Baaghi TV

Blog

  • اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث  4 ملزمان گرفتار

    اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی،بن قاسم پولیس کی کاروائی، اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔دونوں گرفتار سیکیورٹی اہلکار اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 کلو گرام کاپر وائرز برآمد کیں۔ملزمان گاڑی کے ذریعے چوری شدہ سامان کو کارخانے میں منتقل کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والی کرولا گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت (اسٹیل مل سیکیورٹی اہلکار) عمیر ضیاء اور نعیم اختر جبکہ دیگر ملزمان رانوں اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔

  • بھارت میں فضائی آلودگی ، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور

    بھارت میں فضائی آلودگی ، کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور

    بھارت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ پیشہ ور کھلاڑیوں کی صحت کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے

    بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کو میدان میں ماسک پہن کر کھیلنا پڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانجی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ممبئی اور دہلی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شدید فضائی آلودگی کے باعث ماسک پہن کر کھیل میں حصہ لیا۔ یہ میچ ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں کھیلا گیا جہاں آلودہ فضا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صحت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا،ذرائع کے مطابق گراؤنڈ کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث فضا میں دھول اور مضر ذرات کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر ممبئی کے نمایاں بیٹرز سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے دورانِ میچ ماسک پہن کر کھیلنا ضروری سمجھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں فضائی معیار اس حد تک خراب ہو چکا ہے کہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 160 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ ’’غیر تسلی بخش‘‘ کی کیٹیگری میں آتا ہے اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اس سطح کی آلودگی میں طویل وقت تک کھیلنے سے کھلاڑیوں کو سانس، پھیپھڑوں اور دل کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، جو مستقبل میں ان کی فٹنس اور کیریئر پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ممبئی میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز، جن میں سیمی فائنل اور گروپ میچز بھی شامل ہیں، شیڈول ہیں۔ ایسے میں فضائی آلودگی کا یہ مسئلہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ عالمی کرکٹ ایونٹ کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • اڈیالہ کا قیدی اپنی سزابھگت کرہی آزاد ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

    اڈیالہ کا قیدی اپنی سزابھگت کرہی آزاد ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اپنی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی بولے کہ صوبائی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ قیدی کو کس طرح آزاد کرائیں، انہوں نے واضح کیا کہ قیدی اپنی سزابھگت کرہی آزاد ہوگا، اگر قیدی کو اسپتال لایا گیا ہے توکسی مریض کا علاج کرنا غلط بات تو نہیں، گورنرخیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں آپریشن کے خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ تیراہ میں لوگ ہرسال سردیوں میں نقل مکانی کرتے ہیں، اس وقت تیراہ کے حوالے سے صرف لفظی جنگ جاری ہے، اس سال صوبائی حکومت نےاس مد میں 4 ارب روپے رکھے اور آئی ڈی پیزکی رجسٹریشن شروع کی، 50 سے60 فیصد لوگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر نقل مکانی کرگئے، اس سے پہلے30 فیصد تک لوگ سردی میں بچوں کے ہمراہ نقل مکانی کرتے تھے، دہشتگردوں کیخلاف ہرجگہ آپریشن ہوتا ہے، چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا، چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جہاں بھی دہشتگرد ہیں وہاں آپریشن ہوگا۔

  • میانوالی، سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک

    میانوالی، سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک

    میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چاپڑی ڈیم کے قریب چھاپہ مارا تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئی، دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • بسنت  کی واپسی سے شہر میں خوشیوں اور کاروباری سرگرمیوں کی بہار

    بسنت کی واپسی سے شہر میں خوشیوں اور کاروباری سرگرمیوں کی بہار

    لاہور میں بسنت فیسٹیول کی خوشیاں ایک بار پھر لوٹ آنے سے نہ صرف شہریوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے بلکہ اس سے وابستہ مختلف کاروبار بھی خوب چمک اُٹھے ہیں۔ شہر بھر میں رنگ برنگی پتنگوں، ڈور، روشنیوں اور دیگر سامان کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    بسنت کی راتوں کو مزید یادگار بنانے کے لیے شہری خصوصی طور پر سرچ لائٹس کی خریداری کر رہے ہیں۔ مختلف مارکیٹوں میں چھوٹی، بڑی، جدید اور منفرد ڈیزائنز والی سرچ لائٹس دستیاب ہیں جو چھتوں اور کھلے مقامات پر پتنگ بازی کے دوران استعمال کی جا رہی ہیں۔ دکانداروں کے مطابق ان سرچ لائٹس کی قیمتیں 2 ہزار روپے سے لے کر 30 ہزار روپے تک ہیں، تاہم بسنت کی آمد کے ساتھ ہی ان کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی سال بعد بسنت سے وابستہ کاروبار کو دوبارہ سانس لینے کا موقع ملا ہے۔ پتنگ فروش، ڈور بنانے والے، لائٹس اور دیگر سجاوٹی سامان کے تاجر اس بار خاصی پرامید نظر آ رہے ہیں اور ان کے مطابق فروخت میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار بسنت کو نئے، مختلف اور محفوظ انداز میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بسنت منانا نہ صرف خوشیوں کو دوبالا کرے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ آئندہ کبھی اس تہوار پر پابندی نہ لگےشہریوں اور تاجروں دونوں کا ماننا ہے کہ اگر بسنت کو ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا تو یہ تہوار نہ صرف لاہور کی ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ مقامی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت اور خوش آئند ثابت ہوگا۔

  • 9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    قصور
    سچ ہے کہ قتل چھپائے بھی نہیں چھپا بلکہ انصاف ہو کر ہی رہتا ہے، 9 سال 3 ماہ بعد قتل کا راز فاش
    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چھانگا مانگا میں 9 سال 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل کا راز بالآخر کھل گیا
    مقتول 5 بچوں کا باپ تھا، جسے اس کے اپنے رشتہ داروں نے عداوت کی بنا پر پہلے نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا
    بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کر کے ایک تھیلے میں بند کر کے روہی نالے میں پھینک دیے گئے
    واقعے کے 2 دن بعد مقتول کے بھائی اور والد نے تلاش شروع کی
    موبائل فون کی لوکیشن سے معلوم ہوا کہ فون آخری بار انہی رشتہ داروں کے گھر آن تھا مگر پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث معاملہ دب گیا
    ملزمان نے افواہ پھیلائی کہ نوجوان کسی لڑکی کے ساتھ چلا گیا ہے
    سالہا سال بعد تعینات ہونے والے ایک نئے پولیس افسر نے کیس دوبارہ سنا تو مشتبہ شخص کو شاملِ تفتیش کیا گیا تو مرکزی ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور شریک ملزمان کے نام بھی بتا دیے
    فی الحال مرکزی ملزم پولیس حراست میں ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں
    مقتول کی میت نہ ملنے پر لواحقین نے میت کے بغیر نمازِ جنازہ ادا کی اور انصاف کا مطالبہ کیا

  • ‎اسلام مخالف بیانات پر آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا

    ‎اسلام مخالف بیانات پر آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کر دیا

    ‎آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر اسرائیلی سوشل میڈیا انفلوئنسر سیمی یہود کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ الجزیرہ اور دیگر عالمی میڈیا اداروں کے مطابق آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    ‎آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ نفرت پھیلانا آسٹریلیا آنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جو لوگ آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں، وہ درست ویزا اور درست مقاصد کے ساتھ درخواست دیں، کیونکہ نفرت انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
    ‎یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب سیمی یہود نے خود انکشاف کیا کہ اسرائیل سے اس کی پرواز روانہ ہونے سے صرف تین گھنٹے قبل آسٹریلوی حکام نے اس کا ویزا منسوخ کر دیا۔
    ‎ویزا منسوخی سے چند گھنٹے قبل سیمی یہود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسلام کے خلاف متنازع اور توہین آمیز پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے اسلام کو غیر مسلموں، خواتین، بچوں اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے خلاف قرار دیا اور اسے نفرت پھیلانے والا نظریہ کہا۔
    ‎آسٹریلوی حکام کے مطابق ایسے بیانات ملک کے سماجی اقدار کے منافی ہیں اور اسی بنیاد پر ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • ‎ ایران میں رجیم چینج وینزویلا سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگی, ا مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

    ‎ ایران میں رجیم چینج وینزویلا سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگی, ا مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

    ‎امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی وینزویلا کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ عمل ہوگا۔ سینیٹ کی سماعت کے دوران روبیو نے قانون سازوں کو بتایا کہ ایران میں ایک طویل عرصے سے قائم رجیم کو ہٹانے کی صورت میں احتیاط اور غور و فکر کی ضرورت ہوگی کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ سپریم لیڈر کے جانے کے بعد کون اقتدار سنبھالے گا۔
    ‎مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کو دفاعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریبا 30,000 سے 40,000 امریکی فوجی آٹھ یا نو تنصیبات پر تعینات ہیں، جو بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) اور قریبی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی نگرانی میں ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو پہلے سے روکا جا سکے۔
    ‎یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آئے، جن میں انہوں نے ایران کی طرف "بہت بڑا بحری بیڑا” بھیجنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ تہران مذاکرات کے لیے میز پر آئے گا۔
    ‎ایران میں 28 دسمبر سے معاشی بدحالی اور ریال کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ فسادی عناصر کی حمایت کر کے غیر ملکی مداخلت کا بہانہ بنا رہے ہیں، اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر امریکہ حملہ کرے تو ایران فوری اور جامع جواب دے گا۔

  • ‎بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں روسی عملے کے انخلا کی وارننگ

    ‎بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں روسی عملے کے انخلا کی وارننگ

    ‎
روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ اگر صورتحال نے تقاضا کیا تو روس ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے اپنے عملے کے انخلا کے لیے تیار ہے۔
    ‎روسی سرکاری میڈیا کے مطابق الیکسی لیخاچیوف کا کہنا تھا کہ روس حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ہنگامی انخلا کے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
    ‎انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملوں کے دوران بوشہر ایٹمی پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
    ‎روسی صدر ولادیمیر پوتن اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں سیکڑوں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
    ‎الیکسی لیخاچیوف نے خبردار کیا کہ اگر بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ ہوا تو اس کے نتائج 1986 میں یوکرین میں پیش آنے والے چرنوبل ایٹمی حادثے جتنے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

  • ‎وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

    ‎وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

    ‎
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎جمعرات کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات کا جائزہ لیا اور خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے مذاکرات اور سفارتی رابطوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کا تسلسل ناگزیر ہے۔
    ‎دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    ‎اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت کو دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔