بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لئے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے، بجائے یہ کہ عزت کے ساتھ اپنی شکست کو تسلیم کریں شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بےضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے، دھاندلی اور بےضابطگی کے الزامات کو سنجیدہ لیناچاہیے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قیادت اور کارکنان کا لہو دیا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ
-

صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار
یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض خان کا گرفتار کر لیا گیا عمران ریاض کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر موجود تھی۔ عمران ریاض کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہےقبل ازیں ایف آئی اے نے عمران ریاض کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھاوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عدلیہ مخالف مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر یوٹیوبرز عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض کو طلب کر لیا گیا تھا،ایجنسی کی جانب سے باضابطہ نوٹس جاری ہونے کے بعد عمران ریاض کو کو 23 فروری کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران ریاض خان کو لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر بلایا گیا تھا
جبکہ اسد طور کو اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونا ضروری ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں ان کی مبینہ شرکت کے جواب میں آئی ہے۔عمران ریاض اور اسد طور، جو ممتاز یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہیں، دونوں کو باضابطہ نوٹس بھیجے گئے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ حکام اس معاملے کو جس سنجیدگی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ -

پی ٹی آئی کا کل پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال سمیت تمام نومنتخب اراکین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق میاں اسلم اقبال کو وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے باہر رکھنے کیلئے شرمناک ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، مریم نواز کیلئے ریاستی مشینری کے ذریعے میدان خالی کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔
امیدواروں کو کل صبح اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایما پر پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود میاں اسلم اقبال کے اغوا کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کے منتخب اراکین میاں اسلم اقبال کے ہمراہ اسمبلی پہنچیں گے۔سینئر قیادت پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کو بنانا ریپبلک اور پنجاب کو قزاقوں کا راجواڑہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، مینڈیٹ چوروں کی ریاستی سرپرستی کا تماشہ بند ہونا چاہئے۔ -

کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل باقی تمام نشستوں سے استعفیٰ دینا ہوگا،الیکش کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دو یا زائد نشستوں پر کامیاب امیدوار ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 223 تھری کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل باقی تمام نشستوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ کامیاب امیدوار خود یا اپنے مجاز نمائندہ کے ذریعے نشست یا نشستوں سے دستبردار ہونے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو دے سکتا ہے۔درخواست الیکشن کمیشن پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونحوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223 کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امیدوار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہ
-

کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق
کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ ٹورنٹو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔ سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔ یاد رہے کہ 23 سال کے مجرم نےجون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعہ میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔مجرم کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید کاٹنا پڑے گی۔ واضح رہےویلٹمین نے پاکستانی نژاد کینیڈین فیملی کو ان کی شناخت اور مسلمان ہونے کے باعث جان بوجھ کر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔قتل کیے جانے والوں میں 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنٰی افضال اور سلمان افضال کی 74 سالہ والد طلعت افضال شامل تھے۔ ان افراد کو ویلٹمین نے لندن اونٹاریو میں اپنے ٹرک کی ٹکر سے ہلاک کیا تھا۔
-

کوہستان،غیر ت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
خیبر پختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان میں لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں چیرگئی برپارو میں پیش آیا جہاں لڑکا اور لڑکی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک گھر کے کمرے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو دیکھ کر لڑکی کے گھر والوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد اور دو بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پٹن منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-

الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا کرنے والے120سوشل میڈیااکاونٹس کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کاروائی
ڈی جی ایف آئی اے وقارالدین کی زیرصدارت مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ٹرولرز اکاونٹس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بریفنگ دی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ 3درجن صارفین کو جلد نوٹس جاری کیے جائیں گے،ایف آئی اے نے پی ٹی اے کو 52 صارفین کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس بند کرنے کی سفارش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے الیکشن نتائج پر پراپیگنڈا کرنے والے120سوشل میڈیااکاونٹس کی نشاندہی کی ہے،سرکاری افسران ، ججز کیخلاف مہم چلانے والے 120 اکاونٹس کی تفصیلات پی ٹی اے سے طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 35یوٹیوبرز، ٹرولرز اور سوشل میڈیا صارفین کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔
-

رافیل نڈال کے کیر ئیر کے اہم میچز کونسے تھے؟
رافیل نڈال نے اپنے کیریئر کے دو سب سے اہم میچوں کا انکشاف کیا ہے جس میں واضح انتخاب کے ساتھ ساتھ زیادہ غیر متوقع انتخاب کا حوالہ دیا گیا ہے۔مشہور ہسپانوی کھلاڑی نے 2008 کے ومبلڈن فائنل میں راجر فیڈرر کے خلاف اپنی یادگار فتح اور 2012 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں اذیت ناک شکست کو اپنے کیر ئیر کے یادگار میچ قرار دئے ہے،2008 ومبلڈن چیمپئن شپ کے دوران، نڈال نے فائنل میں اپنے زبردست حریف فیڈرر کو 6-4، 6-4، 6-7(5-7)، 6-7(8-10)، 9-7 سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ ، آل انگلینڈ کلب میں اپنے افتتاحی ٹائٹل کو نشان زد کرتے ہوئے۔بہت سے لوگوں کے نزدیک ٹینس کی تاریخ کے بہترین میچوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، اس مقابلے میں رافیل نڈال نے اپنا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا ،2012 کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں، نڈال کو ان کے دوسرے بڑے حریف جوکووچ کے ہاتھوں 5-7، 6-4، 6-2، 6-7(5-7)، 7-5 سے شکست دی گئی۔حیرت انگیز پانچ گھنٹے اور 53 منٹ تک جاری رہنے والا یہ میراتھن فائنل، جسے ایک لازوال کلاسک بھی سمجھا جاتا ہے، آسٹریلین اوپن کی تاریخ کا سب سے طویل میچ اور اب تک کا سب سے طویل میجر سنگلز فائنل ہے۔ ایک انٹرویو میں، نڈال نے ان میچوں پر تبادلہ خیال کیا جو ان کے شاندار کیریئر کے عروج کے طور پر کھڑے تھے۔
-

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ترک حکومت کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ ملٹری ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ملک کی خدمت کا موقع ملا، ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے نگران دور کیلئے اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کو بہترین کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کیلئے ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو عوام اور قومی مفاد کیلئے مفید ثابت ہوگا۔اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، پاکستان کے عوام میں بے پناہ صلاحیت ہے، ہمیں اپنے ملک کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، کابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہا۔اجلاس میں لبنیٰ فاروق ملک کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایف ایم یو مدت میں 9 جون 2023 سے 8 جون 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام کے مابین ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نگراں حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں، نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔وفاقی کابینہ نے مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادارہ جات کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
-

خیبر پختونخوا نو منتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری کب ہو گی؟
خیبرپختونخوا کے نو منتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، نامزد سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی عاقب اللہ نے کہا کہ پارٹی کی خواہش ہے کہ کچھ دن انتظار کیا جائے تاکہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوسکے۔نامزد سپیکر عاقب اللہ نے مزید کہا کہ کابینہ ممبران کے ناموں کو بھی فائنل کردیا گیا ہے، کابینہ ممبران کے ناموں کو بانی پی ٹی آئی کو بھیج دیا ہے، حلف برداری کی تقریب ہوتے ہی عملی طور پر کام کا آغاز کریں گے، صوبے کے اہم معاملات کے لئے بھی ہوم ورک ابھی سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری ہو یا کوئی اور معاملہ تیاری کی جاری ہے، پہلے نومنتخب ممبران اسمبلی حلف لیں گے اس کے بعد سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور پھر وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔