Baaghi TV

Blog

  • بنوں، ڈومیل کاشو پل کے قریب 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بنوں، ڈومیل کاشو پل کے قریب 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بنوں کے علاقے ڈومیل میں کاشو پل کے قریب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولین میں باپ، اس کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد لاشیں کاشو پل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔

  • فیفا ورلڈ کپ ، ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

    فیفا ورلڈ کپ ، ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

    لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

    لاس اینجلس میں کھیلے گئے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹرائیکر ایلیجا جسٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو دو مرتبہ برتری دلائی۔ تاہم ایران نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دونوں مواقع پر مقابلہ برابر کر دیا۔ایران کی جانب سے رامین رضائیان اور محمد موہبی نے ایک، ایک گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔

    میچ کے آغاز کے صرف ساتویں منٹ میں ایلیجا جسٹ نے نیوزی لینڈ کو برتری دلائی، تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل رامین رضائیان نے گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی نیوزی لینڈ نے دوبارہ برتری حاصل کی لیکن محمد موہبی نے گول کر کے ایران کو ایک اہم پوائنٹ دلا دیا۔

    یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کئی ہفتوں تک غیر یقینی صورتحال کا شکار رہی۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد ٹیم کی شرکت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، تاہم ایرانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کیا۔

    میچ سے قبل انگل ووڈ اسٹیڈیم کے باہر ایرانی حکومت مخالف مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ اسٹیڈیم کے اندر ایرانی قومی ترانے کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔لاس اینجلس دنیا میں ایران کے باہر سب سے بڑی ایرانی کمیونٹی کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث اس میچ کو غیر معمولی توجہ حاصل رہی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ، جو ٹورنامنٹ کی کم ترین درجہ بندی رکھنے والی ٹیم ہے، اب بھی ورلڈ کپ فائنلز میں اپنی پہلی تاریخی فتح کی تلاش میں ہے۔

  • مردان ،طیارہ حادثہ،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    مردان ،طیارہ حادثہ،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ (پاکستان ایئر فورس) اور لیفٹیننٹ طہٰ عباسی (پاکستان نیوی) کی نمازِ جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام، شہداء کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

    قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر حب الوطنی، عزم اور پیشہ ورانہ وابستگی کی روشن مثال قائم کی۔ شہداء کی قربانیاں وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے، ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

  • شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈرامہ بے نقاب،ایک اور لاپتہ”دہشتگرد”نکلا

    شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈرامہ بے نقاب،ایک اور لاپتہ”دہشتگرد”نکلا

    شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈرامہ بے نقاب، ایک اورلاپتہ شخص فتنہ الہندوستان کادہشت گرد نکلا

    فتنہ الہندوستان کی پروردہ بی وائی سی کے مسنگ پرسنز ڈرامہ کی حقیقت اب واضح طورپرآشکار ہورہی ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عادل کوبی وائی سی نے 09 نومبر2024 کوجبری گمشدہ شخص کے طورپرظاہر کیا،
    بی وائی سی کے دھرنے میں دہشت گرد عادل کو جبری گمشدہ قراردیکراس کا الزام ریاست پرلگایا گیا ،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عادل نے 2024 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیارکی تھی جس کوبی ایل اے نے خود تسلیم کیاحقیقت یہ ہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد عادل16 فروری2026 کوآواران میں دہشت گردی کرتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کا ایک اہم کمانڈرجہنم واصل

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کا ایک اہم کمانڈرجہنم واصل

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کانغر سے تعلق رکھنے والا فتنہ الہندوستان کا اہم کمانڈر سفر خان لکپاس کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تخریب کار فتنہ الہند کے آپریشن "ہیروف 2” میں مرکزی کردار کا حامل تھا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔سفر خان پر بلوچ عوام اور کاروباری شخصیات کی گاڑیوں اور سامان کی لوٹ مار، املاک کو نذرِ آتش کرنے، بھتہ خوری، شاہراہوں کی بندش اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفر خان نوشکی اور مستونگ کے علاقوں میں فتنہ الہندوستان کا مقامی کمانڈر تھا اور مختلف دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا تھا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، عمل 4 گھنٹوں میں مکمل

    غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، عمل 4 گھنٹوں میں مکمل

    مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کی تبدیلی کی پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین شریفین کی انتظامیہ کے کارکنان نے حصہ لیا۔

    حرمین انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ انجام دیا گیا، جو تقریباً چار گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ اس دوران پرانے غلاف کو مرحلہ وار اتار کر نیا غلاف چڑھایا گیا۔مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے باوجود زائرین معمول کے مطابق طوافِ کعبہ، نماز اور دیگر عبادات میں مصروف رہے، جبکہ انتظامیہ نے تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا۔

    واضح رہے کہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے روز منعقد کی جا رہی ہے۔ ہر سال خصوصی طور پر تیار کیا جانے والا نیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے، جو اسلامی فنِ خطاطی اور دستکاری کا ایک منفرد شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔

  • ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبریں جھوٹی ہیں، صدر ٹرمپ

    ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبریں جھوٹی ہیں، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

    اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کو 300 ملین ڈالر فراہم کرنے کی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں بلکہ یہ جھوٹی خبر ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہیں 300 ارب ڈالر کے تعمیرِ نو فنڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔اس سوال کے جواب میں نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو اس نوعیت کی سہولت یا فنڈ تک رسائی اسی صورت میں حاصل ہوسکتی ہے جب وہ اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر مکمل عمل درآمد کرے۔

  • فیفا ورلڈ کپ ، سعودی عرب اور یوراگوئے کا سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر

    فیفا ورلڈ کپ ، سعودی عرب اور یوراگوئے کا سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر

    فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ 1-1 گول سے برابر ختم ہوگیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

    میامی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں سعودی عرب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل حملوں کے ذریعے یوراگوئے کے دفاع پر دباؤ برقرار رکھا۔ سعودی ٹیم نے ابتدائی 45 منٹ میں پانچ شاٹس لگائے جن میں سے تین ہدف پر رہے۔ ان کی کوششیں 41ویں منٹ میں رنگ لے آئیں جب عبدالالہ العمری نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔یوراگوئے نے بھی پہلے ہاف میں کئی مواقع پیدا کیے اور پانچ شاٹس کے ذریعے گول کیپر کو آزمایا، تاہم وہ وقفے تک برابری کا گول کرنے میں ناکام رہا۔

    دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور 65 فیصد بال پوزیشن اپنے پاس رکھی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے جن میں سے 10 ہدف پر تھے، تاہم سعودی دفاع نے طویل عرصے تک بھرپور مزاحمت کی۔

    یوراگوئے کی جانب سے میکسی میلیانو نے 80ویں منٹ میں اہم گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔اعداد و شمار کے مطابق یوراگوئے نے 584 پاسز مکمل کیے اور اس کی پاسنگ درستگی 92 فیصد رہی، جو میدان کے وسط میں اس کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے 313 پاسز کیے جبکہ اس کی پاسنگ درستگی 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔میچ کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے فتح کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کر سکی اور مقابلہ برابری پر اختتام پذیر ہوا۔ اس نتیجے کے بعد دونوں ٹیموں کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات برقرار ہیں

  • امریکی فضائیہ کا بی-52  بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

    امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

    امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

    امریکی فضائیہ کے مطابق کیلیفورنیا میں لاس اینجلس سے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس پر پیر کی صبح ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا،ائیر فورس بیس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ کا بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ائیر فیلڈ پر گر کر تباہ ہو گیا،ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر کام جاری ہے،روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی- 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشہ روز امریکی ریاست میسوری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • اسپین اور کیپ ورڈے کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر

    اسپین اور کیپ ورڈے کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر

    ‎فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ ایچ کے ایک دلچسپ مقابلے میں اسپین اور کیپ ورڈے کی ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ صفر صفر سے برابر ختم ہوگیا۔
    ‎عالمی درجہ بندی میں مضبوط اور فیورٹ سمجھی جانے والی اسپینش ٹیم کو نسبتاً کم درجہ بندی رکھنے والی کیپ ورڈے کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں نے متعدد مواقع پیدا کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
    ‎کیپ ورڈے، جو فیفا رینکنگ میں 64ویں نمبر پر موجود ہے، نے دفاعی اور منظم کھیل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے حملوں کو ناکام بنایا۔ ٹیم کے گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے پورے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اسپین کو برتری حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔
    ‎میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد گروپ ایچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ اسپین کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے آئندہ میچوں میں بہتر نتائج درکار ہوں گے، جبکہ کیپ ورڈے نے اس ڈرا کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
    ‎فٹبال ماہرین کے مطابق کیپ ورڈے کی جانب سے اسپین جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنا ٹورنامنٹ کی ابتدائی بڑی کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
    ‎ورلڈ کپ 2026 میں اب گروپ ایچ کی دیگر ٹیموں کے میچز بھی اگلے مرحلے کی دوڑ میں اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ اسپین اپنے اگلے مقابلے میں فتح حاصل کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔