سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی افواج پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات نہیں کی، نوازشریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی، لیکن جس طرح سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات کرتے تھے نوازشریف نے کبھی ایسی بات نہیں کی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا انتخابی نشان ہوتا تو ہم پھر بھی بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیتے اور زیادہ محنت کرتے، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا عمران خود سب سے بڑا چور اور ڈاکو نکلا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بھرپور طریقے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور الیکشن کے بعد ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بعد میں مشاورت سے ہوگا۔نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں دھرا گیا، پانامہ میں ان کا نام بھی نہیں تھا۔ ہر منصوبے کے اوپر نوازشریف کی تختی تھی، ان پر تو کوئی رحم نہیں کیا گیا، نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کابینہ نے دی۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے مجھے کہاکہ ہم عمران خان سے تنگ آ گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا اور مسلم لیگ ن کو جیتی ہوئی نشستوں سے ہرایا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کے سینکڑوں لوگ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن جو لوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تو خانہ کعبہ کے ماڈل والی کھڑی بیچی اور اسلام آبا دکے ایک دکاندار سے جعلی رسید بنو الی تھی ، اگر نوازشریف نے توشہ خانہ سے گاڑی لی ہے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، جس کے بعد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہو گا۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی مگر انہوں نے کبھی بھی فوجی قیادت کے خلاف بات نہیں کی۔ جبکہ عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد اپنی ہی فوج کے سپہ سالار کو میر جعفر اور میر صادق قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کی کابینہ نے ملک سے باہر بھیجنے کی منظوری دی تھی کیونکہ اس وقت شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے بھی یہ کلیئر کیا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا،شہباز شریف
-

ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک
25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ۔نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہےان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
مزید وضاحت کرتے وہئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ’انہوں (آزاد امیدواروں) نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔‘ -

چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی
چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے حکم پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں شریک دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران مزاخیہ آوازیں لگائیں جس سے تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔ نوجوان نے آواز لگائی ’ڈوزی دی ڈوزی‘ جس کا مطلب تھا ’لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے‘۔ فائرنگ سے زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کے نام امداد حسین اور ششتی گُل بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کل اے این پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور مساجد میں اعلان کروا کے کہا گیا ہے کہ اے این پی کے لوگوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کروائی۔ دوسری جانبشابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی۔ -

ای سی پی کا سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ای سی پی نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر ردعمل دیا اور کہا کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ای سی پی اعلامیے کے مطابق غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر (آر او) پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے۔ای سی پی کے مطابق الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کے بعد بیلٹ پیپرز حمتی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔
#ECP pic.twitter.com/jEWzOKFscK
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) February 5, 2024
-

نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ جس روپ میں میاں صاحب اس بار سامنے آ رہے ہیں، یہ وہ میثاق جمہوریت والے میاں صاحب نہیں ہیں، یہ ووٹ کو عزت دو والے میاں صاحب نہیں، یہ وہی پرانے آئی جے آئی والے میاں صاحب ہیں جن کا ساتھ دینا میرے لیے مشکل ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ سے اتحاد کا معاملہ کنویں اور کھائی جیسا ہے، دونوں جماعتیں ایک جیسی سیاست کر رہی ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت اور آئینی حالات میں بھی ایک بحران نظر آ رہا ہے، تقسیم کی سیاست جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے اور میاں صاحب کی بھی روایت تھی، وہ اب ذاتی دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے، میں پاکستان میں اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہے، ہم نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا، سب سے پہلے منشور دیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر معیشت، جمہوریت اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہے تو پہلے اس تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ان تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے میں بہترین پوزیشن میں ہوں، ہماری انتخابی مہم بہت زبردست رہی ہے، عوام کا ردعمل امیدوں سے زیادہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے، ا مید ہے کہ نوازشریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت اور انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں، نگران وزیر اعظم کی تقرری شہباز شریف نے راجہ ریاض کے ساتھ ملکر کی، راجہ ریاض اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ -

کراچی: اے این پی کا امیدوار مصطفی کمال کے حق میں دستبرادر
کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو بیالیس سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارارشد سہیل ، مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این اے دو سو بیالیس سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارارشد سہیل نے مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیامصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداران سے ملاقات کی۔ اے این پی کے امیدوار کا دستبردار ہونے پر مصطفیٰ کمال نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں بلکہ اسٹریٹیجک اتحاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد شہری سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔
-

پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں،آئی جی پنجاب
الیکشن 2024ء کے پیش نظر آئی جی عثمان انور نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز مل کر الیکشن کمیشن کی قیادت میں الیکشن کروانے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کے جھگڑے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔
-

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی، سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔ اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصیبت زدہ کشتی نے 04 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔
-

باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے .ویڈیو میں 2 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ریحان زیب پر گاڑی میں بیٹھتے وقت فائرنگ کی گئی۔ سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور کا کہنا ہے کہ ریحان زیب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ریحان زیب کو گاڑی کے قریب قتل کیا گیا ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کوقتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیر اور پی کے 20 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انور زیب پر ریحان زیب کےقتل کےخلاف خار چوک میں احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔انور زیب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر مجھ پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نامزدامیدوار انورزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گزشتہ ماہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ باجوڑ کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد یکم فروری کو باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پرپتھراو کیا تھا اور گیٹ پر پتھر برسائے تھے۔
تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔ -

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے،سراج الحق
لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا خون آلود ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں، کوئی ایک تو ان میں صلاح الدین ایوبی ہوتا، آج ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے،جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، 76 سال سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلئے ترس رہے ہیں۔