Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • بلاول بھٹوکاانتخابی نتائج میں سست روی پراظہارتشویش

    بلاول بھٹوکاانتخابی نتائج میں سست روی پراظہارتشویش

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نتائج غیرمعمولی طورپرسست رفتاری سےآرہےہیں، ابتدائی نتائج پیپلزپارٹی کیلئےبہت خوش آئندہیں، پی پی امیدواراوروہ آزادامیدوارجن کی حمایت کرتےہیں کارکردگی اچھی ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ دیکھتےہیں حتمی نتائج کیاہوتےہیں،

    دوسری جانب بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نےاب تک کے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا،آصف زرداری نے بلاول سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں اور آپ کی زبردست انتخابی مہم کا نتیجہ ہیں، میں اسلام آباد جارہا ہوں، آئندہ وفاقی حکومت انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلاول کا کہنا تھا کہ آپ کے بعد میں بھی اسلام آباد آرہا ہوں، پی پی پی کی وفاقی حکومت کے قیام کے لئے پرعزم ہوں،

  • الیکشن 2024: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کی پہلی کامیابی  سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اپنے نام کر دی

    الیکشن 2024: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی پہلی کامیابی سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اپنے نام کر دی

    عوام کے طویل انتظار کے بعد انتخابی دنگل کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ آگیا ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو پہلی کامیابی سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اپنے نام کر دی ۔ سندھ کے حلقے جامشورو پی ایس 77سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ کامیاب ہو گئے، ڈی سید مراد علی شاہ 67 ہزار 513 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔جبکہ روشن علی ابڑو 6150 ووٹ کے ساتھ الیکشن ہار گئے،

  • سادہ اکثریت ملنے کے بعد   زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت میں آئے گے ،خواجہ سعد رفیق

    سادہ اکثریت ملنے کے بعد زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت میں آئے گے ،خواجہ سعد رفیق

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تووہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی کہ وہ ملک کا حصہ بنیں، دیگر جماعتوں کو مدعو کریں گے تاکہ مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بھی ایگزیگٹو کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان میں جو پالیسیاں بنیں ان میں بگاڑ نہ ہو سکے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ مشاورت سے ہم پاکستان کو آگے بڑھائیں۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ جس کھائی میں ہمارا ملک گر گیا ہے وہاں سے نکالنا کسی ایک کے بس کی بات نہیں، سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔ دوسری جانبمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہوگی، آج کا دن پُرامن گزرا ہے، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کامیابی کا جشن منائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موبائل فون کی سروس پر لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، بلوچستان میں کل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

  • بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے نکال کر وزارتِ عظمیٰ پر بٹھائیں گے،  عمر ایوب خان کا ویڈیو  پیغام

    بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے نکال کر وزارتِ عظمیٰ پر بٹھائیں گے، عمر ایوب خان کا ویڈیو پیغام

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی اپیل پر انتخابی عمل میں بڑی تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور سینیٹ میں پارلیمانی قائد تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر کا مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں تاریخ کی بدترین ریاستی مداخلت اور قبل از انتخابات دھاندلی کے باوجود بانی چیئرمین عمران خان نے دستور، قانون اور جمہوریت پر اپنےغیرمتزلزل ایمان کا اظہار کرکےپاکستان کو نئی راہ دکھلائی، عمر ایوب اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی میں متعدد حلقوں کے پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل تاخیر سے شروع ہوا یا مسلسل روک ٹوک کا شکار رہا، انہوں نے کہا کہ بدترین قبل از انتخابات دھاندلی اور بے شمار رکاوٹوں کے باوجود عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان اور ان کے حقیقی آزادی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عمر ایوب خان نے کہا کہ ابتدائی نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کثیر نشستوں پر واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں، ابتدائی نتائج میں عمران خان کے امیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات کے بعد نتائج کو تشویشناک سست روی کا شکار کیا جارہا ہے، بیرسٹر علی ظفر
    نے کہا کہ متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں لگی سکرینوں کی بندش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، اور عوام کے مینڈیٹ کو بند کمروں کی سازش کا نشانہ بنانے یا اس میں غیرقانونی چھیڑ چھاڑ کے نتائج نہایت منفی اور مہلک نتائج مرتب ہوں گے،

    لندن منصوبے کے تحت ریاستی پناہ میں وطن واپس لائے جانے والے بھگوڑے کو دونوں نشستوں سے واضح ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اس کی جماعت شکست سے دوچار ہے، عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک کو بندکمروں کی سازش کے تحت 2013 کیطرح کسی لاڈلے کی وکٹری سپیچ کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی تو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، نتائج میں مداخلت سے شکست خوردہ عناصر کی شکست کو جبراً کامیابی میں بدلنے کی کسی کوشش کو عوام قبول نہیں کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کسی جھانسے یا ترغیب میں آئیں نہ ہی اپنی توجہ دستخط شدہ اور مہر لگے نتائج کے حصول کے علاوہ کسی اور چیز کی جانب مرکوز کریں، امیدواران اور کارکنان دستخط شدہ اور مہر لگے فارم 45 حاصل کئے بغیر پولنگ سٹیشنز نہ چھوڑیں نہ ہی مصدقہ فارم 47 لئے بغیر ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے ہٹیں، عمر ایوب خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مکروہ عمل میں سہولتکاری کی بجائے نتائج کا بلاتاخیر اجرا یقینی بنائے، عوام کی بےمثال تائید اور ریکارڈ کامیابی کے ساتھ ان شاء اللہ منتخب جمہوری حکومت قائم کریں گے اور بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے نکال کر وزارتِ عظمیٰ پر بٹھائیں گے،

  • خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

    خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

    ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف پر ا لزام لگایا ہے کہ وہ الیکشن ہار چکا ہے لیکن اس کو جتانے کے تمام عملے کو باہر نکال کر بیلٹ پیپرز پر ٹپے لگا ئے ہ جا رہے ہے، ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہمیں گنتی دیکھنے کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف کے بندوں نے ہمارے کارکنوں کو ڈنڈے مار کر پولنگ سٹیشنز سے نکال دیا گیا، ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے کہا کہ انکی والدہ آج پورا دن تمام پولنگ سٹیشنز پر راؤنڈ لگاتی رہی وہاں خواجہ آصف کو ووٹ دینے والا کوئی بھی موجود نہیں تھا، عمر ڈار نے کہا کہ انکی والدہ خواجہ آصف سے بڑے مارجن سے جیت چکی ہے لیکن خواجہ آصف کی جانب سے نتائج تبدیل کئے جا رہے ہے، ہمارے کارکنان کو جو فارم 45 لینے گئے تھے انکو دھکے دے کر نکالا گیا، دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں ووٹ کی گنتی کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہمیں ٹی وی سے پتہ چل رہا ہے کہ خواجہ آصف الیکشن جیت رہا ہے ، تمام پولنگ سٹیشنز سے اطلاع مل رہی ہے کہ ابھی ٹپے لگائے جارہے ہے ،

  • عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد،آئی ایس پی آر

    عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد،آئی ایس پی آر

    افواج پاکستان نے عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ افواج پاکستان کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کو الیکشن عمل میں سیکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ذمہ داریاں ادا کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ایک لاکھ 37 ہزار جوان تقریباً 6 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے۔
    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ عوام کےلیے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، کے پی، بلوچستان میں 51 دہشتگرد حملوں کا مقصد الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنا تھا، ان حملوں میں 10 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید، 39 زخمی ہوئے۔ متعدد آپریشنز میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔افواج پاکستان کے شبعہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوانوں نے موثر طریقے سے ملک بھر میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا، موثر انٹیلیجنس اور فوری کارروائیوں میں دہشتگردی کے متعدد شدید خطرات کو ناکام بنایا، یہ اپنے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق جمہوری عمل کے تحفظ کےلیے مسلح افواج سے مل کر کام کرنے پر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔امید ہے یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کےلیے اہم ہو گا، الیکشن پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، مسلح افواج ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کےلیے غیر متزلزل مدد کےلیے تیار ہیں۔

  • الیکشن کے پرامن انعقاد پرپوری قوم کو مبارک باد، چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کے پرامن انعقاد پرپوری قوم کو مبارک باد، چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کے پرامن انعقاد پرپوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے اور انتخابات کے پرامن انعقاد جیسے اہم ترین قومی فریضہ اور آئینی ذمہ داری کی تکمیل میں کمیشن کے سرخرو ہونے پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے ۔قوم کے نام اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے پاکستانی عوام اور تمام اداروں بشمول نگران قومی اور صوبائی حکومتوں،سیاسی جماعتوں،سیکیورٹی اداروں،پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن، پاکستان آرمی،قومی میڈیا، ووٹرز، ریٹرنگ افسران، پریذائیڈنگ افسران اور دیگر پولنگ عملہ کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے معزز اراکین، رفقاء اور اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی شب وروز محنت سے اس عظیم ذمہ داری کی تکمیل میں کامیابی نصیب ہوئی۔
    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے اپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے۔پولنگ کے عمل کی تکمیل ہوئی ہے اور اب غیر حتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔مجھے امید اور اعتماد ہے کہ ہمارے ریٹرنگ افسران اس اہم کام کی تکمیل میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور نتائج کی بروقت ترتیب اور ترسیل کو ممکن بنائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو.پاکستان زندہ باد

  • موبائل سروس سیکیورٹی  خدشات کی وجہ سے معطل ہے،وزارت داخلہ

    موبائل سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے معطل ہے،وزارت داخلہ

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہائی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے موبائل سروسز بند کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر باہر نکلیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں موبائل فون سروس صبح سے ہی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہے۔بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع میں موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہے۔پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔

  • خیبر پختونخوا: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

    خیبر پختونخوا: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

    ہری پور: این اے 18 ہری پور آزاد امیدوار عمر ایوب 3713 کے ساتھ آگے جبکہ پی ایم ایل این بابر نواز خان 2174 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
    سوات: 16 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ۔ 3892 ووٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ڈاکٹر امجد علی خان پہلے، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر حیدرعلی خان 2350 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ 1870ووٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیر مقام تیسرے نمبر پر

    کوہاٹ : کوہاٹ این اے 35، 491 پولنگ سٹیشن 2 کے نتائج، عباس آفریدی ن لیگ 1570 کوہاٹ۔ گوہر سیف اللہ جے یو آئی 1040 دوسرے نمبر پر
    باجوڑ: پی کے 21 باجوڑ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول والئی شاہ بتائی کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اجمل خان (پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار) 234 ووٹ لیکر آگے جبکہ سردار خان امیدوار جماعت اسلامی 129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے

    مردان: این اے 22 اور 23 عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی 236 ووٹ سے آگے ، جبکہ آزاد امیدوار عاطف خان 230 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

    ڈی آئی خان: پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان نتیجہ: 147 میں سے 15 پولنگ اسٹیشن ڈی آئی خان سمیع اللہ لزئی جمعیت علماء اسلام 2289 ووٹ لے کر آگے ڈی آئی خان۔پاکستان پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی 2187 ووٹ لے کر دوسرے پر جبکہ علی امین گنڈاپور 2087 ووٹ لے کر تیسرے پر ہے،. پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان
    نتیجہ: 169 میں سے 10 پولنگ اسٹیشن ڈی آئی خان۔ازاد امیدوار سردار علی امین خان گنڈاپور 1744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر عزیز اللہ خان پاکستان پیپلز پارٹی 1689 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ کفیل احمد نظامی 1481 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے

    شمالی وزیرستان: این اے 40 اب تک 6 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائجہ محسن داوڑ NDM ووٹ۔878 جبکہ پی ٹی ائی کے ہمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اورنگزیب۔431 ووٹ کے ساتھ دوسرے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مفتی مصباح الدین 426 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

    چارسدہ : این اے 25 چارسدہ 2 فضل محمد خان 1598 ووٹ سے آگے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 1050 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،

    لوئر دیر: این 6 لوئر دیر 1 میں آزاد امیدوار محمد بشیر خان 1،907 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 1،049 ووٹ پر دوسرے نمبر پر ہے،
    صوابی : جے یو آئی ف کے نور الاسلام 181 ووٹ سے پیچھے

  • جھنگ اور  کراچی کے لانڈھی پولنگ سٹیشن پر  مسلح افراد نے دھاوا بول دیا

    جھنگ اور کراچی کے لانڈھی پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا

    جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ بکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔ جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئی۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور بکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔ دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بلیٹ باکس توڑ دیے۔دوسری جانب ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کی گنتی کے عمل کا بھی آغاز ہوگیا۔پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔