Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان کا  گھر پر 300 راکٹ فائر کرنے کا الزام

    سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان کا گھر پر 300 راکٹ فائر کرنے کا الزام

    سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے دعویٰ کیا ہے کہ تین راتوں میں میرے گھر پر 300 راکٹ لانچر حملے ہوئے ہیں، شرپسندوں نے میرے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔محمود جان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری جائیداد کا ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مدد کی اپیل بھی کی۔محمود جان کا کہنا تھا کہ بحریہ کو ہمارے خاندان کے کچھ لوگوں نے زمینیں فروخت نہیں کیں، اس علاقے میں کھلے عام راکٹ لانچرز کا استعمال ہو رہا ہے، یہ لوگ کیسے اُٹھے اور ان کو کون سپورٹ کر رہا ہے کچھ نہیں پتا، ان شرپسندوں نے ہم پر حملہ کر کے کسانوں کو زخمی کر دیا۔محمود جان نے سوال اٹھایا کہ مخالف گروہ کے پاس راکٹ لانچرز اور کارتوس کہاں سے آئے؟سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے کہا کہ ہمارے خاندان کو مذاکرات منظور ہیں، آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کے ہماری مدد کی جائے۔واضح رہے کہ مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اورعیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع کچھ عرصے چلا آرہا ہے۔اسی معاملے میں محمود جان پر ایک قتل کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

  • مریم نواز مسلم لیگ ن کی شائننگ اسٹار ہیں، پی ایم ایل این کے رہنماؤں کا بیان

    مریم نواز مسلم لیگ ن کی شائننگ اسٹار ہیں، پی ایم ایل این کے رہنماؤں کا بیان

    بانیٔ پی ٹی آئی کا اقدام ملک کو نقصان پہنچائے گا، ان کے دور میں پنجاب کا اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، لوگوں کے ذہنوں کو گمراہ کیا گیا لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، نفرت، تقسیم اور تعصب ملک کو مزید کمزور کرے گا۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جس کی حکومت نہیں بن رہی وہ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی، وہ لوگ قانون کا سہارا نہیں لیتے، غلط بیانی کرتے ہیں، ہم نے الیکشن میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں مشورہ دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی والی زبان استعمال کریں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے، پی ٹی آئی گالیاں دے کر اپنا راستہ بنانا چاہتی ہے تو وہ نہیں بنے گا۔ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی شائننگ اسٹار ہیں، ہم نے مرکز میں وفاقی حکومت کا بوجھ نہ اٹھانے کا کہا تھا، پارٹی قیادت نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے تو چیلنجز کا سامنا کریں گے۔ اسی طرح پی ایم ایل این کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہاپی پی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے، اس نے قانونی سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے، پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے کہ مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، 2018ء سے 2022ء تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم سب سے ملیں گے اور استدعا کریں گے کہ آئیں سب مل کر کام کریں، جہاں پاکستان کا مفاد آ جائے وہاں ہمیں ایک ہو جانا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی سے انکار کیا تھا، خورشید شاہ کا انکشاف

    پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی سے انکار کیا تھا، خورشید شاہ کا انکشاف

    پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ مرکز میں حکومت سازی کےلیے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سےخود رابطہ کیاتھا۔ خورشید شاہ نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کےبعد پیپلز پارٹی نےحکومت سازی کےلیے پاکستان تحریک ا نصاف ( پی ٹی آئی) سےرابطہ کیا ۔ خورشید شاہ کا انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کےرابطے پر انکار کردیا، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلیےانوار الحق کاکڑ کا فیصلہ نہیں ہوا،ابھی تک یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کےامیدوار ہیں۔

  • پی ایس ایل:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔

    پی ایس ایل:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سطانز کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان ریلی روسو کے ہاتھوں میں ہے۔ملتان سطانز اب تک ایونٹ میں اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے۔

  • حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر

    حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر

    گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔ پاکستان اور لاہور قلندرز کے پریمیئر فاسٹ باؤلر حارث رؤف گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف ایک تنگ شکست کے دوران کندھے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔وہ 20ویں اوور میں حسن علی کو آؤٹ کرنے کے لیے ایک شاندار کیچ مکمل کرتے ہوئے اپنے کندھے پر عجیب انداز میں گر گئے۔ چوٹ لگنے کے باوجود، وہ بازو باندھ کر چلا گیا اور اسکین کرایا گیا۔ رؤف نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ رات انتہائی کفایت شعاری سے چار اوورز کرائے، ایک وکٹ کے ساتھ 22 رنز دیے، اور آخری اوور میں کھیل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    میڈیکل پینل نے مشاورت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں صحت یاب ہونے کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سیزن سے باہر ہونے پر مجبور ہیں۔ ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا نے کہا، “حارث ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کے لیے ایک اہم اثاثہ رہے ہیں، اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ یہ کوئی بڑی چوٹ یا کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں ہے، لیکن اسے پاکستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ سمجھتے ہوئے، ہم اس کے قومی امکانات کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں مضبوط پرفارمنس دینے پر پرعزم اور مرکوز ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم حارث رؤف کی انجری پر بہت افسردہ ہیں۔ اسے گم ہوتے دیکھنا تکلیف دہ تھا کیونکہ وہ ہمارے لیے طاقت کا ستون ہے، اور اس کی کمی محسوس کی جائے گی۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے، ہم متحد ہیں، اور مجھے پورا یقین ہے کہ ٹیم اس موقع پر اٹھے گی۔”یہ واقعی فرنچائز کے لیے ایک دھچکا ہے، لیکن وہ پاکستان کے اہم باؤلر بھی ہیں، اور بہت ساری کرکٹ کے ساتھ، ایک عملی نقطہ نظر یہ تھا کہ اسے صحت یاب ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائے۔ اس کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے، اور ہم پہلے سے زیادہ مضبوط میدان میں ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہمارے خیالات اور حمایت اس کے ساتھ ہیں۔

  • شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کا مخصوص نشستوں سے استعفی

    شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کا مخصوص نشستوں سے استعفی

    شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جب کہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے جیتیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔
    نفیسہ شاہ نے سابق وزیراعلٰی سندھ سید غوث علی شاہ کو ہرایا جب کہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔ یہ بھی
    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضرحسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کر دیا۔

  • پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے،حلف اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے،حلف اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر کے انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ نے 36 ووٹ حاصل کئے۔سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس 19 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر نے تمام اراکین کو انتخاب کا طریقہ کار بتایا۔اویس قادر شاہ حلف اٹھانے کیلئے کھڑے ہوئے تو ایوان میں ’بھٹو زندہ باد‘ کے نعرے گونجنے لگے، اس کے بعد انہوں نے سندھی زبان میں حلف اٹھایا، سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اویس قادر شاہ سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر کیلئے سید اویس شاہ اور ایم کیو ایم کی جانب سے سپیکر کیلئے صوفیہ سعید شاہ کو نامزد کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
    تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق سمیت 10 ارکان نے سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، سپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے تین، تین ارکان نے حلف نہیں لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 147 ارکان نے سندھ اسمبلی میں حلف لیا تھا، ابتک مجموعی طور پر 157 ارکان سندھ اسمبلی حلف لے چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 163 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔

  • پنجاب کابینہ  میں کون کونسے نام شامل کئے جائے گے؟

    پنجاب کابینہ میں کون کونسے نام شامل کئے جائے گے؟

    پنجاب اسمبلی کی 25 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) سے 20، پیپلز پارٹی سے 2، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کا مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، عظمی بخاری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سردار شیرعلی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھاء اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید اور شیخ سلمان نعیم کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کوحتمی شکل دی جائے گی۔

  • سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،مراد علی شاہ

    سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،مراد علی شاہ

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی کا حلف اٹھانے والوں کو ویلکم کرتا ہوں، سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لئے ہم سب بہتر کردار ادا کریں گے، کوشش کریں گے کہ ایوان کو اچھے طریقے سے چلائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، انتخابی مہم کے دوران ہمارے 12 کارکنان شہید ہوئے، آنے والی حکومتوں کیلئے دہشت گردوں سے مقابلہ بڑا چیلنج ہوگا۔

  • ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی  کر دی گئی

    ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800گرام پیک کمی ہوگئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔
    دوسری جانب ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 30.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔