Baaghi TV

Blog

  • اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، سماعت ملتوی

    اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، سماعت ملتوی

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے کی، عدالت نے .تفتیشی افسرسے ریفرنس دائرکرنے سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کی مصدقہ نقل طلب کی،ریفرنس کےتفتیشی افسر نادرعباس کا بطور گواہ بیان رکارڈ نہ ہوسکا، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی.تفتیشی افسر ریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ کے طور پر اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے
    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

  • بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے اور ”میرے نام کے ساتھ روز روز نئی نئی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں اور یہ سب ناانصافی پر مبنی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ انہیں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جائے اور کوئی سماعت نہ ہو.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ تحریری طورپر ان کے تحفظ اور تب تک جیل میں نہ رکھے جانے کی ضمانت دے ،جب تک انہیں سزا نہ ہوجائے تو وہ آج بھارت واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں ہندوستانی عدلیہ پر اعتماد ہے ،لیکن استغاثہ کے طریقہ کا ر پر بھروسہ نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ”مجھے ہندوستانی ایجنسیوں کی کارکردگی کا علم ہے۔ میں اپنی زندگی اور اپنے نامکمل کام کو برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔“ڈاکٹر نائیک حال میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر اظہار خیال کررہے تھے جس نے ان کے خلاف 193کروڑ روپے کے حوالہ کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ممبئی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اگر سپریم کورٹ میرے تحفظ کی ضمانت دے تو میں آج وطن واپس لوٹ آؤں گا: ذاکر نائک

  • حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوسرے روز سڑکوں پر کینٹینرز لگا دئیے گئے، سڑکیں بند

    حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوسرے روز سڑکوں پر کینٹینرز لگا دئیے گئے، سڑکیں بند

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے دوسرے دن سڑکوں‌ پر کینٹینر لگ گئے، پولیس نے اہم سڑکیں بند کر دیں. پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نیب عدالت میں پیش کرنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس نے ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک لوئر مال کی دونوں سڑکیں بند کر دی ہیں

    جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا حمزہ کو آج عدالت

    زرداری کے بعد حمزہ کی باری آ گئی، نیب نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا

    حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،نیب نے گھیرے میں لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو آج نیب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا، اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بھی حمزہ شہباز سے یکجہتی کے لئے احتساب عدالت آمد متوقع ہے، مقامی انتظامیہ نے ن لیگی کارکنان کو روکنے کے لئے اور رش سے بچنے کے لئے احتساب عدالت کے اطراف کینٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کر دیا، ٹریفک پولیس نے ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک دونوں سڑکیں بند کر دی ہیں، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

    حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

     

    حمزہ شہباز کے استعمال کی اشیاء بھی نیب آفس پہنچا دی گئی ہیں. حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہو گی ،حمزہ شہباز کے سامان میں کپڑے،پنکھا،کولر،آئس باکس ،شوگرچیک کرنےکی مشین ،ناک کی صفائی کی مشین اور شیونگ کٹ ،وہیٹ بسکٹ کے پیکٹ،دودھ کےڈبے،دانت صاف کرنے والاالیکٹرانک برش ،7پانی کی بوتلیں، پاوَں کی کریم اورٹشو پیپرز ،ڈونگے، گلاس، چمچ،پلیٹیں اور کانٹے ،7شلوار قیمض، ٹی شرٹس اور ٹراوَزر شامل ہیں

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا تھا،

  • کپتان سرفراز نے بھارتی تماشائیوں کےبارے کیاکہہ دیا،ضرور پڑھیں

    کپتان سرفراز نے بھارتی تماشائیوں کےبارے کیاکہہ دیا،ضرور پڑھیں

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بھارتی تماشائیوں پر طنز کرتےہوئےکہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ،کرکٹ اور کرکٹ پلیئرز سے پیار کرتےہیں.
    میچ سے پہلے ہوئی پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے ہندستانی فینس پر نشانہ لگایا۔ سرفراز سے جب ہوچھا گیا کہ اگر پاکستانی فینس اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کیلئے ہوٹنگ کرتے ہیں تو کیا وہ بھی ایسا کچھ کریں گے جیسا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نےکیا۔ سرفراز نے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندستانی فینس پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا ، ‘مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی فینس ایسا کچھ کریں گے، وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے بھی’۔
    انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے میچ میں ایرون فنچ نے ٹیم انڈٰیا کی اننگ کے آخری اووروں کے دوران اسٹیو اسمتھ کو باؤنڈری پر فیلڈنگ کیلئے تعینات کیا۔ جیسے ہی اسمتھ باؤنڈری پر گئے تو اسٹیڈیم میں موجود ناظرین نے ہوٹنگ کرنا شروع کردیا اور ان کے خلاف ‘چیٹر۔چیٹر’ کے نعرے لگائے۔انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جب یہ دیکھا اور سنا تو انہوں نے ناظرین کو روکا اور ایسا نہیں کرنے کو کہا۔

  • مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    مودی سرکار کی پاکستان اور کشمیر کے خلاف ایک اور سازش سامنے آئی ہے،

     

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے تہاڑ جیل میں قید پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کو ان جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انہیں جیلوں میں بند ہندو انتہا پسندوں کے ساتھ رکھا جائے گا، بھارتی حکومت ایک منصوبے کے تحت خطرناک بھارتی قیدیوں کو پاکستانی وکشمیری قیدیوں کو مارنے کی کھلی چھوٹ دے گی، بھارت کی تہاڑ جیل میں قید اکثر پاکستانی و کشمیری اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن بھارت سرکار نے انہیں رہا نہیں کیا، پاکستانی و کشمیری قیدیوں نے بھارت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے کہ ہمیں دوسری جیلوں میں منتقل نہ کیا جائے کیونکہ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں میں قیدیوں کےذریعے تشدد کرکے ہلاک کرنےکےواقعات ہو چکے ہیں ،پاکستانی و کشمیری قیدی بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے خوفزدہ ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں

     

    واضح رہے کہ بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں

  • ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ: پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہونے جا رہا

    ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ: پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہونے جا رہا

    آج ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان ہونے جا رہا.
    تفصیلات کے مطابق .ٹاؤنٹن میں انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
    اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئیں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے ،گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔
    آسٹریلیا کے خلاف جارح مزاجی سے کھیلیں گے: سرفراز احمد
    اگر موسم پر نظر ڈالی جائے تو آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
    شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے اور بارش کے امکان 70 سے صرف 20 فیصد رہ گئے ہیں۔اگرچہ ریکارڈ میں آسٹرئیلا کا پلا بھاری ہے لیکن کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے.پاکستان کی ٹیم میں یہ خوبی ہےکہ وہ کسی بھی ٹیم کو چاروں شانےچت کر دے.

  • جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا حمزہ کو آج عدالت

    جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا حمزہ کو آج عدالت

    پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    زرداری کے بعد حمزہ کی باری آ گئی، نیب نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا

    حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،نیب نے گھیرے میں لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اس حوالہ سے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس نے راستے بھی بند کر دئے ہیں ، ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کیا گیا ہے. نیب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا. نیب کے مطابق حمزہ شہبازپرمنی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے ،حمزہ شہباز نے بیرون ملک سےآنےوالی رقم کا ثبوت نہیں دیا،حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑروپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے،حمزہ شہبا ز18 کروڑ روپےکے حوالے سے ثبوت نہیں دے سکے،حمزہ شہباز 4 بار نیب میں پیش ہوئےبیرون ملک ترسیلات کا جواب نہیں دیانیب حکام نے حمزہ شہبازکوکل ضمانت میں توسیع نہ ملنے پرہائیکورٹ سے گرفتارکیا تھا ، نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کر دیا تھا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے شدید احتجاج بھی کیا تھا

     

    حمزہ ضمانت، سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز ضمانت کیس، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار

    حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم

    رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

     

    حمزہ شہباز کے استعمال کی اشیاء بھی نیب آفس پہنچا دی گئی ہیں. حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہو گی ،حمزہ شہباز کے سامان میں کپڑے،پنکھا،کولر،آئس باکس ،شوگرچیک کرنےکی مشین ،ناک کی صفائی کی مشین اور شیونگ کٹ ،وہیٹ بسکٹ کے پیکٹ،دودھ کےڈبے،دانت صاف کرنے والاالیکٹرانک برش ،7پانی کی بوتلیں، پاوَں کی کریم اورٹشو پیپرز ،ڈونگے، گلاس، چمچ،پلیٹیں اور کانٹے ،7شلوار قیمض، ٹی شرٹس اور ٹراوَزر شامل ہیں

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شانگلہ ،ایبٹ آباد،ہری پور ،دیر،مانسہرہ،مردان ،بالاکوٹ، بٹگرام،تور غر اورکوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈکی گئی جبکہ اس کا مرکزبٹگرام سے 20 کلومیٹر دور مغرب میں پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

  • چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جان بھی چلی جائے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، دس سال میں چوبیس ہزار ارب کہاں گئے، تحقیقات کے لئے کمیشن بنا دیا، نواز شریف نے بھی کرپشن کی وجہ سے آصف زرداری کو جیل میں‌ڈالا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رات گئے قوم سے خطاب میں کہا کہ میرے پاکستانیو آج تحریک انصاف نے پہلا بجٹ پیش کیا ہے ، میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بجٹ نظریہ پاکستان کی عکاسی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کی پیروی میں ایک عظیم ملک بنے گا ، یہ ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے ، مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاست تھی ، مجھے افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ مدینہ کی ریاست کے اصول جو تھے ، وہ پاکستان میں نہیں ہیں بلکہ یورپی ممالک میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسان قانون کے تابع ہیں ، ہمارا ملک ایک عظیم ملک بننے جارہاہے ، ریاست مدینہ کا بڑا اصول یہ ہے کہ حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے ۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کوئی پہلے ہی دن ریاست مدینہ نہیں بن گئی تھی ، میں نے پاکستان میں وہ کام کیاہے جو کبھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بڑے بڑے برج آج جیلوں میں ہیں، یہ ہے نیا پاکستان ، کوئی سوچ سکتا تھا کہ جو ججوں کو فون کرکے فیصلے کراتے تھے ، وہ جیلوں میں ہونگے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب عدلیہ آزاد ہے ، نیب کا چیئر مین عمران خان نے نہیں لگایا تھا ، ان دونوں جماعتوں نے ملکر لگایا تھا ۔ ان پر یہ جوکیسز ہیں یہ سب پرانے کیسز ہے ، ہم نے تو نہیں کیا ، مجھ پر یہ کیوں پہلے دن سے شور مچا رہے ہیں ، میری غلطی کیاہے ؟ میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کی بلیک میلنگ میں آکر ان کو این آر او نہیں دے رہا جو یہ چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب قوم سے خطاب شروع کیا تو ابھی ایک سے دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ اچانک ان کا خطاب ختم ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے کہ وزیر اعظم کا بیان پی ٹی وی پر کیوں نہیں چلنے دیا گیا؟۔ ابھی اس پر بحث جاری تھی کہ کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم دوبارہ سکرین پر آئے اور قوم سے خطاب مکمل کیا. وزیراعظم نے رات گئے قوم سے خطاب کیا.

  • بارش نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانی پانی کردیا.کرکٹ لورز نالاں

    بارش نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانی پانی کردیا.کرکٹ لورز نالاں

    رواں ورلڈ کپ میں بارش کرکٹ شائقین کے لیے ولن بن گئی ہے۔ ایک کے بعد ایک میچ رد ہورہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں تقریبا ہر میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے اور جب تین میچ بارش کی وجہ سے رد کر دئے گئے ہوں۔ پاکستان۔سری لنکا، ساؤتھ افریقہ۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش۔سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے چکتے نہیں ہوسکا۔ اس سے پہلے 1992 کے ورلڈ کپ میں دو میچ بارش کی وجہ سے رد ہوئے تھے۔
    ورلڈ کپ ہوا ‘پانی۔پانی’، ہندستان کے اگلے دو میچ پر بھی سسپینس
    ناٹنگھم میں 13 جون کو انڈیا بنام نیوزی لینڈ اکھیلا جائے گا لیکن اس میچ پر بارش کا خطر منڈلا رہا ہے۔ مسلسل دو دنوں سے ناٹنگھم میں بارش ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہونے والے دو پریکٹس سیشن کو بھی رد کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو ناٹنگھم میں اگلے دو دن بہت تیز بارش ہو سکتی ہے جو بدھ کی صبح شروع ہوگی اور جمعرات دوپہر تک چلے گی. پاکستان کےآج کے میچ میں بھی بارش کے مخل ہونے کا اندیشہ ہے.