Baaghi TV

Blog

  • مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد

    مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد

    وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد کر دی

    وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے سپریم کورٹ فیصلے پر سوال اٹھا دیئے،جسٹس حسن رضوری نے کہا کہ مونال کی لیز تجوید کا کیس سول کورٹ میں زیرالتواء تھا، کچھ ریسٹورنٹس کی انٹراکورٹ اپیلیں بھی ہائی کورٹ میں زیرالتواء تھیں،وکیل مونال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے سے تمام عدالتوں میں زیرالتواء کیسز نمٹانے کا حکم دیدیا،جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ متعلقہ فریقین کو سننے کا نکتہ سپریم کورٹ میں کیوں نہیں اٹھایا؟ سپریم کورٹ میں تمام وکیل کیوں گونگے ہوگئے تھے؟ احسن بھون نے کہا کہ ہم تو یہاں بھی ادب سے کھڑے ہیں جیسے سپریم کورٹ کھڑے تھے، جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ وکیل کا کام قانونی نکات اٹھانا ہے ادب سے درباری کھڑے ہوتے ہیں،سی ڈی اے کی نظرثانی درخواست میں ٹھوس نکات تو اٹھائے ہی نہیں گئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وائلڈ لائف بورڈ کا نیا قانون 2024 میں آ چکا ہے، احسن بھون نے کہا کہ تمام فریقین متفق ہیں کہ سول کورٹ میں کیس چلنے دیا جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام وکلاء کا اتفاق ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وکلاء کے اتفاق سے تو عدالتیں نہیں چلتیں،جس قسم کا سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے وہ اتفاق رائے سے نہیں ختم ہوسکتا، عدالتی حکم واپس لینے کیلئے تفصیلی فیصلہ دینا پڑے گا، سپریم کورٹ کی طرح کسی پر اپنا فیصلہ تھوپنا نہیں چاہتے،آپ چاہتے ہیں ہم بھی سپریم کورٹ کی طرح فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کر دیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ،جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

  • کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں کا اظہار لاتعلقی

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں کا اظہار لاتعلقی

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھگوڑے سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں نےشرپسند کمیٹی سےاظہار لاتعلقی کر دیا

    محسن انصاری اور احسن انصاری نے عوام سے انتشاری کمیٹی کی خون ریزی اور تصادم سے دور رہنے کی اپیل کر دی،میرپور میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ؛
    عوامی حقوق کی بات کرنا مناسب ہے لیکن عوامی ایکشن کمیٹی شرپسندی اس راہ پر چل رہی ہے جس کا انجام بہت برا ہے ،اس انتشاری اور شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہو رہاہے ،لوگوں سے اپیل ہے کہ انتشاری تحریک کا حصہ نہ بنیں اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس سے قتل و غارت اور شرپسندی کو بڑھاوا ملے،

    مفرور اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب بھگوڑے سعد انصاری کے بھائی احسن انصاری نے کہا کہ؛عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والی اس انتشاری عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنیں،کالعدم کمیٹی کے پرتشدد واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسزکے اہلکار بھی ہمارے بھائی ہیں،

    بیرونی ایماء پر آزاد کشمیرمیں افراتفری اور قتل و غارت کرنے والی انتشاری کمیٹی سے ان کے اہلخانہ بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں ،آزاد کشمیر کے غیور عوام ان شرپسند عناصر کے پروپیگنڈا اور گمراہ کن بیانیہ میں نہ آئیں ان کا عوامی مفاد سے کوئی تعلق نہیں ہے

  • امریکی ائیرفورس کا بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر،3 بھارتی ہلاک

    امریکی ائیرفورس کا بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر،3 بھارتی ہلاک

    امریکی ائیرفورس نے بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 3 بھارتی بھی ہلاک ہوگئے۔

    امریکی فوج آبنائے ہرمز کے گرد ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئےہے اور ایسے میں امریکی فضائیہ نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو بحیرہ عمان میں فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنادیا،امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کل اس حملے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک بھارتی جہاز تھا جس پر سوار 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے جن میں سے 3 افراد جو حملے کے بعد سے لاپتا تھے اب ان کے ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یہ بھارتی شہری ہیں۔

    دوسری جانب بھارت نے بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا جس میں آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے خلاف باضابطہ طور پر اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایاہے

  • سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حقِ دفاع بحال کر دیا

    سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حقِ دفاع بحال کر دیا

    عمران خان، وزیراعظم شہباز شریف ہتک عزت کیس،سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع بحال کردیا

    عمران خان کا حق دفاع بحال کرنے فیصلہ دو ججز کی اکثریت سے دیا گیا،حق دفاع ختم رکھنے کے حق میں ایک جج کا اختلافی نوٹ شامل ہے،بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا،اکثریتی فیصلہ میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کا حق دفاع بحال کرکے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے،مختصر فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے کھلی عدالت میں سنایا،فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان کی حق دفاع کرنے کیخلاف نظرثانی اپیل منظور کی جاتی ہے،

    2017 میں عمران خان نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر پانامہ کیس واپس لینے کیلئے رقم کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نےعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا،ہتک عزت کا کیس 8 سال سے ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے،شہباز شریف بطور وزیراعظم ہر کیس میں ویڈیو لنک کے زریعے ٹرائل میں پیش ہوتے رہے،عمران خان نے ٹرائل کورٹ میں 70 سے زائد مرتبہ التوا مانگا،چار سال کی تاخیر سے عمران خان نے ہتک عزت کیس میں جواب جمع کرایا،ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے بھی حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ بحال رکھا تھا،عمران خان نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے حق دفاع ختم کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سنی تھی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نےعمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،جسٹس عائشہ ملک نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا،نظرثانی اپیل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنی،بنچ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے

  • بہاولنگر،ڈی سی اور ڈی پی او کا  امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ

    بہاولنگر،ڈی سی اور ڈی پی او کا امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ

    بہاولنگر باغی ٹی وی محمد عرفان نامہ نگار ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او محمد عمران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ،سکیورٹی اداروں کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔

  • اوکاڑہ ،غیر قانونی سگریٹس کے خلاف سخت کاروائیاں ناگزیر ہیں، ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ ،غیر قانونی سگریٹس کے خلاف سخت کاروائیاں ناگزیر ہیں، ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، آرمی افسران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سمگلنگ، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس، بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن والے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مدارس کی رجسٹریشن اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قانون کی بالادستی کے لیے تمام اداروں کو کوارڈینیشن کے فروغ کے بھی احکامات دیے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف سخت کاروائیاں ناگزیر ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تنگ کرنے کی جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے کاروبار کو ریگولیٹ کیا جانا ازحد ضروری ہے۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے لیے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

  • سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی کسٹمز حکام کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ

    سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی کسٹمز حکام کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی کسٹمز حکام کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ، انہوں نے ضلع کے متعدد پٹرول پمپس کی انسپکشنز میں اور مشترکہ کاروائی کے دوران متعدد پٹرول پمپس کے قانونی ریکارڈ، بالخصوص "کے” فارم (K-Form)، این او سیز اور دیگر ضروری دستاویزات کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پٹرول پمپس مالکان نے موقع پر مطلوبہ قانونی کاغذات اور حفاظتی سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔

    سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ پٹرول پمپس پر "کے” فارم کی موجودگی اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد قانوناً لازمی ہے۔ جو پمپس مالکان مقررہ وقت کے اندر اپنے مکمل کاغذات پیش نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سول ڈیفنس آفیسر نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق پٹرول پمپس کی انسپیکشن کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور کاغذات کی عدم فراہمی پر پٹرول پمپس کے مالکان کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا۔

  • قصور پیرو والا روڈ پر 10 روز سے ٹرانسفارمر خراب، علاقہ پانی کی شدید قلت کا شکار

    قصور پیرو والا روڈ پر 10 روز سے ٹرانسفارمر خراب، علاقہ پانی کی شدید قلت کا شکار

    قصور( طارق نوید سندھو سے ) پیرو والا روڈ میں گزشتہ 10 روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پورا علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش سے گھروں کے ساتھ ساتھ مساجد میں بھی پانی ناپید ہو چکا ہے، جبکہ واٹر پمپ بند ہونے سے شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ متعدد بار شکایات کے باوجود لیسکو حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔علاقہ مکین خالی برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔شہریوں نے اعلیٰ لیسکو حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

  • آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کیلئے صومالی قیادت سے رابطے میں ہیں، صومالی قزاقوں نے کارگو شپ پر پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان ایران امریکا تنازع کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، صومالی وزیر خارجہ نے پاکستانی مغویوں کی رہائی کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حقان فیدان سے بھی رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت حل طلب تنازعات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم کررہا ہے، پاکستان آٹھ دہائیوں پُرانے کشمیر تنازع کا حل چاہتا ہے، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے کسی بھی اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے، پانی 25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے لائف لائن ہے۔

  • الیکٹرانک میڈیا چینلز مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات

    الیکٹرانک میڈیا چینلز مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا چینلز مشکلات کا شکار ہیں،

    عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیو، ماحولیات کے بارے میں آگاہی مہم سمیت تمام پبلک ایڈورٹائزمنٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن تمام الیکٹرانک میڈیا کی نمائندہ ایسوسی ایشن ہے، چینلز کو ریٹنگ کے حساب سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں، پچھلے دو سے اڑھائی سالوں میں حکومت کے تمام اداروں کی تمام تشہیری مہمات کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے کی رقم بنتی ہے، تمام چینلز ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، پیمرا کے قوانین پر بھی عمل کرتے ہیں، چینلز پر اپوزیشن اور حکومت کو برابر کوریج ملتی ہے،الیکٹرانک میڈیا کو بچانے اور اسے ترقی دینے کے لئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، سنو نیوز کا شکر گذار ہوں انہوں نے کچھ لوگوں کو واپس ملازمتوں پر بحال کیا،

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہو رہا تھا،اجلاس کے آغاز میں ہی کورم کی نشاندہی کی گئی،کورم کی نشاندہی اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کی،حکومت آج بھی کورم مکمل کرنے میں ناکام رہی،قومی اسمبلی کی کارروائی کورم پورا ہونے تک ملتوی کر دی گئی