Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ  ہو گئے

    حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ ہو گئے

    شدید بارش اور طوفان نے حیدر آباد میں تباہی مچا دی، 25 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیدر آباد میں بارش اور طوفان کی وجہ سے ریجن میں اس وقت 25 سے زائد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کے 5 عدد فیڈروں کی بجلی سیفٹی کی وجہ سے بند ہے، بارش رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔حیسکو ترجمان نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو۔

  • آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

    آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

    پیپلزپارٹی نےصدارتی الیکشن کےلیےآصف علی زرداری کےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی کل صبح دس بجے جمع کرائے جائیں گے،بلاول زرادری کاغزات نامزدگی پر آصف زرداری کے تجویز کنندہ ہیں۔فاروق ایچ نائیک کاغزات نامزدگی پر آصف زرداری کے تائید کنندہ ہیں۔فارق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے۔

  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔نیول چیف نے بحری مشق سی اسپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔
    نیول چیف نے گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
    نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔ آل راؤنڈر اعظم خان

    میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔ آل راؤنڈر اعظم خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رآؤنڈر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں۔اعظم خان نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کافی اچھا جا رہا ہے، کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں، کوشش ہوگی کہ راولپنڈی کے میچز میں اچھا پرفارم کریں۔ اعظم خان نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہوتی ہے،انسان 500 میچز کھیل کر پھر 50 سنچریاں کر پاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں سینئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر میری زندگی بدلی ہے اور دنیا بھر میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔
    اعظم خان نے کہا کہ میں حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی، آپ کے کھیل کی اہمیت کا وزن اہم ہے، میرا بیٹنگ نمبر آسان نہیں، ہر میچ میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، ہمیں ہر صورتحال کے مطابق تیاری کرنا پڑتی ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میرا آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے میں پرفارمنس پر فوکسڈ ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ پھر کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو، ماضی کی نہیں حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے جیسی کنڈیشنز نہیں ہوں گی، 180 اب پار اسکور ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند پلیئرز کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے۔

  • ہمیں اپنی کمزوریوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے، فاروق ستار

    ہمیں اپنی کمزوریوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے، فاروق ستار

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد کہنا تھا فاروق ستار نے کہا کہ قوم کو اس بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کا سلسلہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔ خود کو صحیح اور دوسرے کو غلط سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں، آپ دونوں جماعتوں نے ملک کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اچھے انداز میں اس ہاؤس کو چلانا ہے، ہم شدید معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی،بیروزگاری انتہا پر ہے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے، دانا دوست ہوتاہے اور نادان دشمن ہوتاہے، ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہم نے پاکستان کے اندردیکھ کرہی مسائل حل کرنے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ میں چھٹی مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا ہوں، کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے اس میں ہم کبھی فرق نہیں کر سکیں گے۔

  • دو تہائی پاکستان نے پی ٹی آئی  کے خلاف ووٹ دیا ہے، احسن اقبال

    دو تہائی پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیا ہے، احسن اقبال

    پی ایم ایل این رہنما احس اقبال نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں محاذ آرائی سے قوم کی امیدیں پوری نہیں ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کی نگاہیں اس ایوان کی طرف لگی ہیں احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر یہاں کھڑے ہو کے دھمکیاں دی جائے گی تو ایسا ہونا ممکن نہیں کیونکہ یہ پارلیمان کسی کی پر اپرٹی نہیں ہے اسلئے یہاں کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل باہر سے حل نہیں ہوں گے، اب ہمیں مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا:احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج ہم اس طرح بیٹھے ہیں تو یہی جمہوری عمل ہے ہم نے اس ملک میں مشکل وقت بھی دیکھا ہے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی، مسائل کے حل کےلیےاپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں ،
    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کیلئےاگلے5 سال میں بنیاد رکھنا ہوگی، جب قوم مل کرکام کرتی ہےتودہشت گردی کوبھی شکست دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ کل ہم اپوزیشن میں تھے، آج حکومت میں ہیں، احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل اراکین کا احتجاج کیا ، لیکن احسن اقبال نے اپنی تقریر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست پر حملہ نہیں کیا، ان کے لیڈر کہتے تھے دو قانون والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، احسن اقبال نے اپوزیشن کو کہا کہ اگر آپ پر جھوٹے مقدمے ہیں تو عدالتوں میں دفاع کریں کیا 2008 اور 2013 میں انتخابات ہارنے پر انہوں نے دھاندلی کا شور نہیں کیا ؟ دو تہائی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا مینڈیٹ کے مطابق خدمت کریں ،ایوان کو روکنے دھمکیاں نہ دیں ،یہ ایوان آپ کی نہیں 24 کروڑ عوام کی ملکیت ہے احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل نے مینڈیٹ چور کے نعرے لگاتے رہے،

  • نواز شریف نے مولانا کو حکومت کے ساتھ چلنے کی دعوت دی ،عبد‌الغفور حیدری

    نواز شریف نے مولانا کو حکومت کے ساتھ چلنے کی دعوت دی ،عبد‌الغفور حیدری

    مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کی ملاقات کے ردعمل میں رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔7 مارچ کو پنجاب،3 مارچ کو سندھ،ماہ رمضان کے بعد مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات سے نواز شریف کو آگاہ کیا،نواز شریف نے مولانا کو حکومت کے ساتھ چلنے کی دعوت دی تو مولانا نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ آجائیں ۔نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کےلیے بھی مولانا سے ووٹ مانگا۔

  • پارلیمان میں کوئی دوسرے سے مفاہمت کی  بات کرنے کو تیار نہیں۔ محمود خان اچکزئی

    پارلیمان میں کوئی دوسرے سے مفاہمت کی بات کرنے کو تیار نہیں۔ محمود خان اچکزئی

    pپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، عمران خان بھی عوام کی طاقت سے آگیا ہے، سب طے کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں نہیں ہوگا اور پاکستان کی داخلی اور اندرونی سیاست کا سرچشمہ یہ پارلیمان ہوگا۔ کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھاکہ ہماری نئی پارلیمنٹ کا آغاز ہونے والا ہے، پارلیمان میں کوئی دوسرے کی بات کرنے کو تیار نہیں۔محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج اور ایجنسیاں نہ ہوں لیکن ان کو سیاست سے توبہ کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئین سے ہماری اسٹبلشمنٹ کھلواڑ کرتی ہے، یہ ہاؤس 22 کروڑ لوگوں کا نمائندہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کی پارلیمان کو بکرامنڈی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرارداد منظور کی جائے جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت نہیں کی ان کو ہیرو قرار دیا جائے اور جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت کی ان کی تنخواہیں بھی واپس لی جائیں۔

  • فروری کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ

    فروری کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
    ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.22فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے، لہسن، بیف اور دال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں1.32 فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.68فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27فیصد، بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔

    حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 27.35فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 31.53فیصد رہی۔22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38.07فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.68فیصد رہی۔44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.61 فیصد رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 325 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 486 رہی۔ حصص بازار میں آج 34 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 312 ارب روپے ہے۔