Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا  سعودی عرب کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حامد سے ملاقات ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی ایئرفورس کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پا ک فضائیہ نے سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حامد الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کومزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور پاک سعودی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

  • پنجاب  وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    پنجاب کی نئی منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی کو فون کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی محمد عامر سے بات کرکے تمام غلط فہمیاں دور کیں ۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد عامر نے ٹویٹر پر پیغام جار ی کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری گزارش پر توجہ دی اور اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے کال کی ، ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی حیثیت میں تمام غلط فہمیاں دور کیں ، میں آپ کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔‘‘
    یاد رہے کہ محمد عامر نے ملتان میں پی ایس ایل میچ کے دوران پولیس افسروں کی جانب سے فیملی کے ساتھ کی جانے والے بدتمیزی پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔محمد عامر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’’ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پر میرے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!۔‘‘محمد عامر نے مریم نواز کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے واقعے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

  • پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

    پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی فائرنگ پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • لیک آڈیو میری ہی ہے، مصطفی کمال کا اعتراف

    لیک آڈیو میری ہی ہے، مصطفی کمال کا اعتراف

    کراچی سے جاری وضاحتی بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ آڈیو میری ہی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سے متعلق اعتراف کرلیا۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ میں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہتی ہے نمبر پورے ہیں، اس لیے ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں۔مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اس آڈیو لیک میں یہ باتیں خبر نہیں ہیں، خبر یہ ہے اب بھی ایم کیو ایم لندن کے لوگ رابطہ کمیٹی میں ہیں، جو ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک میں، میں رابطہ کمیٹی کو ن لیگ سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کر رہا ہوں، میں نے بتایا پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتی ہے اور وہ ٹی وی پر بھی کہہ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پتا چل گیا وہ گھس بیٹھیا کون ہے، جس کا بہت دن سے ہمیں انتظار تھا، یہ آڈیو آج صبح ایم کیو ایم لندن سے ریلیز ہوئی ہے۔

  • پاک سعودیہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ،نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ سعودی عرب

    پاک سعودیہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ،نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ سعودی عرب

    نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ سعودی عرب کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے کچھ اہم ملاقاتیں کیں ہے،وزارت تجارت کے مطابق نگراں وزیر تجارت کی ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ملاقات ہوئی۔ وزارت تجارت کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی سے بھی ملاقات کی۔ 20 رکنی پاکستانی صنعتکاروں کا وفد بھی نگراں وزیر تجارت کے ہمراہ تھا۔وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزراء سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ وزارت تجارت کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک سعودیہ سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے دورے سے متعلق گوہر اعجاز نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک نے تیل و گیس، تعمیرات اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

  • مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول کیا ہو گا؟

    مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول کیا ہو گا؟

    مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،اتحادی حکومت نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔
    پارلیمنٹ ہاؤس میں اسحاق ڈار کے چیمبر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی رہنماء اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام نے شرکت کی۔اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی،ذرائع کے مطابق 29فروری کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے۔یکم مارچ کواسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،2مارچ کوا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔3مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،4مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی،وزیراعظم بننے کیلئے 169 ووٹ درکار ہونگے۔

  • الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔سراج الحق

    الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا، جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے تمام جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا۔الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لئے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کریں گے، الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

  • راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا پر  شاہد آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی تردید

    راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی تردید

    راولپنڈی میں شاہد آفریدی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔راولپنڈی پولیس نے سوشل میڈیا پر سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی تردید کردی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کے مطابق عابد بن عبدالقدوس نامی شہری نے شاہد آفریدی سمیت 10 افراد پر فراڈ کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کروایا ہے۔مقدمے میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے ایک پراپرٹی فراڈ کی تشہیر کی، جس پر مدعی نے سرمایہ کاری کی اور اس کے پیسے ڈوب گئے۔تاہم اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بیان کردہ اطلاعات قطعی بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف ہیں،پولیس کے مطابق تھانہ روات میں معزز عدالت کے حکم پر شہری عابد بن عبدالقدوس کی درخواست پر پراپرٹی کے فراڈ کے حوالہ سے چند نامزد ملزمان کا خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے متن میں میڈیا ایڈورٹائزمنٹ کا حوالہ ہے، شاہد آفریدی کا مذکورہ مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی پولیس سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتی ہے۔

  • پاکستان کو  ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی سونپ دی گئی

    پاکستان کو ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی سونپ دی گئی

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دبئی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کی۔ جس میں تمام آٹھ رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
    اجلاس میں ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی۔ ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 20 نومبر سے تین دسمبر تک کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر اگلے سال ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کو سونپی گئی۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز،بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلا دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔یہ ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ کے بعض قوانین میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی

  • گوادر :  پچھلے 14 گھنٹے سے بارش  کے باعث گوادر ڈوب گیا

    گوادر : پچھلے 14 گھنٹے سے بارش کے باعث گوادر ڈوب گیا

    گوادر شہر اور ملحقہ علاقوں میں پچھلے 14 گھنٹوں سے بارش جاری ہے۔بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیرآب آگئے جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، شہر میں پرانی آبادی سمیت مختلف علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے۔بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور بارش کی مزید پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث گھروں اور بازاروں میں پانی چلا گیا، سینٹر کہدہ بابر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ گوادر کو فوری طور پر آفٹ زدہ قرار دیا جائے اور فوری طور پر اس علاقے کے لوگوں کو فوری مدد فراہم کیا جائے ، انکے مطابق پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، لوگوں کی بہت ساری کشتیاں طوفان کی وجہ سے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہےجسکی وجہ سے لوگوں کو روزگار سے محروم ہونے کا بھی خدشہ ہے،