Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • سندھ اسمبلی کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کون؟   خفیہ رائے شماری شروع

    سندھ اسمبلی کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کون؟ خفیہ رائے شماری شروع

    سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوگیا، اجلاس میں نومنتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔اجلاس کے آغاز پر 10 نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا جن میں سنی اتحاد کونسل ( پی ٹی آئی ) کے 9 اور جماعت اسلامی کے ایک نو منتخب رکن محمد فاروق شامل تھے۔واضح رہے کہ افتتاحی اجلاس میں سندھ اسمبلی کے 168 نو منتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھایا تھا۔سپیکر سندھ اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا جس کے مطابق سعیدغنی ، شرجیل میمن ، ندا کھوڑہ اور علی خورشیدی کو پینل آف چیرمین نامزد کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے اویس قادر شاہ کو سپیکر اور نوید انتھونی کو ڈپٹی سپیکر کے لیے نامزد کیا گیا جن کے کاغذات بھی درست قرار دیے گئے ۔

    متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کی طرف سے صوفیہ سعید شاہ سپیکر اور راشد خان ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار تھے اور ان کے بھی کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے
    دونوں عہدوں کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کی گئی۔پی ٹی آئی کے اراکین بھی نعرے لگاتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسمبلی پہنچے ہیں، ہمارے ارکان نے بڑی محنت سے کامیابی حاصل کی، ہم نے گزشتہ روز اس لیے حلف نہیں اٹھایا کیونکہ جو بھی حلف اٹھا رہے تھے وہ جھوٹ پر حلف اٹھا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں ہمارے حلف کی آواز گونجے گی، ہم عوامی حمایت سے انتخاب لڑ کر آئے ہیں۔
    اسمبلی کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی تھیں جبکہ پریس کلب سے فوراہ چوک جانے والی سڑک بھی کنٹینر لگا کر بند کی گئی تھی۔آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہین کمپیلیکس جانے والی سڑک کے اطراف بھی کنٹینرز لگائے گئے تھے۔

  • لاہور کے بعد اسلام آباد کے یوٹیلٹی سٹورز میں بھی عام مارکیٹ سے قیمتیں زیادہ

    لاہور کے بعد اسلام آباد کے یوٹیلٹی سٹورز میں بھی عام مارکیٹ سے قیمتیں زیادہ

    اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2792 روپے میں مل رہا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146 روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔دستاویزات کے مطابق سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے۔
    مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405 روپے کلو میں دستیاب ہے۔دستاویزات کے مطابق عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے کلو ہے۔

  • ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا،ملک احمد خان

    ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا،ملک احمد خان

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اتوار کی شام 5 بجے تک اپوزیشن نے اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کو نامزد کرنا ہے ، کس کو بھی وہ اپنا امیدوار نامزد کریں وہ ان کا اختیار ہے۔ ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔نومنتخب سپیکر اسمبلی ملک احمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ایوان کی تکریم کے لیے جو بن پایا کروں گا، یہ جگہ اہل علم کی ہے، یہاں بحث اور دلیل ہو، یہاں قانون بنے یہاں بجٹ بنے، کسی بھی ممبر کے جو حقوق ہیں ان کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں اپنائے جانے والے رویے نے جمہوریت کا نقصان کیا ہے، پچھے دور میں جب آخری ایام میں ہم وزیر اعلیٰ کا انتخاب کروانا چا رہے تھے، وہ ہمارے لیے ایک اچھی پریکٹس نہیں رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس پارلیمان میں بہت سے تجربہ کار اور منجھے ہوئے ارکان بھی موجود ہیں ، میری کوشش یہی رہے گی کہ اس ایوان کا تقدس بحال رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ کو غربت ، مہنگائی اور امن و امان جیسے چیلنج کا سامنا ہو گا ، امید ہے مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ تمام چلینجز کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گی ۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اب میں ایسے عہدے پر ہوں کہ مجھے دونوں طرف منصفانہ کردار ادا کرنا ہے ، یہ ایک پارلیمنٹ ہے اورمیری یہ خواہش ہو گی کہ اپوزیشن اور گورنمنٹ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

  • ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں 4 مارچ سےرمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں 4 مارچ سےرمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان

    وزارتِ صنعت و پیداوار کی سمری کی بنیاد پر وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کی منظوری دینے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں 4 مارچ سے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 19 اہم اشیا پر رعایت کے ساتھ ساتھ مستحقین کو نقد امداد بھی دی جائے گی۔رمضان پیکیج سے وہ مستحقین مستفید ہوسکیں گے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ 5 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ باقی رقم وزیر اعظم کے رلیف پیکیج کے تحت مختص کی جائے گی۔
    اقتصادی رابطہ کمیٹی سے کہا گیا تھا کہ فائنانس ڈویژن کو رقم فوری جاری کرنے کی ہدایت کی جاسکتی ہے تاکہ رمضان پیکیج کے تحت ضروری اشیا بروقت خریدی جاسکیں۔
    حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بنیادی ضرورت کی اشیا کے لیے سبسڈی کی مد میں 35 ارب روپے مختص کیے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے نان ٹارگیٹیڈ اشیا کی سبسڈی پر پابندی کے باعث حکومت نے صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ نادار افراد کے لیے ہی منتخب اشیا پر سبسڈی کا اہتمام کیا ہے۔

  • جیتنے والے  ہارنے والوں سے زیادہ شرمندہ ہیں، شاہد خاقان عباسی

    جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ شرمندہ ہیں، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی مرضی کے بغیر فیصلے نہیں ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن نہ ہوتے تو شاید یہ حالات نہ ہوتے، اس طرح الیکشن نہیں ہونے چاہئیں تھے جس طرح الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اُٹھ گیا ہے، آج دیکھیں لوگ باہر کیا باتیں کرتے ہیں، ابھی میں دفتر آیا ہوں تو 3 لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ الیکشن دوبارہ کیوں نہیں ہو رہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب لوگ پوچھ رہے ہیں جیتا کون ہے؟ جیتنے والے بھی ہارنے والوں سے زیادہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیتنے والے اپنے آپ کو مبارک باد کے قابل بھی نہیں سمجھتے، آج جیتنے والے بھی ہار گئے ہیں، نقصان ملک کا ہوا ہے۔

  • ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، اس کے علاوہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ تاؤبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔
    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بارش، ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم بحال نہ ہو سکی، سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہِ قراقرم کو کلیئر کرنے کا کام آج شروع کیا جائے گا۔

  • ایران  کا نگران حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

    ایران کا نگران حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

    وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے نگران حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور ایران کی حکومتوں اور عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی روشنی میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس کے رد عمل میں پاکستان نے بھی ایران میں بلوچستان سے ملحقہ علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات کا نام ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال لیا گیا

    متحدہ عرب امارات کا نام ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال لیا گیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا۔

  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔ ن لیگ سب سے آگے

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔ ن لیگ سب سے آگے

    الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جنرل نشستوں کی تعداد 84 ہے،مسلم لیگ ن کو 23 مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی19،اقلیتوں کی4 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں81جنرل نشستیں ہیں،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹنمٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 8 کامیاب ارکان کو آزاد برقرار رکھا ہے۔
    پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں 68 نشستیں ہیں،قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی 54 جنرل نشستیں ہیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں 14 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 12، اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستیں ملیں۔جے یو آئی کی نشستوں کی تعداد 7،ق لیگ5، آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 4 ہے،مسلم لیگ ضیاء،ایم ڈبلیوایم، پی کے میپ،بی اے پی،بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔
    قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخابات نہیں کروائے گئے،2 کےنوٹیفکیشن روک رکھےہیں،قومی اسمبلی میں خواتین کی 22، اقلیتوں کی 3نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے یا نہ کرنےکافیصلہ سوموار کو کیا جائے گا،سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں نہ ملنےپربچ جانے والی25نشستیں دیگرجماعتوں میں تقسیم کردی جائیں گی۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کا اعلان کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمتی سیاست کا اعلان کر دیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف صف آرا جماعتوں کو ڈائیلاگ کی دعوت دے دی، بلاول بھٹو زرداری نے قوم پرست جماعتوں جے یو آئی، جی ڈی اے کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کر دی۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور نو منتخب پارلیمانی پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں اور صوبے کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے، پیپلز پارٹی کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مفاہمتی سیاست کے لیے رابطے کرے گی۔یاد رہے کہ جی ڈی اے، جے یو آئی دیگر جماعتوں نے سندھ میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ دھرنوں کا فیصلہ کیا ہے۔