Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • این اے 15 سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی کے امیدوار  مفتی کفایت کا نواز شریف کو ہار تسلیم کرنے کی تلقین

    این اے 15 سے الیکشن ہارنے والے جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفایت کا نواز شریف کو ہار تسلیم کرنے کی تلقین

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ این اے 15 پر شفاف الیکشن ہوئے ہے عوام نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ دیا ہے ، جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ وہ خود بھی اسی حلقے سے الیکش لڑ رہے تھے اور انہیں خود بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،لہذا نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ این اے 15سے وہ خود اور نوازشریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جس بنیاد پر عدالت جارہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارکباد دیں۔

  • این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    ا لیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز کے وکیل نے کہا کہ این اے 15مانسہرہ کے 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا علاقہ ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔
    سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر بے ہوش اور اسپتال میں ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم 47 درست نہیں ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اس حلقے کا الیکشن شفاف نہیں ہوا۔
    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مانسہرہ سے نواز شریف کامیاب ہوئے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فارم 47 درست نہیں۔45 حلقوں میں نتائج تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا، الزام سے کچھ نہیں ہوتا نتائج کی تبدیلی ثابت کریں۔واضح رہے کہ فارم 47 کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔

  • قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے  آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری

    قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات 2024ء میں کامیاب ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ عام انتخابات کے نتائج کے بعد آزاد امیدواروں نے باقاعدہ طور پر سیاسی پارٹیوں میں شمولیت شروع کر دی ہے، این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، این اے 54 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک اور این اے 146 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ دوسری جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری، این اے 253 سے آزاد امیدوار بیرسٹر میاں خان بگٹی اور پنجاب کے حلقہ پی پی 48 سے آزاد امیدوار خرم ورک، حلقہ پی پی 49 سے آزاد امیدوار رانا محمد فیاض نے اور پی پی 240 سے آزاد امیدوار محمد سہیل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

    صوبائی اسمبلی حلقہ PP-240 سے کامیاب آزاد امیدوار محمد سہیل کا باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان۔

    اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا مشترکہ امیدوار تھا اب باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گیا ہوں اور نئی حکومت کا حصہ ہوں گا، میں اپنے ووٹرز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوں انہوں عزم کا اظہار کیا ہے۔
    https://twitter.com/pmln_org/status/175644742099133255

    حلقہ این اے 189 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، ہم ریاست کے وفادار ہیں اور اُسی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


    پسرور پی پی 49 کے کامیاب امیدوار رانا محمد فیاض نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت سے آج ملاقات کروں گا۔

  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔ اسلئے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔اسلام آباد پولیس نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہریوں سے گزارش ہے غیر قانونی سرگرمیوں کاحصہ بننے سے گریز کریں۔

  • پی ایم ایل این اور ایم کیوایم کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

    پی ایم ایل این اور ایم کیوایم کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

    سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم قائدین میں سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا .ترجمان مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوگیا ،اور ملک اور قوم کے مفاد کے لئے مل کر چلا جائے گا، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم میں بنیادی نکات طے پاگئے ،مریم اورعنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی طرف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کی قیادت کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز ، اسحاق ڈار ، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود بھی ملاقات میں شریک تھے ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شامل تھے دونوں جماعتوں کے قائدین میں مشاورت کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا ملاقات میں صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ ہوا اور راہنماﺅں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور اب تک ہونے والے رابطوں کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا .قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا ،

  • پولیس اہلکار کو تھپڑ فردوس عاشق اعوان کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس اہلکار کو تھپڑ فردوس عاشق اعوان کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے

  • 2 سال کے سخت ظلم اور نا انصافیوں کے باوجود ہم نے 2024 الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیت لیا ہے، عمران خان

    2 سال کے سخت ظلم اور نا انصافیوں کے باوجود ہم نے 2024 الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیت لیا ہے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 30 سیٹیں پیچھے ہوتے ہوئے وکٹری سپیچ کر دی ہے، جسے کوئی پاکستانی نہیں مانے گا، پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے۔’اے آئی ‘ جنریٹڈ ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاکستانی بھائیو! آپ نے ووٹ دے کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے، میں آپ سب کو الیکشن 2024 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے آپ سب پر بھروسا تھا کہ آپ ووٹ دینے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے میرے بھروسے کا مان رکھا اور آپ کے بھاری ٹرن آؤٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ آپ کے ووٹ کی وجہ سے لندن پلان فیل ہو چکا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق بقول ان کے دھاندلی شروع ہونے سے پہلے ہم 150 نیشنل اسمبلی نشستوں پر ہم جیت رہے تھے اور اس وقت ہم 170 سے زیادہ نیشنل اسمبلی کی سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔مجھے آپ پر بہت فخر ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں ایک قوم بنا دیا ہے۔ اب ہمیں اونچی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آخر میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، خوشیاں منائیں اور شکرانہ کے نفل ادا کریں۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ  حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے جیتے ہوئے آزاد اُمیدواروں کو دوسری جماعت میں شامل کرنے کے لیے باقاعدہ مشاورت مکمل کر لی ہے اور یہ فیصلہ سیاسی اور پارٹی کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل کرنے کے بعد اب اس کی باقاعدہ منظوری کے لیے معاملہ کور کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اہم امور پر مشاورت اور فیصلےکے لیے کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان آبائی گاؤں بونیر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

  • آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں انتخابی جیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم 91 آزاد امیدوار کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ آئیں مل کر اس جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو چیلنج کریں۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ حق پرستوں کی جیت کا حصہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ اتوار کو ہم یوم تشکر اور جشن منائیں گے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ آج ہمیں واپس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گولی کا جواب بیلٹ سے دیا ہے، ہم نے جیت کر اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کراچی حیدر آباد کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے۔ میئر کراچی اخلاقی طور پر استعفیٰ دیں ورنہ ہم خود فیصلہ کرینگے۔

  • نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، لیکن ابھی نواز شریف کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے، نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کے بعد وزیراعظم کا اعلان مناسب لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں، ہمیں ملک کے لئے بڑے بڑے فیصلہ کرنے ہوں گے، ڈر کر فیصلے کیے گئے تو فائدہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہیں، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کریں گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے ممبر کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔