Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی

    کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور نمائندوں کی ملاقات کی ہے ،فرنچائز مالکان نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مبارکباد دی، فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی
    چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پی سی بی چئیر مین نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ، محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ موجود تھے، فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی.

  • پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی

    پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی

    اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اکرم ساہی دس سال سے زائد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے۔اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔شجر عباس اور جعفر اشرف ایران میں موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔واقعہ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ انکوائر ی کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی۔

  • مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نشان لینے کے باعث پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 21 مخصوص خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں اور جماعتوں میں تقسیم کیے گئے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ یہ کیس صرف خیبرپختونخوا کی حد تک ہے یا پورے ملک تک، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اسلئے اب مخصوص نشستیں نہیں دے سکتے،

    جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ سیٹیں کسی اور کو نہیں دی جاسکتی، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک ممبر نے اختلافی نوٹ بھی یہ بات لکھی ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا پھر یہ سیٹیں خالی رہیں گی؟ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوتی ہے اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہے گی۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دیا دی جائے، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہے وہ حلف نہ لیں۔عدالت نے کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے، ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈ کریں گے۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد حکم امتناعی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا

    پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کر لی،مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

    سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں, اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں،مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں،الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے.

    عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،تحریک انصاف
    پشاور: مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر اور رکن قومی اسمبلی عبد الطیف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 14 روز میں فارم 45 اپلوڈ نہیں کیے گئے ،الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ،الیکشن سے قبل ہی دھاندلی شروع کی گئی ،مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی سازش انتخابات سے قبل کی گئی، امیدواروں کو ہراساں کیا گیا اور پارٹی نشان چھینا گیا ،چیف الیکشن کمشنر کا کردار مکمل طور پر جانبدارانہ رہا ،الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدار آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے، عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگ مخصوص نشستوں پر نمائندگی کریں گے، دنیا میں پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ناکام ہوگئی،اس اقدام کے خلاف عدلیہ سے رجوع کیا ہے، عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،

    مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ 9 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔

    کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل کےنویں ایڈیشن میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )میں اعصاب شکن مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگزکی کپتانی شان مسعودکررہےہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی سربراہی رائلی روسوکررہےہیں۔یادرہےکہ ایونٹ میں آج دومیچ کھیلےجائیں گے،پہلےمیچ میں کراچی کنگ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہونگےجبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزمیں جوڑپڑےگا۔
    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

  • میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ممنوعہ اسلحہ لائسنس رکھنے کی کیٹیگری میں میری اجازت کے بغیر میرا نام بھی شامل کیا گیا، میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس معاملے پر ایک خط بھی لکھا تھا جس کا جواب نہیں دیا گیا، کلاشنکوف کوئی کھلونا یا کنگھی نہیں ہوتی، پبلک سرونٹ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے، اسکولوں میں جائیں تو وہاں سیکیورٹی گارڈز اسلحہ لیے کھڑے ہوتے ہیں، غریب کے بچوں کے اسکولوں کے باہر تو گارڈز نہیں ہوتے، اسلحہ اٹھائے شخص کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا کہ وہ دہشت گرد ہے یا نہیں، شام کو اسلام آباد میں دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی اجازت ہے کہ وہ اپنی ٹیبل پر اسلحہ رکھ کر بیٹھیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت اس معاملے پر کواقدامات اٹھائے گی، کوئی بھی ملک کے عوام کا نہیں سوچتا، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز موجود ہیں، اسلحہ لیے بڑی مشہور شخصیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز موجود ہیں، ہم کسی کا نام لے کر اسے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے، ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، آئی جی بھی پولیس کے قافلے کے ساتھ سفر کرتا ہے، کب تک قانون کے ساتھ مذاق ہوتا رہے گا؟ جب بم پھٹ رہے ہوں تو دیواریں اونچی کر دی جاتی ہیں۔

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • وزیر اعلی سندھ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا آغاز کر دیا

    وزیر اعلی سندھ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا آغاز کر دیا

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں پرائس کنٹرول پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ، ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ پرائس چیک کرے گی، دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل 188روپے اور رٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل رقم 123روپے فی کلو اور رٹیل پرائس 130روپے ہے جبکہ ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل 123روپے اور رٹیل 128روپے مقرر کیا گیا ہے۔
    بکرے کے گوشت کی قیمت 1700، بکری کا گوشت 1450 اور دنبہ 1590 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زندہ فارمی مرغی کی قیمت 366 روپے، ہول سیل 378 اور رٹیل386 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 598 روپے فی کلو مقرر ہے۔فائن ایکس فلور مل آٹا 130روپے، ہول سیل 133 روپے اور رٹیل 138روپے جبکہ چکی کے آٹے کی رٹیل قیمت 140روپے مقرر کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کریانہ اور بیکری آئٹمز کی بھی اشیائے کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

  • نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے 2 نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقے میں درست ووٹوں کی تعداد زیادہ جبکہ گنے گئے ووٹ کی تعداد کم ہے، ایک ہی حلقے کے 2 نتائج کس طرح جاری کیے جاسکتے ہیں۔

  • بی ایم ڈبلیو کا الیکٹرک کاریں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائیڈوجن انجن لانے کااعلان

    بی ایم ڈبلیو کا الیکٹرک کاریں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائیڈوجن انجن لانے کااعلان

    بی ایم ڈبلیو نے الیکٹرک کاروں کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ہائیڈروجن انجن کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

    الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے 2030 تک مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں،تاہم، ہائیڈروجن انجن اب اس کی جگہ لے رہے ہیں۔ ہائیڈروجن کاریں الیکٹرک گاڑیوں سے ملتی جلتی ہیں، لیکن ان میں ایک خاص بات شامل ہے جسے ہائیڈروجن فیول سیل کہتے ہیں، جو صرف پانی کے بخارات کو خارج کرتی ہے،

    دنیا الیکٹرک کاروں کی طرف جا رہی ہے اور ٹویوٹا واحد معروف ساز کمپنی تھی جس نے ہائیڈروجن سے چلنے والے انجنوں کو بنانے کا عزم کیا ہے، ایک اور بڑی کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو اچانک ترقی میں اسی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے،بی ایم ڈبلیو نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہائیڈروجن انجن کا مسئلہ حل کر دیا ہے اور وہ الیکٹرک کاروں کو الوداع کہہ دے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ ہائیڈروجن کاریں آٹوموٹو انڈسٹری میں اگلی بڑی چیز ہوسکتی ہیں۔ صرف پانی کے بخارات کا اخراج پیدا کرنے کی وجہ سے، ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں اب سب سے زیادہ ماحول دوست گاڑی کے عنوان کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکتی ہیں۔

    اب تک، ریاستہائے متحدہ نے سڑک پر 2.5 ملین سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز دیکھی ہیں، لیکن 2022 کے وسط تک، صرف 15,000 ہائیڈروجن کاریں سڑک پر ہوں گی،سال 2025 تک بی ایم ڈبلیو ہائیڈروجن سے چلنے والی کاریں متعارف کرا دی جائیں گی، نقل و حمل کے قریب آنے والے دور میں، اعلی کارکردگی، فوری ایندھن بھرنے، اور ماحول دوست حل پر زور دیا جائے گا،ہائیڈروجن انجن آٹوموٹیو سیکٹر میں ایک ممکنہ گیم چینجر کے طور پر ترقی کر رہے ہیں،صرف چند مینوفیکچررز، جیسے بی ایم ڈبلیو، ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے سڑک ہموار کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو تیار کر رہے ہیں۔

    بی ایم ڈبلییو کے سی ای او اولیور زائپس کے مطابق، ہائیڈروجن انجن طویل مدت میں دنیا کے کئی حصوں میں اہم کردار ادا کریں گے،ایک ہائیڈروجن فیول سیل وہیکل میں بیٹری برقی گاڑی کی طرح ایک موٹر ہوتی ہے، لیکن یہ بڑی بیٹری کے بجائے فیول سیلز کا ڈھیر استعمال کرتی ہے،یہ ایندھن کے خلیے پانی کے بخارات اور توانائی پیدا کرنے کے لیے فضا سے ہائیڈروجن (ایچ 2) اور آکسیجن (او2) کو ملاتے ہیں۔اعلیٰ عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہائیڈروجن ٹکنالوجی کے لیے بڑی اور بھاری کاریں زیادہ موزوں ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایس یو وی کی شکل کا پروڈکشن ماڈل کام کر رہا ہے۔

    2024 میں بی ایم ڈبلیو ڈیلرشپ پر جانے کے لیے بی ایم ڈبلیو آئی ایکس 5ہائیڈروجن، تین ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں میں سے ایک لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے،اس ماحول دوست آئیڈیا کا مقصد برقی نقل و حمل کے لیے معیار قائم کرنا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے

    بی ایم ڈبلیو کا جرات مندانہ فیصلہ دلچسپ امکانات پیدا کرتا ہے، لیکن محتاط رہنا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ ہائیڈروجن انجن کے فائدے ہیں، الیکٹرک گاڑیاں اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں دونوں میں خامیاں ہیں، مستقبل میں پائیدار نقل و حمل کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت اور جاری تحقیق ضروری ہے۔

  • بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر قاتلانہ حملے  میں جاں بحق

    بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    حاجی رمضان علی دو روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
    بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے
    ۔اس قاتلانہ حملے میں حاجی رمضان کو 3 گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد انہیں سول اسپتال کے ٹرامہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل روز زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ان کے بھائی کے مطابق دروازے پر نامعلوم افراد نے دستک دی، جب حاجی رمضان باہر گئے تو ان پر فائرنگ ہوئی۔واقعے میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ حاجی رمضان علی کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں محرم اور دیگر ایام شہادت کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کی سربراہی کرتے تھے۔اس کے علاوہ وہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی بعض ذمہ داریاں بھی سنبھالتے تھے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا، وفد میں پلئیرز ایسوسی ایشن نیوزی لینڈ کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور پہنچا ہے، جو بدھ کو لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کرے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل میں شیڈولڈ ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔وفد قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا، وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگنز بھی دی جائیں گی، وفد جمعرات کو واپس روانہ ہو گا۔ وفد نے اب تک انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے تجویز کیا گیا ہے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، دورہ 28 اپریل تک شیڈولڈ ہے۔