Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

    چئیرمین محسن نقوی پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ کر کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ، قذافی سٹیڈیم لاہور ، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے ، محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا ،پی سی بی چئیر مین نے دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اور قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

  • سینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب

    سینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب

    ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی رکن پارلیمنٹیرین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔سینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے. پارلیمنٹری نیٹ ورک غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔
    دنیا بھر کے 140 ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رکن ہیں۔پارلیمنٹری نیٹ ورک غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم مارچ 2021 میں ایوان بالا کے رکن بنے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027 کو ختم ہو رہی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی  کے پی کے بالائی علاقو ں میں مزید برف باری اور بارش کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات کی کے پی کے بالائی علاقو ں میں مزید برف باری اور بارش کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 10مارچ کی شام سے شروع ہونے کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ،ضلعی انتظامیہ چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے ۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے نیا مراسلہ جاری کردیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ۔

    طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے ،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت دی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کیں کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں مراسلے میں مزید کہا گیا کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے ‘ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔مراسلے میں سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 14مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔

  • پی پی پی اور ایم کیو  ایم کی قیادت کی ملاقات کامیاب  ، آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

    پی پی پی اور ایم کیو ایم کی قیادت کی ملاقات کامیاب ، آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے ،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب کےلیے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو اختلافات سامنے رکھ کر بھی ڈائیلاگ جاری رکھنے چاہئیں۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو حکومت بننے جارہی ہے اس کی سب سے زیادہ توجہ کراچی پر ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی وفد نے ایم کیو ایم کنوینر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات عشائیہ کے بعد ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی ہامی بھرلی۔

  • جسٹس مظاہر نقوی اپنے دفاع میں بول پڑے،سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے چیلنج کرنے کا اعلان

    جسٹس مظاہر نقوی اپنے دفاع میں بول پڑے،سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے چیلنج کرنے کا اعلان

    سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مستعفی جج کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دینے کی رائے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے دفاع میں کچھ سوالات اٹھا لئے، سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نقوی نے کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ وہ تمام کرداروں کو بے نقاب کریں گے،متعلقہ قانونی فورم سے رجوع کر کے میڈیا کو آگاہ کریں گے،یہ یکطرفہ کاروائی تھی جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا، قانون جج کے استعفی دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا،جوڈیشل کونسل استعفی کو عہدے سے برطرف کرنے میں کیسے تبدیل کر سکتی ہے؟سابق جج مظاہر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف شکایات سیاسی نوعیت کی تھیں اور شکایت کنندگان کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا،میرے خلاف بے بنیاد کاروائی 18 مئی 2022 کے نوٹ کے بعد شروع ہوئی،میں نے نوٹ میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کرپشن کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلوں پر از خود نوٹس لینا چاہئے، چیف جسٹس پاکستان ایک متعصب شخص ہے جو احترام کے قابل نہیں،چیئرمین جوڈیشل کونسل نے کاروائی کے دوران حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا۔ چیئرمین جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ اور جسٹس نعیم افغان کی سپریم کورٹ تقرری سے پہلے کونسل کی کاروائی مکمل کی، یہ سب اس لیے کیا گیا کیونکہ جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل کو کنٹرول کرنا اتنا آسان نہ ہوتا،میں نے کون سا مس کنڈکٹ کیا ہے عہدے کے غلط استعمال کے شواہد کہاں ہیں؟یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ تمام گواہان نے میرے حق میں گواہی دی، جب مسلم لیگ ن کا میڈیا ونگ میرے خلاف مہم چلا رہا تھا تو اسے روکا کیوں نہ گیا؟۔

  • رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں سے کم ہونی چاہئیں ، وزیر اعلیٰ کے پی کے

    رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں سے کم ہونی چاہئیں ، وزیر اعلیٰ کے پی کے

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو عوام کو ریلیف دینے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بتایا گیا کہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو رکھنے کے لئے کنٹرول رومز قائم کئے جائینگے، عوامی شکایات کے آزالے کے لئے منڈیوں اور بازاروں میں مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیے جائینگے جبکہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے موبائل ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ علی امین گنڈا پور نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لائحہ عمل پر کل سے عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔
    وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ رمضان میں ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھی جائے، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے تدارک کے لئے اسپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کی تصاویر شائع کی جائیں گی۔وزیراعلی نے ہدایت جاری کی کہ رمضان کے مہینے میں خیبر پختونخوا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں سے کم ہونی چاہئیں، جن اضلاع میں سرکاری سبزی منڈیاں موجود نہیں وہاں پر فی الفور منڈیاں قائم کی جائیں، رمضان میں کوئی مخصوص سستا بازار نہیں ہوگا، ہر بازار کو سستا بازار یقینی بنایا جائے۔علی امین گنڈاپور نے کہاسختی سے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر نگرانی کریں گے عوامی سہولت کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری نرخ نامے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر اپلوڈ کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو  کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا

    صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا۔ظہرانہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، حکومتی اتحادی نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کریں گے، نماز جمعہ کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، صدارتی انتخاب کے حوالے سے مختلف ارکان کو اہم ٹاسک بھی سونپے جائیں گے۔حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں امیدوار ہیں، کل تمام ارکان اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں ووٹنگ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس طلب کیا۔پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ان ارکان کاووٹ یقینی بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز قبل حلف کے لئے طلب کیا گیا۔

  • ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جہاں ضرورت پڑی اپنا زور بازو بھی دیں گے، آصف علی زرداری

    ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جہاں ضرورت پڑی اپنا زور بازو بھی دیں گے، آصف علی زرداری

    چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی )اور صدر پاکستان کیلئے مضبوط امیدوار آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملکی ترقی کا فارمولہ بتا دیا ۔ اسلام آباد میں ہونے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئن سٹائن مشکل سے نہیں ڈرا تو شہبازشریف بھی نہیں ڈرے گا، زراعت و آب پاشی بہتر بنا کراور ڈیم بنا کر ترقی کرسکتے ہیں، چیلنجز درپیش ہیں لیکن ناممکن کچھ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔سابق صدر نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جہاں ضرورت پڑی اپنا زور بازو بھی دیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم چین کےلیے فورس ملٹی پلائر بن جائیں، پورا بلوچستان خالی پڑا ہے صرف پانی لانا ہے، مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، محنت کریں گے کام کریں گے آپ دوستوں کی مدد سے پاکستان کو بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایگلریکلچر بنیادی مسئلہ ہے اسے ٹھیک کریں اور ڈیمز بنائیں۔
    اسی عشائے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری کے ایوانِ صدر مین واپس آنے سے معاشرے میں بحران اور تقسیم کا خاتمہ ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو یہ نئی تاریخ بنے گی کہ سویلین نے دو بار پاکستان کو سنبھالا۔ تاریخ میں آئے گا کہ آصف زرداری طاقتور ترین سویلین صدر رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ترجیح میثاقِ مفاہمت اور میثاقِ معیشت ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عدالتی اور انتخابی اصلاحات کا مشن مکمل کریں گے۔

  • ملک مشکلات میں گھرا رہا تو تاریخ ہمیں اور ہماری نسلوں کو معاف نہیں کرے گی،شہباز شریف

    ملک مشکلات میں گھرا رہا تو تاریخ ہمیں اور ہماری نسلوں کو معاف نہیں کرے گی،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مل کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے، ملک کو ہمالیہ نما ہوشربا چیلنجوں کا سامنا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہم پر جمی ہیں کہ ہم اس مینڈیٹ میں رہتے ہوئے کس طرح سے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سے وفاق میں حکومت قائم ہوئی ہے، عوام کے فیصلے کا سب کو احترام کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وفاق میں ایک اتحادی حکومت دوبارہ معرض وجود میں آئی ہے اور صوبوں میں پیپلز پارٹی سندھ، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) اور بلوچستان میں وفاق کی طرز پر ایک مخلوط حکومت معرض وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ تھا جس کا ہم سب کو احترام کرنا ہے جنہوں نے جس طریقے سے مختلف جماعتوں کو یہ مینڈیٹ دیا ہے تو پوری دنیا ہمیں باریک بینی سے ہمیں دیکھ رہی ہے کہ ان جماعتوں میں کتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے کس طرح عوام کے مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ملک مشکلات میں گھرا رہا تو تاریخ ہمیں اور ہماری نسلوں کو معاف نہیں کرے گی۔ا نہوں نے کہا کہ یہ ہوشربا چیلنجز ہیں اور ہمارا گیس اور بجلی کا گردشی قرضہ مجموعی طور پر 50 کھرب ہے، پی آئی اے کا قرضہ 825 ارب روپے ہے، بجلی کی چوری سالانہ 500ارب روپے ہے اور اسی سے اندازہ ہو جائے گا کہ صورتحال کتنی گمبھیر ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 500 ارب روپے سالانہ بجلی کی چوری ہے، ٹیکس ہمیں اب کم کرنا چاہیے، ٹیکس بیس کو بڑھانا چاہیے۔ پچھلے چار دنوں میں معاشی مسائل پر لگاتار اجلاس کیے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ہوشربا چیلنجز درپیش ہیں، ہماری جڑیں معاشی طور پر کھوکھلی کی جارہی ہیں۔ ہمیں مل کر اس کشتی کو پار لگانا ہے، اگر یہ کشتی ہچکولے کھاتی رہی تو تاریخ ہمیں اور ہماری نسلوں کو معاف نہیں کرے گی۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سےاتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سےاتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔
    سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا، تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کے لئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف، سعدرفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، خواجہ سعد رفیق بھی عشائیہ میں شریک تھے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر مصطفیٰ شاہ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا.