Baaghi TV

Blog

  • کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز گٹھ جوڑ بے نقاب

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز گٹھ جوڑ بے نقاب

    کالعدم انتشاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورشرپسند عناصرکا پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا سے گٹھ جوڑایک بارپھرآشکارہوگیا

    شرپسند سیاسی عناصرکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کوسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے لگے بھار ت کا گودی میڈیا حسبِ وطیرہ ان پر تشدد ، پرانی اور جعلی وڈیوز کو منظم انداز میں مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے بھارتی گودی میڈیا نےکراچی کے احتجاج کی پرانی ویڈیوز چلا کر آزاد کشمیرکی جعلی منظرکشی کی تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکےحکومتِ آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت ممنوع قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا "عوامی مزاحمت” کا پروپیگنڈا کرتا رہا،کچھ ملک دشمن بھگوڑے یوٹیوبرز اور مخصوص سیاسی جماعت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایماء پرگودی میڈیا کے ساتھ مل کرپاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے ظاہرہوتا ہے کہ اس منظرنامے کے پیچھے بھارت اور کالعدم کمیٹی کا گٹھ جوڑ ہے،شرپسند افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر جعلی اور اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

  • ٹرمپ خاندان نے کرپٹو منصوبوں سے 2.3 ارب ڈالر کما لیے

    ٹرمپ خاندان نے کرپٹو منصوبوں سے 2.3 ارب ڈالر کما لیے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی جانب سے کرپٹو کرنسی منصوبوں کے ذریعے حاصل کی جانے والی آمدن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق ٹرمپ خاندان نے جنوری 2025 سے اب تک کم از کم 2.3 ارب ڈالر کمائے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ آمدن مختلف کرپٹو منصوبوں، بشمول ورلڈ لبرٹی فنانشل، ٹرمپ میم کوائن اور دیگر وابستہ کمپنیوں کے ذریعے حاصل کی گئی۔ ان منصوبوں میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور قیمتوں میں کمی کے باعث ایک ملین سے زائد سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر تقریباً 2.3 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ سرمایہ کاروں نے بھاری مالی نقصان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی شفافیت اور ان کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک موجودہ صدر کے کاروباری مفادات اور کرپٹو منصوبوں میں شمولیت مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات کو جنم دیتی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان پر لگائے جانے والے مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تمام سرگرمیاں قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔

  • سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں 12 جون تک درمیانی سے شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 15 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • تین گھنٹے کھیتوں میں سوئی رہنے والی بچے پولیس نے ڈھونڈ لی

    تین گھنٹے کھیتوں میں سوئی رہنے والی بچے پولیس نے ڈھونڈ لی

    قصور
    لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کھیتوں سے بحفاظت مل گئی

    قصور کے تھانہ صدر قصور کے علاقے موضع کیسر گڑھ میں لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی فاطمہ کو پولیس نے تین گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا

    پولیس کے مطابق کوٹ حلیم خان کے رہائشی رفاقت کی بیٹی فاطمہ اپنے ننھیال آئی ہوئی تھی جہاں کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی
    اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر ذوالفقار بھٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی تلاش شروع کر دی

    پولیس نے گھر گھر تلاشی، زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ، مساجد میں اعلانات، فصلوں میں سرچ آپریشن اور سوشل میڈیا پر بچی کی تصویر شیئر کرنے سمیت تمام ممکنہ اقدامات کیے۔ بعد ازاں ایس ایچ او ذوالفقار بھٹی نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیتوں میں دوبارہ سرچ کی تو بچی وہاں سوئی ہوئی حالت میں مل گئی۔

    بچی کے بحفاظت ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعا دی۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے ایس ایچ او ذوالفقار بھٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

    پولیس نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ کھیل کود کے دوران اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں اکیلا نہ چھوڑیں

  • یواے ای سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالاگیا

    یواے ای سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالاگیا

    قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکہ جنگ کے دوران وہاں کے سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن بھیجا گیا ہے،ان کی جائیداد بھی ورثا کے حوالے کی جارہی ہے،اگر کسی کو اس میں کوئی دشواری ہے تو آگاہ کرے ،وزارت خارجہ اس میں معاونت کرے گی۔

    قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کے چند ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آئے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ،انہوں نے کچھ دیر نعرہ بازی کی اور پھر نشستوں پر چلے گئے ، وقفہ سولات میں ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ تین ممالک میں قیدیوں کے حوالے سے سوال تھا،ان میں سپین،پرتگال اور برطانیہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی نہیں ہے۔ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 2024 اور 2025ء میں 9 قیدیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو چھڑانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ اس معاملہ کو خاص طور پر دیکھا جائے۔شہر یار آفریدی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی باہر جانے والوں کو ڈاکومنٹیشن کا سامنا ہوتا ہے، پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر پاسپورٹ کے حامل لوگوں کو بھی روکا جاتا ہے۔ لیبیا، خلیجی ممالک سے بغیر دستاویزات کے یورپی ممالک میں جانے کی کوشش کرتے ہیں ،ایسے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 100 ایف آئی اے اہلکار نوکری سے نکالے گئے۔ علی محمد خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مردان کے ایک رہائشی کو اٹلی میں گاڑی میں جلا دیا گیا، اس بچے کی میت پاکستان لائی جائے، وہ غریب لوگ ہیں ان کی مالی معاونت کی جائے۔ وفاقی وزیر عون چوہدری نے کہا کہ ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔کیس ایم ڈی کو بھجوایا ہے۔ اس پاکستانی کے ساتھ وہاں ظالمانہ سلوک ہوا ہے، ان کے لواحقین کے تینوں مطالبات پورے کریں گے۔ سفارتخانہ کو بھی ضروری ہدایت کردی گئی ہے۔

    طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے خلاف خاص طور پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ وہاں کی حکومت سب کے ساتھ انضباطی کارروائی کررہی ہے۔

    پارلیمانی سیکرٹری میاں خان نے ایوان کو بتایا کہ 12 پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر تضاد پنجاب میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجبوریاں ہیں دنیا بھر میں پٹرول مہنگا ہوا ہے، پارلیمانی سیکرٹری عامر طلال دین وقفہ سوالات میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا ایگریمنٹ نجکاری جب ہوا تھا تو اس کے مطابق ادارے کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کو بڑھانا تھا ادارے نے 200 میگا واٹ بجلی اضافی پیدا کی ہے نجکاری کے بعد اب تک اس ادارے میں 4.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے 2ہزار میگا واٹ بجلی کے الیکٹرک کو دی جا رہی ہے۔ 2024 سے 2030ء کے عرصے کے دوران مزید دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے، اجلاس میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023ء میں ترمیم کے بل کو منظور کر لیا گیا۔

    ایوان نے اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن و ایکٹ 2013ء میں ترمیم کے بل کی بھی منظوری دے دی۔ اس بل میں نعیمہ کشور کی طرف سے پیش کی جانے والی ترمیم کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ عوام کے اندر مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ سے تھا اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ابرار احمد نے یہ رپورٹس پیش کی اور ایوان نے رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر سے صرف نظر کرنے کی تحریک کو بھی منظور کر لیا۔

    قومی اسمبلی میں محترمہ زہرا ودود فاطمی محترمہ ہما اختر چکتائی محترمہ تمکین اختر نیازی محترمہ شہناز سلیم ملک اور محترمہ آسیہ تنولی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں ملک بھر میں اور بالخصوص بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے مسئلے کو اٹھایا گیا تھا، توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کے حوالے سے دو بار خبریں آئی تھیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق تونسہ سے اور دوسرا کا اسلام آباد سے تھا، وزیراعظم نے اس پر کمیٹی بنائی تھی، ایچ آئی وی ایڈزکے واقعات تونسہ کراچی اور لاڑکانہ سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور ان پر ضروری ایکشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تخمینہ ہے کہ اس وقت ملک میں تین لاکھ 66 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں، ہمارے سینٹرز پر 84 ہزار لوگ لسٹڈ ہیں جن میں سے 66 ہزار بیمار ادویات لے رہے ہیں۔ ایچ آئی وی ایڈز کی دوائیاں دکانوں پر دستیاب نہیں ہے یہ سینٹر سے لینا پڑتی ہے جو لوگ لسٹڈ ہیں ان میں سے بھی 20 ہزار افراد مسنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز لا علاج مرض نہیں ہے اگر اس کی دوا لے لی جائے تو مبتلا شخص نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پانچ قسم کی سرنجوں کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔ بیرون ملک سے ڈیپورٹ ہونے والے افراد کو میڈیکل چیک اپ کے بغیر جانے نہیں دیا جاتا، کراچی تونسہ اور لاڑکانہ میں سرنجز کے غلط استعمال کی وجہ سے بچوں میں ایچ آئی وی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں اسلام آباد کے رہائشی 210 ہیں، 90 فیصد بالغ اس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آر ٹی مراکز کی تعداد 52 سے بڑھا کر 92 کی کی گئی ہے اور تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ہسپتالوں میں سکن کراس کرنے میں ایچ آئی وی ، یرقان کے ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی سمی اظہر خان لغاری کے بیٹے کی وفات، ایف سی کے جوانوں کی شہادت اسلام آباد مری ایکسپریس وے کہ حادثہ جہاں بحق ہونے والوں اور مظفرآباد میں فوج کے ہیلی کاپٹر کہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

  • پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ  کا ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

    ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی
    پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیت لیا،فاٸنل میں افغانستان کو 0-2سے شکست دی،شاٸق دوست نے 24ویں منٹ میں گول کیا ،پاکستان نے ایکسٹرا ٹاٸم میں دوسرا گول کیا،پاکستان نے 64سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیتا،ہاکستان آخری بار 1962 میں مردیکا کپ کے فاٸنل میں پہنچا تھا ،پاکستان نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھاٸی ،ایونٹ گروپ میچ میں پاکستان نے مالدیپ اور افغانستان کوشکست دی تھی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ ڈرا ہوا تھا،صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی نے ٹیم کو مبارکباد دی ہےمحسن گیلانی نےقومی ٹیم کیلٸے انعام کا اعلان بھی کیا

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ملک کا پرچم بلند رکھے گی۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، فٹبالرز نے میدان میں شاندار کھیل اور غیر معمولی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی، طویل عرصے بعد پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹائٹل جیتنا پاکستان فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے، فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح ہر اسپورٹس مین کے لیے باعثِ تقلید اور حوصلہ افزاء ہے۔

  • ایران کی جانب سے جواب نہ ملنے پر ٹرمپ برہم

    ایران کی جانب سے جواب نہ ملنے پر ٹرمپ برہم

    واشنگٹن: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر مسلسل خاموشی اور جواب میں تاخیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید برہم ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔

    رپورٹ کے مطابق دو سینئر امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ ایران پر حملے کا فوری سبب ایک اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا واقعہ تھا، تاہم اصل پس منظر میں صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مایوسی شامل تھی کیونکہ ایران نے دو ہفتوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود امریکی تجاویز کا کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا تھا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق کارروائی کا مقصد خطے میں امریکی اثرورسوخ کو بڑھانا تھا، تاہم اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ جانی نقصان نہ ہو تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے دروازے مکمل طور پر بند نہ ہوں۔ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ جب امریکی لڑاکا طیارے اپنے اہداف کی جانب روانہ ہوئے تو ایران کو پیشگی آگاہ کردیا گیا تھا کہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اہلکار کے مطابق اگر اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ہلاک ہو جاتے تو صورتحال کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی تھی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی دوران قطر ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھا اور قطری حکام تہران کے ساتھ رابطے میں تھے تاکہ مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ حملے سے چند گھنٹے قبل وائٹ ہاؤس نے ایران سے جواب حاصل کرنے کی ایک اور کوشش کی اور خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔امریکی اہلکاروں کے مطابق ایران نے جواب دیا تھا کہ اس کا ردعمل ابھی تیار نہیں، تاہم یہ بھی واضح کیا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں مناسب جواب دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز قطری اور ایرانی حکام کی ملاقات کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ دیکھیں گے کہ مجوزہ معاہدے کا کیا بنتا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ گزشتہ ماہ طے پا سکتا تھا، لیکن 29 مئی کو وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہونے والے اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت میں دو ترامیم کی درخواست کر دی تھی، جس کے باعث پیش رفت رک گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے اور ثالثی کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

  • امریکا کے ایران پر حملے، آبنائے ہرمزمیں بھی جھڑپیں،ایران کے بحرین،کویت پر جوابی حملے

    امریکا کے ایران پر حملے، آبنائے ہرمزمیں بھی جھڑپیں،ایران کے بحرین،کویت پر جوابی حملے

    امریکا نے ایران پر پھر حملے شروع کر دی ہیں اور تہران سمیت مختلف شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

    ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت تہران اور ایرانی شہربندرعباس میں بھی دھماکا سنا گیا ہے،ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ قشم اور ہینگام جزائر پر میزائل حملے ہوئے ہیں جبکہ ایرانی بندرگاہ گر گان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں،امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں، یہ حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیےجارہے ہیں،ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور امریکی افواج کے درمیان سمندر میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب ،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر جاری حملوں میں کوئی کردار نہیں۔

    امریکا کی جانب سے آج رات ایران پر بڑے حملے کے اعلان کے بعد ایرانی شہر سیریک اور میناب میں دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں فی الحال نوعیت معلوم نہیں ہوئی۔ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے.

    امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے،ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں

    امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی ،ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا ، آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں، ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کو کہا ہے،ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات کی، امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے،امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔ اگرایران نے ڈیل نہ کی تو بمباری سے انکا براحال کردیں گے،دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ٹرمپ کا ایرانی حکام سے رابطے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔

    امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کارروائی کی۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16 طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائرکیے جانے پر ایف 16 طیارہ بھاگنے پرمجبور ہوگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

    امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
    اسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے، بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیاں کیں۔

  • 
سندھ اسمبلی کے قریب موبائل مارکیٹ میں بڑی ڈکیتی، 55 موبائل فون لوٹ لیے گئے

    
سندھ اسمبلی کے قریب موبائل مارکیٹ میں بڑی ڈکیتی، 55 موبائل فون لوٹ لیے گئے

    ‎کراچی کے ریڈ زون میں واقع سندھ اسمبلی کے قریب موبائل مارکیٹ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے نے تاجروں اور شہریوں میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔
    ‎اطلاعات کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان مارکیٹ میں داخل ہوئے اور مختصر وقت میں متعدد دکانوں سے قیمتی موبائل فونز چھین لیے۔ ملزمان واردات کے دوران دو کارٹن اور ایک بیگ بھی اپنے ساتھ لے گئے جن میں بڑی تعداد میں موبائل فون موجود تھے۔
    ‎ابتدائی معلومات کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر 55 موبائل فون لوٹے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان منظم انداز میں کارروائی کرتے ہوئے باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    ‎واقعے کے بعد مارکیٹ کے تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حساس علاقے اور ریڈ زون کے قریب بھی ایسی وارداتوں کا ہونا سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے۔
    ‎واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو (یا آزاد خان، جیسا کہ رپورٹ میں درج ہے) نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔
    ‎پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ تفتیشی حکام کو امید ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں پیش رفت ہو سکے گی۔
    ‎شہری اور تاجر تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی مراکز، خاص طور پر قیمتی الیکٹرانکس کی مارکیٹوں میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ اس نوعیت کی وارداتوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

  • 
وفاقی حکومت کے قرضے 81.9 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

    
وفاقی حکومت کے قرضے 81.9 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

    ‎پاکستان کی وفاقی حکومت کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس سے ملکی مالیاتی صورتحال اور قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے بڑھ کر 81 ہزار 930 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت کو مالی ضروریات پوری کرنے، بجٹ خسارے کو قابو میں رکھنے اور سابقہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑا۔
    ‎اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل 2026 کے ایک ماہ کے دوران مرکزی حکومت کے قرضے میں 1 ہزار 406 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو قرضوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قرضوں میں تیزی سے اضافہ حکومتی مالیاتی دباؤ، بلند شرح سود اور قرضوں کی ادائیگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بھی جڑا ہوا ہے۔
    ‎معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت مالیاتی استحکام، ٹیکس اصلاحات اور محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاہم قرضوں کا حجم اب بھی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ قرضوں میں اضافے کا اثر ترقیاتی اخراجات، سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری اور مالیاتی خودمختاری پر بھی پڑ سکتا ہے۔
    ‎دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ معاشی اصلاحات، برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ بہتری اور محصولات کے اہداف حاصل ہونے سے مالی صورتحال میں بتدریج استحکام آئے گا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور غیر ضروری اخراجات میں کمی ناگزیر ہوگی۔
    ‎اقتصادی حلقوں کے مطابق آنے والے مالی سال میں حکومت کو ایک طرف قرضوں کی ادائیگی اور دوسری جانب ترقیاتی ضروریات کے درمیان توازن قائم رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا، جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف بھی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔