Baaghi TV

Blog

  • چیف آف جنرل سٹاف زبیر محمود حیات کا دورہ انقرہ ، پرتباک استقبال

    چیف آف جنرل سٹاف زبیر محمود حیات کا دورہ انقرہ ، پرتباک استقبال

    انقرہ:پاکستان اور ترکی درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونے لگے .فوجی تعلقات میں‌بھی ایک نیا موڑ آیا ہے. اس سلسلے میں پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود ترکی کے دورے پر انقرہ کے اہم مقامات کو دورہ کررہے ہیں.

    ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِ دفاع خلوصی عقار نے سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لانے والے پاکستانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

    چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات کے اعزازی رجسٹر پر اپنے تاثرات تحریر کرنے والی اس ملاقات میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر نے بھی شرکت کی۔

  • برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکی ڈانس وائرل  ویڈیو نے دھوم مچا دی

    برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکی ڈانس وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی

    لندن:برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے کی ڈانس کی ویڈیونے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ہے۔برطانوی وزیر اعظم کے اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ کمنٹس بھی کئے جارہے ہیں.


    یاد رہے کہ ٹریزامے کی ڈانس پرفارمنس کے یہ دلچسپ مناظر برطانیہ میں ایک روایتی میلے کے دوران دیکھے گئے۔جب مہمان خصوصی کےطورپرشرکت کرنے والی ٹریزامےدھن پر ڈانس کرنے لگیں۔

  • تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا

    تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا

    چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کیلیے نہیں بلایا جا سکتا،

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے مطابق اجلاس تحریک کے تحت بحث کیلیے بلایا جا سکتا ہے، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کر دیا گیا ہے ، سینیٹ سیکریٹریٹ نےنوٹس کوسینیٹ کااجلاس بلانے کیلیے وزارت پارلیمانی امورکوبھجوا دیا ہے ،

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    ریکوزیشن پر ممبران چیئرمین سینیٹ کوعہدے سے ہٹانےکی قرارداد پرصرف بحث کرسکیں گے ، اپوزیشن ریکوزیشن سیشن میں بحث کیلیےکوئی قومی اہمیت کامسئلہ بطورایجنڈاشامل کرے ، دوسری صورت میں اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے، اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرے،

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

  • چیمپئن شپ کے لئے نوجوان روانہ۔

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا تن ساز نوجوان سعید خان بادیزئی آج رات 12 کراچی کے فلائٹ سے نیپال کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

  • سی ڈی اے چڑیا گھر کی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کا فیصلہ چیلنج کرے گا

    سی ڈی اے چڑیا گھر کی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کا فیصلہ چیلنج کرے گا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اکلوتے چڑیا گھر کو بچانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے شعبہ لاء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف رٹ دائر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے کیس کی پیروی حافظ عرفات چوہدری کریں گے،

    اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث جا نو روں کی مسلسل اموات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر کا انتظام محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کے احکامات دئیے تھے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اکلوتے چڑیا گھر کو سونے کی چڑیا سمجھنے والے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سابق ایم این اے ڈاکڑ طارق فضل چوہدری کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اسوقت کی بیورکریسی کی ریاست کے مفاد میں مداخلت کے باعث یہ وارادت مکمل نہ ہوسکی،

    مئیر اسلام آباد کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک سماجی ادارے کی جانب سے دائر ہونے والے رٹ پٹیشن کو درست طریقے سے پیروی نہ کرنے کے سبب چڑیا گھر کا انتظام و انصرام محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کے کورٹ کے احکامات جولائی کے اوائل آنے کے بعد بھی مئیر اسلام آباد کو ہوش نہیں آئی تاہم سی ڈی اے ساے ایم سی آئی کو منتقل ہونے والے چڑیا گھر کو بچانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے شعبہ لاء کو ایم سی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،

    چڑ یا گھر کے ذرائع کا اس حوالے سے دعوی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم سی آئی حکام نے مئیر اسلام آباد کے زبانی احکامات پر ہی کیس کی ٹھیک سے پیروی نہیں کی جس کے باعث کیس کا فیصلہ ایم سی آئی کے خلاف آیا جبکہ محکمہ موسمیاتی تبدیلی اور مئیر اسلام آباد کی مبینہ ملی بھگت اس حوال سے بھی واضح ہے کہ دو سال قبل بھی یہ چڑیا گھر جانوروں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی ایک این جی او کو دیا جانا تھا جو اس چڑیا گھر کے نام پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے کے فنڈز لے رہی ہے اور آج بھی جب محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے افسران و اہلکار چڑیا گھر کا انتظام لینے آئے تواس این جی او کے اہم اراکین ان کے ہمراہ تھے۔
    محمد اویس

  • ٹرمپ کی حافظ محمد سعید سے متعلق ٹویٹ بے وقوفی اور بے خبری ہے، مشاہد حسین سید

    ٹرمپ کی حافظ محمد سعید سے متعلق ٹویٹ بے وقوفی اور بے خبری ہے، مشاہد حسین سید

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حافظ‌ محمد سعید سے متعلق ٹویٹ حماقت ہے، بے وقوفی ہے اور بے خبری بھی ہے.

    بالآخر پاکستان پر عالمی دباو کام کرہی گیا،حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ یہ اسی قسم کی بے وقوفی ہے کہ جس طرح سابق امریکی صدر براک حسین اوبامہ نے کہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس جو ہے وہ ہمارا ڈپلومیٹ ہے، حالانہ وہ سی آئی اے ایجنٹ اور سی آئی اے کنٹریکٹر تھا. ان باتوں‌ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکن صدر سے کس طرح جھوٹ بلوایا جاتا ہے،

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دس سال کی تلاش کے بعد اور پچھلے دو سال میں امریکہ کے دباؤ پر بلآخر ممبئی حملوں‌ کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان کی اس ٹویٹ کے بعد دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے کہ حافظ محمد سعید ایک عام پاکستانی شہری ہیں اور عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں رہا ہوئے تھے لیکن امریکی صدر اس قدر بے خبر ہیں کہ انہیں‌ ان واضح‌ حقائق کا قطعی طور پر علم ہی نہیں‌ ہے.

  • جماعت اسلامی پنجاب کے امیر طارق سلیم  نے بزدار کو مزاحیہ کردار قرار دیدیا

    جماعت اسلامی پنجاب کے امیر طارق سلیم نے بزدار کو مزاحیہ کردار قرار دیدیا

    راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ وفاق سمیت صوبوں کے حکمران مزاحیہ کردارہیں اپنی نااہلی کو کریڈٹ بناکرپیش کرنے والوں کی عقل پرماتم ہی کیا جاسکتا ہے،موسم برسات سے قبل نشیبی علاقوں میں سیلاب کے سدباب کیلئے اقدامات کی بجائے پانی میں ڈوبی لاہورکی سڑکوں پرکیمرہ سیشن اور خواتین کوٹیکسی سروس دینا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی ذمہ داری نہیں،حکمرانوں نے پاکستان کوپوری دنیا میں مذاق بنادیا۔ کپتان عوام کوریلیف دینے کی بجائے عذاب بن گئے جماعت اسلامی 19جولائی کولیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان اورتاریخی عوامی مارچ منعقد کرے گی جس میں مردوخواتین،نوجوان اوربچے شریک ہوں گے۔ عوامی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہاکہ قوم نے بھٹوکی بیٹی اور دامادناکام ہوتے دیکھا،نوازشریف اورپرویزمشرف ناکام ہوئے اوراب قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کرانھیں گھٹاٹوپ اندھیروں میں دھکیلنے والے،نوازوزرداری اورپرویزمشرف کے وزراء اورممبران اسمبلی کو ساتھ ملاکرحکومت بنانے والے کپتان عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کیلئے عذاب بن چکے،قوم کے مسائل اوردکھوں کاعلاج صرف اسلامی نظام میں ہے جس کے نفاذ کی صلاحیت جماعت اسلامی کی دیانتداراوراہل قیادت کے پاس ہے،قوم نے سب کوآزما لیا لیکن سانپوں نے ہمیشہ عوام کوڈسااب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،راولپنڈی واسلام آباد کے عوام 19جولائی کوگھروں سے نکلیں اور عوام پر مہنگائی وبے روزگاری مسلط کرنے والے آئی ایم ایف کی غلامی میں جکڑے حکمرانوں کے خلاف امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی شانہ بشانہ اپنا احتجاجی مارچ میں حصہ لیں

  • چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    چاند پر قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش

    نیویارک :سب سے پہلے چاند پر قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔اس کا مقصد نیل آرم اسٹرونگ کی امریکہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

    امریکا کے چاند پر بھیجے گئے مشن اپولو 11 کے 50 سال بعد نیل آرم اسٹرونگ کا اسپیس سوٹ واشنگٹن کے اسپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے۔خصوصی تقریب میں نیل آرم اسٹرونگ کے بیٹے اور امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی شرکت کی۔

  • عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    عازمین حج رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات سے خوش ہیں، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز

    سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہائش، کھانے، سفری و طبی سہولیات سے خوش ہیں، ڈی جی حج اور انکا عملہ پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے کام کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس، مدینہ منورہ آمد کے موقع پر کہی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی عباس نے پاکستان ہاؤس کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ لی اور پاکستانی عازمینِ حج سے ملاقاتیں کیں، بریفنگ کے بعد ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ طارق رحمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید کے ہمراہ معزز سفیر کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا، معزز سفیر نے مدینہ منورہ میں موجود حج میڈیکل مشن کے مرکزی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود مرد و خواتین کے میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی شعبوں کے معائنہ کے دوران عازمینِ حج سے ان کا احوال دریافت کیا،

    پاکستانی سفیر کو ہسپتال کی ڈسپنسری، شعبہ دندان، آئی سی یو وارڈ، جدید لیبارٹری اور فارمیسی کا بھی معائنہ کرایا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے مدینہ منورہ میں مختلف رہائشی عمارتوں کا دروہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سفیر کو اپنے درمیان پا کر عازمینِ حج نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عازمینِ حج کا کہنا تھا کہ انہیں مدینہ منورہ میں بہترین رہائشوں کے ساتھ پاکستانی ذائقے کے کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے اور ایئر پورٹ سے رہائش گاہوں تک کا سفر بھی نہایت آرام دہ رہا،

    عازمینِ کرام نے مدینہ منورہ کی رہائش گاہوں ، کھانے کے معیار اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ معزز پاکستانی سفیر نے عازمینِ حج کو یقین دلایا کہ اس سال کی سہولیات کو پہلے سے بھی بہتر پائیں گے۔ وزارتِ مذہبی امور و دفتر امور حجاج پاکستان کی کوشش ہے کہ عازمینِ حج کو اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ڈی جی حج اور ان کی ٹیم پوری جانفشانی اور انتھک محنت سے دن رات کام کر رہے ہیں،

    انہوں نے عازمینِ حج کو کہا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھی دعا گو رہیں ۔وزارت کی میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات سے عازمینِ حج بہت خوش ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی سرکاری حج سکیم اسی طرح ترقی کا سفر طے کرتی رہے ۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز عازمین حج کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں.

  • جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, نصراللہ رندھاوا

    جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, نصراللہ رندھاوا

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،ظالمانہ بجٹ اور بے تحاشہ ٹیکس لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف 19جولائی کو لیاقت باغ سے راجہ بازار تک عظیم الشان عوامی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کر یں گے ،عوامی مارچ میں راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دیں گے، پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل لوئی بھیر میں شہریوں سے ملاقات اور انھیں عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،ہما ایوب اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
    نصراللہ رندھاوا نے کہا موجو دجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ،پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ مزید اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالت کو اپنے ہاتھ میں لیاہے اورکہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گایوٹیلیٹی چارجز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلہ میں تنخواہ کم ملے گی تنخواہ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں جبکہ کے مہنگائی میں اضافہ ہواہے،جی ڈی پی پچھلے سال 5.8فیصد تھی اس سال 2.9% ہے جو ٹارگٹ سے بہت کم ہے روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں 9.4%اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کے دوران چینی پر سیل ٹیکس 8%سے بڑھا کر 17%کردیا ہے سیمنٹ کے اور پر ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلو کردی گئی ہے اس حساب سے ایکسائز ڈیوٹی میں 25%اضافہ کیا گیاہے۔نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کر دیا گیا ہے ،راولپنڈی کا عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے