دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر تشویش ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔دوسرا یہ کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں رہتے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا، انہوں نے امیر کویت کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستان اور برونائی کے مابین دوطرفہ مشاورت اور تعاون کا ورچوئل افتتاحی دور منعقد ہوا، رواں ماہ پاکستان نے 366 ہندوؤں کو کٹاس راج میں مذہبی رسومات کے لیے ویزے جاری کیے، رواں سال 8 ہزار 644 بھارتی ہندو اور سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے، خطوط میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ کشمیر میں جاری بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-

دنیا بھر میں ایکس سروس بحال ہو گئی
دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی سروس بحال ہوگئی، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں کی سروس آج صبح 11 بجے سے دنیا بھر میں ڈاؤن رہنے کے بعد ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں ٹویٹر (ایکس) کی سروس کام نہیں کر رہی، ڈاؤن ڈیٹکٹر ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر ایکس کی سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 70 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ابھی تک ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’ویکم ٹو یور ٹائم لائن‘ لکھا نظر آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔ -

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس سے تین اموات ہوئیں،
کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہوتا جا رہا ہے ،بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 358 کیسز اور تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارتی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق تمام بزرگ شہریوں اور ایک سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کورونا کے نئے کیسز کیرالہ، کرناٹک، گجرات، تامل ناڈو اور مہاراشٹرا میں سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ملائیشیا اور سنگاپور میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ اسی ویرینٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
-

ناروال سے دانیال عزیز اور احسن اقبال نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے
عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کا سلسہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے اس سلسلے میں نارووال میں این اے 75 شکر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور این اے 76 نارووال سے احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔نارووال میں 2 قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 170 کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے۔این اے 75 نارووال 1 شکر گڑھ سے 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔این اے 76 نارووال 2 سے 16 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔ پی پی 54 ظفر وال سے 22، پی پی 55 شکر گڑھ سے 50 اور پی پی 56 سے 17 کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے گئے۔ پی پی 57 سے 32 اور پی پی 58 سے 20 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔پی پی 58 میں 1 امیدوار محمد اکمل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔واضح رہے کہ انتخابات 2024ء کےلیے کل 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی
-

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ محفوظ کر لیا
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت شروع کی تو حکام لاء ونگ نے بتایا کہ اے این پی اپنا انٹرا پارٹی الیکشن 2019 کو کروایا، معیاد ختم ہونے پر اے این پی نے ایک سال مزید توسیع کی درخواست کی تو الیکشن کمیشن نے چھ ماہ کی توسیع کردی۔حکام لاء ونگ نے بتایا کہ اب یکم مئی 2024 کو ان کے انتخابات کی میعاد پانچ سال ہوجائے گی۔ وکیل اے این پی نے بتایا کہ ہمیں انٹرا پارٹی الیکشن میں وقت لگے گا۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لگتا ہے آپ جنرل الیکشن میں اپنا انتخابی نشان نہیں چاہتے۔اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ ابھی بھی ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کی میعاد میں چھ ماہ باقی ہیں، درخواست ہے کہ چھ ماہ دئے جائیں تو الیکشن کروا دیں گے۔جس پر ممبر کمیشن پنجاب نے کہا کہ آپ تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں اور الیکشن نہیں کرواتے۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے اہم کارکنان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےمیں مراد سیعد، حماد اظہر، فرخ حبیب کے جاری علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، زبیر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔ عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اے ٹی سی کی جانب سے زرتاج گل، میجر جنرل (ر)اکرم ساہی کے بھی وارنٹ جاری کیے۔ گوجرانوالہ سے امیدوار بلال اعجاز، چودھری ظفر اللہ اور رانا ساجد شوکت کے بھی وانٹ جاری کیے۔ سابق ایم این اے شوکت بھٹی، احمد چٹھہ اوع عثمان سعید بسرا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔
-

انٹرا پارٹی انتخابات، پشاور ہائیکورٹ کا 22 دسمبر سے پہلے فیصلے کا حکم
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس،پشاور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنادیا
عدالت نے الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر سے پہلے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ دے،عدالت نے کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے
عدالتِ عالیہ میں کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کی ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوھر اور الیکشن کمیشن وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ اپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا، اس پر بیرسٹر گوھر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آنٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں ہوئے اسلئے یہاں ائے، فیڈریشن ہمیں یہاں پیٹیشن کرنے کی اجازت دیتے ہیں، بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہر جگہ ہے کیس ہر جگہ کر سکتے ہیں، خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے، کل تک انتخابی نشان نہ ملا تو ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے، انٹرا پارٹی انتخابات کا طریقہ کار پارٹی نے خود طے کرنا ہوتا ہے، اگر انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہ کیا گیا تو انتخابی نشان بلا نہیں ملے گا، الیکشن کمیشن معاملات کو تاخیر کا شکار کرتا آ رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ایک پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، کیا 32 سوالات کسی اور پارٹی سے بھی پوچھے گئے؟ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بتایا کہ اپ اب چیئرمین ہے اسطرح بیانات کی اپ سے توقع نہیں کررہے، جس پر بیر سٹر گوہر نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ہے کہ ہمارے رہنماؤں کو وہاں گرفتار کیا جاتا ہے،جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ الیکشن کمیشن کو شکایات پر خود فیصلہ کرنا چاہیے؟ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے عدالت کو پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ ارکان کی فہرست فراہم کر دی اورکہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس جاری کیا ہے، کل کاغذاتِ نامزدگی کے لیے آخری دن ہے، ہمیں انتخابات سے باہر کرنا چاہتے ہیں،1962ء کے پولیٹکل پارٹی ایکٹ میں انٹرا پارٹی کا کوئی تصور نہیں تھا،2002ء میں انٹرا پارٹی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا کہا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات ویب سائٹ اور گزٹ میں شائع نہ کرنے سے کیا نقصان ہوا ہے؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پھر ہمیں ہمارا انتخابی نشان نہیں دیا جائے گا۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں جب پیش ہوئے تو وہ مطمئن نہیں ہوئے؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جوابات جمع کیے وہ پھر بھی مطمئن نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر بھی اعتراض کیا، ن لیگ نے جولائی میں انٹرا پارٹی انتخابات کیے، ن لیگ کے سرٹیفکیٹ کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، درخواست گزار پلانٹڈ لوگ تھے، عدالت سے امید ہے کہ انصاف ہو گا، فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا، ہم الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، اس وقت الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں، ہمارے 8 لاکھ 37 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، عثمان ڈار کی والدہ پر ہاتھ اٹھایا گیا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پنجاب میں ہمارے لوگوں کو پکڑا جاتا ہے، الیکشن سر پر ہیں، اس وقت الیکشن کمشنر کے استعفے کامطالبہ درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر عہدے سے ہٹے تو الیکشن میں تاخیر ہو گی، الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست گزار پلانٹڈ ہیں، کے پی میں پولیس پکڑتی بھی ہے تو صوبےکی روایات کو برقرار رکھتی ہے، کے پی میں ہمیں کچھ نہ کچھ تحفظ حاصل ہے، پنجاب اور دیگر جگہوں پر جو ہو رہا ہے افسوس ناک ہے۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟
جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں
عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند
-

سابق چیف جسٹس کے گھر پو حملے کا شبہ کالعدم تنظیم پر ظاہر کیا جا رہا ہے، ایف آئی آر درج
کالعدم تنظیم پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کر لیا۔
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں درج ایف آئی آر دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا۔درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دستی بم حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامر علی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر سابق چیف جسٹس کے گیراج میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے اہلِ خانہ محفوظ ہیں۔ -

پانچ ہزار روپے کی پہچان کیسے ہو سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ویڈیو جاری کر دی
پانچ ہزار کے نوٹ میں دھوکہ دہی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں صارفین کو 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔بینک دولت پاکستان کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی طباعت منفرد کاغذ پر کی گئی ہے جسے ہاتھ سے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے۔جاری کردہ ویڈیو کے مطابق 5 ہزار کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان 7 نشانیوں کی مدد سے ہوسکتی ہے۔
ان میں قائد اعظم کا واٹر مارک، ، آرپار نظر آنے والا ہندسہ، پوشیدہ ہندسہ، ابھری ہوئی چھپائی، رنگ بدلتا قومی پرچم، حفاظتی دھاگہ، بینائی سے محروم افراد کے لیے ابھرے ہوئے نشانات تاکہ وہ کرنسی نوٹ کی مالیت کا اندازہ لگا سکیں شامل ہیں۔ -

پشاور،خودکشی کرنے والے اطالوی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی،
پشاور میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اطالوی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوچکی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اطالوی سیاح کی خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔پشاور میں سیاحت کیلئے آنے والے اٹلی کے شہری نے 3 دسمبر کو مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مراد آباد میں پیش آیا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری جوشوا موائسز ورگاس کی موت لٹکنے سے ہوئی، ان کی گردن کے گرد پھندے کا نشان پایا گیا۔پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا، جہاں اس کی لاش لٹکتی پائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق لاش کے دائیں کان کے نیچے پھندے کی گرہ تھی، پھندے کے نیچے گردن کا پٹھا متاثر ہوا اور گردن کی ہڈی بائیں جانب سے فریکچر ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری ٹینشن میں گولیاں استعمال کرتا تھا، متوفی کی شرٹ پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاش سڑنے اور منہ کی سوجن ایڈوانس اسٹیج پر تھی، ہاتوں کے انگوٹھے سیاہی مائل اور نیلا رنگ اختیار کرچکے تھے۔