Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ایم کیو ایم  نے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لئے نام فائنل کر دیا

    ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لئے نام فائنل کر دیا

    متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔

    متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ امتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مرادعلی شاہ کے مدمقابل امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے علی خورشیدی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا، پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ قائد ایوان کے امیدوار ہیں۔ایم کیو ایم رہنما صادق افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، ہم وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار کیلئےعلی خورشیدی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی خورشیدی ایم کیو ایم کے وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔

  • مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے، امیر مقام

    مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے، امیر مقام

    انجینئرامیرمقام نےکہاہےکہ ن لیگ خیبرپختونخواکی عوام کےحقوق کی آوازبلندکریگی۔خیبرپختونخواکےصوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں تمام نومنتخب9ارکان نےشرکت کی ۔ انجینئرامیرمقام نے کامیابی پراپنےاور پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے مبارکباد دی اس موقع پرممبران اسمبلی نےکہاکہ ن لیگ دوسری اپوزیشن جماعتوں کےساتھ مل کرخیبرپختونخوااسمبلی میں بھر پوراپوزیشن کاکرداراداکریگی،اورکےپی کے کی عوام کے مسائل کو اجاگرکریگی۔
    انجینئرامیرمقام نے انہیں یقین دلایاکہ مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے اور صوبے کے حقوق کےلئے آوازبلند کرینگے۔

  • حالیہ الیکشن  جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں، علی امین گنڈا پور

    حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں، علی امین گنڈا پور

    نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مقامی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گےاوراپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کو کو عملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔

  • پنجاب کے  104 سے زائد اسپتالوں  کو  اپگریڈیشن کا کام مکمل کروایا،محسن نقوی

    پنجاب کے 104 سے زائد اسپتالوں کو اپگریڈیشن کا کام مکمل کروایا،محسن نقوی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی سال سے واجب الادا گندم خریداری کے قرض کا بھی ایک بڑا قرض ادا کر دیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریگولر کے علاوہ 900 ارب روپے کا سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے لیے دُعاگو ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مجھ سے اچھا پرفارم کریں گی جبکہ نگران حکومت کا کسی بھی سیاسی حکومت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے کچھ نہ کرنے کا افسوس رہے گا تاہم اس دوران 104 سے زائد اسپتالوں اور 130 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کروایا۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے بھرپور محنت اور حوصلے سے دن رات کام کر کے اہداف حاصل کیے تاہم میڈیا دوستوں کے لیے بھی بہت کچھ کرنے کی خواہش تھی جو مکمل نہ ہو سکی۔

  • خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈٰی کے ایک کاروائی کے دوران  2 مطلوب دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈٰی کے ایک کاروائی کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے مکمل نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان واقعے میں ملوث باقی 13 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔حملے کی منصوبہ بندی کہاں پر ہوئی، سی ٹی ڈی حکام معاملے کی تہہ تک پہنچ گئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان کے چوہدوان پولیس اسٹیشن پر حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

  • آئی سی سی کا   سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی

    آئی سی سی کا سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی

    آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ جس کے باعث اس پر 2 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی کر دی گئی۔افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد وانندو ہسارنگا نے امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بھی آ ئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں رحمان اللہ گرباز کو امپائر کا فیصلہ نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی آصف علی زرداری سے ملاقات

    بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔

  • وزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب کب ہوگی؟

    وزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب کب ہوگی؟

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ ہفتے یکم مارچ کو نئے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔وزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی، وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی اسمبلی آف پاکستان 28 یا 29 فروری کو کرے گی، اس طرح یکم مارچ 2024 تک پاکستان کے 24 وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، ان کی وفاقی کابینہ، اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز ، اعلیٰ سول و عسکری عہدیداران، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وفاقی سیکرٹریز، اٹارنی جنرل آف پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ، صوبوں کے گورنرز اور دوسری اعلیٰ شخصیات مدعو ہوں گی۔ قومی اسمبلی آنئدہ بدھ/جمعرات کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شو آف ہینڈ کے ذریعے قائد ایوان چنے گی،
    وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں کے مطابق رواں ماہ (فروری)کے آخری دن یا نئے ماہ (مارچ)کے پہلے دن نئے منتخب وزیراعظم سے جب صدر حلف لیں گے تو نئے منتخب وزیراعظم اس قومی تقریب میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت صدر مملکت عارف علوی سے اپنی پہلے مرحلے کی کابینہ کے ارکان سے حلف لینے کی درخواست کریں گے، صدر عارف علوی کے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے اسی تقریب میں حلف لینے کا بھی امکان ہے۔

  • پنجاب اسمبلی میں قائدایوان کون ہوگا؟کاغذات نامزدگی آج جمع  ہونگے

    پنجاب اسمبلی میں قائدایوان کون ہوگا؟کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے

    :پنجاب اسمبلی میں قائدایوان کےچناؤ کیلئےکاغذات نامزدگی آج جمع کروائےجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کروائے جائیں گے، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
    سنی اتحاد کونسل کے رہنما دوبجے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے پنجاب اسمبلی جائیں گے، کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروائے جائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا،پیر کے روز گیارہ بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناؤ ہوگا۔

  • شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔شب برأت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔