اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے۔ جب کراچی کے عوام مدد کے لئے پکار رہے تھے؟ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہی تباہی تھی، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی مدد کو پکارتا رہا، لیکن پی پی خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والی نگراں حکومت صرف پیپلز پارٹی کی نگرانی کر رہی ہے، ہمارے تمام امیدوار سڑکوں پر عوام کے درمیان تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بارش سے 15سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی، جنہوں نے پورے شہر میں لکھا حل صرف ہم، کل کی بارش میں وہ حل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ کل لوگوں نے 15 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، ایم کیو ایم کے لوگ سڑکوں پر تو نظر آتے تھے، 15 سال کا دور اختتام پذیر ہونے والا ہےعلاوہ ازیں مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں یہ گماں تھا، مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا، صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی شہر میں کوئی کام کرتی تو عوام ہم کو ویلکم کے بجائے رد کر دیتی
Author: صدف ابرار
-

کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی
-

پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ
قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے، ایک سازش کے تحت ایک نمونے کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا، اس شخص نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی، قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اس وقت سینئر ترین سیاست دان ہیں، پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ان جیسا لیڈر ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا تو دنیا نے بائیکاٹ کر دیا تھا، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے، 2013ء میں بھی دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات درپیش تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو بڑا مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، پاکستان کہیں نہیں جا رہا، اللّٰہ کے فضل سے تا قیامت قائم رہے گا، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، عام آدمی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی مسائل حل کیے ہم اب بھی کر کے دکھائیں گے، لوگ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں، موجودہ ملکی حالات میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مسائل کو حل کرنا جانتی ہو۔
-

جس حالت میں ملک ملا تھا، اس سے بہتر حالت میں منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2023ء کو ہماری کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اگلے روز میں نے کہا تھا پاکستان آئینی قوت کے تحت چل رہا ہے، نگراں حکومت بھی آئین کے تحت ہی کام کر رہی ہے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی مسائل، آبادی پر کنٹرول اور گورننس ریفارمز پر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا ہے، پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کا اہم کردار ہے، آئین میں شامل ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہوں گے۔پاکستان میں اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہم اقلیتوں کو برابر شہری حقوق دیں، ہماری بڑی کامیابیوں میں اقلیتوں کا بہت بڑا حصہ ہے. نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے نظام میں اقلیتی برادری فعال کردار ادا کر رہی ہے، اور امید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی، معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہوتا، مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جناح صاحب کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سب واضح ہے۔ صحت اور تعلیم کے اداروں میں اقلیتوں کو نکال دیں تو کچھ بھی نہیں بچتا۔
-

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ”ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ کی ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی پری بکنگ 6 فروری کی شام 5 بجے ہو گی۔شائقین کرکٹ کے لئے چاروں ای ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے
-

لاہور پی پی 160 میں پی ایم ایل این اور پی پی آمنے سامنے ،شہلا رضا اور عطاءتارڈ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر میڈیا سمیت چھاپے اور پیسوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا الزام لگانے کے بعد لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی ہم برداشت کر رہے ہیں، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہوئی۔شہلا رضا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی پر ایف آئی آر ہو۔شہلا رضا نے کہا کہ این اے 127 میں دیوار پر لکھی شکست عطا تارڑ کو نظر آگئی ہے، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔اس موقع پر پی پی رہنما ذوالفقار بدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حلقہ منتخب کرلیا ہے، پیپلزپارٹی نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ -

پی پی آج کہاں کہاں میدان سجائے گی؟
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے شہید ذوالفقار علی بھٹو سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔جلسے کا آغاز شام پانچ بجے سے ہوگا جس کیلئے پنڈال سج گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں آصفہ بھٹو زرداری سیاسی پاور شو کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری نواز آباد چانگ ہاؤس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جیالوں کیلئے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے مکمل سجا دیا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
-

افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے۔ پاک فوج دو دہائیوں سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے۔پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ بات ثابت ہوئی افغان طالبان اور ٹی ٹی پی دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، ان کا واحد مقصد پاکستان میں دہشتگردی کر کے انتشار پھیلانا ہے۔افغان طالبان جو ٹی ٹی پی کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کررہے ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں حالات ابتر ہیں، افغانستان کے عوام خصوصاً اقلیتیں انتہائی مشکل حالات میں ہیں اور افغان طالبان کے مظالم کا شکار ہیں۔
29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد نیک من اللہ کو جہنم واصل کیا گیا۔ اس دہشت گرد سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا تھا جس میں M-4 Carbine بھی شامل تھی۔22 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے مقام سمبازا میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جس میں M-16/A2، AK-47، سلیپنگ بیگز، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اشیا شامل تھیں۔19 جنوری کو ضلع میران شاہ میں پاک افغان سرحد پر بچی سر کے مقام پر میں سرحد پار کرنے والے 2 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔ ان دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جس میں M16/A4 AK-47 بھی شامل تھیں۔31 دسمبر کو بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔ اِن دہشت گردوں سے بھی M4 Carbine (امریکی ساخت) اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا۔
جبکہ افغانستان کی خواتین کو افغان طالبان نے زندہ درگو کر رکھا ہے معاشرتی اقدارہوں یا اسلامی تعلیمات افغان طالبان دونوں پہلوؤں میں شدت پسندی کے علمبردار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسکول جانے کی عمر میں 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پابندی سے 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اکثریت پشتون آبادی ہے جو 52.4 فیصد بنتی ہے، اس کے بعد تاجک برادری سب سے زیادہ ہے جو 32.1 فیصد ہے، ہزارہ، ازبک، ترکمان اور دیگر برادریاں بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔افغان طالبان تاجک، ہزارہ، ترکمان اور دوسری لسانی اقلیتوں کیخلاف نسلی تفریق رکھتے ہیں، افغان طالبان اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے وہ اقلیتوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
اِس سے پہلے 29 دسمبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں سے M-4 Carbine، AK-47 اور گولہ بارود برآمد ہوا تھامیر علی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور اضلاع میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے۔ 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گیریژن پر ہونے والے حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحہ استعمال کیا۔6 ستمبر 2023 کو جدید ترین امریکی ہتھیاروں سے لیس کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے چترال میں دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔4 نومبر کو میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جس میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 بھی شامل تھے۔https://twitter.com/zarrar_11PK/status/175404934687669466012
دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی نائٹ گوگلز اور امریکی رائفلز استعمال کی گئیں۔افغان طالبان نے چھوٹے لسانی ونسلی گروہوں کو اقتدار میں بھی بہت کم نمائندگی دی ہے جو ان کے متعصبانہ رویے کی زندہ مثال ہے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی جو اپنی مذموم دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں اب مکمل طورپر بے نقاب ہوچکے ہیں۔افغان طالبان اور ٹی ٹی پی شریعت اور دین اسلام کو خالصتاً اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں، دراصل مذہب کی آڑ میں وہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے نہ صرف اپنے لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں بلکہ پڑوسی ممالک کیلئے بھی وبال جان بن چکے ہیں، افغان طالبان طاقت کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیے دین اسلام کی تشریح اپنے طور پر کر لیتے ہیں۔
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کا بھارت کی جانب نرم رویہ بھی ان کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی مغرب کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور مذہب کا استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔حالیہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران افغان طالبان نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا، افغان طالبان کی جانب سے حالیہ میڈیا پالیسی کے مطابق ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے مغرب اور امریکا ناراض ہوسکتے ہیں۔افغان طالبان کی پالیسیاں کسی صورت ان کے شریعت کے دعوے کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ طاقت اور کرسی کا کھیل واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ -

نواز شریف کے ساتھ ملکر قوم کی امید پر پورا اتریں گے،جہانگیر ترین
کوشش ہو گی کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا۔یہ بات ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،ہماری کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں،
آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللّٰہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں۔ -

بارش کے باعث بجلی کے 120 فیڈر ٹرپ ہوئے، ایک بارش نے سب کو بے نقاب کر دیا۔ حافظ نعیم الحق
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی بارش سے ڈوب گیا ،ایک بارش سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں، بارش میں شہر ڈوبا ہوا تھا، کے پی اور لاہور میں بارش ہوتی ہے، زندگی چلتی رہتی ہے، یہاں بارش میں زندگی رک جاتی ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ بارش کے باعث بجلی کے 120 فیڈر ٹرپ ہوئے، ایک بارش نے سب کو بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کی دعوی کی حقیقت دیکھ لیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی نمائندے رات بھر سڑکوں پر موجود رہے، ہمارے ٹاؤن کے نمائندوں نے بہت سے علاقوں کو کلیئر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں 70 فیصد کرپشن ہوتی ہے، 30 فیصد میں کیا کام ہو گا؟ رات شہر میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر ڈوب گیا، جس سے پی پی کی کارکردگی سامنے آ گئی، پی پی اربوں روپے الیکشن مہم پر لگا رہی ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ پوری شارعِ فیصل ڈوبی ہوئی تھی، رات تین تین بجے تک لوگ اپنے گھر پہنچے، کے ایم سی نے ذمےداری ادا نہیں کی، البتہ ہمارے چیئرمین اور کونسلر سڑکوں پر موجود رہے، جو ہدایت سے پہلے ہی سڑکوں پر کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ جرم میں شریک ہے، جس نے مینڈیٹ وڈیروں کو بیچا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آر اوز، ڈی آر اوز کے ذریعے کسی کو جیتنے نہیں دیں گے، ایم کیو ایم دعویٰ کرتی تھی کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں، آج 10 جماعتوں کی حمایت کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ -

ایم کیو ایم دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو۔ مراد علی شاہ
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جو اپنی سوچ سامنے لارہے ہیں، بیان کر رہے ہیں۔ باقی لوگ تو ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ پورا ملک ان سے دو سال میں عاجز آجاتا ہے کہ ان کو نکالو۔ شریفوں نے اپنی مدتِ حکومت پوری نہیں کی۔ لوگ انہیں ووٹ نہ دیں جو ان کا ووٹ ضایع کریں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اچھا فارم کرے گی اور پنجاب سے بھی اچھی نشستیں ملیں گی۔سابق وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے چاہنے والے رہتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم کے کئی دور دیکھے ہیں۔ جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تب کراچی میں بھتہ دیے بغیر گزر نہیں سکتے تھے۔ اب حالت یہ ہے کہ یہ لوگ دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں جتوادو۔ ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے جسے خوراک دے کر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جسے اِدھر کہیں تو اِدھر اور اُدھر کہیں تو اُدھر ہو جاتی ہے۔ایک سوال پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی کے حامیوں میں ہر زبان کے بولنے والے ہیں۔ ہم 45 سے 50 سیٹیں حاصل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم 100 سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں گے مگر ہماری کارکردگی بری نہیں رہے گی