خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں شامل وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئے ، جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن اسٹیبلٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نےجاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطاق ارشد ایوب خان کو محکمہ بلدیات،امجد علی کو ہائوسنگ ، سید قاسم علی شاہ کو صحت جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔
مینا خان کو اعلیٰ تعلیم ،شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات ،فضل حکیم کو جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات جبکہ عدنان قادری کو حج اوقاف کا قلمدان تفویض کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم ،ظاہر شاہ طورو خوراک کا محکمہ دے دیا گیا ۔عاقب اللہ کو آبپاشی محمد سجاد کو زراعت ،فضل شکور خان کو محنت، نذیر احمد عباسی کو مال ،پختون یار کو آبنوشی آفتاب عالم کو قانون و انسانی حقوق اور خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت دے دی گئی ہے ۔سید فخر جہاں کو کھیل و امور نوجوانان، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ ، مشال یوسفزئی کو سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زاہد چن زیب کو ثقافت سیاحت و آثار قدیمہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ان کے علاوہ خالد لطیف کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،عبدالکریم تورڈھیر کو صنعت و حرفت لیاقت علی کو بہبود آبادی کا محکمہ دے دیا گیا ۔
Author: صدف ابرار
-

خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کو وزراتیں مل گئیں
-

وزیر اعظم شہباز شریف کا تمام سربراہان مملکت کو مبارکباد دینے پر شکریہ کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر امودی کی جانب سے تہنیتی پیغام پر جواب آ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے تہنیتی پیغام بھیجا تھا جس پر اب شہباز شریف نے اس کا جواب دیا ہے، سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز نے کہا کہ ’وزیر اعظم کے انتخاب پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ تین مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے۔ وہ ملک کے 24ویں وزیراعظم اور 16ویں قائد ایوان منتخب ہوئے۔
شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد بھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔ تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغامات بھجوانے پر مختلف سربراہان مملکت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہاز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر بھی اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ابراہیم رئیسی کی مبارکباد کی کال موصول ہوئی۔ ہم نے اپنے ممالک اور خطے کی بہتری کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امیر قطر کے پیغام کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکر گزار ہوں، مبارکباد کے پیغام پر نائب امیر قطر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دوستی کے رشتے مزید مضبوط کرنے کےلیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات بھجوانے پر اظہار تشکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم تقرری پر آپ کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کےلیے مسلسل تعاون کا منتظر ہوں۔ -

خیبرپختونخوا میں یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کیلئے مفت علاج بحال کردیا،یہ اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا،صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اورسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیئے گئے،اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا،سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔ -

جسٹس مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش اور اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔رواں سال 10 جنوری کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفا دے دیا تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا 29 فروری اور یکم مارچ کو اجلاس ہوا، جس میں جسٹس مظاہر نقوی پر بطور جج سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک ججز نے ان الزامات اور صفائی پیش نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کرکے مس کنڈکٹ کے مرتکب ٹھہرے۔ مذکورہ جج کے خلاف 6 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے پانچ پر معزز اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے دیا جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کو پنشن اور مراعات نہیں ملیں گی
سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے یہ بات آئی کہ مظاہر نقوی آئین کے آرٹیکل 209 (6) کے مرتکب ہوئے ہیں اور مجرم قرار دیے گئے لہذا صدر مملکت انہیں عہدے سے برطرف کریں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیرِسماعت تھی جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے، اس کے علاوہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی۔گزشتہ ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف شکایت پر کارروائی مکمل کی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی،کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کی ہے، رول 5 میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دے دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ججز کا مؤقف ہے کہ بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوگی، کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ بےبنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5 کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔ -

پنجاب وزیر اعلی نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی
پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صوبائی کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024ء کی منظوری بھی دی، اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہونگے، ریلیف ہیمپر میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلو گھی اور 2 کلو بیسن شامل ہوگا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن یونٹ اور سپیشل برانچ کی ٹیمزکو فیلڈ سروے کر کے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔پنجاب کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ دن رات محنت کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی تشکیل کی منظوری، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی منظوری اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔ -

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ساڑھے 7 ارب روپے سبسڈی پر مبنی رمضان ریلف پیکیج کا اعلان کر دیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش کی بازار سے کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رواں سال رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کو 7.5 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس میں آٹے، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، مشروبات سمیت 19 اشیاءِ خورونوش کو بازار سے کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس رمضان المبارک میں وزیرِ اعظم رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی کی شرح 30 فیصد ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح سے بھی ذیادہ ہے.
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے غریب اور کم آمدن متوسط طبقے کے تقریباً تمام افراد شامل ہیں، وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حصول کیلئے آئے ایسے افراد جن کو رجسٹریشن کے مسائل درپیش ہونگے، موجودہ نظام کے تحت انکی موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ شکایات کے ازالے کیلئے بھی مربوط و مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے جو کہ موقع پر ہی مستحقین کی شکایات فوری حل کر رہا ہے. وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت کی کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستحق افراد کو نہ صرف اس حوالے سے معلومات میسر ہو بلکہ یہ پیکیج ذیادہ سے ذیادہ اہل مستحق افراد تک پہنچ سکے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا رمضان المبارک 2024 میں ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے 7.5 ارب روپے کی سبسڈی پر مبنی تاریخی رمضان ریلف پیکیج کا اعلان کر دیا، رمضان المبارک میں ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پوروگرام کے تحت اہل 88 فیصد خاندانوں کو آٹا، چاول، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، دودھ سمیت 19 اشیاءِ خورونوش بازار سے بارعایت فراہم کی جارہی ہیں، آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 77 روپے فی کلو اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج ملک بھر میں قائم 4 ہزار 775 یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے جو چاند رات تک جاری رہے گی. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش کی بازار سے کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان ریلیف پیکیج میں فراہم کی جانے والی اشیاءِ خورونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں، رمضان پیکیج میں تقسیم کی جانے والی اشیاء کے معیار کی کڑی نگرانی کی جائے، یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آنے والے مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، رمضان پیکیج بالخصوص سستے آٹے کی تقسیم کیلئے کاونٹرز میں اضافہ اور موبائل یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے. -

پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست
151 رنزکا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان نے 33 رنزکی اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 18،کولن منرو اور اعظم خان نے 9 ،9 رنز بنائے۔حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔
کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی 8 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پچ اچھی لگ رہی ہے موسم بھی کافی بہتر ہے ، گزستہ روز بھی بچ اچھی تھی لیکن ہم برا کھیلے ، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ،نسیم شاہ ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے ،میتھیو فورڈ ، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود کا کہان تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ہم پہلے اف مرحلے کے بہت قریب ہیں لیکن اچھا کھیلنا ہوگا ۔ -

اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کردیا ہے۔عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔
-

سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے نام کے ساتھ آفیشلی شہید لگایا جائے۔مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کردی۔اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود مانا ہے بھٹو کیس میں غلطی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ظلم ہوا، اُسے ختم کرنے کےلیے آئین میں ترامیم کرنا ہوں گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید ڈکلیئر کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دوستوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اس میں ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور سنی اتحاد کونسل کے دوستوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ ساتھ دیں۔
-

سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے علاقے میں آپریشنز،2دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں فورسز پر حملوں میں ملوث2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے پہلا آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا،جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد شمروز عرف شانے ماراگیا، جبکہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصور مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدہوا، مارے جانیوالے دہشت گرد فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔