نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت کی رٹ چینلج کرنے کا سوچ رہا ہے تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ جہاں ضرورت پیش آئی وہاں انٹرنیٹ بند کرسکتے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیروز جمال شاہ نے کہا کہ 9 مئی میں جو ہوا اسے میں بغاوت سمجھتا ہوں، ریاست کے خلاف بچوں کو ورغلایا گیا اور اس کے بعد بچوں کو لاوراث چھوڑ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ مکمل بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کریگی۔ فی الحال مکمل طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جہاں ہمیں بندش کی ضرورت پڑی تو متعلقہ اداروں کو آگاہ کرکے بند کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نفرت اور بغاوت کی اس فضا کو اب ختم کرنا ہوگا۔
الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، محکمہ داخلہ، الیکشن کمیشن اور پولیس نے اپنے اپنے کنٹرول سینٹرز قائم کئے ہیں۔فیروز جمال نے بتایا کہ کیو آر ایف فورس بھی تیار ہے، ضرورت کی صورت میں فوری رسپانس کرینگے۔ 15 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سب کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست ہے۔
Author: صدف ابرار
-

ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے،نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ
-

ڈی پی او صوابی کا بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹس گوہاٹی کالج کا دورہ ،سیکیورتی انتظامات کا جائزہ
صوابی : ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان اور ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹس گوہاٹی کالج کا دورہ کیا ہے، میٹریل ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر موجود سامان کی باحفاظت ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاضلع صوابی میں جنرل الیکشن 2024 کے لئے پولنگ سامان کی ترسیل کا سلسلہ پر امن طریقے سے جاری ہے، ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل،ڈی ایس پی صوابی جواد خان،ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان ،ایس پی ایلیٹ شاہ جہان خان ،ڈی ایس پی اکبرعلی خان،ایس ایچ او صوابی لیاقت شاہ خان اور ٹریفک انچارج جناب علی خان اور کثیر تعداد پولیس جوانان و لیڈی کنسٹبلز بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر موجود ہیں، اور سامان کی باحفاطت ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے تمام پولیس افسران کو الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،ڈی پی او صوابی نے مزید کہا کہ صوابی پولیس مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔پولیس کیلئے تمام انتخابی امیدواران یکساں اہمیت کے حامل ہے۔الیکشن 2024کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
-

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں سے 2 ہزار 327 قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں سے 2 ہزار 327 پوسٹل بیلیٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 39 چھوٹے بڑے جیل موجود ہیں، ان جیلوں میں 14 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔
-

پشاور: عام انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل
پشاور میں عام انتخابات کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ، دستاویز کے مطابق انتخابات کے دن 10 ہزار 19پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 7 پولیس اہلکار ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر 8 ہزار 676 اہلکار تعینات ہوں گے۔شرپسندوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی اور اہم تنصیبات کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی جائے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انتخابات کے حوالے سے نوشہرہ میں انتخابی عملہ اور سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔پریزائنڈنگ افسران اپنے اپنے متعلقہ پولینگ اسٹیشنوں میں پہنچ گئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بوتھ نمبرز بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔پولنگ کا عمل کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔
-

جنوبی ویرستان میں پی ٹی آئی پی امیدوار پر حملہ ،5 افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی امیدوار کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور 2024 میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کے گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے تاہم 5 افراد زخمی ہوئے۔نصیر اللہ وزیر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں پی کے 100 سے انتخابی امیدوار ہیں۔
گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں پولیس کی کار بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے، اسی طرح ڈی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ یہ دھماکہ جنوبی وزیرستان میں ایک انتخابی امیدوار پر ہوا جب کہ آج بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر میں ہونے والے دو دھماکوں میں 28 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
-

پاکستان سپر لیگ کا پشاور زلمی کے ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز میں رونمائی
پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے لیے خصوصی ٹریننگ کٹ لانچ کردی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے رونمائی کردی گئی ہے۔پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریننگ کٹ کو کٹنگ ایج سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے جس کا محور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور ہے۔پی ایس ایل فرنچائز کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کےلیے بےتاب ہے۔
Presenting Our Official Training Jersey for #HBLPSL9 – the ultimate blend of sports and style ⚡️
𝐑𝐞𝐚𝐝𝐲 𝐓𝐨 𝐑𝐞𝐝𝐞𝐟𝐢𝐧𝐞 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐂𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 𝐒𝐭𝐲𝐥𝐞 ⁉️
Grab yours now 👇 https://t.co/dC0ultkhmw#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/ccclNlDmrU
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 4, 2024
پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی ٹریننگ کٹ کو ارباب نیاز اسٹیڈم کی پچ سے منسلک کرنے کا مقصد اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کےلیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پشاور زلمی خیبر پختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور ٹریننگ کٹ کا ارباب نیاز اسٹیڈیم جڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبر پختونخواہ کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔ -

کراچی :ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کیا کیا وعدے کر رہے ہے؟
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لائنزایریا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شٹر ڈاؤن کی ضرورت نہیں اب جبر کو شکست ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دو دن بعد ہم نے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فجرکی نماز کے بعد قوم کا فرض پورا کرنا ہے، تمام ووٹرز نے قطار میں کھڑا ہوکر ووٹ پر مہر لگانی ہے، اب ضمانت ضبط نہیں کرنی دشمنوں کے حوصلے بھی توڑ دینے ہیں، میں اگر ایم کیوایم میں نہ بھی ہوتا تو بھی ایم کیوایم میری ہوتی۔ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ میں احسان فراموش نہیں، ایمان کے بعد سب سے بڑا اثاثہ شناخت ہوتی ہے، میرا ووٹ میری قوم کی امانت ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا لیاقت آباد ڈاک خانے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہلیاں لیاقت آباد بھتہ خوروں، وڈیروں کے آلہ کاروں کو پھر مسلط نہیں ہونے دینا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو ہم پر مسلط کیا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کے نوجوانوں کیلئے فری آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، ہم آج کا اجتماع کشمیریوں کے نام پر کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے کلین سویپ کیا تھا، ٹیم تیار ہے، اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ -

2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا،شہباز شریف
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی افواج پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات نہیں کی، نوازشریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی، لیکن جس طرح سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات کرتے تھے نوازشریف نے کبھی ایسی بات نہیں کی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا انتخابی نشان ہوتا تو ہم پھر بھی بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیتے اور زیادہ محنت کرتے، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا عمران خود سب سے بڑا چور اور ڈاکو نکلا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بھرپور طریقے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور الیکشن کے بعد ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بعد میں مشاورت سے ہوگا۔نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں دھرا گیا، پانامہ میں ان کا نام بھی نہیں تھا۔ ہر منصوبے کے اوپر نوازشریف کی تختی تھی، ان پر تو کوئی رحم نہیں کیا گیا، نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کابینہ نے دی۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے مجھے کہاکہ ہم عمران خان سے تنگ آ گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا اور مسلم لیگ ن کو جیتی ہوئی نشستوں سے ہرایا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کے سینکڑوں لوگ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن جو لوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تو خانہ کعبہ کے ماڈل والی کھڑی بیچی اور اسلام آبا دکے ایک دکاندار سے جعلی رسید بنو الی تھی ، اگر نوازشریف نے توشہ خانہ سے گاڑی لی ہے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، جس کے بعد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہو گا۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی مگر انہوں نے کبھی بھی فوجی قیادت کے خلاف بات نہیں کی۔ جبکہ عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد اپنی ہی فوج کے سپہ سالار کو میر جعفر اور میر صادق قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کی کابینہ نے ملک سے باہر بھیجنے کی منظوری دی تھی کیونکہ اس وقت شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے بھی یہ کلیئر کیا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔ -

ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک
25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ۔نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہےان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
مزید وضاحت کرتے وہئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ’انہوں (آزاد امیدواروں) نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔‘ -

چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی
چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے حکم پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں شریک دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران مزاخیہ آوازیں لگائیں جس سے تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔ نوجوان نے آواز لگائی ’ڈوزی دی ڈوزی‘ جس کا مطلب تھا ’لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے‘۔ فائرنگ سے زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کے نام امداد حسین اور ششتی گُل بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کل اے این پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور مساجد میں اعلان کروا کے کہا گیا ہے کہ اے این پی کے لوگوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کروائی۔ دوسری جانبشابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی۔