جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے جھانگڑہ میں کئی افراد کے دریا میں ڈوبنے کی اطلاع ہے ابھی تک اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں مصروف عمل ہیں دریا پر بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہو چکے ہیں یہ حادثہ کیوں پیش آیا ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہو تاہم ریسکیو ٹیم کی طرف سے تیزی کے ساتھ امدادی کاروائی جاری ہے اور ڈوبنے والے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے
Blog
-
بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق.
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، شیرانی، کوہ سلیمان، فورٹ مینٹرو میں شدید بارش کے بعد پہاڑی نالوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔
لیویز کے مطابق شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، شدید بارشوں سےڈی آئی خان ژوب شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور ہرنائی میں ندی نالوں میں طغیانی کےباعث قومی شاہراہ بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں. -

وزیراعظم نے امریکا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اہم خبر
وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکا جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی.
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے ابھی تک باقاعدہ تاریخ طے نہیں ہوئی، وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا جس کے بارے میں آج ملاقات میں بات چیت ہوئی
واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .
-
شجاع آباد : تحصیلدار کا ریڈر قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع قیصر پور شجاع آباد تحصیلدار کا ریڈر جام افتخار قبضہ گروپوں کا سر پرست بن گیا خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کرنا معمول بنا لیا ہے۔
کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد توجہ دیں۔
متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
شجاع آباد قیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے
لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسر اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیوٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں بھی دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

بھارت، ہندو انتہاپسندوں کے تشدد سے مسلم نوجوان کی ہوئی موت
بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلمانوں کا جینا محال کر دیا گیا، انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہو گئے. جھاڑ کنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے مسلمان نوجوان جاں بحق ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر جھاڑ کنڈ میں 24 سالہ مسلمان نوجوان شمس تبریز ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا.انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان شمس تبریز کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کیا ۔ ہندو انتہا پسند شمس تبریز کو زبردستی جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے لگانے کا کہتے رہے، انکار پر گھنٹوں تشدد کیا جس سے مسلم نوجوان کی موت ہو گئی.
واضح رہے کہ چند دن قبل دہلی کی ایک مسجد کے امام کو بھی ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا.دہلی کی ایک مقامی مسجد کے امام مولانا مومن نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مسجد سے نکل کر مدرسہ کے پاس چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک کار میں کچھ لوگ آئے اور انہوں نے جے شری رام نعرہ لگانے کا کہا انکار پر کار سواروں نے میرے اوپر کار چڑھانے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، کار میں تین افراد سوار تھے جنہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا. پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے لیکن مقدمہ مٰیںحادثہ لکھا گیا ہے. اس حوالہ سے مولانا مومن کا کہنا ہے کہ حیرانگی کی بات ہے کہ پولیس نے مقدمہ درست درج نہیں کیا،
بھارتی ریاست ہریانہ میں ٹوپی پہن کر بازار سے گزرنے والے مسلم نوجوان کو ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا .اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا.
-

نندی پور ریفرنس،راجہ پرویز اشرف، بابر اعوان کی قسمت کا فیصلہ کب ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی
نندی پور ریفرنس کیس کا فیصلہ کل منگل کو سنایا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نندی پور ریفرنس کا فیصلہ کل منگل کو احتساب عدالت سنائے گی. نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ ان میں بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل ہیں۔
قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیس میں کتنے ملزمان ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں ملزمان 7 ہیں،بریت کی 5 درخواستیں دائرہیں،کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبند ہوچکے ہیں۔جج نے استفسار کیا کہ شمائلہ عباس کیخلاف کیا الزام ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے، وزیراعظم،کابینہ کے احکامات کے باوجود پروجیکٹ میں تاخیرہوئی،منصوبے میں تاخیرسے 27 ارب روپے کانقصان ہوا،عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا. جو اب کل منگل کو سنایا جائے گا.
11 مارچ کو نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، بابراعوان اور دیگر 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ پاکستان نے 2011 میں نندی پور کمیشن قائم کیا تھا، جس کا مقصد منصوبے میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنا تھا۔
-

آج امریکی صدر ٹرمپ ایران کےخلاف نئ پابندیاں لگانے جا رہے
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کے لیے تیار ہیں جو ایران کی معیشت کو سہارا دے سکے۔
ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ ایران کیا چاہتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں وہ (ایرانی) مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک ڈیل طے کرنا چاہتے ہیں۔ میری ڈیل تو جوہری ہوگی۔ جوہری ہتھیار حاصل کرنا ان کے بس میں ہر گز نہیں ہو گا۔ میرا نہیں خیال کہ اپنی موجودہ صورت حال کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی معیشت مکمل طور پر ڈھیر ہو چکی ہے”۔
اس سے قبل ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "ہم پیر کے روز ایران پر سخت اضافی پابندیاں عائد کریں گے … ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا ممکن نہیں”۔
ادھر ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہاک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی کوششوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر دباؤ ڈالیں کہ وہ "جارحیت میں کمی کرے”۔ برائن کا یہ موقف اتوار کی شام کویتی عہدے داران سے ملاقات کے بعد کویتی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔ امریکی ایلچی نے باور کرایا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلح تنازع کے لیے کوشاں نہیں ہے۔
-

چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز شہید ہونے والے چار کشمیریوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، کشمیریوں نے اس موقع پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جن کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نواجونوں شوکت احمد میر کو چند پورہ راجپورہ پلوامہ، آزاد احمد کھانڈے کو بامنوپلوامہ، سہیل احمد بٹ کوبٹہ مڈن پلوامہ اور رفیع الحسن میر کوکرالہ چیک میں تدفین کی گئی.
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے علاقوں شوپیاں اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند رہے ، سڑکوں پر ٹریفک بھی نظر نہ آئی. کشمیری شہداء کے نماز جنازہ کے موقع پر بھارتی فوج نے علاقہ بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی ہوئی تھی.
نماز جنازہ کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے کئی کشمیری زخمی ہو گئے.
-

حمزہ عباسی اور آئٹم سانگ، نوید شیخ کا بلاگ
پاکستان میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے حمزہ علی عباسی آج کل ایک نجی ٹی وی چینل سے رئیلٹی شو کو جج کر رہے ہیں۔ اس شو میں ایک بچی کی پاکستانی آئٹم سانگ "مجھے کہتے ہیں بلی” پر کی گئی پرفارمنس کو حمزہ علی عباسی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حمزہ نے لڑکی کو پرفارمنس کے دوران ہی روک دیا اور بھاشن دیتے ہوئے کہا ” میں پاکستانی فلم ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز کی منتیں کرتا ہوں کہ ہماری فلموں میں آئٹم سانگ نہ رکھا کریں ہماری بچیاں ان گانوں پر پرفارم کرتی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے”۔
مزید پڑھیئے: تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ
حمزہ علی عباسی کے اس رویے کو مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف طریقے سے جج کیا۔ جہاں بعض حلقوں نے حمزہ کی اس بات کو سراہا وہاں کئی حلقوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ خصوصا سوشل میڈیا پر ان کی اس رائے کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا گیا۔
شوبز کے اندرونی حلقوں نے حمزہ کی رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حمزہ عباسی اپنی فلم میں نازیبا اور فحش سین بھی فلما چکے ہیں۔ فلم "جوانی پھر نہیں آنی” میں انہوں نے مختصر لباس میں موجود لڑکی کے ساتھ سوئمنگ پول میں اور ساحل سمندر پر ایسے سین عکسبند کئے جن پر آج وہ تنقید کر رہے ہیں۔مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ
شوبز کی بعض حلقوں میں تو یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ اس آئٹم سانگ "مجھے کہتے ہیں بلی” پر فلم میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمسٹار مہوش حیات نے پرفارم کیا تھا اور چونکہ حمزہ علی عباسی اور مہوش حیات کی آپس میں بنتی نہیں ہے تو حمزہ علی عباسی نے موقع کا فائدہ اٹھا کر در پردہ مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ
رئیلٹی شو میں حمزہ علی عباسی کے اس رویے اور لڑکی کے آئٹم سانگ پر کی گئی پرفارمنس کی تنقید کو "پبلسٹی سٹنٹ” بھی کہا جا رہا ہے تاکہ اس سے رئیلٹی شو اور چینل کی ریٹنگ میں اضافہ ہو۔ اگر چینل اور ججز آئٹم سانگ پر کی گئی پرفارمنس کے خلاف تھے تو وہ گانا اس سٹیج پر کیوں چلایا گیا اور ظاہر ہے یہ گانا چینل کی مینجمنٹ کی اجازت اور پروڈیوسر/ڈائریکٹر کی مرضی سے ہی چلایا گیا ہوگا۔ اگر چینل اور ججز کی پالیسی میں ایسے گانے نہیں تھے تو ایسا گانا منتخب کیوں ہوا اور اس پر پرفارمنس کیسے ہو گئی، یہ ایک ایسا سوال ہے جو حمزہ عباسی کی تنقید کے بعد ججز اور انتظامیہ کے کردار کو مشکوک بناتا ہے کیونکہ شو میں حصہ لینے والی بچی اور گانا تو پہلے سے ہی فائنل کیا جا چکا ہوتا ہے تو پھر پرفارمنس کی بعد ایسی دوغلی پالیسی کیوں ؟
امید ہے کہ چینل انتظامیہ اور حمزہ علی عباسی اس کی وضاحت ضرور دیں گے۔اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
naveedsheikh123@hotmail.comٹویٹر پر فالو کریں
-

سونے کی تلاش میں اب گھر گھر چھاپے مارے گی ایف بی آر
سونےاور غیر ملکی کرنسی کی تلاش میں ایف بی آر گھر گھر چھاپے مارنے کا اختیار مل گیا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب ایف بی آر کے ایلکار سونے اورغیر ملکی کرنسی کی تلاش کےلیے گھرگھرچھاپے مارے گی. مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر غیر ظاہر شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارسکیں گے اور چھاپوں میں برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی جائے گی۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بل سےگھروں سے برآمدگی کے لیے ایف بی آر کے چھاپے مارنے کے اختیار کی شق ختم کردی جائے گی۔
واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال فنانس بل پیش کیا تھا۔