خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن نے پشاور سمیت دیگر اضلاع کے کالجز کے پرنسپلز کو خط ارسال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ویلکم، فیئر ویل پارٹیز، اسپورٹس گالا اور ثقافتی پروگرامز منعقد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔
خط کے مطابق کالجز میں تقریب سے قبل ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت لینا اور مہمانوں کی فہرست جمع کرانا ضروری ہوگا۔ تقریبات کے دوران طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور کالج یونیفارم پہننا لازمی ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ طالبات کی حفاظت اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ تمام تقریبات کو سماجی اور ثقافتی اقدار کے مطابق منعقد کرنا ہوگا، اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کالجز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Blog
-

گرلز کالجز میں موسیقی، رقص ماڈلنگ پر پابندی، تقریبات کے لیے اجازت لازمی
-

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: عدالت سے قبل ملزم کو دھمکی دینے والا گرفتار
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت سے قبل عدالت کے قریب ملزم عمر حیات عرف کاکا کو مبینہ دھمکیاں دینے والے ایک مشتبہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔
وکیل ملزم کے مطابق مشتبہ لڑکے نے کہا کہ “تمہارے قتل کی سپاری لے لی گئی ہے” اور اس سے قبل ملزم کے بہنوئی کو دھمکی دینے کے لیے پرچی بھی دی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مشتبہ لڑکے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
مشتبہ لڑکے نے عدالت میں بتایا کہ وہ جیل میں ملزم عمر حیات کے ساتھ رہا ہے اور نیکی کے طور پر عمر حیات سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔ جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں۔
بعد ازاں مشتبہ لڑکے اسامہ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ -

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق امریکہ اور یورپ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنائی گئی سخت مالیاتی پالیسیوں نے صنعتی پیداوار سست کر دی ہے، جس سے تیل کی طلب کم ہو گئی۔ اس کے علاوہ، اوپیک پلس کی پیداوار سے متعلق غیر واضح حکمت عملی نے سرمایہ کاروں میں عدم یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔
اس مندی کے ترقی پذیر ممالک پر دوہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایک جانب پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی سے معیشت کو عارضی ریلیف ملے گا، تو دوسری جانب توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری رک جانے کا خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی معاشی دباؤ برقرار رہا تو اجناس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جو مارکیٹ کے استحکام کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ -

مجھے نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہے،علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہے،مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کو علیمہ خان کا ٹارگٹ ملا ہوا ہے، عمران خان نے جیل میں کہا تھا جاکر ان کو بتاؤ کہ استعمال کرنے کے بعد انہیں کرش کردیا جائےگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق گزشتہ منگل کو اڈیالہ آکر پتہ چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کیلئے لیک کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا، میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں، انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، ہم اگر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کریں گے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے، یہ خوفزدہ ہیں اسی لئے کہتے ہیں ملاقات نہیں ہو گی۔
-

دہشتگردی کا حقوق یا محرومی سے کوئی تعلق نہیں، طلال چوہدری
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کا محرومی، حقوق یا کسی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا واحد مقصد بھتہ خوری، لوٹ مار اور خوف پھیلانا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر لاپتا افراد اور محرومی کا بیانیہ استعمال کر کے دہشتگردی کو جواز دینے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ بیانیہ اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں کسی عوامی حق یا فلاح کے لیے نہیں بلکہ اپنے مالی مفادات کے لیے کارروائیاں کرتی ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے، بھتہ وصول کرنے اور بدامنی پھیلانے کے لیے دہشتگردی کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ عناصر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مظلومیت کا لبادہ اوڑھتے ہیں، حالانکہ ان کا اصل چہرہ لوٹ مار اور تشدد ہے۔
طلال چوہدری نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا نے ان واقعات کی مذمت کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی کے اصل محرکات سے بخوبی آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ -

اگر راستے میں ایک ہندوستانی اور ایک سانپ ملے، تو پہلے ہندوستانی کو مارو،سینئیر سفارتکار
ناروے کے سفارتکار نے جیفری ایپیسٹن فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ کسی ہندوستانی اور سانپ سے ملیں تو پہلے ہندوستانی کو ماریں۔
بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے حالیہ انکشاف نے پوری دنیا، خاص طور پرہندوستان میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے عوام کے لیے جاری کیے گئے 30 لاکھ صفحات پر مشتمل ان دستاویزات میں ناروے کے سابق بااثر سفارتکار ٹیرجے روڈ لارسن کا ایک ای میل سامنے آیا ہے، جس میں ہندوستانیوں کے خلاف انہوں نے تبصرہ کیا ہے-
روس کے سرکاری میڈیا آر ٹی (RT) کے مطابق، 25 دسمبر 2015 کو ٹیرجے روڈ لارسن نے جیفری ایپسٹین کو ایک ای میل بھیجی تھی۔ یہ ای میل اس وقت بھیجی گئی جب ایپسٹین نے ایک ہندوستانی سیاستدان کا پیغام لارسن کو فارورڈ کیا تھا جواب میں لارسن نے ایک کہاوت استعمال کرتے ہوئے لکھا:کیا تم نے یہ کہاوت سنی ہے اگر راستے میں ایک ہندوستانی اور ایک سانپ ملے، تو پہلے ہندوستانی کو مارو۔
ٹیرجے روڈ لارسن ناروے کے ایک بہت ہی بااثر سفارتکار رہے ہیں انہیں 1990 کی دہائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والی تاریخی ‘ اوسلو امن عمل ‘ کا مرکزی شخص سمجھا جاتا ہے۔ وہ اقوام متحدہ میں سفیر اور مشرق وسطی امن عمل کے خصوصی رابطہ کار جیسے بڑے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ 2020 تک وہ انٹرنیشنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے صدر تھے، لیکن ایپسٹین کے ساتھ ان کے مالی تعلقات کی خبر آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیاتھا۔
حال ہی میں جاری ہونے والے ان دستاویزات میں صرف لارسن ہی نہیں بلکہ کئی دیگر جگہوں پر بھی ہندوستان کا ذکر آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایپسٹین ہندوستان ، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پردے کے پیچھے اپنا اثر بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
جیفری ایپسٹین ایک امریکی فنانسر تھا، جس پر نابالغوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات تھے۔ 2019 میں جیل میں اس کی مشکوک موت کے بعد ہی اس کے بااثر روابط کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ اب امریکی قانون کے تحت جاری کیے گئے ان دستاویزات میں دنیا کے بڑے رہنماؤں، صنعتکاروں اور مشہور شخصیات کے نام سامنے آ رہے ہیں جو کسی نہ کسی طرح ایپسٹین کے رابطے میں تھے۔
-

پی آئی اے اور ایئر فرانس کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس–کے ایل ایم سے کارگو اشتراک کر لیا۔
پی آئی اے اور ایئر فرانس–کے ایل ایم کا کارگو معاہدہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیا معاہدے کے تحت پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس–کے ایل ایم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہے،برآمد کنندگان ایک ہی ایئر وے بل پر پی آئی اے اور ایئر فرانس–کے ایل ایم نیٹ ورک استعمال کر سکیں گے۔
پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس–کے ایل ایم نیٹ ورک سے منسلک ہوگئی نیٹ ورک میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹگارٹ اور ڈسلڈوف شامل ہیں جبکہ امریکا کے اہم شہر نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں،معاہدہ قومی ایئر لائن کی کارگو صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔
-

میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،وزیر قانون
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے پمز اسپتال میں لے جائیں اور علاج وہی سے کروایا جائے، میرے وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ کو کہا کہ وہ ای ڈی پمز کے ساتھ پریس کانفرنس کریں، میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے-
سینیٹ اجلاس میں عمران خان کی صحت سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا اگر امن وامان کی صودتحال کا مسئلہ تو مجھے شام کو لے جائیں پمز کے ای ڈی نے یہ باتیں ایک پریس کانفرنس میں کی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بھی کوئی مسئلہ آیا تو انہیں یہ سہولیات دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کو ایک مسئلہ سامنے آیا جس پر انہوں نے خود کہا مجھے یہ انجکشن پمز سے لگوایا جائے بلاشبہ آئین پاکستان ہر شخص کو حقوق دیتا ہے، حقوق کا اطلاق بھی آئینی طریقہ ہے، سابق وزیراعظم کو ایک پروسیجر اپنا کر عدالت نے سزا دی ہے، ان کے خلاف ساڑھے چار کروڑ کے ہیروں کے ہار کو بہت کم قیمت میں بیچنے کا کیس ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کی ذمہ داری اپیلٹ کورٹ کو ہوتی ہے، قیدی کو سہولیات نا ملنے کا معاملہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے پوچھا جا سکتا ہے رانا ثناء اللہ کو جب گرفتار کیا گیا تو انہیں کچھ دن پہلے آنکھ کا فالج ہوا تھا، میں نے مجسٹریٹ کو بھی کہا لیکن مجسٹریٹ صاحب نے آئیں بائیں شائیں کی، رانا ثناء اللہ کو باون ڈگری کے ٹمپریچر میں زمین پر سلایا جاتا تھا اور جیل ڈاکٹر سے بھی نہیں ملنے دیا جاتا تھا، رانا ثناء اللہ پر منشیات کا کیس ڈالا گیا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے وزیراعظم نے تو کبھی نہیں کہا انہیں طبی سہولیات نا دی جائیں، میرے وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ کو کہا کہ وہ ای ڈی پمز کے ساتھ پریس کانفرنس کریں، میرے وزیراعظم انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہےجیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدی کی ہدایت پر پمز اسپتال سے علاج کروایا اور ان کا پروسیجر کامیاب ہوا ہے، انہیں مزید کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
-

جونیئر افسر، سینئرماتحت ،میرٹ کہاں گیا ؟وفاداری قابلیت ٹھہری۔ تجزیہ: شہزاد قریشی
میرا افسر ،تیرا افسر،ہرادارے میں ذاتی مفادات کو تقرری کی بنیاد بنادیا گیا
ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سیاسی مداخلت بند کرنا ہوگی،میرٹ ناگزیر
ترقی یافتہ دنیا میں نظام شخصیات کے گرد نہیں ،قوانین اور اصولوں کے تحت چلتا ہے
تجزیہ ،شہزاد قریشی
میرٹ کے بغیر نظام، نظام کے بغیر ریاست،پاکستان میں ریاستی اداروں کی کمزوری، انتظامی انتشار اور عوامی بداعتمادی کی ایک بڑی وجہ میرٹ کی مسلسل پامالی ہے،بیوروکریسی ہو یا پولیس، سول انتظامیہ ہو یا دیگر ریاستی ادارے،تقریباً ہر جگہ تقرریوں اور تبادلوں میں اصولوں کے بجائے پسند و ناپسند، سیاسی وابستگی اور ذاتی تعلقات کو فوقیت دی جا رہی ہے،یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج پاکستان میں نہ سینئر افسر کے تجربے اور سروس ریکارڈ کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے اور نہ ہی جونیئر افسر کی پیشہ ورانہ اہلیت کو، جب ایک سینئر افسر کو نظرانداز کر کے اس کے ماتحت کو محض من پسند بنیادوں پر اس کے اوپر تعینات کیا جاتا ہے تو اس کا نقصان صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پورے ادارے کو پہنچتا ہے، ایسے فیصلے ادارہ جاتی نظم و ضبط کو مجروح کرتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد کو کمزور نہیں بلکہ عملاً ختم کر دیتے ہیں،دنیا کی مہذب اور ترقی یافتہ ریاستوں میں ادارے افراد سے بالاتر ہوتے ہیں، وہاں نظام شخصیات کے گرد نہیں بلکہ قوانین اور اصولوں کے تحت چلتا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں ’’یہ میرا افسر‘‘ اور ’’وہ تیرا افسر‘‘ کی سوچ نے ریاستی اداروں کو ذاتی مفادات کا میدان بنا دیا ہے، نتیجتاً پولیس غیر مؤثر، بیوروکریسی دباؤ کا شکار اور عوام انصاف سے مایوس دکھائی دیتے ہیں،اس صورتحال کو جمہوریت کا نام دینا خود جمہوریت کے ساتھ ناانصافی ہے، جمہوریت کا بنیادی تقاضا اداروں کی خودمختاری، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی ہے، اگر فیصلے بند کمروں میں ہوں، وفاداری کو قابلیت پر ترجیح دی جائے اور قانون کو پسِ پشت ڈال دیا جائے تو یہ طرزِ حکمرانی جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر ایک بدنما دھبہ ہے،پاکستان کو درپیش انتظامی اور حکومتی بحرانوں کا حل مزید دعوئوں یا بیانات میں نہیں بلکہ عملی اصلاحات میں مضمر ہے، جب تک اقربا پروری کو ریاستی سطح پر مسترد نہیں کیا جاتا، جب تک سیاسی مداخلت سے پاک اور آئین و قانون کے مطابق نظام نافذ نہیں ہوتا، اور جب تک میرٹ کو واقعی قومی پالیسی کا درجہ نہیں دیا جاتا،تب تک ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا،اب وقت آ گیا ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ریاست کو ایک منظم نظام کے تحت چلایا جائے، میرٹ کے بغیر ادارے نہیں چلتے، اداروں کے بغیر ریاست نہیں بنتی، اور ریاست کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں -

گزشتہ 3 سالوں میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے کتنی منشیات ضبط کی؟
اسلام آباد:گزشتہ 3 سالوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر اور گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام کی کاروائیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔
منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور تدارک کے لیے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپہ مار کاروئیاں کی گئیں،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر اور گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام کے چھاپوں میں 307 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔
گزشتہ تین سالوں میں اسلام آباد کی تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 214 کیسز درج ہوئے اور 263 گرفتار ہوئےسال 2023 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 3 کلو ڈرگ ضبط کی گئی، 4 افراد گرفتار ہوئے اور 4 کیسز بنے۔ 2024 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 176 کلو منشیات ضبط ہوئی اور 102 کیسز درج ہوئے اور 125 گرفتار ہوئے جبکہ 2025 میں 307 کلو گرام منشئات ضبط کی گئی، 108 کیسز بنے، 134 گرفتار ہوئے۔
سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا بھی امکان
بھارتی گروہ کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور منظم جرائم میں ملوث