Baaghi TV

Blog

  • معروف بیکری کی مٹھائی میں  زندہ چوہا، کسی حاسد کی سازش یا حقیقت؟

    معروف بیکری کی مٹھائی میں زندہ چوہا، کسی حاسد کی سازش یا حقیقت؟

    پاکستان میں معروف بیکری کی مٹھائی سے زندہ چوہا نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوہن حلوے کے ایک پیک شدہ ڈبے کے اندر زندہ چوہا موجود تھا جسے ایک صارف نے کھولنے کے دوران ریکارڈ کیا،ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سےملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے متعلقہ بیکری کے خلاف سخت کارروائی اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےدوسری جانب کچھ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ زندہ چوہا ہی پیک کر دیا یہ نظر کیسے نہیں آیا؟اور اس ویڈٰیو کو برانڈ کے خلاد حاسدانہ سازش قرار دیا-

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہی نہیں ہوں کہ ایک زندہ چوہا پیک کر کے کیک میں ڈال دیا، اگر چوہا واقعی تھا تو اس کو فوراً سیل کریں ورنہ اس خاتون کو قانون کے شکنجے میں لا کھڑا کریں،ایک اور صارف نے اسے حسدانہ سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی صفائی کے باوجود چوہا کیسے ڈبے میں بند ہوگیا جب کہ یہ ایک برینڈڈ سویٹس شاپ ہے مجھے لگتا ہے کوئی حاسد ہے جو ان کے نام کو خراب کرنا چاہتا ہے چوہا آیا اور ڈبے میں پیک بھی ہوگیا یہ بہت عجیب ہے۔

  • رائٹرزافغان طالبان اور را کی مشترکہ ڈس انفارمیشن مہم  کا آلہ بن چکا ہے

    رائٹرزافغان طالبان اور را کی مشترکہ ڈس انفارمیشن مہم کا آلہ بن چکا ہے

    رائٹرز کبھی کسی نہ کسی طرح معتبر جریدہ تھا لیکن اب یہ انتشار اور غلط معلومات کا آلہ بن چکا ہے پچھلے کچھ دنوں میں اس نے بغیر کسی ثبوت کے جعلی خبروں کی تعداد پوسٹ کی ہے۔

    یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ RAW اور افغان طالبان کے میڈیا سیل کی مشترکہ ڈس انفارمیشن مہم کو رائٹرز حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑھاتا ہے۔ چند مثالیں ہیں پاکستانی سی او اے ایس کے بارے میں جعلی خبریں جس میں صدر ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا پاکستان سوڈان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر رہا ہے کابل پر فضائی حملوں میں 400 شہریوں کی ہلاکت پر افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ،وغیرہ-

    تازہ مثال کنڑ پر ایک خیالی فضائی حملہ ہے را اور افغان بیسڈ اکاؤنٹس نے مل کر فضائی حملوں کی مہم شروع کی جو پھر ڈرون حملے کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد توپ خانے سے گولہ باری کی گئی پاکستان کی وزارت اطلاعات کے بیانیہ اور وضاحت میں ابہام کے باوجود، رائٹرز نے ایک غیر نمائندہ افغان حکومت کے بیانیے کو وسعت دینے کا انتخاب کیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اور اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    رائٹرز کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان نے جب بھی فضائی حملے کیے یا کوئی فوجی کارروائی کی، اس نے ہمیشہ کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ پاکستان کو اپنی جغرافیائی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے حق سے دریغ کرنے کی ضرورت نہیں۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کنڑ صوبے میں مارٹر اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

    رائٹرز کے مطابق واقعہ 27 اپریل 2026ء کو کنڑ کے علاقے اسد آباد میں پیش آیا، جس میں رہائشی مکانات اور سید جمال الدین افغانی یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا
    افغان طالبان کے ترجمان حمد اللہ فطرت کے مطابق، حملے میں 4 شہری جان سے گئے جبکہ 70 زخمی ہوئے، جن میں طلبہ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    جبکہ پاکستان نے افغان طالبان کے ان الزامات کو "بے بنیاد” اور "من گھڑت” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتے اور یہ حملے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے بارے میں "غلط پروپیگنڈا” ہے۔

  • اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سخت کارروائی کرتے ہوئے 35 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 7 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارروائی کے دوران 57 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 3 ڈبہ اسٹیشنز کو بھی سیل کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر این او سی چلنے والے پٹرول پمپس ہرگز کاروبار کے مجاز نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر سول ڈیفنس دفتر کو دیں تاکہ مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

  • اوکاڑہ میں پیمانوں کی چیکنگ تیز، پٹرول پمپس اور دکانوں پر سخت کارروائیاں

    اوکاڑہ میں پیمانوں کی چیکنگ تیز، پٹرول پمپس اور دکانوں پر سخت کارروائیاں

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں دکانوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں جاری انسپکشن کے دوران ناپ تول کے پیمانوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ ریٹ لسٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے افراد قانون اور اخلاق دونوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدہ چیکنگ جاری ہے تاکہ شہریوں کو ان کی ادا کی گئی رقم کا مکمل حق مل سکے اور کسی قسم کی دھوکہ دہی کا سدباب کیا جا سکے۔

  • پاکستانی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے،افغان طالبان

    پاکستانی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے،افغان طالبان

    افغان طالبان کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کنڑ صوبے میں مارٹر اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

    رائٹرز کے مطابق واقعہ 27 اپریل 2026ء کو کنڑ کے علاقے اسد آباد میں پیش آیا، جس میں رہائشی مکانات اور سید جمال الدین افغانی یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا
    افغان طالبان کے ترجمان حمد اللہ فطرت کے مطابق، حملے میں 4 شہری جان سے گئے جبکہ 70 زخمی ہوئے، جن میں طلبہ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    جبکہ پاکستان نے افغان طالبان کے ان الزامات کو "بے بنیاد” اور "من گھڑت” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتے اور یہ حملے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے بارے میں "غلط پروپیگنڈا” ہے۔

    واضح رہے کہ یہ سرحدی کشیدگی فروری 2026ء سے جاری تناؤ اور حالیہ سیز فائر کی کوششوں کے بعد ہوئی ہے۔

  • کولمبو ایئرپورٹ پر بدھ بھکشوؤں سے منشیات برآمد، 22 بھکشو گرفتار

    کولمبو ایئرپورٹ پر بدھ بھکشوؤں سے منشیات برآمد، 22 بھکشو گرفتار

    سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایئرپورٹ پر 22 بدھ مت کے بھکشوؤں کے سامان سے 110 کلوگرام بھنگ برآمد ہوئی۔

    حکام کے مطابق ہر بھکشو کے سامان میں تقریباً 5 کلوگرام ‘کَش’ نامی طاقتور نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا، جو تھیلوں کی جعلی دیواروں کے اندر رکھا گیا تھا یہ تمام بھکشو تھائی لینڈ سے واپس آ رہے تھے، جہاں وہ 4 روزہ مفت سیاحتی دورے پر گئے تھے،ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکن ہے کچھ بھکشوؤں کو اس بات کا علم نہ ہو کہ وہ کیا لے جا رہے تھے، کیونکہ منشیات کو اسکول کے سامان اور مٹھائیوں کے درمیان چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق اس دورے کا انتظام ایک نامعلوم اسپانسر نے کیا تھا مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک 23واں بھکشو، جس پر اس دورے کی تنظیم کا الزام ہے، کولمبو کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دیگر بھکشوؤں کو بتایا تھا کہ یہ سامان ‘عطیہ’ ہے اور اسے لینے کے لیے ایک وین آئے گی پولیس کو بعض بھکشوؤں کے موبائل فونز سے تصاویر اور ویڈیوز بھی ملے ہیں جن میں وہ غیر رسمی لباس میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں، گرفتار کیے گئے 22 بھکشوؤں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ہسپتال میں عورتوں پر تشدد کا وقوعہ،پاکستان بھر میں سخت غم و غصہ

    ہسپتال میں عورتوں پر تشدد کا وقوعہ،پاکستان بھر میں سخت غم و غصہ

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں ہسپتال ملازم کا عورتوں پا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل ،پاکستان بھر میں غم و غصہ
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں خواتین مریضوں پر ڈیوٹی پر موجود ملازم نے بیہمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت کئی خواتین زخمی ہو گئیں
    عینی شاہدین کے مطابق کوٹ رادھا کشن کی رہائشی خواتین دوائی لینے ہسپتال پہنچیں تو رش کے باعث تقریباً دو گھنٹے تک خوار ہوتی رہیں اور جب مریض خواتین نے ڈاکٹر سے چیک اپ پر اصرار کیا تو ڈیوٹی پر موجود ملازم نے اچانک تشدد شروع کر دیا ملازم کا تھپڑوں، لاتوں اور مکوں کے وار سے سات ماہ کی حاملہ نادیہ بی بی سمیت ثمینہ بی بی اور کرن شہزادی زخمی ہو گئیں
    ہسپتال میں موجود دیگر افراد نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کر کے خواتین کو مذید تشدد سے بچایا
    اس واقعہ کے بعد مریضوں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حوا کی بیٹیاں محفوظ نہیں رہیں
    عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے
    اس سارے وقوعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان بھر سے اس وقوعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے

  • روسی سُپر یاٹ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑ کر بحفاظت گزر گیا

    روسی سُپر یاٹ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑ کر بحفاظت گزر گیا

    آبنائے ہرمز میں جاری امریکا ایرانی کشیدگی اور بحری پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی الیکسی مورداشوف سے منسلک ایک لگژری سپر یاٹ بحفاظت گزرنے میں کامیاب ہوگیا-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے شپنگ پلیٹ فارم میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 142 میٹر طویل اور 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی یاٹ نورڈ جمعہ کو تقریباً 1400 جی ایم ٹی پر دبئی کی ایک مرینا سے روانہ ہوئی، ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز عبور کی اور اتوار کی صبح مسقط پہنچ گئی۔

    رائٹرز کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کثیر منزلہ تفریحی یاٹ کو اس راستے کے استعمال کی اجازت کیسے ملی، کیونکہ فروری سے ایران نے آبنائے ہرمز میں آمد و رفت پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، یہ آبی گزرگاہ عالمی سطح پر نہایت اہمیت کی حامل ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہو تی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق الیکسی مورداشوف جو روسی صدر پیوٹن کے قریبی سمجھے جاتے ہیں باضابطہ طور پر نورڈ کے مالک کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں، تاہم 2025 کے روسی کارپوریٹ ریکارڈ اور شپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ یاٹ 2022 میں ایک روسی کمپنی کے نام رجسٹر کی گئی تھی جو ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔ یہ کمپنی روس کے شہر چیریپوویتس میں رجسٹرڈ ہے، جہاں مورداشوف کی اسٹیل کمپنی سیورستال بھی رجسٹرڈ ہے۔

    مورداشوف ان روسی شخصیات میں شامل ہیں جن پر یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے پابندیاں عائد کی تھیں، ان پابندیوں کی وجہ ان کے صدر پیوٹن سے قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں پیر کے روز مورداشوف کے نمائندے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

  • امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے ملزم پر فردِ جرم عائد، کتنی سخت سزا ہو سکتی ہے؟

    امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے ملزم پر فردِ جرم عائد، کتنی سخت سزا ہو سکتی ہے؟

    واشنگٹن میں ایک سالانہ تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار 31 سالہ ملزم کول ٹامس ایلن پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    پیر کے روز واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں پہلی پیشی کے موقع پر ملزم نے نیلے رنگ کا جیل کا لباس پہن رکھا تھا اور اس کے ہاتھ پشت پر ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے تھے اس حملے کو امریکی صدر کو قتل کرنے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    استغاثہ کی وکیل جوسلین بیلانٹائن نے عدالت میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس شخص نے ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی ہےکیلیفورنیا کے شہر ٹورنس سے تعلق رکھنے والے ایلن پر ریاستوں کے درمیان غیر قانونی طور پر اسلحہ منتقل کرنے اور پرتشدد جرم کے دوران گولی چلانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اپنے ساتھ ایک پمپ ایکشن شاٹ گن، تین چاقو اور ایک خودکار پستول لے کر واشنگٹن پہنچا تھاحکام نے شاٹ گن کے اندر سے گولی کا خول بھی برآمد کیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ وہاں فائرنگ کی گئی تھی۔

    مختصر سماعت کے دوران ایلن نے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا، البتہ اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کر رکھا ہےملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایلن کا اس سے قبل کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

    ایف بی آئی کے بیانِ حلفی کے مطابق ایلن نے 6 اپریل کو اسی ہوٹل میں کمرہ بک کرایا تھا جہاں یہ تقریب ہونی تھی اور وہ گزشتہ ہفتے ٹرین کے ذریعے کیلیفورنیا سے واشنگٹن پہنچا تھاہفتے کے روز اس نے اپنے خاندان کو ایک ای میل بھیجی جس میں خود کو دوستانہ وفاقی قاتل قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظا میہ کے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا ذکر کیا تھا، ای میل میں لکھا تھا کہ میں نے یہ سب کیوں کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں امریکا کا شہری ہوں اور میرے نمائندے جو کچھ کرتے ہیں اس کا اثر مجھ پر پڑتا ہے –

    بیانِ حلفی کے مطابق ایلن ہوٹل کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر لگی مشین سے اسلحہ سمیت تیزی سے گزرا، جس پر ایک سیکیورٹی افسر نے اس پر گولی چلائی، ایلن زمین پر گر گیا لیکن اسے گولی نہیں لگی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک سیکیورٹی افسر کے سینے میں گولی لگی لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ گولی کس کی طرف سے چلائی گئی تھی۔

    جج میتھیو شاربا نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو کم از کم جمعرات تک حراست میں رکھا جائے جب اس کی ضمانت یا مستقل قید کے حوالے سے دوبارہ سماعت ہوگی۔

    قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ایلن نے ٹرمپ کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے واقعے کی رات اپنے رشتہ داروں کو بھیجے گئے ایک ای میل میں صدر کو غدار، ریپسٹ اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا قرار دیا تھامہذب زندگی میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اسے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی صدر کے خلاف اس طرح کے اقدامات جاری رہنے دیے جائیں گے۔

  • ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ، درجہ حرارت میں اضافہ

    ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ، درجہ حرارت میں اضافہ

    ‎محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس سے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان اس ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، جہاں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخری دنوں اور مئی کے آغاز میں یہ شدید گرمی برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جو موسم کو مزید خشک اور سخت بنا سکتی ہیں۔
    ‎ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور مریض افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے کپڑے پہنیں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے بچا جا سکے۔
    ‎حکومت نے بھی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں آگاہی مہم اور طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔