Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ایکس کے بندش کے خلاف اسلام آباد  ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی

    ایکس کے بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی

    ٹویٹر کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر تفصیلات کے مطابق صحافی احتشام عباسی نے وکلاء کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے چیف جسٹس عامر فاروق کل ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 17 فروری کے بعد سے اب تک ’ایکس‘ تک شہریوں کی رسائی ممکن نہیں، پی ٹی ے کی جانب سے کسی باقاعدہ نوٹس اور نوٹی فکیشن کے بغیر ہی پابندی عائد کردی گئی ہے، ایکس کی مسلسل بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ’ایکس‘ سے پابندی ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں 17 سے بند ہونے والی ’ایکس‘ کی سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن کا شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمن کا شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان نے جامعہ دار العلوم کراچی دورہ کیا جہاں دارلعلوم کراچی کے رئیس شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے، سپریم کے حالیہ متنازعہ فیصلے پر قانونی ،شرعی و آئینی حوالے سے مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اعجاز مصطفیٰ، مولانا راشد محمود سومرو، قاری عثمان، مولانا حماد اللہ اور مولانا غیاث شریک تھے ۔

  • 25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا

    25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا

    25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا۔تمام 25 وفاقی وزرا، معاونین اور مشیر سبکدوش ہوگئے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

  • خیبر پختونخوا :  وادی تیرا ہ کے تعلیمی ادارے بند ،بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی

    خیبر پختونخوا : وادی تیرا ہ کے تعلیمی ادارے بند ،بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی

    وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ا سکول کھولے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب خیبرپختوںخوا بھر میں 5 روز ہونیوالی بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 46 گھر بیٹھ گئے۔ اس حوالے سے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر مالی امداد کرتے ہوئے ان میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے چارسدہ، دیرلوئر، دیراپر، ملاکنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پرساڑھے7 ارب روپےکا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرساڑھے7 ارب روپےکا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا

    رمضان پیکچ کےتحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائےکی800 گرام قیمت میں100 روپے کی کمی کردی گئی، اس کے علاوہ بیسن اور کھجور فی کلو 50 روپے سستا، دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی۔ دالیں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کمی، کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے کی کمی، مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار ہے۔ اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی، آٹے کے10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نےرمضان پیکچ کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا، رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا  صدر کے انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی کا صدر کے انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے صدر مملکت کے الیکشن میں حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی پی سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر بننے سے ملک میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن چینلنجز کا سامنا ہے، کوئی ایک شخص یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی۔خیال رہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ صدر کے انتخاب کےلیے آصف علی زرداری حکمراں اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔

  • انڈر13 اسکلز  ڈویلپمنٹ کیمپ  کا آغاز ہو گیا

    انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا

    ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں پیر سے شروع ہونے والے انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں 46 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،کیمپ 4 سے 11 مارچ تک چلے گا۔سہیل تنویر کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ 24-2023 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 18 بیٹرز، 16 اسپنرز، نو فاسٹ بولرز اور تین وکٹ کیپر شامل ہیں۔کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی اور مہارت کی نشوونما پر توجہ دی جائے گی ۔ حافظ سجاد اکبر 12 رکنی سپورٹ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اسسٹنٹ کوچ جبکہ سعید بن ناصر بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
    سابق پاکستانی خواتین انٹرنیشنل ناہیدہ خان اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ہیڈ کوچ این سی اے، شاہد انور: "یہ انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے احساس سے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بے خوف کرکٹ کھیلنا سکھایا جا رہا ہے.

  • پی سی بی کا  چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والا میچ پنک ربن ڈے کے ذریعے منایا جائے گا جس میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے جبکہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے اور کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔
    12 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔ وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن اور کیپ پہنیں گے۔پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے چار مریضوں کو کراچی میں گولڈ ربن ڈے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے اور انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

  • پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے،  فاسٹ بالر سہیل خان

    پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے، فاسٹ بالر سہیل خان

    وکٹیں فلیٹ بن رہی ہے جسکی وجہ سے با لرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، انکے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کےلیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہئے ،ملک کے ہر کھونے سے سب کو برابر موقع ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بولرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، بولرز کے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ باؤنڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔سہیل خان نے کہا کہ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔ اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ  کا  پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہوئی اور صرف 18 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پتان بابر اعظم صرف پر رن آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور محمد حارث نے ایک ایک رن بنایا جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12 اور رومین پاول کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔چھٹی وکٹ پر پال والٹر اور عامر جمال نے 107 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو بچانے کی کوشش کی۔ عامر جمال نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ پال والٹر نے 33 رنز بنائے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رومان رئیس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ حنین شاہ نے بھی دو آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ نسیم شاہ نے لی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنہیں صائم ایوب نے کلین بولڈ کیا۔ تیسرے اوور میں 28 کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر کولن منرو بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی صائم نے میدان بدر کیا۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔شاداب خان کے ساتھ پہلے 37 رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جبکہ سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور جارڈن کاکس کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور جارڈن کاکس نے 39 رنز جوڑے۔ کاکس 30 جبکہ اعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

    پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ