Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • جنہوں نے ووٹ نہیں دیا وہ بھی رمضان پیکج کے مستحق  ہیں، مریم نواز

    جنہوں نے ووٹ نہیں دیا وہ بھی رمضان پیکج کے مستحق ہیں، مریم نواز

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے ووٹ نہیں دیاوہ بھی انسان ہیں،غریب بھی ہیں،رمضان پیکج ان کا بھی حق ہے۔ رمضان پیکج سب کو ملے گا۔سوال اٹھانے والے اور تنقید کرنے والے کریں گے،سیاسی حکومت پر الزام تراشی بہت آسان ہے۔میرا کوئی فیورٹ نہیں،اللہ تعالی کو جوابدہ ہوں اور اس کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں۔ہر لیول پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے،کرپشن کا داغ برداشت نہیں ہو گا۔رمضان پیکج کی ترسیل کے تمام مراحل شفافیت کے ساتھ سرانجام دئیے جائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں رمضان پیکج کی تیاری اور ترسیل کے طریقہ کار کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے رمضان بازار میں شفافیت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا۔رمضان پیکج میں اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر لیول پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے،کرپشن کا داغ برداشت نہیں ہو گا۔رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے جہاں جہاں جا سکی میں خود بھی وزٹ کروں گی۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت بغیر اطلاع کئے سرپرائز وزٹ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی کارکردگی کا سکور کارڈ سے تعین ہو گا،تمام اضلاع کاآپس میں مقابلہ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں ہر روز چیکنگ کریں،دورے کریں اور رپورٹ دیں۔رمضان پیکج کی تقسیم کے مکمل پراسیس کی ویڈیوز بنائی جائیں،مجھے اور چیف سیکرٹری کے دفتر میں بھجوائی جائے۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان پیکج کی شفاف تقسیم کے لئے سب نے سرپرائزچیکنگ کرنی ہے۔رمضان پیکج کی چیکنگ 3مراحل میں ہو گی۔ہر ضلعی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ رمضان پیکج کی چیکنگ کریں گے۔ڈپٹی کمشنرز رمضان پیکج کے سیمپل اور باکس کھلوا کر چیک کریں گے کہ اس کا معیار کیا ہے اورکیا 6 اشیائے خوردونوش کی مقدار پوری ہیں۔رمضان پیکج کی بلاترتیب چیکنگ رپورٹ چیف سیکرٹری کے دفتر ارسال کریں۔انتظامیہ کو روزانہ کی بنیادپرتقسیم کے لئے مقرر کردہ مختلف جگہوں کے وزٹ کرنے چاہئیں۔انتظامیہ کے تقسیم کے لئے مقرر کردہ جگہوں پر وزٹ سے تقسیم کرنے والی ٹیموں کو احساس ہو گا کہ ہماری مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت مقررکردہ جگہ پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی لازم ہے تاکہ ناخواشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت اگر پولیس کے بغیر جائیں گے تو بدنظمی پھیلے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں مجھے پورے پنجاب کی صفائی چاہیے،چاہے وہ شہری علاقہ ہو یا دیہاتی۔چیک کروانے کے طریقے جانتی ہوں،صفائی چیک کروں گی۔کوئی سڑک،محلہ،گلی،گاؤں اورگراؤنڈ ایسی نہ رہے جہاں صفائی نہ ہو،یہ میری سختی سے ہدایت ہے۔تمام اضلاع کا صفائی کے معاملے میں آپس میں مقابلہ ہے۔وال چاکنگ وائٹ واش کے ذریعے ختم کی جائے۔الیکشن پوسٹرز اور بینرز اتروائیں اور صفائی کرائیں۔صفائی صرف نام کی نہ ہوبلکہ حقیقی طور پر ہونی چاہیے۔خراب سیوریج اور ڈرینج کے مسائل حل کریں۔سڑکوں پرکھڈے اور گڑھے ختم کئے جائیں تاکہ خوبصورتی بحال ہو۔3دن بعد ہنگامی دورے شروع کر دوں گی،لاہور کی کسی گلی میں گڑھے نظر نہ آئیں۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز نے ویڈیو لنک ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

    تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ہرمحلے، ہر آبادی کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کا فیصلہ
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ہرمحلے، ہر آبادی کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے تحت کل آبادی کا درست شمار مرتب ہوگا جس سے کمزور طبقات کی تعداد،مقام، رابطہ اور ایڈریس محفوظ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیکنکل ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ ٹیکنکل ورکنگ گروپ میں پارٹی کی معاشی ٹیم کے مرکزی رکن اور رکن قومی اسمبلی بلا ل اظہر کیانی کے علاوہ اعلی حکام اور شماریات کے ماہرین شامل ہوں گے۔ پنجاب ڈیجیٹل ڈیٹا بینک کی بنیاد پر صوبے بھر میں تعلیم، صحت اور ترقی کے منصوبے بنائے جائیں گے۔پنجاب کی تمام آبادی میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ ڈیجیٹل ڈیٹا بینک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کی نگرانی اور مستحقین کو مالی مدد کی براہ راست فراہمی کے شفاف نظام کے طور پر کام کرے گا۔ درست اعداد و شمار اور معلومات (ڈیٹا بیس) کی دستیابی سے معاشی پالیسیوں اور درست فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ ڈیٹا بینک کو بزرگوں، بیواؤں، یتیموں ضرورت مند خاندانوں اور طالب علموں کے سماجی تحفظ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔پنجاب میں بچوں کی پیدائش پر ڈیٹا خود کار ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ان کا اندراج کرے گا۔ پنچاب میں کسی دوسرے علاقے سے آکر رہائش اختیار کرنے والوں کی معلومات بھی جمع ہوں گی۔ پاپولیشن ڈیٹا جمع کرنے سے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید،مریم اورنگ زیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق اور شعبہ سماجی بہبود کے ماہر ڈاکٹر امجد ثاقب شریک تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب، چیئر مین پی اینڈ ڈی، مختلف صوبائی سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای اوز پی ایس پی اے، اربن یو نٹ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    مریم نواز کا دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے اور سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں، بازاروں میں ٹریفک بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے اوردکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں۔شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت شدید مشکلات ہیں۔تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کرنے کی ہدایت تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آسانی کویقینی بنا یا جائے۔

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

    مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

    برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،مبارکباد دی

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی

    نئی ٹیسٹ رینکنگ : بابر کی ایک درجہ تنزلی

    نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دو درجے ترقی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کےجسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • بابر اعظم کی کارکردگی متاثر کن ہے، محمد عامر

    بابر اعظم کی کارکردگی متاثر کن ہے، محمد عامر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاٹ ڈویلپمنٹ کو سراہا۔بابر نے صرف 63 گیندوں پر 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی نشاندہی جارحانہ اسٹروک پلے سے ہوتی ہے، کیونکہ اس نے 176.19 کا شاندار ریٹ برقرار رکھتے ہوئے 14 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ محمد عامر نے کہا کہ بابراعظم سے میرا اچھا تعلق ہے ، ان سے میری کوئی دشمنی نہیں ہے ، ہم دونوں نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے ،انہوں نے اننگ کے آخر میں جو شارٹس کھیلی وہ بہت ہی شاندار تھیں ، انہوں نے جس طرح آخر دو اوورز کھیلے انہیں ایسے ہی کھیلنا چاہیے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان کی مینجمنٹ لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، اپنی اپنی سیریز کا سوچتے ہیں، روٹیشن پالیسی بالکل ہونی چاہیے، بیٹرز اور بولرز کا ورک لوڈ مینج کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر دیکھا ہوگا ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑی ان فٹ ہوجاتے ہیں کیونکہ کوچز لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کرتے، فاسٹ بولر کا کیرئیر چھوٹا ہوتا ہے، کرکٹ کے بڑے اس کے کیرئیر کو مینج کریں، پی سی بی کو چار روزہ ریڈ بال کرکٹ پر انویسٹ کرنا ہوگا۔محمد عامر نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں نوجوانوں کو اچھے کانٹریکٹ دینے چاہئیں، نوجوان بولرز ریڈ بال کرکٹ کی طرف نہیں آرہا، جب اس پر ورک لوڈ آتا ہے تو وہ انجری کا شکار ہوجاتا ہے، سرفراز احمد ٹیم میں ہیں، رائیلی روسووو ان سے مشورے لیتے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: اسلام آباد بمقابلہ کراچی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد بمقابلہ کراچی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی

    ملتان اور لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہونے کے بعد اب ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں شروع ہوگئے ہیں۔ پی ایس ایل 9 کا کراچی میں آج پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔
    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کو دیکھنے اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم دلچسپی نظر آئی، اسٹینڈ خالی دکھائی دیے ہیں۔اسلام آباد اور کراچی کے درمیان میچ کے لیے ہونے والے ٹاس کے وقت بھی تماشائی کم ہونے کی وجہ سے ایک تالی تک نہیں بجی۔ذرائع کے مطابق 32 ہزار گنجائش والے نیشنل اسٹیڈیم میں تاحال ایک سے ڈیرھ ہزار شائقین موجود ہیں۔واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں ہونے والے میچز میں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے تھے۔

  • پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کا  کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

    کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کراچی کنگز سے دور کردیا۔ انہوں نے ایلکس ہیلز کے ساتھ پہلی وکٹ پر 108 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم آغا سلمان نے 25 اور شاداب خان نے 10 رنز بنا کر پویلین اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے جیت دلوائی۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔ ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈٖ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیند بازوں کے لئے تھوڑا سا مارجن ہوتا ہے، کراچی کنگز کو کم سےکم سکور میں محدود کریں گے اور ہدف کو عبور کریں گے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور لڑکے اچھی فارم میں ہیں، نسیم شاہ سمیت تمام بولرز اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کریں گے، دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے لیکن ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کے ناطے ہم کو ہر طرح کی سیچوایشن کے لئے تیار رہنا ہوتا ہے، ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھا پرفارم کریں گے اور میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

  • چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان  پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن نےاس تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔زاہد اخترزمان کو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنچاب کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے BPS-21 کے افسر زاہد اختر زمان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد، پی سی بی، جو پہلے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے ماتحت تھا، کو کابینہ ڈویژن کے تحت رکھ دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور شدہ پی سی بی کے آئین میں ترامیم کے بعد اب وزیراعظم پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں دو کے بجائے تین ممبران تعینات کر سکتے ہیں۔ پی سی بی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کابینہ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ بی پی ایس 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تقرری کے کیسز براہ راست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے جانے کے بجائے اس کے ذریعے پراسیس کیے جائیں۔ مزید برآں، یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ پی سی بی دیگر وزراء اور ڈویژنز کے ساتھ تمام خط و کتابت کابینہ ڈویژن کے ذریعے کرے،

  • خواہش تھی کہ میری والدہ  مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں ،اسامہ میر

    خواہش تھی کہ میری والدہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں ،اسامہ میر

    لاہور قلندر کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطان کے آل راونڈر اسامہ میر نے کہا کہ محمد رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے سب کی سوچ چیمپئن رکھی ہے اور سب یہاں چیمپئن بننے کے لئے آئے ہیں، انہوں نے ٹیم کو اکٹھا رکھا ہوا ہے ہر کپتان کوشش کرتا ہے لیکن محمد رضوان ہمیشہ لیڈ فرام دی فرنٹ کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہ رہا تھا اس لیے کارکردگی میں تسلسل نہیں آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ فیصل اکرم میں بہت مہارت ہے وہ مثبت انداز میں چیزوں کو لیتا ہے ڈبیو غیر معمولی رہا ہے وہ جلد پاکستان کے لیے کھیلتا ہوا دکھائی دے گا۔اسامہ میر کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کی خواہش تھی وہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں تو آج جب وہ پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں آئیں تو ان کے سامنے مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمیں بھی کراوڈ کی سپورٹ ملی، شروع میں نروس تھا لیکن امی کی طرف دیکھا تو حوصلہ ملا وہ پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئیں اور میں نے چھ وکٹیں لیں۔

  • یوٹیوبر  عادل راجہ اور حیدر مہدی غدار وطن ہے، شیر افضل مروت

    یوٹیوبر عادل راجہ اور حیدر مہدی غدار وطن ہے، شیر افضل مروت

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نےیوٹیوبر عادل راجہ اور حیدر مہدی کو غدار وطن قرار دیدیا۔شیر افضل مروت نے کہاکہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے اور ہماری اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں۔ 9 مئی کے بعد ہم پر ریاست مخالف ہونے کا الزام لگایا گیا۔انہوں نے کہاکہ عادل راجا اور حیدر مہدی جیسے لوگ بھگوڑے ہیں۔ عادل راجا تو بدنام قبضہ مافیا تھا۔ یہ یوٹیوبر بننے سے قبل ٹیکسی چلاتا تھا۔ ایسے لوگ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان ان لوگوں کے چینلز نہ دیکھیں کیونکہ اسی سے تو ان کی کمائی ہو رہی ہے۔ ہم اپنی جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھیں گے۔

    شیر افضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف بدگمانی عادل راجا اور حیدری کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے، لہٰذا ان رانگ نمبرز کے چہرے قوم کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عادل راجہ اورحیدرمہدی غدار وطن ہیں ،دونوں مسلسل پاکستان تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کررہےہیں،ہماری نوجوانوں کو ورغلارہےہیں، ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف انگلی اٹھتی ہے، لہذاببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ یہ لوگ غدار وطن اور پاکستان دشمن ہیں۔

  • اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلا سکیں،بیرسٹر علی ظفر

    اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلا سکیں،بیرسٹر علی ظفر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدر نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ جہاں الیکشن ہوا وہاں نوٹیفکیشن ہو گا تو قومی اسمبلی مکمل ہوگی۔ اس کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی بعض نشستیں نوٹیفائی نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے صدر مملکت کا موقف درست اور آئینی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ پرانے اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلا سکیں، کیونکہ اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری اس اعتراض کے ساتھ واپس بھیج دی تھی کہ جب تک سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں ہو جاتی تب تک اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔صدر مملکت کے اس اقدام کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ازخود قومی اسمبلی کے اجلاس کا دن 29 فروری مقرر کر لیا ہے۔

    ٕ

  • گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کب ہو گا؟

    گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کب ہو گا؟

    پشاور سے ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اختلافات سے بچنے کیلئے صدر کے انتخاب سے پہلے گورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کیلئے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے 10 مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا۔