Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،محسن نقوی

    پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے اور کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب کیا اور کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔ پی سی بی چئیر مین محسن نقوی نے کہا ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں اس بات پر بارہا زور دیا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس پر فوکس کیا جائیگا۔ محسن نقوی نے کہا نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
    پی سی بی چئیر مین نے کہا کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ اور کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • خیبر پختونخوا میں 9 مئی والوں کو دو تہائی اکثریت دلا کر مسلط کردیاگیا، ایمل ولی

    خیبر پختونخوا میں 9 مئی والوں کو دو تہائی اکثریت دلا کر مسلط کردیاگیا، ایمل ولی

    رہنما اے این پی ایمل ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک امیدوار کے 2 ہزار ووٹ کو چند کروڑ میں 28 ہزار بنا دیا جاتا ہے، حیات آباد سے افغان شہری ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوا، جس کا نادرا کا کارڈ بلاک ہے۔پاکستان ایک قوم نہیں بلکہ مختلف اقوام کے مجموعے کا ملک ہے، 1973 کا آئین بتاتا ہے کہ تمام قومیتوں کو ایک سسٹم پر متفق کرکے چلایا جائے۔ خیبر پختونخوا میں 9 مئی والوں کو دو تہائی اکثریت دلا کر مسلط کردیاگیا،خیبر پختونخوا میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے، جو ہار گئے ان کے پیسے بھی گئے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک قوم نہیں بلکہ مختلف اقوام کے مجموعے کا ملک ہے، 1973 کا آئین بتاتا ہے کہ تمام قومیتوں کو ایک سسٹم پر متفق کرکے چلایا جائے۔ ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ یہ کیسا جنون ہے جو سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں نہیں، صرف خیبر پختونخوا میں رہ گیا، پوچھتا ہوں 10 سال میں صوبے میں انہوں نے ایسی کیا کارکردگی دکھائی؟

  • پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی کابینہ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں، کابینہ کیلئے منتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے ، پنجاب کابینہ کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی ،پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نامزد صوبائی وزراء سے حلف لیں گے ۔
    گورنر ہاؤس انتظامیہ کو حلف برداری کے حوالے سے آگاہ کردیاگیا ،نامزد صوبائی وزراء کو اطلاع دے دی گئی ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی ،پنجاب کابینہ میں 16 سے 25وزراء شامل ہونگے ،پنجاب کابینہ میں مشیران اور معاونین خصوصی بھی شامل ،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،رانا ثنااللہ ، پرویز رشید ،عظمی بخاری ،خواجہ عمران نذیز ،خواجہ سلمان رفیق، صہیب بھرت ،ملک فیصل ایوب کھوکھر، رانا سکندر حیات، سردارشیر علی گورچانی ،میاں مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین کا نام شامل ہے، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کا ایک ایک وزیر بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوگا۔پنجاب حکومت نے 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 25 رکنی کابینہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق شامل ہیں۔ ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور بلال یاسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد  پشاور زلمی نے ہاتھوں  ملتان  سلطان کو 4 رنز سے شکست

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے ہاتھوں ملتان سلطان کو 4 رنز سے شکست

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹ پر 200 رنز بناسکی، محمد رضوان 32، ریزا ہینڈریکس 5، ڈیوڈ ملان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔طیب طاہر 26، خوشدل شاہ 11 رنز بنا سکے۔ تاہم افتخار احمد اور کرس جارڈن نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی نہ دلواسکے۔افتخار احمد 27 گیندوں پر 60 اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ لی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔
    پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللہ خان 31 اور آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رومین پاول 23 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں لیں۔

    پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشمل ہے۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم اور محمد علی شامل ہیں۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔کراچی کنگز کاپانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان جےیوآئی پنچاب حافظ غضنفر عزیزکاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہونگے۔ کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے۔وکلاکنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینئرقانون دان بھی خطاب کرینگے۔ترجمان جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کرینگے۔7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  • رمضان کی آمد سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کے  بغیر اشیاء بھی سستی

    رمضان کی آمد سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کے بغیر اشیاء بھی سستی

    یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے بعدبغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ، ان اشیاء میں میکرونی اور سرخ مرچ کی قیمت میں 2 سے 10 روپے کمی کی گئی ہے، ہلدی پاؤڈر سمیت 18 مصالہ جات کی قیمت میں 80 روپے تک کی کمی کی گئی ہے،روح افزا کی قیمت 2 سے 12 روپے ،مختلف جیمز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے کمی ، اچار کی قیمت میں 15 روپے اور کیچپ 20 روپے سستی کی گئی ہے ۔ کھیر مکس, رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی ،مختلف چائے کے برانڈز میں 5 سے 43 روپے تک کی کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کےصابن,کلینر, سرف,شیمپو اورٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے ہیں، بغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

  • 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر چاول کی برآمدات  میں نمایاں اضافہ

    7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.980 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.174 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
    عدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو482.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 334.18 ملین ڈالرتھا، نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.497 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 840.57 ملین ڈالرتھا۔
    جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 443.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 467.75 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 168.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.111 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

    ا

  • کچھ عناصر مسلح افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    کچھ عناصر مسلح افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت263ویں کور کمانڈرز کانفرنس، کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا کہ کچھ عناصر مسلح افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ الیکشن میں فوج کی مداخلت کے غیرمصدقہ الزامات کی مذمت کرتے ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے انتخابات میں عوام کو محفوظ ماحول فرام کیا۔کور کمانڈرز نے عام انتخابات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے پر سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
    فورم نے اس بات پر زور دیا کہ غیر آئینی اور بے بنیاد سیاسی بیان بازی اور جذباتی اشتعال انگیزی کا سہارا لینے کے بجائے ثبوتوں کے ساتھ قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔فورم نے بعض عناصر کی جانب سے معاشرے میں مایوسی اور تفرقہ ڈالنے کے لیے پھیلائی جانے والے جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور ملکی ترقی میں دل و جان سے حصہ لیں۔ فورم نے کہاکہ گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح جیسے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے بعض مفاد پرست عناصر کی ساری توجہ اپنی ناکامیوں پر دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کرکے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔
    فورم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔کانفرنس کےشرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • فارم 47 سے جو مصنوعی اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی۔ سراج الحق

    فارم 47 سے جو مصنوعی اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی۔ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں ہارنے والوں سے زیادہ جیتنے والے حیران ہیں۔ عوام جن لوگوں سے نجات چاہتے ہیں، وہی مسلط کردیے گئے۔منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کہ مصنوعی اسمبلیوں کے کئی ممبران نے دنیا کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 50 کروڑ سے ایک ارب روپے تک میں کامیابی کا نوٹیفکیشن خریدا۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے منتخب ہونے کے بعد غزہ پر ایک لفظ نہیں بولا، ہم اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تمام اسلامی ممالک اور سفارت خانوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، غزہ پر مظالم موجودہ دور کا کربلا ہے ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 سے جو مصنوعی اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی۔سراج الحق نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف 10 مارچ کو اسلام آباد میں آب پارہ سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن پر وہ اپیل کریں گے کہ عورت مارچ میں حصہ لینے والی خواتین غزہ اور فلسطین کے نام پر مارچ کریں۔

  • پشاور زلمی کے فاسٹ بالر سلمان ارشاد  کس کے ساتھ میچ کھیلنے کی خواہش مند ہے؟

    پشاور زلمی کے فاسٹ بالر سلمان ارشاد کس کے ساتھ میچ کھیلنے کی خواہش مند ہے؟

    پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاؤں، پی ایس ایل، آئی پی ایل کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، بہت لیگز کھیل لیں لیکن جو پی ایس ایل کا مزہ ہے وہ الگ ہے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لیگ تو کھیل رہا لیکن پاکستان کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہو گا، فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہے لیکن میں محنت کر رہا ہوں، اُمید ہے موقع ملے گا۔ سلمان ارشاد نے کہا کہ بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آؤٹ کر چکا ہوں، اب خواہش ہے کہ ویرات کوہلی کو بالنگ کروں، سلمان ارشاد نے کہا کہ آج کل کی ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کے پاس آپشن کم ہیں، بولرز کو اب بیٹرز سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے، بابر اعظم مجھے بہت اچھے طرح سمجھاتے ہیں، ان جیسے بیٹر کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، اُمید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔