Baaghi TV

Blog

  • پسینے کی بدبو سے چھٹکارے کے لئے آسان ٹپس

    پسینے کی بدبو سے چھٹکارے کے لئے آسان ٹپس

    پسینہ تقریبا جسم کے تمام حصوں سے نکلتاہے اور خشک ہو جاتا ہے جسم کے کچھ حصے ایسے ہوتے ہیں جہاں پسینہ جلدی خشک نہیں ہوتا مثلا گردن ،بغلیں اور پوشیدہ اعضاء وغیرہ میں خاص طور پر گرمیوں میں ان حصوں سے پسینہ آسانی سے خشک نہیں ہوتا کیونکہ یہ حصے زیادہ تر کپڑوں میں ڈھکے رہتے ہیں اس لئے جسم سے پسینے کی بدبو آنے لگتی ہے اس بو کو دور کرنے کے لئے

    نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول یا کیوڑہ ملا لیں (ایک یا دو چمچ) یا ہڑیر پیس کر اس سے مالش کر کے نہائیں-

    معدنی پھٹکری ایک فائدہ مند چیز ہے، جو کپڑوں پر نشان بھی نہیں چھوڑتی اور بے بو ہوتی ہے۔ یہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے جو پسینے کے غدود کو سکیڑنے میں مدد دیتی ہے اور اس سے بو غائب ہوجاتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے پانی میں بھگوئیں اور بغلوں پر پھیرلیں۔

    نہاتے وقت صابن یا لیکوئیڈ باڈی واش سے جلد کو اچھی طرح سے صاف کریں اور کسی وجہ سے نہا نہیں سکتے تو احتیاط سے بغلوں کو ہینڈ واش سے صاف کرلیں۔ ایسا کرنے سے وہ جراثیم مر جائیں گے جو اس بو کا باعث بنتے ہیں۔

    بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے، صبح کو اسے ہلکی نم جلد پر لگائیں اور اضافی سفوف کو صاف کردیں۔ اگر دن بھر میں سورج کی روشنی کے نیچے کافی کام کرنا ہے تو ایک اور نسخہ آزمایا جاسکتا ہے، جس سے پسینے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ 2 چائے کے چمچ بیکنگ پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ چینی اور ایک لیٹر پانی کو مکس کرلیں۔ صبح کے وقت اس کا ایک کپ پی لیں، اگر ایک ساتھ پینا مشکل لگے تو دن بھر میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پی لیں۔

    جامن کے پتوں کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے جسم پر مل لیں 5 منٹ کے بعد صاف پانی سے نہا لیں پسینے کی بدبو نیہں آئے گی-

    ہائیڈروجن پر آکسائیڈ یہ ایک جراثیم کش محلول ہوتا ہے جو جراثیموں کے خلاف لڑتا ہے اور دن بھر ناگوار بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کو آدھا کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر کو صبح کے وقت بغلوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کریں۔

    نہانے کے بعد جسم کو تولیئے سے اچھی طرح سے خشک کریں ایسے کپڑے پہنیں جو پسینے کو جلدی جذب کر سکیں-

  • عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیراعظم پاکستان

    عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیراعظم پاکستان

    وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں، کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

    یاد رہے آئی سی جے نے کلبھوشن کیس میں دائر درخواست میں بھارت کی طرف سے کی گئی اپیلیں مسترد کر کے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگرد پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ آئی سی جے کی طرف سے کلبھوشن کی گرفتاری کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام مسترد ہونے سے بھی بھارت کو سبکی اٹھانا پڑی ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کے حق میں فیصلہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کلبھوشن سے متعلق فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔’
    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی
    انہوں نے کہا تھا کہ ‘بھارت کی ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرنے کی استدعا مسترد کی گئی جبکہ کلبھوشن کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست بھی مسترد کی گئی۔’

  • کلبھوشن یادیو،عالمی عدالت کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی میں مبارکباد کی قرارداد جمع

    کلبھوشن یادیو،عالمی عدالت کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی میں مبارکباد کی قرارداد جمع

    عالمی عدالت سے کلبھوشن یادیو کا فیصلہ آنے پر پنجاب اسمبلی میں مبارکباد کی قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیوکیس کافیصلہ آنے پرمبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےحق میں فیصلہ سنائے جانے پرپاکستان کی عوام کومبارکباد پیش کرتےہیں،یہ ایوان عالمی عدالت کیجانب سے بھارتی جاسوس ڈکلئیر کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہے، قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت کے فیصلے کوصحیح تسلیم کرنے کوسراہتے ہیں، عدالت نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا ہےکہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے ،کلبھوش جعلی دستاویزات پرپاکستان آیاتھااوردہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا

    کلبھوشن کیس فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا جانیے اس خبر میں‌

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے گزشتہ شام فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے، اسے رہا کرنے کی بجائے پاکستان سزائے موت پر نظر ثانی کرے اور پاکستان بھارت کو قونصلر رسائی بھی دے.

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    عالمی عدالت میں ہونے والی سماعت میں بھی پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی جبکہ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل عدالت میں پیش ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے خاور قریشی نے دلائل دئے تھے جبکہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے نے عالمی عدالت میں دلائل دئیے تھے.

    کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ عالمی عدالت آج کرے گی

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

  • اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش

    اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش

    لاہور:شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش ، مہدی حسن18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عظیم سے حاصل کی تھی ۔مہدی حسن بچپن سے ہی موسیقی کے اسرار و رموز سے آشنا تھے کیونکہ ان کا تعلق کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تھا۔

    یہ بھی امر بڑا دلچسپ اور خوش کن ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا، جب کہ نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزازعطا کیا،مہدی حسن کو بھارت کے سب سے بڑے ثقافتی ایوارڈ سہگل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

    اس عظیم موسیقار نے کل 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626 ہے۔ فلموں میں سے اردو فلموں کی تعداد 366 جن میں 541 گیت گائے۔ جب کہ 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ انہوں نے 1962 سے 1989 تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی تھی ۔ان کا گایا ہوا ملی نغمہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے ۔

    برصغیر پاک وہند کے موسیقی کے مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی شہنشاہ ِ غزل مہدی حسن کی آواز 13 جون 2012ء کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی طویل علالت کے بعد مہدی حسن خالقِ حقیقی سے جاملے مہدی حسن اب ہم میں نہیں مگر ان کی آواز آج بھی زندہ ہے ۔

  • مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

    مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

    مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پربدھ کے روز ہونے والی آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131 صہیونی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان واقعات میں 200 مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ 10 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔
    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان
    اسرائیلی ذرائع کے مطابق سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے بیسیوں افراد بے ہو ش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

  • شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے؟ شہباز گل

    شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے؟ شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ تھا جس سے ان کے اثاثوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا

    سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہے، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہے, انکی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا.پہلی دفعہ کسی حکومت نے عوام کو ملک کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ہے.جعلی منصوبے اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا, عوام کی حقیقی فلاح کے منصوبے لائے جا رہے ہیں.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ماضی کے حکمران ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کی بجائے تاجروں سے پارٹی فنڈ اکٹھا کرتے رہے. ملک کو قرضوں سے نکالنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے ہر پاکستانی کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا. وزیراعلی عثمان بزدار پنجاب میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں, کرپٹ عناصر کا صوبے سے صفایا کیا جا رہا ہے

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ گذشتہ دس سالوں میں 24000ارب کا بیرونی قرضہ لے کر صرف اپنی جیبیں بھری گئی.سابقہ حکمرانوں نے زلزلہ زدگان اور سیلاب کے لیے بیرونی امداد کو بھی نہ بخشا. عوام جاننا چاہتے ہیں کہ شریف خاندان کے پاس ایسا کونسا الہ دین کا چراغ تھا حس سے ان کے اثاثوں میں حیرت انگیز اضافہ ہوا.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • تحریک انصاف کی بڑی کامیابی …

    تحریک انصاف کی بڑی کامیابی …

    اسلام آباد: پچھلے ایک سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 31.7 فیصد کم ہوگیا، اور ماہرین معیشت تجارتی خسارے میں زبردست کمی کو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی مان رہے ہیں، پاکستان اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان کا موجودہ تجارتی خسارہ 13.587 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، اس کے برعکس پچھلے مالی سال میں تجارتی خسارہ 19.897 ارب ڈالر تھا،

    پاکستان کی بری معاشی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کا بڑھنا ہے، اور اچھی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس فرق کو حتم کرنے اور معیشت کو صیح راستے پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں

  • ڈالر آج  پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا

    ایک دن ڈالر کی قدر میں‌ کمی کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ‌ میں ڈالر کی 13 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا اور 159 روپے 95 پیسے پر فروخت ہوا۔

    گذشتہ روز امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ حاوی رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپیہ ملکی معیشیت مستحکم بنیادوں پر استوار ہونے تک اتار چڑھاو کی کیفیت کا شکار رہنے کا امکان ہے۔

  • متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہیں .اقوام متحدہ

    متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہیں .اقوام متحدہ

    لندن: دنیا کے غریب ممالک کی غریب عوام کو صحت کے مسائل کا مسلسل سامنا ،اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کے متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہے اور یوں ان میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ادارے کا کہنا کہ بچوں کو سب سے عام بیماریوں سے بچانے والی ویکسین کی شرح میں کمی آئی ہے کیونکہ 95 فیصد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے اعدادوشمار پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2010 کے بعد خناق م تشنج ، اور کالی کھانسی،اور خسرے ،کی ویکسین کی شرح 95 فیصد کے بجائے 86 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دو کروڑ بچوں کو ویکسین نہیں دی گئی، یعنی دس میں سے ایک بچہ اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے؛ جبکہ سال 2018 اس ضمن میں بدترین ثابت ہوا ہے۔

    دنیا بھر مہاجرت بھی اس سلسلے میں ایک بہت بڑا ایشو ہے ، یونیسیف نے کہا ہے کہ طبی سہولیات میں کمزور ممالک کے دوردراز دیہی علاقوں میں بچوں تک رسائی دوسرا گمبھیر مسئلہ ہے۔ عالمی تنازعات سے بچوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے اور انہیں ویکسین نہیں مل رہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نائجیریا، پاکستان اور بھارت میں 70 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب جنگ کے شکار صومالیہ، مالی، افغانستان، جنوبی سوڈان، شام اور یمن میں حالات اس سے بھی خراب ہیں جہاں سے ڈیٹا بھی نہیں مل سکا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ 2018 میں خسرے کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے یعنی 350,000 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔

  • عراق :ہوٹل پر مسلح حملہ ترک سفیر ہلاک

    عراق :ہوٹل پر مسلح حملہ ترک سفیر ہلاک

    عراق کے شمالی شہر اربیل میں ایک ہوٹل پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک ترک سفارتی اہلکارجاں بحق ہو گیا ہے۔

    اطلاع کے مطابق حملے کے وقت ترک قونصل خانے کے اہلکار بھی ہوٹل میں موجود تھے اور حملے کے نتیجے میں سفارتی عملے کا ایک اہلکارجاں بحق ہو گیا ہے۔

    حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بعض ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے مفرور ہونے کی وجہ سے اربیل میں داخلے و خروج کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    ریسٹورنٹ کے مالک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قونصل خانے کے عملے کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس اور دو عدد اسلحے سے لیس حملہ آور نے براہ راست قونصل خانے کے عملے کو ہدف بنا کر فائر کھول دیا۔