Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • شہباز شریف  پاکستان  کے33 ویں وزیراعظم منتخب

    شہباز شریف پاکستان کے33 ویں وزیراعظم منتخب

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    یوٹیفکیشن کے مطابق میاں محمد شہبازشریف نے 201 ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی ہے،سیکرٹری قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے بھی بھجوادیا،

    قبل ازیں قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے قائد ایوان اور ملک کے نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا تاہم بعد ازاں اپنی نشستوں پر چلے گئے۔ شہبازشریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے ۔ ،وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب مد مقابل تھے ۔شہباز شریف ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ امیدوار تھے۔ عمر ایوب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوارتھے۔قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 33 واں وزیراعظم منتخب کر لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

    نعرے بازی
    شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پرایوان میں دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگ گئے ۔قبل ازیں اجلاس کے شروع ہوتے ہی ن لیگ کے اراکین اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آگئے،دونوں طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی ،لیگی ارکان نے شیر شیر کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن ارکان نےمینڈیٹ چور کے نعرے شروع کردیئے ۔لیگی ارکان نے گھڑی چور کے نعرےجواب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے شور وشرابے کی وجہ سے سپیکرقومی اسمبلی نے پیڈ فون لگا کر وزیراعظم کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا۔

    نئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں، گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور اسپیکر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہباز شریف کے حق میں جو اراکین ہیں لابی اے کی طرف چلے جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں اراکین لابی بی میں چلے جائیں۔

    جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے اراکین ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی کو بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار تھے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہباز شریف کے قائد ایوان اور وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

  • صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

    صدر مملکت کے انتخاب کیلئے ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے .اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کےلیے صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔ صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کا مقابلہ ہو گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امید وار نامزد کیا ہے، ہفتے کو صدارتی امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ایک بجے آویزاں کی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہونگے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔

  • یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

    سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان گیلانی ہاؤس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔

  • عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،شہباز شریف

    عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،شہباز شریف

    مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینٹ بینکوئیٹ ہال میں منعقد ہوا مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہیں۔
    پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بہت سے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو معاشی چیلنج ضرور حل ہو گا۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس، قائد ایوان کے ا نتخاب  کا طریقہ کار

    قومی اسمبلی کا اجلاس، قائد ایوان کے ا نتخاب کا طریقہ کار

    ملک کے 24ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج (اتوار) کو جاری ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں، آج صبح 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم اسے معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹنگ تقسیم کے طریقہ کار سے ہوگی۔آج ہونے والے انتخابات سے قبل قومی اسمبلی کی گھنٹیاں پانچ منٹ تک تمام اراکین کو اسمبلی میں جمع کرنے کے لیے بجیں۔پانچ منٹ کے بعد ایوان کے تمام دروازوں کو تالا لگا دیا گیا اور قائد ایوان کے انتخاب سے قبل کسی کو اندر آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائیں گے اور پھر انتخابات کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔تقسیم کے طریقہ کار کے مطابق، اسپیکر ایک نامزد کے لیے دائیں لابی اور دوسرے کے لیے بائیں لابی مختص کرے گا۔

    اس کے بعد قانون ساز اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے اپنی پسند کی لابی میں جائیں گے۔ایم این اے اپنا ووٹ لابی کے دروازے پر ڈالیں گے اور ووٹ ڈالنے کے بعد وہ ہال سے باہر نکل جائیں گے اور ایوان میں واپس نہیں آسکیں گے۔اسپیکر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کا اعلان کریں گے اور ووٹنگ لسٹ طلب کریں گے۔ اس کے بعد ارکان کی لابی سے ایوان میں واپسی کے لیے دو منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔اس کے بعد سپیکر صادق قائد ایوان کے انتخابی نتائج کا اعلان کریں گے۔ شہباز، جو سات اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار بھی ہیں، عمر ایوب خان کے خلاف ون آن ون مقابلے میں واضح فیورٹ ہیں، جو کہ سنی اتحاد کونسل (SIC) کے امیدوار ہیں – جس پارٹی نے جیت کر شمولیت اختیار کی تھی۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ امیدوار۔

    سپیکر قومی اسمبلی صادق نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ پریمیئر شپ جیتنے کے لیے، کسی بھی امیدوار کو 336 مضبوط اسمبلی میں 169 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے شہباز جن کے دوسری بار وزیراعظم بننے کا امکان ہے، انہیں 200 سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے کیونکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی حمایت حاصل ہے۔ -P)، پاکستان مسلم لیگ-قائد (PML-Q)، بلوچستان عوامی پارٹی (BAP)، پاکستان مسلم لیگ-ضیاء (PML-Z)، استحکام پاکستان (IPP) اور نیشنل پارٹی (NP) کے علاوہ اپنی پارٹی جو 205 ممبران پر مشتمل ہو گی۔شہباز اس سے قبل 11 اپریل 2022 سے 14 اگست 2023 تک (ایک سال 125 دن) وزیراعظم آفس میں رہے۔ وہ اس وقت کے وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

    دریں اثنا، ایس آئی سی کے امیدوار عمر کو تقریباً 92 ووٹ ملنے کی امید ہے۔ انہیں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی حمایت حاصل ہوگی، جنہیں SIC نے صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بھی نامزد کیا ہے۔اب تک 304 قانون ساز حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خواتین اور اقلیتوں کی 23 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ایم این ایز سید خورشید شاہ، خواجہ محمد آصف، طارق بشیر چیمہ، رانا تنویر حسین، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سردار محمد یوسف زمان، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان نے تجویز کیے اور ایم این ایز رومینہ خورشید عالم نے حمایت کی۔ شازہ فاطمہ خواجہ، سردار اویس احمد خان لغاری، احسن اقبال، کیسو مل خیل داس، انوشہ رحمان خان، حنیف عباسی اور جمال شاہ کاکڑ۔

    دریں اثناء عمر کے کاغذات نامزدگی ایم این ایز بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، ریاض خان فتیانہ، عمیر خان نیازی نے تجویز کیے جبکہ ایم این ایز محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، علی خان جدون، مجاہد علی اور ملک محمد عامر ڈوگر نے حمایت کی۔عمر ایوب نے شہباز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر سپیکر صادق کے ساتھ اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں "فارم 47 میں ہیرا پھیری کے نتیجے میں سیٹ تحفے میں دی گئی”۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نامزد امیدوار وزیر اعظم بننے کے لیے نااہل تھا تاہم ان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس آئی سی پارلیمنٹیرینز ایوان میں ایک اور شدید احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کی تصویریں قومی اسمبلی ہال میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ف) انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔

  • صحافی اسد طور  مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    صحافی اسد طور مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی اسد طور کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے نے اسد طور کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔اسد علی طور کے وکلاء نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
    اسد طور نے دورانِ سماعت روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود کچھ نہیں کھانا چاہتا۔کمرۂ عدالت میں موجود صحافی نے اسد طور کی بھوک ہڑتال ختم کرا دی۔

  • علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ  صدر منتخب

    علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا، نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

  • اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کیلئے 200 ووٹ حاصل کریں گے۔حنیف عباسی

    اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کیلئے 200 ووٹ حاصل کریں گے۔حنیف عباسی

    16 ماہ کی حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر دفاع کرتا ہوں۔اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نہ ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے ہی دھاندلی کا بیانیہ رہا ہے، پوری قوم کو بتایا ہے کہ روز جو دھاندلی کا رونا رویا جا رہا ہے یہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا وقت نہیں دیکھا، پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، ملک کو جمہوریت کی طرف لے جانا ہمارا فرض ہے، تمام اتحادیوں کو شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے، آج ہم اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کیلئے 200 ووٹ حاصل کریں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر دفاع کرتا ہوں، نگران حکومت نے دن رات محنت کی، ملک کو معاشی چیلنجز سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

  • نگران وزیر اعظم نےوزیرِ اعظم ہاؤس خالی کردیا

    نگران وزیر اعظم نےوزیرِ اعظم ہاؤس خالی کردیا

    نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیرِ اعظم ہاؤس خالی کردیا اور منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کیا گیا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے بلٹ پروف سرکاری گاڑی اور اسٹاف بھی مانگ لیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم کو ایک بلٹ پروف گاڑی اور اسٹاف لینے کا استحقاق ہے۔

  • پی ڈی ایم اے  :پختونخوا میں بارشوں سے 27 افراد جاں بحق ہوئے

    پی ڈی ایم اے :پختونخوا میں بارشوں سے 27 افراد جاں بحق ہوئے

    خیبر کے علاقے علاقہ بازار ذخہ خیل میں بارش سے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔دوسری جانب کئی شہروں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ، چلاس میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم دوسرے روز بھی بند رہی۔اپر کوہستان ، لوئر کوہستان ، شیتان پڑی، گلوز بانڈہ، کائیگا ، بارسین ، لوٹر ، تھور تا رائیکوٹ، تتہ پانی ، لال پڑی میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہزاروں افراد کو ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔خیبرپختونخوا میں جاری حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتجے میں پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 27 افراد جاں بحق اور 38 افرادزخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 129گھروں کو جزوی جبکہ 33گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
    اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے پی نے جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکر لیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔