ہنما ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق دور میں فوج نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی، اس وقت تو عدم اعتماد پیش کی جا چکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کی طرف سے جو احتجاج کیا جارہا ہے کہ ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اوران کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،جماعت اسلامی کاحق ہے دھرنادے اور احتجاج کرے، 2018 میں ہمارے ساتھ اس سے زیادہ بُرا ہو ا تھا ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا تھا، کراچی والوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جن خدشات کا اظہارکیاتھا وہ سامنے آرہے ہیں، مشکل حالات میں انتخابات ہوئےاب نئی بحث چھیڑدی گئی ہے اسی طرح مرکزی رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ سےورلڈ کپ جیت کرآئے اور انڈیا نے کشمیر پرقبضہ کرلیا ، جب انڈیا نے کشمیر پر قبضہ کیا تو یہاں سگنل بند کرکے صرف احتجاج کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کو کشمیر کےبارڈرپر فوج لگانی چاہیے تھی ، کل کوئی حملہ کرےگاتو کیاٹریفک لائٹ روک کرکھڑےہوجائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کےدور میں ڈھائی سال تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے پولیس، بلدیات، تعلیم اور صحت کے شعبے میں کوئی ریفارمز نہیں کیں۔رہنما ایم کیوایم نے مزید کہا کہ ڈرامے بازی نہ رکی توریلی کااعلان کریں گے ،کراچی میں کوئی گھرسے نہیں نکل پائےگا، ہماری نواب شاہ میرپورخاص سے سیٹیں چھینی گئی ہیں، ملک کو ہیجان کی کیفیت میں مت ڈالیں۔
Author: صدف ابرار
-

مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد ارکان اسمبلی کی ملاقات کی ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی اور پی پی 272 مظفر گڑھ سے جیتنے والے رانا عبدالمنان کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا . پی پی 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، مریم نواز شریف کا آزاد ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم اور فیصلے پر مبارکباد دی، قائد محمد نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان، عوام اور پنجاب کے لئے خدمات تاریخی ہیں، آزاد ارکان اسمبلی کی گفتگو کی ،ازاد ارکا اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور قابل عمل ایجنڈا صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے. اپنے حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے جذبے اور قومی سوچ کی قدر کرتے ہیں،
لاہور: 16 فروری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے
پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے… pic.twitter.com/4jn61ql5Rf
— PMLN (@pmln_org) February 16, 2024
مریم نواز شریف کی آزاد ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی حمایت پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں بڑی مددگار ہوگی، ہمارے لئے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے، مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے مزید کہا کہ
نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے، نواز شریف آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز شریف
نے کہا کہ پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام چاہیے، انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے، مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ
پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے، پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے، اور پاکستان کو بچانے کے لئے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے، وطن پر جان بھی قربان ہے، -

تحریک انصاف کا مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات کی ہے ، پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسفزئی اور دیگر شامل تھے،قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں . قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون شامل تھے، وفد میں سینئر نائب چیئرمین حاجی غفران اور نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شریک ہوئے ، آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا ،
ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا ، ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں، پی ٹی ائی وفد ذرائع نے مزید بتایا آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ،پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا۔پی ٹی وی وفد نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں۔جمہوری وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کا قومی وطن پارٹی کے چئیرمن آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ہوا تھا، جس میں ملاقات کا وقت شام 5 بجے طے پایا تھا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں ۔ ملاقات کے بعد بیر سٹر سیف علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ممبران کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ کے پاس آئے ہیں، ملاقات بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہو رہی ہے اس وقت دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں بے چینی ہے ووٹر کی امانت میں خیانت ہوئی ہے کچھ لوگ حکومت ملنے پر خوش ہو رہے ہیں یہ پارلیمانی جمہوریت کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے،بیر سٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ہم آہنگی اور مفاہمت کی فضا چاہتے ہیں، بانی چئیرمین کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں فارم 45 کے مطابق تنہا حکومت بنانے کی اکثریت مل چکی ہے،ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے،اور عدالتوں سے انصاف مانگتے ہیں،بیر سٹر سیف نے بتایا آفتاب شیر پاؤ اور ان کے رہنماوں کو تجویز دی کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے اسی طرح شیر پاؤ نے کہا سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام آئے گا،قومی وطن پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دھاندلی کے معاملے پر کمیٹی سے بات کر کے آگاہ کریں گے. -

ہالینڈ کا معروف ہاکی کلب اتوار کو لاہور پہنچ رہاہے
بائیس سال بعد یورپین ہاکی کھلاڑی پاکستانی سرزمین پر قدم رکھیں گے، خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی دعوت پر ہالینڈ کا معروف ہاکی کلب اتوار کو لاہور پہنچ رہاہے، بیس رکنی ڈچ ہاکی کلب اور وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،انیس اوراکیس فروری کو پہلے دو میچوں کی میزبانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کرے گا،تئیس فروری کو تیسرا میچ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ چیف آرگنائزر خواجہ جینید کےمطابق تین میچوں پر مشتمل اس دوستانہ سیریز کو یقینی بنانے میں ہائرایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور،ہالینڈ ایمبیسی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ، سپورٹس بورڈ پنجاب حکام نے اہم کردار ادا کیاہے۔
پہلے میچ کو پنجاب پولیس کے شہدا کے نام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ بائیس سال بعد یورپین کھلاڑیوں کا پاکستان آنا تازہ ہوا کا جھونکا ہے، اس سے ہاکی کی انٹرنیشنل سرگرمیاں بحال ہونے میں مدد ملے گا، ایک طرف پی ایس ایل کے میچز کھیلےجارہےہیں تو دوسری جانب ڈچ ہاکی کلب کا دورہ پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں معاون ہوگا۔
کلب ممبران اور ان کی فیمیملز کو پاکستان آنے کے لیے قائل کرنےمیں ڈچ ایمبیسی اسلام آباد کا کراداربھی بہت نمایاں رہا۔ مہمان کلب کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراس معاملے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،خواجہ جینید نے واضح کیا کہ وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور مختلف کھیلوں کی لیگز کرانے کا ٹاسک بطور چیئرمین مجھے سونپا گیاتھا،ہائرایجوکیشن کمشن کے پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز اور لیگز کروانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کا موقع دیاجائے، یہ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے نہ صرف ہاکی کا بین الاقوامی سطح پر تشخص بحال ہوگا بلکہ پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کے خاتمے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ ۔
-

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اور دو بار کی فاتح لاہور قلندرز اور دو ہی بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ کی پہلی گیند رات 8 بجے کرائی جائے گی۔ ڈبل ہیڈر میں دوپہر کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کے میچ کی پہلی گیند رات 7 بجے کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران ہونے والے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں شائقین نہ صرف شاندار آتش بازی کا نظارہ کریں گے بلکہ عارف لوہار، پاپ بینڈ نوری اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت فنکار بھی پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد خوبصورت لیزر شو ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چار شہر کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی ایونٹ کے 34 میچز کی میزبانی کریں گے۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں لاہور قلندرز ہوم ٹرف پر پانچ میچ کھیلے گی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا جو تمام ملتان سلطانز کے ہونگے – راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچوں میں حصہ لے گی۔ پشاور زلمی اپنے 10 میں سے چار میچ راولپنڈی میں کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں 18 مارچ کو فائنل بھی شامل ہے۔ ہوم سائیڈ کراچی کنگز اس مقام پر پانچ میچز کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلنے کو ملیں گے۔ -

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم حکومت بنانے کے قریب آچکے ہے،
بانی پی ٹی آئی کے بغیر پارلیمان چلے گی نہ ہی ہم چلنے دیں گے، عمران خان کے بغیر تو جمہوریت چلے گی نہ ہی ریاست چلے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نامور وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت بنانے کے قریب آچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) کے پاس سادہ اکثریت ہے؟انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ن لیگ کو دھتکار رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت میں نقصان ہوا تھا۔ سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہم حکومت بنانےاُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کو کہیں کہ آپ کو عددی اکثریت حاصل ہے آپ حکومت بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوا کوئی بھی پارٹی دوبارہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتی ہے۔کے قریب آچکے ہیں، جس کی بھی عددی برتری ہوتی ہے اس کو ہی حکومت بنانے کا کہا جاتا ہے۔
-

ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ -

اعجاز سواتی کی رکنیت خطرے میں
کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 88 ملیر سے کامیاب اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعجاز سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اعجاز خان سواتی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایسے لوٹوں کی شمولیت سے گریز کرنا چاہیے، جنہیں گھر سےکوئی ووٹ نہیں دیتا انہیں پی ٹی آئی کے ووٹوں نےجتوایا۔واضح رہے کہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔
-

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں اور گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ منظور کر لیا
وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر نے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس منعقد کی .اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس قیمتوں اضافے اور مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے سمیت آئی بی کیلئے 125 ملین روپے اضافی فنڈ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سی این جی سیکٹر کیلئے قیمتوں میں 170 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا، کھاد کارخانوں کیلئے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے۔
The Federal Minister for Finance, Revenue, and Economic Affairs, Dr. Shamshad Akhtar presided over a meeting of the Economic Coordination Committee (ECC) of the Cabinet at Islamabad dated February 14th, 2024. pic.twitter.com/AjBUV9EOB4
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 14, 2024
وزارت خزانہ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ای سی سی اجلاس میں مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے باعث 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی کی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا، ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔ وزارت خزانہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کی قیمتوں میں حالہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن کو کھاد قیمتیں بڑھانے میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا، 1400 سی سی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
-

پنجاب اسمبلی کے چار ارکان آئی پی پی میں شامل
پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ۔ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی آزاد اراکین کی شمولیت شروع ہو گئی۔ چار منتخب آزاد ارکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان اراکین میں پی پی 284 تونسہ سے طاہر قیصرانی، پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ، پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔
چار نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
پی پی284 تونسہ سے حافظ طاہر قیصرانی اور پی پی270مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ شاملپی پی296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ کی شمولیت#ElectionResults
— ممتاز حیدر (@MumtaazAwan) February 14, 2024
آئی پی پی میں شامل ہونیوالے اراکین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مضبوط حکومت حالات کا اولین تقاضہ ہے.علیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے ممبران پنجاب اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ استحکام اور ملک کو مضبوط معاشی پالیسی دینا اشد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا۔علیم خان نے کہا کہ مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں، جو چند روز میں آئی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔
