کے لیے مختص کرے۔
مزید برآں، علی امین گنڈا پور نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ذاتی استعمال کے لیے اضافی فنڈز نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ صوبے کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کی وکالت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ آئینی فورمز میں خیبر پختونخواہ کے مفادات کی نمائندگی کریں گے اور ثوبیہ شاہد کے ساتھ مبینہ بدتمیزی پر تنقید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انہوں نے اس طرح کے رویے کی مذمت کی ہے اور کسی کوتاہی پر معافی مانگی ہے۔گنڈا پور نے پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا، جس کا آغاز صفوں کے اندر بہتری سے ہوتا ہے، -

پاکستان کے خواتین کو با اختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا، قوم کی عظیم بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہونہار طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں طلبا کو فنی تربیت فراہم کی گئی، ہمیں اپنے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تربیت دینی ہے۔
-

ملک میں مہنگائی میں اضافہ
رواں ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافی ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیاز، آلو، ٹماٹر اور انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئیں، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 238 روپے ہوگئی۔رواں ہفتے کے دوران آلو فی کلو 13 روپے 36 پیسے بڑھی، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 26 پیسے مہنگے ہوئے۔
رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا۔ پیٹرول، جلانے کی لکڑی، بیف اور مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا۔ پیٹرول، جلانے کی لکڑی، بیف اور مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رواں ہفتے چکن، چائے، بریڈ اور گڑ سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔جبکہ ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کا مجموعی پارہ 32 اعشاریہ 39 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔
