Baaghi TV

Blog

  • کمرشل اور یورو بانڈ مارکیٹوں سے قریباً 2.82 ارب ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ ہے،وزیر خزانہ

    کمرشل اور یورو بانڈ مارکیٹوں سے قریباً 2.82 ارب ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ ہے،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام، تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم حکومت صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادرے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت بیرونی قرضوں کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور دیگر تجارتی مالیاتی ذرائع سے استفادہ کرنا چاہتی ہے، تاہم مجموعی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،ا گرچہ ایران سے متعلق کشیدگی میں کمی اور ممکنہ معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہونے کے امکانات موجود ہیں، تاہم اس وقت حال ہی میں پیش کیے گئے بجٹ کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 4 فیصد معاشی شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجرا کی منظوری مل چکی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران کمرشل اور یورو بانڈ مارکیٹوں سے قریباً 2.82 ارب ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ ہے،خطے میں استحکام، تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم حکومت صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

  • ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو منفی اثرات کا سامنا رہے گا،آئی ایم ایف کا انتباہ

    ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو منفی اثرات کا سامنا رہے گا،آئی ایم ایف کا انتباہ

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے عبوری امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور تنازع دوبارہ ابھرنے کا امکان موجود ہے۔

    آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے پیر کو ادارے کےاپنے بلاگ میں لکھا کہ بہت کچھ توانائی بحران کی مدت اور شدت پر منحصر ہے، جتنا جلد یہ بحران ختم ہوگا اتنا ہی بہتر ہوگا، خصوصاً اس لیے کہ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے بڑے نقصانات کے باعث توانائی کی فراہمی کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا،’اتوار کو جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے، تاہم اگر تنازع یا رسد میں رکاوٹیں دوبارہ بڑھتی ہیں تو یہ عالمی اقتصادی ترقی کے لیے واضح خطرہ ہوگا۔‘

    انہوں نے موجودہ ’مسلسل غیر یقینی صورتحال‘ کے پیش نظر مالیاتی اور مانیٹری حکام پر زور دیا کہ وہ افراطِ زر کو قابو میں رکھنے اور مالیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے نظم و ضبط اور لچک کا مظاہرہ کریں ان کے مطابق ایسے مخصوص اور عارضی اقدامات کیے جانے چاہییں جو سرکاری مالیات کو نقصان نہ پہنچائیں آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کے باوجود آنے والے مہینوں میں عالمی معیشت کو منفی اثرات کا سامنا رہے گا۔

    کرسٹالینا نے کہا کہ یہ بحران مختلف ممالک پر یکساں اثرات مرتب نہیں کرے گا، اگرچہ بیشتر ممالک اب تک اس کے شدید ترین اثرات کو محدود رکھنے میں کامیاب رہے ہیں تیل کی قیمتیں اب بھی تنازع سے پہلے کی سطح سے بلند ہیں، اگرچہ دنیا کی 2 بڑی معیشتیں، امریکا اور چین ذخائر کے استعمال اور امریکا میں پیداوار بڑھانے جیسے اقدامات کے باعث اپنی معاشی مضبوطی برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے متعدد معیشتوں میں افراطِ زر کو بڑھا دیا ہے، جیسا کہ امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں دیکھا گیا،حکومتیں گھریلو صارفین اور کاروباری اداروں کی قوتِ خرید میں کمی کے خطرات پر گہری نظر رکھیں۔

    کرسٹالینا جورجیوا کے مطابق یہ اطمینان بخش ہے کہ عالمی معیشت اب تک اس بحران کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ خطرات ٹل گئے ہیں، آئی ایم ایف مسلسل ہائی الرٹ پر ہے ہم اس معاشی نقصان سے بھی بخوبی آگاہ ہیں جس کا سامنا ہمارے بعض رکن ممالک پہلے ہی کر رہے ہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر بحران کے انتظام اور اس کے منفی اثرات، خصوصاً کمزور طبقات پر پڑنے والے اثرات، کو محدود کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘

  • پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے برطانوی برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے کھل چکی ہے جس کے بعد جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، ایران امریکا معاہدے کے بعد اب پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، امید ہے عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

  • حماس کا امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم

    حماس کا امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم

    فلسطین تنظیم حماس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدے سے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت ختم ہوگی، امید ہے معاہدہ علاقائی مسائل میں مثبت اثرات کا حامل ہوگا معاہدے سے لبنان اور دیگر محاذوں پر ہونے والے حملے رُکنے کی بھی امید ہے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، بھوک مسلط کرنے، جبری بے دخلی کی اسرائیلی جنگ جاری رہنے تک خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور جے ڈی وینس جبکہ ایران کی طرف سے اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ایک مختصر اور عمومی نوعیت کی دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے، جبکہ حتمی معاہدے کی تفصیلات آئندہ مذاکرات اور تکنیکی سطح کی بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔

    علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز بھی کھل گئی ہے اور جمعے تک مکمل طور پر کھول دی جائے گی، ایران میں اب سمجھدار قیادت ہے، تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیر کو ٹرمپ جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

    اس موقع پر فرانسی صدر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس میں ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

  • ملک بھر میں 20 جون تک بارشوں کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں 20 جون تک بارشوں کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے آج سے 20 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    پی ڈی ایم اے نے ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے 20 جون تک بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی فصلوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آج کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح کالام، پاڑاچنار، وزیرستان اور سوات میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے16 سے 20 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ اس دوران مختلف علاقوں میں موسم کی صورت حال غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 20 جون تک برقرار رہ سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں یہ موسمی نظام فعال ہوگا پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے 20 جون کے دوران مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات اور ہنگامی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ ریسکیو اور امدادی اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری ردعمل یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ ادارے نے سیاحوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔

  • معاہدہ کب عوام کے سامنے لایا جائے گا؟کیا ایران کو  منجمد اثاثےملیں گے؟ڈی جے وینس کی میڈیا سے گفتگو

    معاہدہ کب عوام کے سامنے لایا جائے گا؟کیا ایران کو منجمد اثاثےملیں گے؟ڈی جے وینس کی میڈیا سے گفتگو

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مجوزہ معاہدے کو جمعے سے قبل ہی عوام کے سامنے جاری کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے ڈی وینس نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد معروف نشریاتی اداروں سے گفتگو کی، جہاں انہوں نے ایران معاہدے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات اور تنقید کا جواب دیا جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے الیکٹرانک دستخط کیے جا چکے ہیں، جبکہ معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعے کے روز متوقع ہے، معاہدے کی بعض تفصیلات ابھی تک زیر غور ہیں، تاہم دونوں فریقین اہم نکات پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں،صدر ٹرمپ معاہدے کی تفصیلات کو جلد عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔

    اے بی سی نیوز کے پروگرام ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے متعلق معاہدے پر ڈیجیٹل طور پر دستخط ہو چکے ہیں، تاہم انہوں نے معاہدے کی بعض اہم تفصیلات کے بارے میں واضح مؤقف اختیار نہیں کیا۔

    سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نائب صدر نے ان خبروں کی تردید کی کہ ایران کو معاہدے کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے منتقل کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض اطلاعات درست نہیں ہیں۔

    سی این بی سی کے پروگرام ’اسکواک باکس‘ میں جے ڈی وینس نے کہا کہ معاہدے کی کئی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں، تاہم امریکا کے پاس مذاکرات میں مضبوط پوزیشن موجود ہے اور ’تمام اہم کارڈز‘ امریکا کے ہاتھ میں ہیں۔

    سی این این کے پروگرام ’دی لیڈ‘ میں انہوں نے ریپبلکن حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور طویل مدتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

    فاکس نیوز کے پروگرام ’ہینیٹی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ اگر ایران اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا تو اسے کسی بھی جانب سے مالی فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔

    این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نائب صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جنگ کے خاتمے کے مجوزہ فریم ورک کے تحت بین الاقوامی جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران کا دورہ کریں گے اور جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا استحکام کے لیے ایک جامع فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق جے ڈی وینس کی مسلسل میڈیا مہم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران معاہدے کے حوالے سے پیدا ہونے والے سیاسی اور عوامی سوالات کا جواب دینے اور اس کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف خطے میں جاری تناؤ میں کمی آسکتی ہے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

  • امریکا، ایران جنگ بندی معاہدہ، آئی ایم ایف کا خیر مقدم

    امریکا، ایران جنگ بندی معاہدہ، آئی ایم ایف کا خیر مقدم

    واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ردِعمل دیتے ہوئے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم توانائی کے شعبے میں پیدا ہونے والے بحران اور عالمی سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹوں کے مکمل خاتمے میں وقت درکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث توانائی اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی کی فوری بحالی ممکن نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والا جھٹکا کس حد تک شدید رہا۔

    دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں واشنگٹن میں اہم سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی معاہدہ خطے میں استحکام کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس کے معاشی اثرات اور توانائی کی منڈیوں پر مرتب ہونے والے نتائج کا جائزہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،مذید تفتیش جاری

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،مذید تفتیش جاری

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی سرکل چونیاں کی خصوصی ہدایات پر تھانہ چونیاں کے ایس ایچ او افتخار جوئیہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت مدثر عرف مدثری اور اس کے گینگ کو گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق ملزم سے دورانِ تفتیش دو موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے
    ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں
    مذید انکشافات کی توقع ہے

    ڈی پی او قصور نے کامیاب کارروائی پر تھانہ چونیاں پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

  • بنوں، ڈومیل کاشو پل کے قریب 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بنوں، ڈومیل کاشو پل کے قریب 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بنوں کے علاقے ڈومیل میں کاشو پل کے قریب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولین میں باپ، اس کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد لاشیں کاشو پل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔

  • فیفا ورلڈ کپ ، ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

    فیفا ورلڈ کپ ، ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

    لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

    لاس اینجلس میں کھیلے گئے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹرائیکر ایلیجا جسٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو دو مرتبہ برتری دلائی۔ تاہم ایران نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دونوں مواقع پر مقابلہ برابر کر دیا۔ایران کی جانب سے رامین رضائیان اور محمد موہبی نے ایک، ایک گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔

    میچ کے آغاز کے صرف ساتویں منٹ میں ایلیجا جسٹ نے نیوزی لینڈ کو برتری دلائی، تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل رامین رضائیان نے گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی نیوزی لینڈ نے دوبارہ برتری حاصل کی لیکن محمد موہبی نے گول کر کے ایران کو ایک اہم پوائنٹ دلا دیا۔

    یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کئی ہفتوں تک غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد ٹیم کی شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، تاہم ایرانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کیا۔

    میچ سے قبل انگل ووڈ اسٹیڈیم کے باہر ایرانی حکومت مخالف مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ اسٹیڈیم کے اندر ایرانی قومی ترانے کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔لاس اینجلس دنیا میں ایران کے باہر سب سے بڑی ایرانی کمیونٹی کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث اس میچ کو غیر معمولی توجہ حاصل رہی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ، جو ٹورنامنٹ کی کم ترین درجہ بندی رکھنے والی ٹیم ہے، اب بھی ورلڈ کپ فائنلز میں اپنی پہلی تاریخی فتح کی تلاش میں ہے۔