Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • آئی ایم ایف کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے،پی پی پی پی

    آئی ایم ایف کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے،پی پی پی پی

    پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ قرضہ واپس کون کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب خود قرضے لے رہے تھے اس وقت ان کو غربت اور مہنگائی بڑھنے کی فکر کیوں نہیں تھی۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ آئی ایم ایف کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑنے کے بعد بھی اس طرح کے خط لکھنے کا مقصد کیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے، آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے انکار کے بعد آپ کے منہ میں کیا رہ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا۔
    اسی طرح پی پی پی کے رہنما نیر بخاری کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا غداری کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا خطرناک سازش ہے، کوئی محب وطن اپنے ملک کے خلاف ایسی گھناؤنی حرکت نہیں کر سکتا۔نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کے دور کے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قرار دیا تھا، قوم جانتی ہے پی ٹی آئی دور میں کڑی شرائط پر ملکی معیشت کو گروی رکھا گیا تھا۔پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کیلئے بچھائی سرنگوں کو صاف کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا، وہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟۔عمران خان نے کہا تھا کہ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

  • لگتا ہے علی ظفر صاحب ابھی چئیر مین شپ کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ،شیر افضل مروت

    لگتا ہے علی ظفر صاحب ابھی چئیر مین شپ کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ،شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نامزد امیدوار علی ظفر تو کل شام تک مبارکباد وصول رہے تھے اب اچانک انکو پارٹی کے زمہ داریوں کا خیال کیوں آیا ؟ لگتا ہے کہ علی ظفر صاحب اب ان فرائض کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار نہیں ہے، شیر افضل مروت نے کہا کہ اب بہتر یہی ہو گا کہ علی ظفر صاحب ان فرائض سے معذرت کر دے، انہوں نے کہا کہ جہاں تک بیر سٹر گوہر علی خان کی بات میں نے کی تھی کہ وہ پارٹی چئیر مین کے عہدے کے لئے موضوع نہیں تو وہ اس بات کی وضاحت میں کچھ یوں کر دوں کہ مر کز کی جو الیکشن ہوئی اس پر ورکرز نے نارضگی کا اظہار کیا اسلئے بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کا نام دے دیا،
    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے تناظر میں ان کا ضمیر یہ کہتا ہے کہ توجہ مقدمات پر رکھی جائے۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین اُن کی نامزدگی اعزاز کی بات ہے ، مگر اُن کا نام قبل از وقت سامنے آگیا ۔ اس پر مشاورت کریں گے ، ہوسکتا ہے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں انہوں نے کہا کہ اگر میں نے پارٹی کی ایڈمنسٹریشن بھی سنبھال لی تو مقدمات پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔ علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے چیئرمین بننے سے معذرت کی تو گوہر خان ہی پارٹی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا تھاکہ 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کیلئے امیدوار ہوں گے۔

  • خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کیلئے بہترین، اہل، دیانتدار افراد لیے جائیں گے، بیر سٹر سیف

    خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کیلئے بہترین، اہل، دیانتدار افراد لیے جائیں گے، بیر سٹر سیف

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں۔ کابینہ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں کی حتمی منظوری بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف دیں گے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کیلئے بہترین، اہل، دیانتدار افراد لیے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کابینہ میں تمام ریجنز کو نمائندگی دی جائے گی۔چترال سے منتخب ثریا بی بی کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پشاور سے منتخب دونوں اراکین مینا خان اور قاسم شاہ کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔مردان سے ظاہر شاہ طورو، سوات سے فضل حکیم، بونیر سے ریاض خان، ملاکنڈ سے شکیل خان، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ایبٹ آباد سے مشتاق غنی، بٹگرام سے تاج محمد اور مانسہرہ سے بابر سلیم کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

  • پی ایم ایل این اور سنی اتحاد کونسل نے   سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    پی ایم ایل این اور سنی اتحاد کونسل نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔چودھری عامر حبیب کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 24 فروری 2024ء کو سہ پہر 4 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • لاہور ہائیکورٹ  کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو حلف اٹھائے گے

    لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو حلف اٹھائے گے

    لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے متعدد تاریخی فیصلے جاری کیے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا شمار پاکستان کی عدلیہ میں طاقتور اور دلیر ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے آئین اور قانون کے مطابق بلا خوف و خطر فیصلے جاری کیے۔پنجاب میں عدلیہ کے نئے دور آغاز 8 مارچ کو ہوگا جب جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان جب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے تو ان کے سامنے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 13 لاکھ اور لاہور ہائیکورٹ میں 2 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانے کا چیلنج ہوگا یعنی 15 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانا اور اس حوالے سے نئی پالیسیز مرتب کرنا ہوں گی۔

  • اسلام آباد میں بسنت  پر پابندی، جبکہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے متعدد  افراد زخمی

    اسلام آباد میں بسنت پر پابندی، جبکہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بسنت پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوپتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہری پتنگ بازی سے بچوں کو باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ رکھا جائے۔
    دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 260 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔ زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کے رش کے باعث دیگر افراد کا داخلہ بند کیا گیا۔زخمیوں میں راولپنڈی کا 7 سالہ عبداللہ، دس سالہ مصطفی، راول روڈ پر زخمی ہونے و الا 14 سالہ شہیر اور 13سالہ عبدالرافع شامل ہیں۔اس کے علاوہ 45 سالہ نورزادہ ، 48 سالہ امتیاز ، بائیس سالہ رجب ، 12سالہ صفیان، 10سالہ اسماعیل اور 7 سالہ ہادی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 13سالہ فاطمہ ، 10سالہ مجاہد، عبداللہ اور امجد بھی شامل ہیں۔
    راولپنڈی پولیس 260 سے زائد افراد گرفتارکرلئے گئے، جب کہ 15 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، 11 پستول اور ساؤنڈ سسٹمز قبضے میں لے لیے۔پولیس کے مطابق پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن رات گئے تک جاری رہے گا، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، متعلقہ گھروں، عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • رواں ہفتے مہنگائی میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا

    رواں ہفتے مہنگائی میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا

    ادارہ شماریات نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئیے ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر اس ہفتے مہنگائی میں 30.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ٹماٹر 22.71 فیصد، کیلے 7.4 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد مہنگا ہوا۔چکن کی قیمتوں میں 1.22 فیصد، چینی 0.87 فیصد اور پیٹرول ایک فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے پیاز 14.42 فیصد اور انڈے 11.19 فیصد سستے ہوئے۔دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکچ کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے گذشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکچ دیا جائے گا۔ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہوگا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔

    آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی۔ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی۔ملک میں بینکوں سے گاڑیوں کی خریداری کے رجحان میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ بینکوں سے گاڑیوں کی فنانسنگ مسلسل 18 ماہ سے گرواٹ کا شکار ہے۔سالانہ بنیادوں پر آٹو فنانسنگ میں 25.6 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ دسمبر 2023 میں آٹو سیکٹر میں 251 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی۔ دسمبر 2022 میں 337 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر کار فنانسنگ میں 2.3 فیصد کی کمی رہی۔ نومبر 2023 میں 257 ارب کی کار فنانسنگ کی گئی تھی۔ جولائی 2022 سے آٹو فنانسنگ میں گراوٹ کا رجحان ہے۔

  • چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں اور الیکشن کی تحقیقات کریں، ایمل ولی خان

    چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں اور الیکشن کی تحقیقات کریں، ایمل ولی خان

    چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں، وہ ان افراد کو پیش کریں گے جن سے پیسے مانگے گئے اور لیے گئے تھے۔ رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ ہم اس ریاست اور قوم کے لیے کبھی نہیں جھکے، ہم آج بھی دہشت گرد کو دہشت گرد کہتے ہیں، پاکستان میں جنگ وسائل اور اختیار کی ہے، ہمیں گونگے بہرے لولے لنگڑے نہیں چاہئیں، ہمیں وہ نہیں چاہیے جو نمائندگی کے بجائے غلامی کرے، ایک گھڑی چور اور توشہ خانہ چور ہوتے ہیں۔

    ایمل ولی خان نے کہا کہ میں 8 فروری کے الیکشن میں ناکامی پر مایوس نہیں، ہم امن بانٹنے والے عدم تشدد کے علمبردار ہیں، ہم 100 سال سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، یہاں ایک تھپڑ پر لوگ وفاداریاں بدلتے ہیں۔ایمل ولی نے مزید کہا کہ اے این پی قوم کا حق پارلیمان کے راستے سے جیتنا چاہتی ہے، ذاتی لالچ کیلئے پارلیمان میں جانا نہیں چاہتے، مصیبتیں اور مشکلات قوم کی خاطر برداشت کرتا ہوں، اگر کوئی گرفتار کرنا چاہتا ہے تو ٹیلی فون کرے ہم خود حاضر ہوں گے، لیکن خیال رکھیں رات کو گھروں پر چھاپے مت ماریں، ہم گرفتاری سے ڈرنے یا بھاگنے والے نہیں۔

  • چارسدہ : الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اے این پی کا مطالبہ

    چارسدہ : الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اے این پی کا مطالبہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ منظم طریقے سے دھاندلی میں سرکاری اہلکار شامل تھے۔ ہم اس الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دھاندلی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ نجانے ہمیں کن لوگوں کا سامنا ہے، یہ ہمیں بچے سمجھتے ہیں، ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
    اے این پی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں مرضی کے نتائج کےلیے پختونخوا میں نتائج تبدیل کیے گئے۔ ایک بندے کو وزیراعظم بنانے کےلیے کتنے حربے استعمال کیے گئے۔ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں یہ جمہوریت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں مختلف پارٹیوں کے احتجاج ہو رہے ہیں۔ قوم کو انتخابات کے نام پر تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا ووٹ کو اتنا بے قدر کر دیا گیا کہ آج کوئی حکومت بنانے کے لیے تیار نہیں۔ اگر پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو اس قسم کی سیاست سیکھنی ہے، ہم اس ملک کے وفادار تھے اور رہیں گے۔ میاں افتخار حسین کے مطابق ہم اپنا حق چھین سکتے ہیں، آپ نے پارلیمنٹ کے راستے بند کر دیے ہیں، اب مقابلہ میدان میں ہوگا۔

  • جی ڈ ی اے ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی  کا کل سند ھ  اسمبلی کے باہر  احتجاج کا اعلان

    جی ڈ ی اے ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا کل سند ھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں و رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان جےیوآئی رہنما راشدسومرو ،ذوالفقارمرزا فہمیدہ مرزا، صفدرعباسی،پی ٹی آئی کےحلیم عادل شیخ ،عالمگیرخان سمیت دیگر نے شرکت کی۔جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کاسید صدرالدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جی ڈی اے کی اتحادیوں سے مشاورت ہوئی۔9فروری سے ابتک سیاسی جماعتیں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔مختلف مقامات پردھرنے بھی دیئے ۔جماعت اسلامی نے بھی کراچی میں احتجاج کیا۔صفدرعباسی کاکہنا تھاکہ دھاندلی کیخلاف ہماری آپس میں مشاورت ہوتی رہی ہے ۔ہم سب ملکراحتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔کل 11بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

    احتجاج میں جی ڈی اے،جے یو آئی،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن شرکت کریں گے۔ہم جعلی الیکشن کو نہیں مانتے۔تمام جماعتوں کے 2،2ارکان پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے ۔آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔جہاں کنٹینر ہوئے پھر دیکھیں گے کہ کیاکرنا ہے۔ہم پرامن ہیں آپ کب تک عوام لی نفرت کنٹرول کریں گے۔مسئلہ حل ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔جماعت اسلامی کراچی کے امیرنعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد پُرامن ہے۔ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جارہے ہیں ۔ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے۔ کل پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے۔ ہم بھی کل حلف نہیں لیں گے ۔

    جے یو آئی کے راشد محمود سومرو کاکہنا تھا کہ کل بھی جی ڈی اے کی قیادت میں سندھ اسمبلی احتجاج کیلئے پہنچیں گے۔صوبےکےہر کارکن سے کہتاہوں کراچی پہنچیں ۔آج کےبعد جو بھی لائحہ عمل ہوگا وہ مشترکہ ہوگا۔پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ تمام سندھ کے ڈویژن میں ڈاکہ ڈالا گیا۔واردات ہر جگہ ہوئی ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں حافظ نعیم الرحمن نے کلمہ حق بلند کیا۔میئر کے الیکشن میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا ۔یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا۔ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اے بات نہیں ہوسکتی ہے۔سندھ کے وسائل کو یہ تقسیم کررہے ہیں ۔سندھ کو ریاست بنایا جارہا ہے۔اس کو کسی کی ریاست نہیں بننے دیں گے۔