Baaghi TV

Blog

  • چیئرمین ٹیوٹا پنجاب حافظ فرحت اپنے عہدہ سے مستعفی

    چیئرمین ٹیوٹا پنجاب حافظ فرحت اپنے عہدہ سے مستعفی

    ٹیوٹا پنجاب کے چیئرمین حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ حافظ فرحت عباس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا۔ انہوں نے لکھا کہ میں بحثیت چیئرمین ٹیوٹا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ فرحت عباس نے چار ماہ قبل اپریل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ ان کی تقرری پر پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی تنقید ہو ئی تھی۔
    چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

     

    اس حوالہ سے ایک شہری آمنہ ملک نے درخواست دائر کی جس میں ٹیوٹا چیئرمین کی تعلیمی قابلیت، اس کے انتخاب کے طریقہ کار اور میرٹ کے حوالہ سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت نے صرف بی کام کیا تھا اور وہ اس حوالے سے تعلیمی اہلیت پر بھی پورا نہیں اترتے تھے اور ان کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے چیئرمین ٹیوٹا کے پوسٹ کے حوالے اخبارات میں یا دیگر پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی اشاعت ک حوالہ سے بھی سوال اٹھایا ہے اور اس سے متعلقہ مکمل درستاویزات، تفصیلات اور معلومات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    آمنہ ملک نے ان امیدواروں کی تعداد بھی پوچھی ہے جن پر غور کیا گیا اور جانچ پڑتال کی گئی۔
    واضح رہے کہ حافظ فرحت عباس پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم تھے۔ بعدازاں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔حافظ فرحت نے پی پی 155لاہور سے 2013کے عام انتخابات سے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

  • نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، مریم… نوازسے کیا مشورہ کریں گی؟

    نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، مریم… نوازسے کیا مشورہ کریں گی؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے صرف پانچ افراد ملاقات کر سکیں گے

    ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، جمعرات کے روز نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، آج جمعرات کو جیل حکام نے نواز شریف سے‌صرف پانچ افراد کی ملاقات کی اجازت دی ہے.

    کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں مریم نواز اور شہباز شریف کے علاوہ 3 افراد ملاقات کریں گے، جیل حکام کے مطابق کسی بھی ن لیگی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نواز شریف سے آج ان کی بیٹی مریم نواز ملاقات کریں گی ،مریم نواز کو کل جمعہ کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مریم نواز پیشی سے قبل اپنے والد سے مشاورت کریں گی دوسری جانب شہباز شریف بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے، شہبازشریف موجودہ سیاسی صورتحال اوراپنی آج کی پریس کانفرنس پرمشاورت کریں گے.

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے وہ فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کریں گے ،عمران خان کے امریکا کے دورہ سے قبل بلاول امریکا میں این آر او کی کوشش کے لئے ملاقاتیں کریں گے

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے ہیں ،بلاول زرداری گزشتہ روز نیو یارک پہنچے ہیں وہ نیویار ک کے فورسیزن ہوٹل میں قیام کریں گے. بلاول زرداری فلائٹ EK203 کی فرسٹ کلاس میں نیو یارک پہنچے ہیں.

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    باغی ذرائع کے مطابق بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل امریکا اس لئے گئے ہیں تا کہ اپنے والد سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے نکلوائیں، بلاول این آر او کے لئے کوشش کریں گے، اس ضمن میں حسین حقانی نے بلاول کی امریکیوں سے ملاقاتیں طے کی ہیں،. بلاول زرداری ممکنہ این آر او کی کوشش کریں گے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اس لئے پہلے امریکا گئے و ہ چاہتے ہیں کہ امریکا میں کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کی جائے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    بلاول کے امریکا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان نے ان کا استقبال کیا. بلاول نیویارک کی ہوٹل میں قیام کریں گے،. ممکنہ این آر او کے حوالہ سے بلاول زرداری ملاقاتیں کریں گے تا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے کیسز ختم ہوں.

    دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیاں‌، وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح کی حقیقت واضح؟ اہم خبر

    باغی‌ ذرائع کے مطابق این آر اوکے حوالہ سے امریکا میں مقیم پیپلز پارٹی کے کارکنان میں باز گشت سنائی دی ہے، پی پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ بلاول این آر او کے لئے ہی امریکا آئے ہیں ، بلاول کو ایئر پورٹ سے ٹیکسی پر ہوٹل تک چھوڑنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو میں نے ہوٹل تک چھوڑا ہے بلاول زرداری کے استقبال کے لئے آنے والے کارکنا ن نے بھی مجھے بتایا کہ بلاول این آر او کے لئے امریکا آئے ہیں.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے دونوں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری پر اسوقت درجنوں کیسز چل رہے ہیں.

     

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

  • جج ویڈیو سکینڈل نون لیگ کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج

    جج ویڈیو سکینڈل نون لیگ کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج

    نیب کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے اور ان کے خلاف پراپیگنڈے کرنے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت شامل

    تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی شکایت پر(ایف آئی اے) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    مقدمے میں مریم نواز، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو شامل کیا گیا۔ ایف آر کے متن میں درج ہے ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو ہیر پھیر کر کے دکھائی اور اسے ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی۔

    جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کے مطابق جج ارشد ملک کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

    مقدمے میں مریم نواز، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو نامزد کیا گیا۔ ایف آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو ہیر پھیر کر کے دکھائی اور اسے ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی۔

    مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل میں بلیک میلنگ پر دس سال سزا ہوسکتی ہے: شہزاد اکبر

    ایف آئی آر دائر کیے جانے کے بعدویڈیو اسکینڈل میں ایک نیا موڑ تب آیا میاں رضا نامی نیا کردار بھی سامنے آیا جس نے ویڈیو میاں طارق سے خرید کر اسے آگے فروخت کیا، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں طارق کو گرفتارکیا۔

    متن میں کہا تھا ہے کہ جب ملتان میں ڈسٹرکٹ جج تھا تو میاں طارق نےغیراخلاقی ویڈیوبنائی، 5ماہ پہلے میاں طارق نےویڈیو مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں رضا کو فروخت کی، ویڈیو کے ذریعے ناصرجنجوعہ،ناصربٹ،خرم یوسف،مہرگیلانی نےبلیک میل کیا اور کہا کہ نوازشریف کی مدد کرو۔

    نیب جج ارشد ملک نے مریم نواز کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ اس نواز شریف کے خلاف فیصلے میں ان پر دباؤ ڈالا گیا.

  • لیسکو سب ڈویژن راجہ جھنگ کی نا اہلی

    لیسکو سب ڈویژن راجہ جھنگ کی نا اہلی

    قصور
    سب ڈویژن راجہ جھنگ قصور کی نا اہلی سے بھینس مر گئی
    تفصیلات کے مطابق مقامی دیہاتی کی بھینس پانی میں بجلی کی گری ہوئی تاروں کے اوپر سے گزری اور کرنٹ لگنے سے مر گئی لوگوں نے تاریں گرنے کی اطلاع دفتر پہنچائی بھی تھی مگر نا اہل عملے نے تاریں ٹھیک نہیں کیں جس سے مقامی باشندے کی لاکھوں روپیہ کی بھینس مر گئی

  • ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم

    ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم

    پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر، اراکین اسمبلی بلاول زرداری کے ذاتی نوکر بن گئے، پاؤں میں جوتیاں تک پہنانا شروع کر دیں

    الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی بلاول زرداری کے ذاتی نوکر بن کر رہ گئے، بلاول زرداری کے علاقے لاڑکانہ رتو ڈیرو میں اٰیڈز کے مرٰیضوں مٰیں اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں پانی کی قلت ہے، تھر پارکر سندھ میں ادویات اورغذائی قلت کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں جن کی پیپلز پارٹی کو کوئی پرواہ نہیں، وہ لوگ جو سندھ کے حلقوں سے منتخب ہوئے انہیں عوامی مسائل کی کوئی غرض نہیں وہ بلاول زرداری کی جوتیاں سیدھی کر رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کو سندھ کے ایک رکن اسمبلی کی ایک تصویر ذرائع سے ملی ہے جو بلاول زرداری کے پاؤں میں جوتی پہنا رہے ہیں، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی کا تعلق ٹنڈو الہہ یار سے ہے ان کے پاس ورکس اینڈ سروسز کی وزارت بھی ہے، وہ بلاول زرداری کے پاوں میں جوتی پہنا رہے ہیں. تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول زرداری کرسی پر بیٹھے ہیں اور صوبائی وزیر امداد پتافی نیچے بیٹھ کر ان کے پاؤں میں جوتی پہنا رہے ہیں

    عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر کی جانب سے بلاول کو جوتی پہنانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی پی کے اراکین اسمبلی کو بلاول کی نوکری کی بجائے عوامی مسائل کے لئے کام کرنا چاہئے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی پی کی سندھ میں گزشتہ دو دہائیوں سے حکومت ہے لیکن عوامی مسائل حل نہیں ہوئے کیونکہ اراکین اسمبلی کو اس میں دلچسپی نہیں ،اراکین اسمبلی بھی بلاول کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں.

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے باغی ٹی وی کو اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ خبر درست نہیں. ہر کوئی آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ تصویر کو جھوٹ پھیلانے کے لئے جوڑا گیا ہے، اگر کسی دوسرے کا جوتا اپنے پاوں میں پہن لیا جائے تو واضح نظر آتا ہے کہ یہ جوڑا گیا ہے،

  • الہ آباد کی عوام گٹر اور بارشوں کا پانی پینے پر مجبور

    الہ آباد کی عوام گٹر اور بارشوں کا پانی پینے پر مجبور

    قصور
    الہ آباد واٹر یوزر کمیٹی کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار کی وجہ سے پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں گٹروں اور بارش کا گندہ پانی شامل
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد عاٹر یوزر کمیٹی کے ٹھیکیدار کی نا اہلی کی بدولت پینے کے پانی میں گٹروں اور بارشوں کا پانی مکس ہونے لگا جسے نا اہل ٹھیکیدار مسلسل نظر انداز کر رہا ہے جس سے الہ آباد کی عوام گندہ پانی پی کر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی شہریوں نے کہا کہ پانی کی پائپ لائن میں شگاف پڑنے سے گندہ پانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس ہو رہا ہے
    ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • سلمان خان کی کترینہ کو ’ویسپا‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    سلمان خان کی کترینہ کو ’ویسپا‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    ممبئی: کترینہ کی سالگرہ ،بالی ووڈ کی فلمی شخصیات کی طرف سے طرح طرح کے خوشیوں بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا . بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کو ’ویسپا‘ کی تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول کہلائی جانے والی کترینہ کیف نے اپنی 36 ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ کے اس خاص دن کے موقع پر دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی گئیں۔ انڈسٹری میں اُن کے سب سے زیادہ قریب سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان بھی کترینہ کو مبارک باد دینا نہ بھولے

    بھارتی اداکار سلمان خان نے انسٹا گرام پر کترینہ کیف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں سلمان خان اور کترینہ کیف خوبصورت ویسپا پر بیٹھے مخالف سمت میں اشارہ کرکے ایک دوسرے کو کچھ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک کترینہ‘۔سلمان خان کا انسٹا گرام کا یہ پیغام مداحوں نے بہت پسند کیا

  • مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی

    مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی

    مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی کاروائی۔ لیڈی پولیو ورکر کو قتل کرنے والا اس کا ساتھی عابد علی گرفتار
    ملزم نے مقتولہ بشریٰ کو کزن کی ملازمت کے لیے بطور رشوت دیئے گئے پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر قتل کیاتھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مناواں انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونیوالی لیڈی پولیو ورکر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث درندہ صفت ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس مناواں کے سب انسپکٹرناصر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تقریباً ایک ماہ قبل مناواں کے علاقے میں 24سالہ لیڈی پولیو ورکر بشریٰ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کی واردات میں ملوث اس کے ساتھی ملزم عابد علی کوگرفتار کر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم عابد علی خود بھی پولیو ورکر ہے اور مقتولہ کے ساتھ ہی کام کرتا تھا جس نے مقتولہ کے کزن کو ملازمت پر رکھوانے کے لیے بطور رشوت 40ہزار روپے لے رکھے تھے۔ جب ملزم مقتولہ کے کزن کو بھرتی نہ کروا سکا تو مقتولہ نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ جس پر ملزم نے مقتولہ کو رقم کی واپسی کے لیے بلایا اوراسے قتل کرنے کی نیت سے نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کر دیا اوربیہوشی کی حالت میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ملزم نے لیڈی پولیو ورکر کی نعش کو رینٹ پر لی گئی مہران کار میں ڈالا اور رات کی تاریکی میں BRBنہر میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ بشریٰ کی نعش پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی جو بعد ازاں تھانہ صدر قصور کے علاقے سے ملی۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد عاصم نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • لبنان کے تمام فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مظاہرے اور احتجاج

    لبنان کے تمام فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مظاہرے اور احتجاج

    بیروت: فلسطینی مہاجرین پر اسرائیل سے باہر بھی مسائل اور مشکلات ،لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزین محنت کشوں کو بعض اہم شعبوں میں کام سے روکنے کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ آج بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے ‘یوم الغضب’ منایا جا رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکال باہر کیا جائے گا۔ حکومت کے اس بیان کے رد عمل میں لبنان میں فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈائون ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی۔

    فلسطینیوں کے خلاف وزارت محنت کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں‌ کیا گیا۔ ہم صرف قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ ہم نے لیبر سے متعلق قانون نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس پر فلسطینیوں کا ردعمل نا قابل فہم ہے۔صیدا شہر میں فلسطینی مزدورں کی حمایت میں ایک کار ریلی نکالی گئی جب کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔