Baaghi TV

Blog

  • طالبان رجیم  کی بڑھتی عالمی سفارتی تنہائی،افغانستان کیلئے امدادی فنڈز میں ریکارڈ کمی

    طالبان رجیم کی بڑھتی عالمی سفارتی تنہائی،افغانستان کیلئے امدادی فنڈز میں ریکارڈ کمی

    طالبان رجیم کی بڑھتی عالمی سفارتی تنہائی،افغانستان کیلئے امدادی فنڈز میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے

    طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث افغانستان سفارتی تنہائی کا شکارہورہا ہے،طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسی، افغان عوام انسانی بحران کی صورت میں ادا کررہے ہیں،نارویجن ریفیوجی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کیلئے امدادی فنڈنگ ریکارڈ کم سطح پر ہے،ضرورت کے ہر6 ڈالرزمیں سے صرف ایک ڈالر دستیاب ہے،امریکہ پہلے افغانستان کی مجموعی امداد کا 40 فیصد فراہم کرتا تھا،امریکہ اب اپنی تمام مالی امداد بند کرچکا ہے،افغانستان پناہ گزین کونسل کی دنیا کے نظرانداز شدہ بحرانوں کی لسٹ میں شامل ہوگیا، ،جرمن مبصرتھامس رُٹیگ کے مطابق طالبان انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتے، سفارتی طورپرتسلیم نہیں کیا جانا چاہیئے

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خود کو گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خود کو گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خود کو گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرنے والے ایک جعلساز کو گرفتار کر لیا گیا۔

    قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق گھوٹکی سے تعلق رکھنے والا عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ملازم اور گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا رہا۔ ملزم کے قبضے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ بھی برآمد ہوا، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کے جعلی دستخط کیے گئے تھے۔ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالواجد کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم جعلی شناخت کے ذریعے غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی حاصل کرتا رہا۔

    ترجمان نے بتایا کہ عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ عبدالواجد نامی شخص کا ادارے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی سرکاری ریکارڈ موجود ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی یا کسی بھی سرکاری عہدے کے نام پر جعلی دستاویزات تیار کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے منسوب کسی بھی تقرری نامے یا دستاویز کی لازماً تصدیق کریں۔

  • مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پرعالمی توجہ کا مرکز

    مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پرعالمی توجہ کا مرکز

    مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پرعالمی توجہ کا مرکزبن چکا ہے

    مودی کی ناقص پالیسیوں اورناکام سفارتکاری نے بھارت کو دنیا بھرمیں غیرمؤثربنا دیا،ایرانی صدرنے جنگ بندی کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کرکے وزیرِاعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکا شکریہ ادا کیا،بھارتی جریدے کےمطابق امریکہ نے بھی امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پرپاکستان کےکردارکی تعریف کی، سوئٹزرلینڈ میں امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے پاکستان پسند ہے، بھارت اپنےعلاقائی حریف پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا ہے،مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے دوست ممالک کوناراض کیا اوراپنی سفارتی اہمیت کھودی،

  • مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں جانے سے انکار،بھارتی دوغلی پالیسی عیاں

    مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں جانے سے انکار،بھارتی دوغلی پالیسی عیاں

    مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں جانے سے انکار،بھارتی دوغلی پالیسی عیاں ہو گئی

    ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں مودی کی عدم شمولیت اسرائیل اور بی جے پی کے گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہے ،مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں بہار کے گورنر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کو بھیجا گیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر جانے سے انکار پر بھارت کے اندر سے بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے،بھارتی تجزیہ کار پروین شانے نے شدید تنقید کی کہ؛ مودی ایران اس لیے نہیں جا رہے کہ امریکا اور اسرائیل ناراض نہ ہو جائیں ،بی جے پی کے حامی بھارتی دفاعی تجزیہ کار جے ڈی بخشی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛ بھارت میں اندرا گاندھی کی آخری رسومات میں ایرانی سپریم لیڈر خود تشریف لائے مودی کو بھی جانا چاہیےدعوت کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین میں شرکت نہ کرنا مودی کی کھوکھلی سفارتکاری کی عکاسی ہے،ایران کے سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں ایک جونیئر وزیر مملکت اور صوبائی گورنر کو بھیجنا ان کی ترجیحات کو واضح کرتا ہے.

  • اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری،مقدمہ درج

    اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری،مقدمہ درج

    لاہور میں اداکارہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ اداکارہ نگارچوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق پولیس افسر کی سربراہی میں 15، 16 مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا،متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تالے توڑے اور قیمتی سامان لوٹا،اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ملزمان گھر سے ساڑھے 55 تولے سونا، نقدی اورغیر ملکی کرنسی بھی لے گئے، لوٹے گئے سامان میں فون، گھڑیاں اور پاسپورٹس بھی شامل تھے۔

  • ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں شاندار تقریب

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں شاندار تقریب

    امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریول کیلیس رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جبکہ ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں انتہائی شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی پبلسسٹ ٹری پین نے تصدیق کی کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے جمعے کے روز نیویارک میں شادی کی۔ اسی موقع پر Madison Square Garden پر "JUST & T MARRIED” کے الفاظ روشن کیے گئے، جنہیں دونوں شخصیات کے ناموں کی جانب اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ہالی ووڈ سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جبکہ دو روزہ تقریبات کا آغاز جمعرات کو محدود پیمانے پر ہونے والی ایک نجی تقریب سے ہوا، جس میں تقریباً 100 مہمان شریک ہوئے۔جمعے کو ہونے والی مرکزی تقریب کے دوران بڑی تعداد میں مداح میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر موجود رہے۔ شدید گرمی کے باوجود سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس نے دوپہر سے اطراف کی متعدد سڑکیں بند کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمانوں کی آمد کو خفیہ رکھنے کے لیے پردوں اور خصوصی خیموں کا انتظام کیا گیا، تاہم کئی معروف شخصیات کو ہوٹلوں سے تقریب کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بعض مبصرین نے اس دو روزہ تقریب کو "صدی کی شادی” قرار دیا ہے، جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق اس تقریب کو وہی غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی جو عموماً شاہی شادیوں کو ملتی ہے۔رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے گئے، جبکہ تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 20 سے زائد فلاحی اداروں کو مجموعی طور پر 26 ملین ڈالر عطیہ کیے۔ تاہم ان مالی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

  • سعودی اتحاد کی حوثیوں کو سخت وارننگ، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان

    سعودی اتحاد کی حوثیوں کو سخت وارننگ، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان

    یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو کسی بھی قسم کا نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور غیرمعمولی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ حوثی قیادت کا کہنا تھا کہ اگر یہ مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، اہم سرکاری و عسکری تنصیبات، اور خشکی و سمندر میں موجود حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    حوثیوں کے اس بیان کے بعد سعودی اتحاد کی جانب سے ردعمل سامنے آیا، جس میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کسی بھی حملے یا حملے کی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔سعودی اتحاد کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں نے سعودی سرزمین یا اس کے اہم مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اتحاد فیصلہ کن اور غیرمعمولی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فوری جواب دے گا۔

  • برطانیہ میں گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان حوالگی پر غور

    برطانیہ میں گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان حوالگی پر غور

    برطانیہ نے جنسی جرائم میں سزا یافتہ گرومنگ گینگ کے مبینہ سرغنہ شبیر احمد کو پاکستان بھیجنے کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شبیر احمد کی ممکنہ ملک بدری کے حوالے سے برطانیہ نے پاکستان سے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی اس کیس کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق غیر ملکی مجرموں کو ان کے آبائی ممالک بھیجنے کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی قانونی طور پر ضروری ہوتی ہے، اسی لیے پاکستان سے اس معاملے پر رابطہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ شبیر احمد کو 2012 میں جنسی جرائم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ حال ہی میں اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی ممکنہ ملک بدری کا معاملہ دوبارہ زیر غور آیا ہے۔برطانوی حکام کی جانب سے تاحال شبیر احمد کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، تاہم اس معاملے پر قانونی کارروائی اور دونوں ممالک کے درمیان مشاورت جاری ہے

  • 
بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    
بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
    ‎حکام کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد کے قریب ژوب ضلع کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس تقریباً 70 سے 80 فٹ گہری کھائی میں گری، جس کے باعث جانی نقصان انتہائی زیادہ ہوا۔
    ‎ژوب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ ثناء اللہ شیرانی کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ لاشوں کو بھی کھائی سے نکالنے کا عمل مکمل کیا گیا۔
    ‎بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں اپنی گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ان کے مطابق ایک دوسری خراب ہونے والی بس کے مسافروں کو بھی اسی گاڑی میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے باعث بس میں غیر معمولی رش تھا۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
    ‎یہ حادثہ ایک بار پھر ملک میں شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، گاڑیوں کی فٹنس اور اوورلوڈنگ جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کرتا ہے، جن کی وجہ سے ہر سال قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

  • 
ایل نینو شدت اختیار کرے گا، اقوام متحدہ نے دنیا کو شدید موسمی خطرات سے خبردار کر دیا

    
ایل نینو شدت اختیار کرے گا، اقوام متحدہ نے دنیا کو شدید موسمی خطرات سے خبردار کر دیا

    ‎اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے دنیا بھر کی حکومتوں اور امدادی تنظیموں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ایل نینو موسمی نظام کے باعث شدید گرمی، خشک سالی اور غیر معمولی بارشوں جیسے خطرناک موسمی واقعات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    ‎عالمی موسمیاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل نینو کی صورتحال پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور جولائی سے ستمبر کے دوران اس کے تیزی سے مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ موسمی نظام عام طور پر نومبر سے فروری کے درمیان اپنی شدت کی بلند ترین سطح پر پہنچتا ہے۔
    ‎ڈبلیو ایم او نے بتایا کہ ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے موسمی معلومات اور ابتدائی وارننگ سسٹمز فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ حکومتیں، امدادی ادارے، کسان اور دیگر حساس طبقات بروقت حفاظتی اقدامات کر سکیں۔
    ‎ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے کہا کہ موسمی پیش گوئیوں کے مطابق ایل نینو نہایت تیزی سے ایک مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں خشک سالی، شدید بارشوں، زمینی ہیٹ ویوز اور سمندری درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بروقت موسمی پیش گوئیاں اور مؤثر ابتدائی انتباہی نظام انسانی جانوں کے تحفظ، معیشت کو نقصان سے بچانے اور قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ پانی کے ذخائر، زرعی منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے کے انتظامات اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ ممکنہ موسمی چیلنجز کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔