Baaghi TV

Blog

  • جدوجہد آزادی کشمیر کچلنے کیلئے بھارت نے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا؟ اہم خبر آ گئی

    جدوجہد آزادی کشمیر کچلنے کیلئے بھارت نے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا؟ اہم خبر آ گئی

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئ اے کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہندوستانی حکومت نے دوقوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ ایجنسی کوبھارتی عوام اور بھارت کے بیرون ملک مفادات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائے گی. این آئی اے نے یٰسین ملک، شبیر شاہ اور سیدہ آسیہ اندرابی سمیت کئی کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف کیس کر رکھے ہیں اور وہ بھارتی جیلوں‌ میں‌ بند ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں، سرگرم تاجروں، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کے‌خلاف کاروائیاں این آئی اے کر رہی ہے اور مودی حکومت اسے جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے. اگر اس ایجنسی کومزید طاقتور بنایا جاتا ہے تو کشمیری لیڈروں‌ کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے.

    رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ این آئی اے ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیوٹیز ایکٹ کی ترمیم پر غور کر رہی ہے اور اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ یہ ترمیمی بل این آئی اے کو سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیار بنا دے گا۔ کہا جارہا ہے کہ این آئی اے کو یہ اختیار بھی ہو گا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں‌ کو بھی دہشت گرد قرار دے سکے. واضح رہے کہ این آئی اے کو ممبئی حملوں‌کے بعد بنایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے اسے مسلسل مسلمانوں‌ اور حال ہی میں اب کشمیریوں‌ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے.

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے باقاعدہ افتتاح کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرو سیالکوٹ روڈ کی خستہ حالی اور عدم تعمیر پر شہری سراپا احتجاج.تفصیلات کے مطابق اہلِ علاقہ نے اعوان چوک پرٹائر جلاکر پسرور سیالکوٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا.سیالکوٹ. سینکڑوں شہریوں نے پسرور روڈ احتجاج میں شرکت کی۔جس پر ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ مذاق بنا رکھا ہے پسرور روڈ کئ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آے روز حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے باقاعدہ افتتاح کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جلد از جلد حکومت اپنے کیے ہوے وعدے پورے کرے وگرنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوے پنجاب اسمبلی کے سامنے کیا جاے گا۔
    جس پر عثمان منظور گوندل صدر جے آئ یوتھ زون پی پی 38 نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ اس خونی کھیل کو بند کرے سیالکوٹ تا پسرور روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ہزاروں حادثات میں سینکڑوں لوگ جان بحق اور معذور ہو چکے ہیں ۔جبکہ یہاں کہ سیاستدان پسرور روڈ کی تعمیر کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں

  • بھارت :مودی کے انتہا پسند دہشت گردوں نے نوجوان مسلم کو مارمار کر ختم کر دیا

    بھارت :مودی کے انتہا پسند دہشت گردوں نے نوجوان مسلم کو مارمار کر ختم کر دیا

    مودی کی حکومت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر عرصہ حیات مزید تنگ ہو گیا اور انتہا پسند بے لگام ہو گئے،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. جھاڑکھنڈ میں مسلمان نوجوان کو بائیک چوری کا الزام لگا کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چوبیس سالہ شمس تبریز جانبر نہ ہوسکا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو چوبیس سالہ مسلمان نوجوان پر بائیک چوری کا الزام لگا کر کھمبے سے باندھ کر سات گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔

    نوجوان کو نیم مردہ حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم شمس تبریز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نوجوان کی فیملی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت کا کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کو نوکریاں‌ دینے سے متعلق بل لانے کا فیصلہ

    بھارت کا کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کو نوکریاں‌ دینے سے متعلق بل لانے کا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے دس کلو میٹر احاطے میں رہنے والے شہریوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن دینے سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بل ہندوستانی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا. یہ بل پارلیمنٹ میں جلد پاس کئے جانے کی توقع ہے جس کا مقصد کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے کشمیریوں‌ کا دل لبھانا اور ان کے دلوں میں‌ انڈیا کیلئے ہمدردیاں‌ پیدا کرنا ہے.

    ہندوستانی پارلیمنٹ میں‌ بھارت کے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد آدھار کارڈ سے متعلق بھی ایک بل پیش کریں گے۔
    واضح رہے کہ مودی سرکار کی طرف سے اس سے قبل بھی کشمیریوں‌ کو تحریک آزادی سے دور رکھنے اور ان کے دلوں‌ میں‌ ہمدردیاں‌پیدا کرنے کیلئے اس قسم کے اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں تاہم یہ بات بھی طے ہے ان باتوں‌ پر عملی اقدامات کم ہی نظر آئے ہیں.

  • امریکاکی سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مزمت

    امریکاکی سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مزمت

    سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید کی ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید نے حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ایئر پورٹ حملے کو بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا قبیح فعل ہے۔ انہوں نے حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    زخمیوں میں 13 کو معمولی اور 3 کو درمیانے درجے کے زخم آئے جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے میں ایئرپورٹ پر واقع (میکڈونلڈز) ریستوران کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ 18 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • مریم نواز کا میثاق معشیت پر اختلافات اس بات کی شہادت ہے کہ ہمارے باہر بھی اور اندر پارٹی میں بھی جمہوریت ہے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہےکہ میثاق معشیت پر میاں شہباز شریف نے ایک تجویز دی تھی حکومت میثاق معشیت پر بات کرنے سے پہلے عوام دشمن بجٹ پر بات کرے بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید اختلافات ہیں ہماری معشیت کی تباہی کے تکمیل کےحکومت نے اقدامات اٹھا چکی ہے ہماری بجٹ تجاویز پر غور کر کے بزنس اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے
    موجودہ ماحول میں حکومت نے جو غریب عوام پر ظلم ڈھانا تھی وہ ڈھا چکی ہے جب تک یہ ماحول ٹھیک نہیں ہو گا تب تک میثاق معشیت پر بات نہیں ہو سکتی میاں نواز شریف میاں کو شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے مریم نواز کا اپنا ایک سیاسی مستقبل ہے مریم نواز کا میثاق معشیت پر اختلافات اس بات کی شہادت ہے کہ ہمارے باہر بھی اور اندر پارٹی میں بھی جمہوریت ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان کے سوال پر خواجہ آصف نے غیر منتخب نمائندوں کی بات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں صرف منتخب نمائندوں کی بات کاجواب دوں گاخواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے 1500 ارب روپے سود دیا تھا اس حکومت نے 2900 ارب سود دیا ہے
    خواجہ آصف نے کہا کہ دو روز قبل بجٹ پر تقریر کی تھی ہماری پارٹی بجٹ کی بحث میں بھرپور حصہ لے رہی ہے یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے یہ اکانومی اور بزنس کے لئے مثبت ثابت نہیں ہو گا خواجہ آصف نے کہا کہ چار ہزار ٹیکس اس حکومت سے اکٹھا نہیں ہوا اب اسکا ٹارگٹ بڑھا دیا گیا ہے جو عوام پر اثر انداز ہو گا۔ یہ بجٹ معاشی بدحالی کا سبب بنے گاایسے تجربات سے معاشی حالات بہتر نظر نہیں آ رہے خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کرے میرا تجزیہ غلط ثابت ہو لیکن حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے حکومت معشیت کو بہتر کرنے کے لئے باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بجائے ملک میں موجود افراد سے رائے لے انہوں نے کہا کہ مشرف دور حکومت میں بھی ایسے افراد آئے تھے جو پھر واپس چلے جاتے ہی۔ آنے والے وقت میں مہنگائی آسمان کو چھوئے گی

  • کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قابض بھارتی افواج روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد شناختی پریڈ اور سرچ آپریشنزز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ غیور و بہادر کشمیری عوام بھارت کی اسرائیل طرز کی پالیسیز کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور بھارت کو آخرکار کشمیریوں کے لازوال جذبہ حریت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جس طرح پچھلی سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بے مثال جذبہ حریت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے اس امر کی نشاندہی کرنا مشکل نہیں ہے کہ بھارت کے مذمو م منصوبے اور جدید ہتھیار کشمیریوں کو کسی صورت میں شکست نہیں دے سکتے۔

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریش کے نام پر آج پیر کو تین کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ گزشتہ روز اتوار کو چار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا، جن کی نماز جنازہ میں آج ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی، اس موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا. بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے

  • مسلم لیگ( ن )لائرز فورم نے بڑا اعلان کر دیا

    مسلم لیگ( ن )لائرز فورم نے بڑا اعلان کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کا اجلاس سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا سردار عنصر بلوچ کے چیمبر میں ہوا اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ میاں محمد نواز شریف کو پابند سلاسل کرنا بین الاقوامی سازش ہے قاضی فائز عیسی کے خلاف بنائے گئے ریفرنس جعلی اور بے بنیاد ہیں جس کی لائرز فورم پر زور مزمت کرتا ہے اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جسے لائرز فورم مسترد کرتا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عنصر بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے قائداعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے اس لیے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کا موقف صحیح انداز میں دو قومی نظریے کی صورت پیش کیا اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم میاں نواز شریف کا بیانیہ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ عوام تک پہنچائیں عوامی تحریکوں میں وکلاء نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ہم کسی ذاتی مفادات پر مبنی سیاسی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے اجلاس میں مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے سینیر صدر چوہدری اسلم،ربنواز فروکہ،طارق وڑائچ، ملک اعجاز ماہل،رشید میکن ،میاں غلام قدیر ،عاطف ممتاز گوندل و دیگر نے شرکت کی

  • الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس

    الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس

    وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج دیا ہے،جس میں زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے زرتاج گل کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا ہے، انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریفرنس دستاویزات جمع کروائی ہیں. ریفرنس میں زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    ذرتاج گل کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل سے سفارش کی ، انھوں نے اتھارٹی کا غلط استعمال کیا۔نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا ،تحریک انصاف والے اقربا پروری کے خلاف تھی ایسا کیوں نہیں ہے،حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریفرنس اسپیکر کو جمع کروانے کا کہا تھا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نے زرتاج گل کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کواختیارات کے ناجائزاستعمال پرنااہل قراردیا جائے، زرتاج گل نے حلف کی خلاف ورزی کی،اس نے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے اثرورسوخ استعمال کیا،زرتاج گل نے جھوٹ بولاکہ ان کی بہن میرٹ پرپورااترتی ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کروائی جس میں یہی مطالبہ کیا گیا تھا کہ زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .

    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،

  • سعودی عرب میں اب ہوں گے جہازوں کےسپیئرپارٹس  تیار .

    سعودی عرب میں اب ہوں گے جہازوں کےسپیئرپارٹس تیار .

    سعودیہ میں جہازوں کےسپیئرپارٹس تیار ہوں .

    تٍفصیلات کے مطابق .سعودی عرب کی فضائی کمپنی سامی اور کمپنی ‘Figeac Aéro’ کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔جس میں دونوں کمپنیاں‌ جہازوں کےسپیئر پارٹس کی تیاری مشترکہ طور پر کی جائے گی.

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’سامی‘ نے فرانس کی بین الاقوامی معیار کے ہوائی جہازوں کے فاضل پرزہ جات، انجن کے اجزاء، اور سخت دھاتوں سے طیاروں کے مختلف حصے تیار کرنے والی کمپنی ‘Figeac Aéro’ سے معاہدہ طے پا گیا۔
    معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار کریں گی۔ سعودی کمپنی’سامی‘ اور Figeac Aéro کے درمیان معاہدے کی ابتدائی یادداشت پر دستخط پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش کے موقع پر کیے گئے۔

    پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش بین الاقوامی سطح کی نمائشوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کا اہتمام پیرس میں ’لے بورجیٹ‘ ہوائی اڈے پر منعقد کی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں دھاتوں سے ہوائی جہازوں کے اسپیر پارٹس تیار کرنے کے لیے کارخانے قائم کریں گی۔

    اس مشترکہ منصوبے میں سعودی کمپنی ’سامی‘ کے پاس زیادہ شیئرز ہوں گے۔ توقع ہے کہ اڑھائی سال کے اندر اندر اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔