Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ  حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے جیتے ہوئے آزاد اُمیدواروں کو دوسری جماعت میں شامل کرنے کے لیے باقاعدہ مشاورت مکمل کر لی ہے اور یہ فیصلہ سیاسی اور پارٹی کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل کرنے کے بعد اب اس کی باقاعدہ منظوری کے لیے معاملہ کور کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اہم امور پر مشاورت اور فیصلےکے لیے کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان آبائی گاؤں بونیر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

  • آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں انتخابی جیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم 91 آزاد امیدوار کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ آئیں مل کر اس جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو چیلنج کریں۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ حق پرستوں کی جیت کا حصہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ اتوار کو ہم یوم تشکر اور جشن منائیں گے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ آج ہمیں واپس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گولی کا جواب بیلٹ سے دیا ہے، ہم نے جیت کر اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کراچی حیدر آباد کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے۔ میئر کراچی اخلاقی طور پر استعفیٰ دیں ورنہ ہم خود فیصلہ کرینگے۔

  • نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، خورشید شاہ

    خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، لیکن ابھی نواز شریف کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے، نواز شریف کو جلد بازی کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کے بعد وزیراعظم کا اعلان مناسب لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک کیلئے فیصلے کرنے چاہئیں، ہمیں ملک کے لئے بڑے بڑے فیصلہ کرنے ہوں گے، ڈر کر فیصلے کیے گئے تو فائدہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہیں، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کریں گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دیکھنا ہے پی ٹی آئی کے ممبر کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی حکومت کی مدت اتنی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

  • آصف زرداری اور شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات

    مسلم لیگ ن ن کے مرکزی صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی،
    اس موقع پر فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر موجود تھے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، زرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا، شہباز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا،ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری اور شہباز شریف میں مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کرنے پر اتفاق رائے کی تاہم حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے رائے پیش کی جائے گی آئندہ ملاقات میں تمام تر معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی.

  • بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

    بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد عبدالشکور، المعروف نعمان المعروف ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔مارا جانے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔ بروقت اور فوری کارروائی سے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔

  • پی ایم ایل این کے عابد شیر علی اور  خرم دستگیر   جبکہ  کراچی سے آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ کو شکست

    پی ایم ایل این کے عابد شیر علی اور خرم دستگیر جبکہ کراچی سے آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ کو شکست

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78 میں آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر بھی اپنی نشست پر ہار گئے۔ خرم دستگير خان 88308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 نشستوں میں سے اب تک 237 نشستوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ این اے 102 کے ریٹرنگ آفیسر نے 28 گھنٹے بعد377 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مرتب کر لیا پی ٹی آئی حمایت یافتہ چنگیز احمد خان کاکڑ نے عابد شیر علی کو شکست دے دی فاتح امیدوار چنگیز احمد خان نے ایک لاکھ 32 ہزار 626 ووٹ حاصل کئے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی ایک لاکھ 320 ووٹ حاصل کر سکےدوسری جانب این 238 کراچی ایسٹ سے متحدہ قوم موومنٹ کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 ووٹ لے اپنی نشت سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس سے قبل حلیم عادل شیخ اس سیٹ کے جیتنے کا دعویٰ کر رہے تھے،
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے اب تک سب سے زیادہ 95 نشستیں اپنے نام کی ہیں،، مسلم لیگ ن 67 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اب تک 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی،، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اب تک 15 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ق کی 3 استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی 2،2 نشستیں ہیں۔

  • چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قیصرہ الہٰی کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مونس الہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

  • پی ایم ایل این  کے لئےحکومت سازی ایک چیلنج ہے،احسن اقبال

    پی ایم ایل این کے لئےحکومت سازی ایک چیلنج ہے،احسن اقبال

    جو بھی حکومت آئے گی اس کو آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا ہو گا، محاذ آرائی کی سیاست ہوگی تو ملک کا نقصان ہو گا، زرداری کے اسلام آباد پہنچنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پاکستان کا دارالحکومت ہے ہر کوئی آتا جاتا ہے.مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سازی ایک چیلنج ہے، قوم نے تقسیم مینڈیٹ دیا ہے، حالات کا تقاضا تھا ایک مستحکم مینڈیٹ دیا جاتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے مفاد حکومت سازی کے عمل کو اچھی طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، انتشار کی سیاست سے آگے بڑھیں گے تو ملک کا نقصان ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ خرید و فروخت ہارس ٹریڈنگ والی بات نہیں، آزاد امیدواروں کی اپنی صوابدید ہے کس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، آزاد امیدوار بھی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ آئیں گے، پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہو گی۔

  • پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے حلف نامہ لیں گے،اسد قیصر

    پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے حلف نامہ لیں گے،اسد قیصر

    سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے حلف نامہ لیں گے اگر کوئی عمرا ن خان کے ساتھ نہیں رہے گا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔ سمجھ نہیں آ رہی وکٹری سپیچ نوازشریف نے کیوں کی؟ ہمارے پاس تین چار آپشنز ہیں۔پارٹی انتخابات کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا اور وزیراعلیٰ کے نام پر غور کر رہے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کل بارہ بجے تک درست نتائج پیش کرے ،محمود خان اچکزئی

    الیکشن کمیشن کل بارہ بجے تک درست نتائج پیش کرے ،محمود خان اچکزئی

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کل 12 بجے تک الیکشن کمیشن کو نتائج درست کرنے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارلمینٹ میں جانے نہیں دیا جارہا ہے تو ٹھیک ہے، ہم ہر گلی میں احتجاج کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جاسوسی اداروں کے خلاف نہیں، 70 سال سے جاسوسی ادارے جموریت کی بالادستی کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 12 ویں الیکشن میں بڑی امیدیں تھیں، لیکن آدھے دن میں سیٹ تبدیل ہوگئی ، ہار کو جیت میں تبدیل کیا گیا، پشتونخوا میپ کی 6 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے نشستوں پر جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں، ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ 1977 کے الیکشن میں اہم ترین افسر نے کہا کہ آپ کے والد اور آپ میرے اچھے دوست ہیں لیکن اسلام آباد کے آرڈرز ہیں مجھ سے گلا نہیں کرنا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جموریت اور آئین کی بالادستی پشتونخوا میپ کی کمزوری رہی ہے، جموریت پر کبھی کسی نے سمجھوتہ نہیں کیا، ہمارے اکابرین نے بھی جموریت کیلئے جدوجہد کی ہے، جب پاکستان میں آئین نہیں بنا تھا تو تب بھی جمہوری لوگوں نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں، ووٹ کے زریعے حکومت بنے اس کیلئے اکابرین نے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے والے اپنی روایات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، آئین کی بالادستی سے ہمارا عشق رہاہے، جموریت کیلئے ایوب خان نے ہمارے اکابرین کو 14 سال جیل میں رکھا لیکن ایوب خان اور ضیاء الحق کے بیٹے میرے بہتریں دوست ہیں۔