Baaghi TV

Blog

  • بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع

    بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع

    بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں پانچ ججز کا ایک بنچ بنایا گیا ہے۔ سپریم کور ٹ نے ثالثی کمیٹی کو بھی 25جولائی تک اپنی رپورٹ جمع کروانے کا کہا ہے۔
    بنچ نے تین رکن ثالثی پینل کے چیئر پرسن جسٹس ایف ایم آئی کلیف اللہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اٹھارہ جولائی سے 25جولائی ثالثی کی پیش رفت کے حوالے سے مطلع کریں۔
    بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے
    بنچ میں ایس اے بوج، چندرا چد، اورایس اے نذیر شامل ہیں۔

    قبل ازیں،پینل جس میں روحانی گرو اور آرٹ آف لائیونگ فاؤنڈیشن کے بانی سری سری روی شنکراور سینئر وکیل اور مشہور ثالث سری رام پنچوبھی شامل ہیں، کو اپیکس کورٹ کی طرف سے ثالثی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 15اگست تک کا وقت دیا گیا تھا۔
    وشوا ہندو پریشد جو کہ ایودھیا تحریک میں پیش پیش تھی، کے مطابق کچھ پارٹیاں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں۔ آر ایس ایس سے جڑیتنظیم نے زور دیا کہ اسے ایودھیا میں گرینڈ رام کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں۔

  • چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اجلاس کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا ،تمام صوبوں ،وفاق ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے آئی جیز اجلاس میں شریک ہونگے ،اجلاس میں گزشتہ 6 ماہ کی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

    چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام آئی جیز اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ، پولیس ریفارمز پر اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

  • پولیو وائرس کے حملے جاری،جہلم کی عدن فاطمہ کو پولیو ہونے کا انکشاف

    پولیو وائرس کے حملے جاری،جہلم کی عدن فاطمہ کو پولیو ہونے کا انکشاف

    جہلم:پولیو وائرس کے خلاف ہنگامی مہم جوئی کے باوجود ملک بھر سے اس وائرس کے پھیلنے کی خبریں آررہی ہیں. اطلاعات کے مطابق جہلم کے گاؤں اتھرمیں چار سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عدن فاطمہ میں پولیو وائرس کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کے والدین نے لاہور سے اس کے ٹیسٹ کروائے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس بچی کے علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اب یہ بچی پولیو سے محفوظ ہے ،پولیو سے عدن فاطمہ کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی کورس مکمل ہونے کے باوجود وائرس نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

    سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ بچی کو پولیو کے ساتھ ساتھ دماغ کا فالج بھی ہوا ہے مکمل رپورٹس آنے کے بعد حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔ متاثرہ بچی کو مزید ٹیسٹوں کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کا تعلق جہلم سے ہے مگر اب وہ روزگار کے سلسلے میں سرگودھا کے علاقے بھیرا میں رہائش پذیر ہیں۔ متاثرہ بچی کی پیدائش اور پولیو سے بچاو کا کورس بھی سرگودھا میں ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے پولیو سے متاثرہ بچی کے گاؤں کا دورہ کیا ہے۔

    Comments are closed.

  • شاہی خاندان کی جائیدادیں ضبط ہو گئیں،قوم کو مبارک، فردوس عاشق اعوان

    شاہی خاندان کی جائیدادیں ضبط ہو گئیں،قوم کو مبارک، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادیں ضبط ہو گئیں، لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

    رائیونڈ میں چاکر اعظم بننے کی ریس جاری ہے: فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں۔

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے۔ لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون پر عمل داری رنگ دکھا رہی ہے۔چوروں کے سو دنوں کے بعدشاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے۔مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں، چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک، تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہی

  • گندم برآمد کرنے پر پابندی

    گندم برآمد کرنے پر پابندی

    اقتصادی تعاون کمیٹی نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی اور روٹی سمیت آٹے سے بننے والی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
    وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی، علاوہ ازیں رواں برس حاصل شدہ مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہی

    وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
    اجلاس میں شماریات کے لیے قیمتوں کے تعین میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ غیر نقصان دہ ایلومینیئم ویسٹ اور اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ۔

  • چینی کمپنی شیاؤمی نے  تہلکہ مچا دیا ، زبردست فون :Mi A3 متعارف کروا دیا ،کیا خوبیاں ہوں گی اس میں ، اسے پڑھنا نہ بھولیے

    چینی کمپنی شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا ، زبردست فون :Mi A3 متعارف کروا دیا ،کیا خوبیاں ہوں گی اس میں ، اسے پڑھنا نہ بھولیے

    بیجنگ :شیاومی نے انڈرائیڈ فون کی دنیا میں بہت زیادہ خوبیاں رکھنے والا فون متعارف کروا کر ہلچل مچا دی،پاکستانیوں کو 45 ہزار روپے میں‌ملے گا .چینی کمپنی شیاﺅمی نے اپنی اینڈرائیڈ ون اسمارٹ فون سیریز کا نیا فون می اے 3 متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک ورژن میں 6 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرے میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اسٹوریج بڑھانے کیلئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔

    اس موئل میں 6.1 انچ کے او ایل ای ڈی اسکرین والے فون میں واٹر ڈراپ نوچ دیا گیا ہے، جبکہ 720p ریزولوشن دی گئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال می اے 2 میں 1080p ریزولوشن دیا گیا تھا۔فون میں اسنیپ ڈریگن 665 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4030 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، گزشتہ سال کے فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے اس نئے فون میں ہیڈفون جیک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر کو اسکرین کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔ فون میں ایک نمایاں اپ گریڈ کیمرا سسٹم میں ہوئی ہے۔اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جن میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا ، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا دیا گیا ہے۔

    تصویریں اور ویڈیوبنانے والوں کے لیے اس موبائل میں بہت سے فیچرز لیں. بیک کیمروں سے 2160p ویڈیو کو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔یہ فون آئندہ ہفتے سب سے پہلے اسپین میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

    کمپنی مارکیٹنگ مینجر کا کہنا ہے کہ اس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 44 ہزار پاکستانی روپے میں جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 279 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔

  • سابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا کلمات کیس،فیصل رضا عابدی کو عدالت نے بری کر دیا

    سابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا کلمات کیس،فیصل رضا عابدی کو عدالت نے بری کر دیا

    سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو عدالت نے بری کردیا

    وزیراعظم کو بھی اختیار نہیں کہ وہ یہ کام…..کریں. پیپلز پارٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر چار مقدمات درج کئے گئے تھے ،ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے فیصل رضا عابدی کو عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں بری کردیا.

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    فیصل رضا عابدی کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا تھا،آج عدالت نے فیصلہ سنا دیا اور فیصل رضا عابدی کر بری کر دیا، انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر خان نے فیصلہ سنایا .

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ فیصل رضا عابدی 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

    گھوٹکی، این اے 205، ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کو ملی کامیابی

    فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہے.

  • چیئرمین ایف بی آر تبدیل کرنے کی خبریں گردش میں

    چیئرمین ایف بی آر تبدیل کرنے کی خبریں گردش میں

    حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں چیئرمین ایف بی آر کو اہم عہدے سے ہٹا کر حکومت شبر زیدی کو وزیر مملکت ریونیو تعینات کر سکتی ہے اس تمام امور پر عالمی پیمانے پر غور جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق عمران حکومت نے ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی کو علیحدہ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے انہیں عہدے سے علیحدہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں تاہم ایف بی آر کے اندر جاری اصلاحات کی روشنی میں حکومت اورشبرزیدی کے مابین بعض امور پراختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے لئے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاکہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی‘ ان کے علاوہ سیما شکیل‘ مجتبیٰ میمن کا نام نئے چیئرمین کے لئے لیے جارہے ہیں.

  • عید الاضحی پرفلم بینوں کے لیے عیدی، تین پاکستانی فلمیں ریلیزہوں‌گی ، سینموں میں‌ رش بڑھنے کا امکان

    عید الاضحی پرفلم بینوں کے لیے عیدی، تین پاکستانی فلمیں ریلیزہوں‌گی ، سینموں میں‌ رش بڑھنے کا امکان

    لاہور:ایک طرف عید الاضحی کی خوشیاں تو دوسری طرف فلموں کے شوقین افراد کے لیے تین پاکستانی فلموں کی عیدی ،فلم انڈسٹری نے عید الاضحی پر تین پاکستانی فلموں کی ریلیز کا حتمی اعلان کردیا گیا، پرے ہٹ لو ، سپر سٹار اور ” ہیر مان جا ” بڑی عید پرپردہ سکرین کی زینت بنیں گی۔

    فلم انڈسٹری سے وابسہ ذرائع کے مطابق بڑی عید پر شائقین کیلئے تین پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں سب سے پہلی فلم سپر سٹار ہے جس کی کاسٹ میں شامل ہیں ماہرہ خان، ندیم، بلال اشرف، جاوید شیخ، سمیت کئی فنکار ہیں۔ دوسری فلم جو عید پر ریلیز ہوگی ، پرے ہٹ لو ، جس کی سٹار کاسٹ ہے، اداکارہ مایا علی، شہریارمنور، احمد علی بٹ، ندیم، حنا دلپذیر اور بہت سے فنکار ہیں۔

    بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے ” ہیر مان جا ” جس میں کیا ہے مرکزی کردار، اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان نے تینوں فلمیں ہی مختلف انداز سے بڑے ڈائریکٹرز اور بڑی پروڈکشنز نے بنائی ہیں اور تینوں میں عید پر کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

  • شاہد خاقان عباسی کا آج نیب میں پیش ہونے سے انکار

    شاہد خاقان عباسی کا آج نیب میں پیش ہونے سے انکار

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے، عباسی نے کہا کہ نیب میں پیش ہونے کے لئے کم از کم تین دن پہلے نوٹس دیا جائے

    نیب ایگزیکٹو باڈی اجلاس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب نے آج ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نیب کا نوٹس مجھے کل ملا ہے، ایک دن میں جواب دینے کی تیاری نہیں ہو سکتی، نوٹس کم از کم تین دن پہلے ملنا چاہئے،

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت کے بعد نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا.

    شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کیا تھا، شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی .

    واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ ماہ انکوائری کی منظوری دی تھی .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی. تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،