Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاور ہائی کورٹ : ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس کی سماعت

    پشاور ہائی کورٹ : ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس کی سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں، الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلے سے شروع ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت ترقیاتی کاموں میں اتنا انٹرسٹ کیوں لے رہی ہے؟ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد کیسے ترقیاتی کام ہورہے ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ نگران حکومت آنے سے پہلے یہ ترقیاتی کام شروع ہو گئے تھے، جسٹس اعجاز انور نے کہا پھر منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں۔ عدالت نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

  • مریم نواز شریف سے خیبر پختونخوا سے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی ملاقات

    مریم نواز شریف سے خیبر پختونخوا سے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی ملاقات

    مریم نواز سے خیبر پختونخوا کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی کےنام پر خیبر پختونخوا میں بدترین کرپشن کی گئی ، 10 سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے، قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا، 10 سال میں ایک اسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہیں بن سکی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیرت مند، وفا شعار عوام کو ریاست سے ٹکرا دینے کی سازش کی گئی، 190 ملین پاﺅنڈ لوٹنے والوں نے خیبر پختونخوا اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لیے، ہم کے پی کی 10 سال کی محرومیاں دور کریں گے۔


    رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ خیبر پختونخونخوا کو مسلم لیگ ن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، 10 سال میں یہ تبدیلی آئی خیبر پختونخوا کے پاس تنخواہیں، پینشن دینے کے پیسےنہیں رہے، نامراد تبدیلی پاکستان اور خیبر پختونخوا کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی۔

  • خیبر پختونخواہ میں انفلوئنزا نے وبا کی صورت اختیار  کر دی

    خیبر پختونخواہ میں انفلوئنزا نے وبا کی صورت اختیار کر دی

    خیبر پختونخوا میں انفلوئنز ا خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ،محکمہ صحت کی جاری کردہ امراض کے پھیلاؤ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 6 ماہ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئےرپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینے میں سامنے آئے، مئی میں 28ہزار 402 کیسز، جولائی میں 17 ہزار 446 اور اکتوبر میں 19 ہزار 520 کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر تمام اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے ملتے وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

  • اسلام آباد مارگلہ ہلز میں نا معلوم افراد کا حملہ

    اسلام آباد مارگلہ ہلز میں نا معلوم افراد کا حملہ

    اسلام آباد مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مسلح افراد کا وائلڈ لائف اہلکاروں پر تشدد ،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق مسلح ملزمان مارگلہ ہلز نیشنل پارک منگیال گلی میں ہرن کا شکار کرنے کی کوشش کررہے تھے،اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف کی ٹیم نے مسلح افراد کو شکار کرنے سے منع کیا، جبکہ ملزمان کے شور مچانے پر ان کے 20مزید ساتھی بھی آگئے ،ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا ۔ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ملزمان نے موبائل فون چھینے اور سرکاری گاڑی کے ٹائر سے ہوا بھی نکال دی ، واقع کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،فوٹیج میں ملزمان کے ہاتھوں اسلحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے

    بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے

    کوئٹہ میں ایڈز کے1937، تربت میں 339، حب میں 44، لورالائی میں 30 اور نصیرآباد میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق متاثرین میں1751مرد، 472 خواتین، 99بچے اور 36 خواجہ سرا شامل ہیں۔ کوئٹہ سے منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ممکنہ طور پر ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد7 ہزار ہوسکتی ہے۔ بلوچستان میں ایڈز کے حوالے سے 6 اضلاع ہائی رسک قرار پائے ہیں، جن میں کوئٹہ، تربت، گوادر، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔
    ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ سرنجز سے نشہ لینے کے باعث ایڈز کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان میں 5 سینٹرز پر ایڈز کے مریضوں کے لئے مفت ادویات اور علاج کی سہولت موجود ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے تمام اسپتالوں میں اسکریننگ کٹس اور مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔رانا ثناء اللہ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔رانا ثناء اللہ

    لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا ہے، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے، اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے، ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتوں کو فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے، عدالتی تشریح کے مطابق نہیں، ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کیلئے باعث عزت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

  • عثمان خواجہ نے  آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن کی نشاندہی کر دی

    عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن کی نشاندہی کر دی

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے دونوں ممالک کے درمیان 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کے بارے میں کھل کر پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے، خواجہ نے بابر اعظم، امام الحق، اور عبداللہ شفیق جیسے اہم کھلاڑیوں کی متاثر کن کارکردگی پر روشنی ڈالی، اور زور دے کر کہا کہ یہ بیٹنگ کمبی نیشن پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ شاندار ہے جس کا انہوں نے مشاہدہ کیا ہے۔
    بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی بہتر ٹیموں میں سے ایک ہے، ان کے پاس اچھی بیٹنگ ہے اور اس کے پاس ہمیشہ بہترین فاسٹ باؤلرز ہوتے ہیں۔ ماضی کی ٹیموں کو دیکھ کر، مجھے لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سب سے مضبوط بیٹنگ لائن اپ آرہی ہے۔ بابر اعظم بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ دنیا۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بہت زیادہ رنز بنائے ہیں۔ میں اس چیلنج کو لے کر بہت پرجوش ہوں، خاص طور پر، خواجہ نے بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں عالمی سطح پر بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بارے میں ایک بڑی بات یہ ہے کہ وہ صرف پاکستان میں ہی رنز نہیں بناتا بلکہ وہ بیرون ملک بھی رنز بناتا ہے۔ ماضی میں اس نے یہاں سنچری بنائی ہے۔خواجہ نے شاہین شاہ آفریدی اور مچل سٹارک کی رفتار اور سوئنگ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں طرف سے فاسٹ باؤلنگ یونٹس کی طاقت کا بھی اعتراف کیا۔
    عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں شاہین شاہ اور مچل سٹارک، دونوں بہت تیز گیند باز ہیں، اور دونوں 145 تک باؤلنگ کر سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سٹارک نئی گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں۔ شاہین کی کلائی بہت اچھی ہے۔ وہ یقینی طور پر گیند کو سوئنگ کرتا ہے۔ جب آسٹریلیا میں بادل چھائے ہوئے ہوں۔ حالات، اگر کوئی تیز گیند باز گیند کو سوئنگ کر رہا ہے، تو یہ اوپنر کے طور پر ہمارا کام قدرے مشکل بنا دیتا ہے۔ یہ وہی ہے جس کے لیے آپ بغاوت کرتے ہیں، اسی کے لیے آپ کھیلتے ہیں،

  • 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت

    9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت

    9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے، ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں۔
    درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں اور پیش نہیں ہوتے۔ ہم نے عدم پیروی کی بنیاد پر یہ درخواستیں خارج نہیں کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔
    درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔

  • نگران وزیر اعظم اقوام امتحدہ کے آٹھائیسویں کانفرنس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

    نگران وزیر اعظم اقوام امتحدہ کے آٹھائیسویں کانفرنس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبد اللہ سلطان بن عوادالنعیمی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔


    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کریں گے۔

    قبل ازیں پاکستان اور کویت نے تحفظ خوراک، زراعت، پن بجلی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان 7 معاہدوں اور 3 مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب میں شرکت کی.ریاست کویت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول فوڈ سکیورٹی،زراعت، پن بجلی، پینےکیلئے صاف پانی کی فراہمی اور کان کنی کی سرگرمیوں میں تعاون کیلئے کان کنی فنڈ کا قیام، ٹیکنالوجی زونز ڈویلپمنٹ اور مینگروو کے تحفظ سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور ثقافت اور آرٹ ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کیلئے 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔

  • چئیر مین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہئے ،پی ایم ایل این سینٹر عرفان صدیقی

    چئیر مین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہئے ،پی ایم ایل این سینٹر عرفان صدیقی

    ن لیگ کے سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، سب کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی انصاف ضرور ملنا چاہیے۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ 20، 25 سال میں اپنا ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکا ہے، دراصل ملک میں اس ادارے کی ضرورت ہی نہیں۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی نیا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے تو پارلیمان کو اس پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نااہلی کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پٹیشن پر سپریم کورٹ میں چلا، ہم اس حساب کتاب میں نہیں پڑنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی منشور میں اس بات پر غور کررہے ہیں کہ نیب کو ختم کرنا چاہیے، اس کی جگہ دوسرے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کے بعد انتخابات کےالتوا کےحوالے سے اداریے اور کالم لکھے جارہے ہیں، سرکس لگ گیا ہے، بازار میں ہرطرف یہی ہے کہ انتخابات نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ کسی کو انتخابات پر بات کرنی ہے تو بیگم سے سرگوشی میں کرلے، اب تو سر عام انتخابات کے التوا پر بات ہورہی ہے، شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ ن لیگی سینیٹر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی خاتون کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، اگر وہ انتخابات کے التوا کےلیے کورٹ گئی ہے تو یہ اس کا ذاتی فیصلہ ہوگا، یا جام صاحب کا فیصلہ ہوگا۔