Baaghi TV

Blog

  • لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    لاڑکانہ سندھ ، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعدادو شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاوہر میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے. جن میں 200 خواتین بھی شامل ہیں، ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص اور علاج کے لئے لاہور کے ہسپتالوں میو ہسپتال، جناح اور سروسز ہسپتال میں بنائے گئے سنٹرز میں روزانہ پندرہ سے بیس مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے اور ادویات دی جاتی ہیں.

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں سے ساٹھ فیصد سرنج سے نشہ کرنے والے ہیں. ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 500 سے زائد ہے.

    واضح رہے کہ ایک سال سرگودھا کے نواحی علاقے قبل کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے 300 سے زائد مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔جن کی تعداد 480 کے قریب پہنچ چکی ہے.

    چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج ب میں ایڈز جیسی موذی مرض سے متاثرہ مرنیوالے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے .

    پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے باوجود فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،چنیوٹ اور جھنگ سمیت ساہیوال اور ننکانہ میں ابھی تک ضلعی انتظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہیں کیونکہ ابھی تک ضلعی حکومتوں کی جانب سےایک بھی ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی اسکریننگ کیمپ نہیں لگایا گیا۔ جبکہ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ پی اے سی پی کا متعلقہ سٹاف کسی کو بھی بیماری کے حوالے سے کوئی معلومات کسی کو دے گا نہ کوئی رپورٹ لیک کرے گا بصورت دیگراس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیرکا شکار

    افغانستان اور بنگلادیش کا میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا
    ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد میچ شروع کیا جاسکے گا۔

    افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

    بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

  • نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقاد

    نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقاد

    پہلا نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقادِ!

    محکمہ زراعت بلتستان، یونیورسٹی آف بلتستان ، ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور کھشل ایگری ٹورزم پارک اینڈ ریزورٹ غواڑی کے مشترکہ کوششوں سے گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا چیری فیسٹول منعقد ہوئی، اس پروگرام کے مہمان خصوصی جناب بریگیڈئر ابرار صاحب 323 بریگیڈ، اور کمشنر بلتستان ریجن تھے۔ زراعت اور ایگری ٹورزم پر گلگت بلتستان کے نامور محقق اور دانشور جناب حسن حسرت نے ایک پر مغز مقالہ پیش کیا، طارق تنویر صاحب سی ای او ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان نے مختصرا ایگریٹورزم کا فلسفہ بیان کیا۔
    اس پروگرام کے فوکل پرسن جناب جی ایم ثاقب صاحب اور حفیظ الرحمان صاحب اور فیصل آباد سے آئے ہوئے ایگریٹورزم کے بانی طارق تنویر صاحب اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لئے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس میگا ایونٹ سے علاقے میں زرعی سیاحت، زرعی اجناس کی ڈائریکٹ مارکیٹینگ کو فروغ ملےگا۔

  • قطر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    قطر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    دوست ملک قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کے پاکستان میں کامیاب دورے کے بعد قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

    قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ دنوں دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

  • کروڑوں روپے کی سرکاری ادویات کی پرائیویٹ سکول میں منتقلی

    مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے ادویات منتقل کرنے والے کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لیکر کنٹینر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے.قیمتی ادویات کی غیرقانونی طور پر پرائیویٹ مقام پر منتقلی کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے نواحی علاقے غازی گھاٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کے ذریعے پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے.باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کو کنٹینر کے ذریعے بسم اللہ سٹارز پبلک ایلیمنٹری سکول غازیگھاٹ نامی پرائیویٹ سکول میں ان لوڈ کیا جارہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان لوڈ کی گئی سرکاری ادویات کے ڈبوں پر حکومت پنجاب کی مہر بھی لگی ہوئی ہے.مقامی شہریوں کی اطلاع پر تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے کنٹینر اور بنیادی مرکز صحت غازیگھاٹ کی سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لے لیا جبکہ کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کو بھی حراست میں لے لیاگیا،کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کیمطابق سرکاری ادویات لاہور سے بک کرائی گئیں اور ادویات کو پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا حکم ملا تھا.مظفرگڑھ کے محکمہ صحت کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سرکاری ادویات کیوں اور کس طرح پرائیویٹ سکول میں پہنچائی گئیں،واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • جن کے خلاف مقدمات ہوں وہ ہائپر ٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    جن کے خلاف مقدمات ہوں وہ ہائپر ٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے ایسا کیوں کہا؟

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو فریال تالپور نے عدالت سے کہا کہ شوگر کی مریضہ ہوں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جن کے خلاف مقدمات ہوں وہ ہائپر ٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریال تالپور کا مزید 14 روزہ ریمانڈ دیا تودوران سماعت فریال تالپور روسٹرم پرآگئیں،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہسپتال لے کر گئے،فریال تالپور نے کہاکہ میڈیکل ٹیم آئی تھی بلڈپریشر کا مسئلہ تھا،میں شوگر کی مریضہ بھی ہوں،

    جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہائپرٹینشن بھی ہے ،اس پر فریال تالپور نے کہا کہ جی ہاں ،جس پرجج ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کیخلاف مقدمات ہوں وہ ہائپرٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے فریال تالپور کو نشست پر بیٹھنے کی اجازت دیدی.

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں عدالت نے15جون کوفریال تالپورکو9روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکیاتھا، آج جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر فریال تالپور کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا.

    نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا ہے فریال تالپور اپنے گھر میں ہی قید ہیں. نیب فریال تالپور سے جعلی اکاونٹس کیس میں تھقیقات کر رہی ہے

  • جوانوں کا مورال اپ کرنے کے لیے پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا ہے۔اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • فریال تالپور مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    فریال تالپور مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو نیب نے احتساب عدالت میں‌ پیش کیا، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ،نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش کرنی ہے ،ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریال تالپور کا مزید چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا.

    دوران سماعت فریال تالپور روسٹرم پرآگئیں،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہسپتال لے کر گئے،فریال تالپور نے کہاکہ میڈیکل ٹیم آئی تھی بلڈپریشر کا مسئلہ تھا،میں شوگر کی مریضہ بھی ہوں، جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہائپرٹینشن بھی ہے ،اس پر سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ نے کہا کہ جی ہاں ،جج ارشد ملک نے کہا کہ جن کیخلاف مقدمات ہوں وہ ہائپرٹینشن کا شکار کیوں ہو جاتا ہے،عدالت نے فریال تالپور کو نشست پر بیٹھنے کی اجازت دیدی.

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں عدالت نے15جون کوفریال تالپورکو9روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکیاتھا، آج جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر فریال تالپور کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا.

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالہ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

    انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

  • آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کی ادائیگی کے حوالہ سے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق صدر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کی ادائیگی میں عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی. کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کی، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہاں 4-2کیسزہیں اگرایک میں گرفتارہوجائے تو باقی کا کیا ہوگا،.جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگردرخواست گزارآپ کےکسٹڈی میں ہےتوپروڈکشن،واپسی آپ نےہی کرنی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کواختیارہےکہ وہ درخواست گزارکوپیش کرنےکاحکم دیتےہیں یانہیں،

    سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدرنیب کی حراست میں ہیں،ان کی حاضری ضروری ہے،اسلام آباد:میں قانون پربات کروں گا،آصف علی زرداری خودبھی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے‌ نیب کو حکم دیا کہ آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، نیب نے عدالت کو کہا کہ آصف زرداری کو 26 جون کو عدالت میں پیش کریں گے.

    واضح رہے کہ نیب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں جاری ہیں، یگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی سکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے.