Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز  کو چھٹی بار شکست کا سامنا، ملتان سلطانز نے 60 رنز سے میچ جیت لیا

    پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو چھٹی بار شکست کا سامنا، ملتان سلطانز نے 60 رنز سے میچ جیت لیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عثمان خان اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھوں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس نے بھی 30 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 5 میچز کھیلے اور اسے پانچوں میں شکست ہوئی۔

  • قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے پر  وفاقی حکومت کا جواب  آگیا

    قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے پر وفاقی حکومت کا جواب آگیا

    قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدرمملکت کے اعتراضات کا جواب دیدیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر مملکت کواپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے آئین کے مطابق ایک بارپھر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی ۔وفاقی حکومت کاجواب میں کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت الیکشن تاریخ کے 21 ویں دن تک اجلاس بلایا ناگزیر ،آرٹیکل میں کہیں نہیں لکھا کہ ایوان نامکمل ہو تو اجلاس نہیں بلایا جاسکتا ۔صدر کی صوابدید اور استحقاق ہے ہی نہیں کہ وہ 91 کے تحت اجلاس روک سکیں ۔صدر صرف آرٹیکل 54 کے تحت معمول کے اجلاس کو روک سکتے ہیں ۔یہ معمول کا نہیں غیر معمولی اجلاس آئینی تقاضا ہے ۔کہیں بھی نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہ ہوں تو اجلاس نہیں ہوسکتا ۔29 فروری کو ہر حال میں صبح دس بجے اجلاس ہوگا تیاریاں مکمل ہیں ۔نگران حکومت کا جواب میں کہنا تھا کہ صدر مملکت 29فروری کو اجلاس بلا لیں اگر نہیں بھی بلاتے تو اجلاس 29فروری کو ہی ہوگا ۔

  • نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔

  • خانپور سے راولپنڈی جانے والے بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    خانپور سے راولپنڈی جانے والے بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    خانپور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، مسافر بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھیں۔

  • اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا  ہے، شان مسعود

    اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے، شان مسعود

    نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی کے اوول گراؤنڈ پر کراچی کنگز کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اچھا موقع ملتے ہی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہو جائے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو کیرون پولارڈ جیسی بہترین انفرادی اننگز کی ضرورت ہے، کراچی میں ہونے والے میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف میٹنگ میں لائحہ عمل تیار کریں گے۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ تین میچز میں کراچی کنگز کی جانب سے تین میچز میں کوئی بڑی اور قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آسکی، کسی بھی ایک میچ میں ٹیم کی جانب سے ایک یا دو انفرادی اچھی پرفارمنس سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔ کراچی کی پچ کا کوئی اندازہ نہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے کچھ نہ کچھ پرفارم کیا ہے، مجھے اچھا آغاز نہیں مل رہا ہے، اسی وجہ سے بیٹنگ میں آگے نہیں بڑھ پارہا۔

  • سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

    سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

    سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔واضح رہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے دو ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے انھیں نامزد کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاملات پر پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے اس کمیٹی میں بھی میر سرفراز بگٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں نواب ثناء اللہ خان زہری ، میر چنگیز جمالی اور علی حسن زہری شامل ہیں۔

  • بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اسد قیصر

    بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اسد قیصر

    اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا مکمل اور مستقل خاتمہ ہو۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جی ڈی اے، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،مریم نواز جو کل وزیراعلی بنی ہے اس کو کون مانے گا لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔
    ہم چاہتے ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، ہماری جدوجہد قانون اور آئین کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔ ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

  • خیبر پختونخوا :  سکولوں میں اساتذہ کے  موبائل فون کے  استعمال پر پابندی

    خیبر پختونخوا : سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

    خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ تعلیم پشاور نے کہا کہ سکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو پابندی سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا۔جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا سکول اوقات میں موبائل فون کا استعمال طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔مراسلہ میں کہا گیا ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا سکول ہیڈ سیل فون سے رابطہ کریں، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون کا استعمال کر سکتا ہے، تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔

  • کیا عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں آصف علی زرداری کے حمایت کا اعلان کیا کہ نہیں؟

    کیا عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں آصف علی زرداری کے حمایت کا اعلان کیا کہ نہیں؟

    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری سےاے این پی کے رہنماوں نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرک خان اچکزئی اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق شامل تھے ، اے این پی کے سینیٹر داؤد خان، سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کی جانب سے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے زمرک خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، اے این پی نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے کہا کہ اے این پی کے وفد نے سابق صد آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔سینیٹر ارباب عمر فاروق نے کہا کہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کی حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی، آصف زرداری سے ملاقات میں صدارتی و سینیٹ انتخابات میں حمایت کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی و سینیٹ انتخابات سے متعلق پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

  • مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب سلیکشن جمہوریت کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ’سیلیکٹ‘ کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ‏8 فروری کو انتخاب میں بری طرح شکست کھانے والے کرداروں کو پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے غم و غصّے میں اضافہ ہوگا، ہم مریم نواز کی سلیکشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام کے امکانات کو شدید دھچکہ پہنچے گا۔