Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • قائد ایوان کون ہونگا نتیجہ کچھ دیر میں

    قائد ایوان کون ہونگا نتیجہ کچھ دیر میں

    ووٹنگ کا عمل مکمل
    ایوان میں قومی اسمبلی کے ممبران کے اندر آتے ہی سپیکر قومی اسمبلی نتائج کا اعلان کیا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی کو نتائج پیش کئے گئے، چند ہی لمحوں میں 2 منٹ کی گھنٹیاں بجائی جائے گی جسکے بعد تمام ممبران اسمبلی میں آجائے گے،

    ووٹنگ کے عمل سے پہلے
    وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اب سے کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔وزارت عظمیٰ کیلئے اتحادی جماعتوں کے امیدوار سابق وزیراعظم شہبازشریف جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان ہیں۔شہباز شریف کو پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی آمد بھی جاری ہے۔نومنتخب قومی اسمبلی آج خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔قومی اسمبلی اجلاس سے قبل قائد کے اسمبلی پہنچنے پر پارٹی کے نامزد وزیر اعظم شہبازشریف اور دیگر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔

    336 رکنی ایوان میں وزیر اعظم بننے کے لیے 169ووٹ درکار ہیں، ایوان میں اتحادیوں کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 91 ہے۔سپیکر کے حکم پر وزیراعظم کا انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی، گھنٹیاں بجانے کا مقصد تمام اراکین کو اسمبلی کے اندر جمع کرنا ہوتا ہے، گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔قائد ایوان کے انتخاب تک قومی اسمبلی ہال سے نہ کوئی باہر جا سکتا ہے نہ کسی کو آنے کی اجازت ہوتی ہے، ووٹنگ کے اختتام پر سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا۔

    انتخاب کے بعد وزیر اعظم منتخب ہونے والے امیدوار کی تقریب حلف برداری پیر کو ایوان صدر میں ہوگی۔نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد جاری ہے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔عمر ایوب نے پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔عمر ایوب صحافیوں کو صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ آپ کے پاس درست حقائق نہیں ہیں۔

    شہباز شریف کی طرف سے ناشتہ
    وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے شہباز شریف اور عمر ایوب مدِ مقابل ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری ہے۔تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب بھی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • ہم مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کےلیے ووٹ دیں گے،فاروق ستار

    ہم مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کےلیے ووٹ دیں گے،فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزارتیں لینے یا نہ لینے کی بات ابھی حتمی بات نہیں ہوئی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ابھی ہم تھوڑا رکیں اور سوچیں گے، کسی کا بوجھ اٹھانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی وزارتیں لینے یا نہ لینے کی بات حتمی نہیں، ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں ابھی تھوڑا رک جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آپس میں باتیں طے کرنے کا موقع دیں گے، جن کے پاس حکومت سازی کےلیے نمبر پورے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران مسلم لیگ ن کے ساتھ ایک تعلق قائم ہوا، مسلم لیگ ن نے مردم شماری میں ایک ذمے دار کردار ادا کیا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کےلیے ووٹ دیں گے اور قانون سازی میں بھی تعاون فراہم کریں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت وزارتیں اور دیگر عہدے ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے، عوام کی دہلیز تک اختیارات کی منتقلی چاہتے ہیں۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بغیر حکومت بنا اور چلا سکتے ہیں تو ضرور چلائیں، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اتفاق اسی پر تھا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔
    دوسری جانب رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ ان کا گورنر سندھ برقرار رہے مگر یہ چیز ابھی فائنل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مانگنے اور دینے میں فرق ہوتا ہے، گورنر سندھ کےلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو 16 ماہ ڈیل کیا ہے جبکہ جے یو آئی کے ساتھ ن لیگ کی سیاسی پارٹنرشپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نواز شریف کا احترام کیا ہے، یقین ہے مولانا، پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں ہوں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف کے ساتھ ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔

  • پشاور،چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے

    پشاور،چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے

    پشاور میں بارش کے باعث بورڈ بازار آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔واقعہ بورڈ بازار تاج آباد میں پیش آیا جہاں وحید نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس میں ایک خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب وادی تیراہ میں شدید بارشوں و برف باری کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہونے سے 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔واقعہ واد ی تیراہ کے علاقے سیڑے میں پیش آیا جہاں اختر جان آفریدی کا کمرہ بارش کے باعث اچانک منہدم ہو گیا جس میں 50 مویشی جن میں بکریاں، بھیڑ گائے و دیگر جانور بھی شامل تھے ہلاک ہو گئے۔

  • مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

    مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مریم اورنگزیب کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔ ن لیگ نے مریم اورنگزیب کو پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کیلئے رکھا گیا ہے۔

  • 9 مئی والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عطا تارڈ

    9 مئی والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عطا تارڈ

    قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ محمود اچکزئی کی تقریر قابل مذمت اور قابل شرم ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو قابل مذمت قرار دیدیا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک شخص اسی اسمبلی میں بیٹھ کر کہتا تھا کہ سب کو جیلوں میں بند کردوں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ اسی شخص کی جماعت نے 9 مئی کے حملے کیے، 9 مئی والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی سیاسی کمزوریوں کا ملبہ اداروں پر پھینکنا چاہتے ہیں۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آج دھاندلی کا رونا رونے والے 2018ء میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آئے۔انہوں نے کہا کہ دُہرے معیار اور منافقت کی انتہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جیت کا جشن مناتے ہیں اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔

  • نادرا   کا  ڈیٹابیس کی   سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز

    نادرا کا ڈیٹابیس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز

    اسلام آباد سے ترجمان نادرا کے مطابق نادرا نے مارچ 2023 میں سائبر سیکیورٹی واقعے پر وفاقی حکومت سے جے آئی ٹی قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ نادرا نے ڈیٹابیس کی معیاری سیکیورٹی یقینی بنانے کےلئے اقدامات شروع کر دیے ،ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مناسب ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ترجمان نادرا کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے نتائج اور سفارشات کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

  • خیبر پختونخوا کے پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں  تعلیمی ادارے بند  کرنے کا اعلان

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخو ا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوات میں یکم سے 9 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے،محکمہ تعلیم نے ضلع سوات میں 95 سرکاری اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسی طرح چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سے کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چترال شہر میں بارش اور وادی کیلاش میں دو فٹ تک برف پڑچکی ہے۔
    گرم چشمہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔دیر بالا کے میدانی علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔انتظامیہ نے آج رات مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
    شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔دیربالا کے وادی کمراٹ ڈوگدرہ جاز بانڈہ وادی عشیری کیردرہ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

  • حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ  ہو گئے

    حیدر آباد : بارش کی وجہ سے 25 فیڈرز ٹرپ ہو گئے

    شدید بارش اور طوفان نے حیدر آباد میں تباہی مچا دی، 25 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیدر آباد میں بارش اور طوفان کی وجہ سے ریجن میں اس وقت 25 سے زائد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کے 5 عدد فیڈروں کی بجلی سیفٹی کی وجہ سے بند ہے، بارش رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔حیسکو ترجمان نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو۔

  • آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

    آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

    پیپلزپارٹی نےصدارتی الیکشن کےلیےآصف علی زرداری کےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ آصف علی زرداری صدر مملکت کیلئے کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی کل صبح دس بجے جمع کرائے جائیں گے،بلاول زرادری کاغزات نامزدگی پر آصف زرداری کے تجویز کنندہ ہیں۔فاروق ایچ نائیک کاغزات نامزدگی پر آصف زرداری کے تائید کنندہ ہیں۔فارق ایچ نائیک آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے۔

  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔نیول چیف نے بحری مشق سی اسپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔
    نیول چیف نے گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
    نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔