Baaghi TV

Blog

  • رواں سال فطرانہ اور فدیہ کتنا ہوگا؟اسلامی نظریاتی کونسل نے  اعلان کردیا

    رواں سال فطرانہ اور فدیہ کتنا ہوگا؟اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کردیا

    اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان 2026 کے لیے ملک بھر میں زکوٰۃ الفطر اور فدیہ کی نئی رقوم کا اعلان کردیا ہے۔

    کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مختلف اجناس کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ کی رقوم اس طرح ہوں گی،کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جو افراد جو کے حساب سے فطرانہ یا فدیہ ادا کرنا چاہیں گے، ان کے لیے رقم ایک ہزار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

    جبکہ کھجور کے حساب سے یہ رقم ایک ہزار 600 روپے فی کس ہوگی کشمش کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ 3 ہزار 800 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے اور منقہ (خشک انجیر) کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ 5 ہزار 400 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا۔

    fitrana

    جو افراد پورا رمضان روزے رکھنے سے قاصر ہوں، ان کے لیے 30 دن کا فدیہ گندم کے حساب سے 9 ہزار روپے،جو کے حساب سے 33 ہزار روپے،کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے،کشمش کے حساب سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے اور منقہ کے حساب سے ایک لاکھ 62 ہزار روپے ہو گا-

    اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق سرکاری سبسڈی والے آٹے کے حساب سے پورے ماہ کا فدیہ 6 ہزار روپے جبکہ فی کس فطرانہ یا فدیہ 200 روپے مقرر کیا گیا ہےڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے واضح کیا کہ زکوٰۃ الفطر ہر مسلمان پر لازم ہے، چاہے مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا بچہ، جان بوجھ کر روزہ توڑنے کی صورت میں کفارہ ادا کرنا ضروری ہے، جو یا تو مسلسل 60 روزے رکھنے یا 60 مسکین افراد کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی صورت میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

  • ازبک سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز کو ازبکستان دورے کی دعوت

    ازبک سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز کو ازبکستان دورے کی دعوت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط بھی پہنچایا،ازبک صدر نے اپنے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا اور محمد نواز شریف کو پاکستان کے محب وطن بیٹے قرار دیا، جنہوں نے ملکی عوام کے لیے شاندار ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

    اس موقع پر ازبک صدر نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی،ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

  • ہم نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، خود بھی پتنگ اڑائی، علیمہ خان

    ہم نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، خود بھی پتنگ اڑائی، علیمہ خان

    ‎بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا اور خود بھی گھر پر پتنگ اڑائی۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کا بسنت کے جنون کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ہر بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا اور کسی کو بسنت سے روکنا ممکن نہیں۔ علیمہ خان کے مطابق یہ کسی پارٹی کی بسنت نہیں بلکہ عوام کی روایت ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج بھی شفاف اور کامیاب تھا، لوگوں نے خاموشی سے ووٹ ڈالے اور احتجاج بھی خاموشی سے کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہیں اور اب اپیلوں پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

  • 
لبنان: طرابلس میں قدیم عمارت کے گرنے سے چودہ افراد ہلاک

    
لبنان: طرابلس میں قدیم عمارت کے گرنے سے چودہ افراد ہلاک

    ‎شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں گزشتہ روز ایک پرانی رہائشی عمارت کے اچانک گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ چند ہفتوں میں اس نوعیت کا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔
    ‎حادثہ شہر کے غریب علاقے ‘باب التبانہ’ میں پیش آیا، جہاں بوسیدہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب تک 14 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ‎مقامی رہائشیوں کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں تقریباً 22 افراد موجود تھے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎طرابلس کے میئر نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر شہر کو ”آفت زدہ“ قرار دیا اور کہا کہ برسوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے رات گئے تک ملبہ ہٹانے اور مزید نقصان سے بچاؤ کے کام میں مصروف رہیں۔

  • برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

    برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

    2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اور سینٹرل سی کے نام سے مشہور اوکلی نیل سیزر- سو نے نے اسلام قبول کرلیا۔

    گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کی، انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں 27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا۔

    سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں،لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

    4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے،2024 میں انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز حاصل ہوا، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔

  • 
کابل: رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

    
کابل: رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک

    ‎افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
    ‎غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 21 میں پیش آنے والے واقعے میں ایک خاندان سرد موسم کے دوران اپنے گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا۔ لیک ہونے والی گیس کی وجہ سے سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
    ‎واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ ماہ ایک چینی ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی شہری اور 6 افغان شامل تھے، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • 
جنوبی کوریا: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    
جنوبی کوریا: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    ‎جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگ گی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے اور دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
    ‎غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صوبے کے کاپیونگ کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا اور یہ اے ایچ-1 ایس کوبرا ماڈل تھا، جسے سروس سے ریٹائر کیا جانا تھا۔
    ‎حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی دھماکے یا آگ لگنے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • مشہور ریپر طلحہ انجم کی زوئیہ کریم کے ساتھ منگنی، تصاویر وائرل

    مشہور ریپر طلحہ انجم کی زوئیہ کریم کے ساتھ منگنی، تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم نے میڈیکل ایستھیٹیشن اور انفلوئنسر زوئیہ کریم کے ساتھ کراچی میں ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کر لی ہے۔ یہ تقریب اتوار 8 فروری کو منعقد ہوئی، جس میں طلحہ نے سیاہ اور گرے رنگ کا تھری پیس سوٹ اور لیوینڈر رنگ کی ٹائی پہنی، جبکہ زوئیہ کریم لیوینڈر رنگ کی ساڑھی اور سادہ جیولری میں جلوہ گر ہوئیں۔
    ‎تقریب میں ‘ینگ اسٹنرز’ کے معروف ریپر طلحہ یونس بھی شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طلحہ انجم کو قریبی دوستوں کے ساتھ اپنے حالیہ گانے ‘ہوا آنے دے’ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
    ‎مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی دلچسپی پیدا کر گئی ہے۔ طلحہ اور زوئیہ کے تعلقات کی افواہیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب زوئیہ نے طلحہ کی سالگرہ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی اور بعد میں سوشل میڈیا پر ان کی بات چیت کو مداحوں نے نوٹ کیا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں  ریلیف ختم کرنے کی بات عوام دشمن پالیسی ہے۔ خالد مسعود سندھو

    بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ختم کرنے کی بات عوام دشمن پالیسی ہے۔ خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں غریب طبقے کو دیا گیا معمولی ریلیف ختم کرنے کی بات عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ حکومت اشرافیہ کو دی گئی بے شمار مراعات اور غیرضروری شاہانہ اخراجات کم کر کے غریب عوام کا سوچے۔

    ان خیالات کا اظہار خالد مسعود سندھو نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو دیا گیا ریلیف ختم کرنے کے حوالہ سے بیان پر ردعمل میں کیا، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 70 فیصد رعایت کسی بڑے طبقے کے لیے نہیں بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، ایسے میں بجلی کے نرخوں میں دیا گیا تھوڑا سا ریلیف بھی واپس لینا سراسر ناانصافی ہے، ریاست اگر آئی پی پیز کو کھربوں روپے کی ادائیگیاں، اشرافیہ کو بے شمار مراعات اور غیر ضروری شاہانہ اخراجات برداشت کر سکتی ہے تو غریب عوام کو سستی بجلی دینا کیوں ناممکن قرار دیا جا رہا ہے؟ اصل مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ غلط ترجیحات ہیں۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں عوام کو حقیقی اور پائیدار ریلیف فراہم کرے اور معاشی بوجھ غریب عوام کے بجائے طاقتور طبقات اور مافیا پر ڈالے، تاکہ عام آدمی کو سکھ کا سانس میسر آ سکے،مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کی پاسداری کرے گی.

  • بھارت نے  بحیرہ عرب میں  ایران سے منسلک تیل بردار جہاز ضبط کر لیے

    بھارت نے بحیرہ عرب میں ایران سے منسلک تیل بردار جہاز ضبط کر لیے

    بھارت نے چاہ بہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکرز کو تحویل میں لیا آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں قبضے میں لے لیا گیا ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہ بہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی ایران کے لیے بھارت کی جانب سے چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔