Baaghi TV

Blog

  • اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مفاہمت کی جانب پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کی جائے گی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری روابط کا حصہ ہے۔

  • افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے۔

    عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے،عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے،افغان طالبا ن سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے تشویش کا شکار ہیں،افغانستان میں خواتین کو جانو روں سے بھی کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

  • مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار

    مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار

    مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔

    بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے ،بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کار تباہی کا شکار ہے،جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہے-


    دی ٹیلی گراف نے کہا کہ خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے
    ،مودی کی طرح امیت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے،مودی اورامیت شاہ کے حکومت میں رہنے میں پر یس پر دباؤ اور "گودی میڈیا” نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں امیروں کا نظام بن چکا ،بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں-

  • ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی،ایرانی صدر

    ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی،ایرانی صدر

    صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ جب ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا معاملہ درپیش ہو تو پوری ایرانی قوم تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جاتی ہے جنگ کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری ایک صف میں کھڑے نظر آئے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ 12 روزہ جنگ نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ ذاتی پسند، ناپسند اور مختلف نقطہ ہائے نظر سے قطع نظر، جب ہمارے عزیز وطن ایران کا معاملہ آتا ہے تو ہم ایک قوم، ایک بندھی ہوئی مٹھی اور ایک دھڑکتے ہوئے دل کی مانند ہوتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی قومی سلا متی، خودمختاری اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد رہے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکے گا نہیں۔

  • نیتن یاہو  نے اسرائیل کوامریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

    نیتن یاہو نے اسرائیل کوامریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

    اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان سامنے آنے والے مجوزہ معاہدے کو اسرائیل کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یائر لاپڈ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مجوزہ معاہدے میں اسرائیل جنگ کے دوران اپنے کسی بھی بڑے مقصد کو حاصل نہیں کرسکا ایرانی حکومت اب بھی قائم ہے، ایران کا میزائل پروگرام بدستور موجود ہے اور تہران مستقبل میں اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ’مکمل ناکامی‘ کا نتیجہ ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو ایک خودمختار ریاست کے بجائے امریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے پریس کانفرنسوں، میڈیا مہمات یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے اس ناکامی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں ایران کے ساتھ ایک ممکنہ معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں، تاہم اس معاہدے کی تفصیلات اور حتمی شکل کے بارے میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

  • امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    واشنگٹن: امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اس دوران پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    واشنگٹن پولیس کے مطابق طیارہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً بارہ بج کر پندرہ منٹ پر رم راک جھیل کے قریب پیش آیا، طیارہ سیئٹل شہر سے تقریباً 55 میل جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہوا۔

    شیرف آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں متعدد فون کالز موصول ہوئیں جن میں اطلاع دی گئی کہ ایک فوجی طیارہ کاؤنٹی کے ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ کر لیا ہے۔

    بیان کے مطابق کاؤنٹی کے ماؤنٹین پاس ڈپٹی نے پائلٹ تک رسائی حاصل کی، جسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں بعد ازاں اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے نتیجے میں حادثے کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی امریکی فوج کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور فوجی حکام جائے حادثہ پر عملہ اور ضروری وسائل تعینات کر رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایف/اے-18 ہارنیٹ تھا، جو ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار سے وابستہ تھا، امریکی میرین کور کے بیان کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ تھرڈ میرین ایئرکرافٹ وِنگ کے تحت میرین ایئرکرافٹ گروپ 11 کو تفویض کیا گیا تھا اور حادثے کے وقت معمول کی تربیتی مشق میں حصہ لے رہا تھا میرین کور نے اس واقعے کو ایک غیر مہلک حادثہ قرار دیا ہے۔

  • جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے،شمالی کوریا

    جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے،شمالی کوریا

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈینیوکلئیرائزیشن‘ یعنی جوہری تخفیف کا معاملہ اب ناقابلِ واپسی طور پر ختم ہو چکا ہے-

    رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف بیانات اور سرگرمیاں ان کے مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتیں شمالی کوریا اب خود کو ایک جوہری طاقت کے طور پر دیکھتا ہے اور اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے اور اس پر دوبارہ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے واشنگٹن اور سیئول کے حکام نے جنوبی کوریا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کے خلاف دفاعی تعاون اور تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی تھی دونوں ممالک نے اپنے مشترکہ پلیٹ فارم ’نیو کلئیر کنسلٹیٹو گروپ‘ (این سی جی) کے تحت خطے میں دفاعی حکمت عملی اور ڈیٹرنس کو بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔

  • سندھ کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

    سندھ کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

    سندھ کے 7 اضلاع کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس تعمیر کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    پسماندہ علاقوں میں صفائی اورپردہ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل جنم لیتے ہیں اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے لاڑکانہ کے گوٹھ رتوکوٹ میں پختہ ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیاگیا بعد ازاں لاڑکانہ کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی ادارے کی طرف سے ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے 7 اضلاع تک پھیل گیا اور اب تک 5 ہزار سے زیادہ ٹوائلٹس تعمیر کیے جاچکے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر سے خصوصاً خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سہولت ملی ہے جبکہ صفائی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

  • تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 3 فیصد کم ہونے کے بعد 87 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 3 فیصد کمی کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل چار فیصدسے زائد سستا ہونے کے بعد فی بیرل 83 ڈالر فروخت ہو رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی، جو مارچ کے اوائل کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.23 فیصد کمی کے ساتھ 84.88 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا، جو اپریل کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھل جائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس بات پر زیادہ پراعتماد ہو رہے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) جلد طے پا سکتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اتوار تک دستخط ہو سکتا ہے جبکہ جنیوا ممکنہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے-

  • آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے پر دستخط کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں اس نوعیت کے دعوے سنجیدہ سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کی تقریب 14 جون کو رکھنے کا ذکر محض علامتی سیاسی پیغام ہے جس کا مقصد ذاتی تشہیر اور میڈیا توجہ حاصل کرنا ہے۔

    واضح رہے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ اتوار کو طے پا جائے گا اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو تمام فریقین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ دشمنی کے خاتمے کے لیے متوقع مفاہمتی یادداشت پر اتوار کو دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

    ارنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہمیں دستخط کے صحیح وقت کے بارے میں انتظار کرنا ہوگا؛ اگرچہ یہ کل نہیں ہوگا،ثالث پاکستان کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ ایران اور امریکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ”آئندہ دنوں میں ایسا ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔“