سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، پیپلزپارٹی کی قیادت این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کرے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں امیدواروں کے الیکشن نتائج کے تحفظات پر لائحہ عمل بھی طے کرے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
آصف علی زرداری شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد دوبارہ اسلام آباد جائے گے،
Author: صدف ابرار
-

پی پی پی کی قیادت لاہور پہنچ گئی،شہباز شریف سے ملاقات متوقع
-

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت این اے 41 لکی مروت سے کامیاب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشست این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ اس نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بطور آزاد امیدوار 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ لے کر دوسر نمبر پر رہے۔
-

نواز شریف کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے کی پیشکش
شہباز شریف آج ہی آصف علی زرداری ،فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گے اور جتنا جلدی ہو سکے،ہم حکومت بنا کر آپکے سامنے حاضر ہونگے، ہم سب کو ملکر بیٹھنا ہو گا ،ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، ہم عوام کے اور نوجوانوں کے مستقل کے لئے کچھ کر نا چاہتے ہے، پاکستان اس وقت کسی قسم کی لڑائی افورڈ نہیں کر سکتا،عوام کی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے کہ اس ملک کو سنوار دو، انتخابات میں مسلم لیگ ایک بہت بڑی جماعت بن کے ابھری ہے، لاہور ماڈل ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ ملک کو تمام مشکلات سے نکالنا پڑے گا اسلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہے کہ ہمارے ساتھ ملکر ملک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے، نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں، سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ جسے بھی مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہو یا آزاد امیدوار، ہم نے ماضی میں بھی پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم تمام آزاد امیدوروں کو دعوت دیتے ہے کہ آئیں ملکر چلیں، پاکستا ن کو مشکلات سے نکال کر آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، نواز شریف نے کہا کہ جس کو مینڈیٹ ملا ،پارٹی ہو یا فرد واحد ،آزاد ہو یا کوئی سیاسی پارٹی کا کارکن ہم اسکو خوش آمدید کہتے ہے، ہماری کسی کی ساتھ لڑائی نہیں ہے، ہم کسی سے اپنا موازانہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کے لئے کیا کیا ہے، نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ہمیں صرف مرکز میں نہیں بلکہ پنجاب میں بھی اکثریت ملی ہے، نواز شریف نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی اگر ہمیں مکمل مینڈیٹ ملتا، لیکن ہمیں عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، ہمیں مل کر بیٹھنا ہو گا، -

خیبر پختونخواہ: ضلع مالاکنڈ شانگلہ پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس سے تصادم،3 افراد جاں بحق دس زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل شانگلہ میں شانگلہ کے حلقہ این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فرین خان نے الیکشن رزلٹ مسترد کیا تو حالات کشیدہ ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔ پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد ہوگئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ رزلٹ میں تاخیر کا مطلب دھاندلی اور دیگر وجوہات ہیں۔
مظاہرین نے بشام ٹو سوات مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند بلاک کردی اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو الپوری میںپی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل شفٹ کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ -

لطیف کھوسہ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو فورا رہا کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرقی پاکستان سے سبق سکیھنا چاہیے ، پاکستان سے محبت کرے عوام سے محبت کریں آئین سے محبت کریں ، لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ کل عوام نے اپنا فیصلہ دی دیا اس فیصلے سے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی باغی نہیں ہیں ، چئیرمین پی ٹی آئی کو جو سزائیں دی ہیں عوامُ نے اس کو قبول نہیں کیا ، لطیف کھوسہ نے کہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں انصاف کیا جائے ، ہم عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں تمام کیسز کو ختم کیا جائے، ہم نے جو ووٹ لیے وہ چئیرمین پی ٹی آئی کے ہیں ، عوام نے ہم پر اعتماد کیا.
-
مردان،اے این پی رہنما سینیئرنائب صدر امیرحیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی
عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئرنائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے این اے 22مردان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عاطف خان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔امیرحیدرخان ہوتی نے سماجی رابطوں کی پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عاطف خان اور اسی حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان مبارکباد دی۔
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے…
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
انہوں نے لکھا کہ، ’اب مردان کے عوام کی نمائندگی یہ دونوں اراکین کریں گے اور یہ ہمارے حلقے کے عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے ان کی خدمت کریں، عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔‘امیر حیدر ہوتی کے مطابق، ’ آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔’انہوں نے لکھا، ’میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔ -

اے این پی کی امیدوار ثمر بلور نے اپنی شکست تسلیم کر کے اپنے حریف مینا خان کو جیت کی مبارکباد دے دی
صوبائی اسمبلی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ثمر ہارون بلور نے الیکشن ہار گئیں لیکن عزت و وقار کے ساتھ انہوں نے اپنی شکست ہی قبول نہیں کی بلکہ مبارکبار دینے پی ٹی آئی کے مینا خان کے گھر پہنچ گئیں۔ مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلون کا کہنا تھا، کہ انہوں نے مینا خان کے گھر پہنچ کر اپنے شہید شوہر ہارون کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے حریف کی جیت پر انکو مبارکباد دی ہے، ثمر ہارون بلور نے یہ بھی کہا کہ نتائج کو کافی حد تک تبدیل کیا گیا ہے ،لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی کے حق میں بہت بڑی تعداد میں عوام نکلے تھے،
Went with Danyal to wish @MeenakhanAfridi on his victory and had a pleasant interaction with his workers #pk83 pic.twitter.com/rxgoo6p8pn
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) February 9, 2024
-

ایم کیو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے،مصطفی کمال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنو نیئر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہی ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ان پراعتماد کیا ہے، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر بھاری اکثریت سے آگے جا رہے ہیں۔مصطفی کمال یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کل سے کراچی کی ذمہ داریاں ایم کیو ایم کے کندھوں پر آ جائیں گی، کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کو ایم کراچی میں کامیابی کا یا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔
-

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد پر پی پی کے رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کے تمام پولنگ سٹیشن سے ملنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب ہو گئے ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 کے تمام 135 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63 ہزار 638 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، جے یو آئی (ف) کے سعید تالپور 11 ہزار 719 ووٹ لے کر ہار گئے۔ شرجیل انعام میمن نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے , اب تک جو رزلٹ آرہے ہیں اسکے تحت سندھ میں پیپلزپارٹی سوئپ کررہی ہے , یہ عوام کا پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو سے پیار ہے , نواز شریف اس ملک کے لیے بری خبر بن کر آئے , پاکستان کی عوام کی واحد امید پیپلزپارٹی کے چئیرمین کے ساتھ ہے, کسی بھی الیکشن رزلٹ پر حتمی نتائج آنے تک کمنٹ نہیں کرسکتا , موبائیل فون سروس معطلی کے سبب ٹرن آوٹ کم رہا , کراچی میں پیپلزپارٹی اچھی سیٹس لے رہی ہے ۔
-

الیکشن کمیشن کا قادر مندو خیل کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 196 کے تحت قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا ہے۔الیکشن کمشنر صوبہ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمشنر صوبہ سندھ کی طرف سے حلقہ این اے 242 کے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔حلقہ این اے 242 صوبہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل پولنگ اسٹیشن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ووٹنگ روم میں رکھے گئے بیلٹ باکس بھی توڑ دیے۔قادر مندوخیل کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔