Baaghi TV

Blog

  • خواجہ سراؤں کے گھر پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کے گھر پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ کی نورانی کالونی میں خواجہ سراؤں کے گھر پر حملے کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں دو افراد کو گھر میں زبردستی داخل ہو کر خواجہ سراؤں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت انیس اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراؤں کے گھر پر دھاوا بولا، انہیں گھر خالی کرنے کا کہا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ مکان ان کی ملکیت ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بیوی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر شدید زخمی کرنے والا شوہر گرفتار

    بیوی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر شدید زخمی کرنے والا شوہر گرفتار

    لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں بیوی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر شدید زخمی کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق تین روز قبل پیش آنے والے واقعے میں 25 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی تھی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں الزام عائد کیا کہ اسے اس کے شوہر نے آگ لگائی تھی۔خاتون کے بیان کی روشنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمے کی تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پولیس ناکے پر فائرنگ، دوہرے قتل کا اشتہاری ملزم ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک

    پولیس ناکے پر فائرنگ، دوہرے قتل کا اشتہاری ملزم ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک

    باپ بیٹے کا قاتل انجام کو پہنچ گیا گوجرخان پولیس کا جرات مندانہ مقابلہ، چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد
    پی او راولپنڈی کی گوجرخان پولیس کو شاباش سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم ہلاک، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری
    گوجر خان (قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں رات گئے پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دوہرے قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم غلام رسول ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے رات گئے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور ملزمان کی اپنی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا ایک ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم غلام رسول انتہائی خطرناک ریکارڈ یافتہ تھا جو قتل، اقدامِ قتل اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے حال ہی میں عید کے روز تھانہ مندرہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ڈریال ماہندر کے رہائشی باپ جاوید اور اس کے بیٹے سبیل کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور روپوش تھا۔ ملزم قبل ازیں بھی دوہرے قتل کے ایک مقدمے میں سزایافتہ رہ چکا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ ریس کورس کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، اور ایس ایچ او گوجر خان طیب ظہیر بیگ سمیت پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • اسکرین پر واپسی سے متعلق خبروں پر   کترینہ کیف کا ردعمل آ گیا

    اسکرین پر واپسی سے متعلق خبروں پر کترینہ کیف کا ردعمل آ گیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اسکرین پر واپسی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کی آفیشل ٹیم نے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف 2027ء میں اداکاری کی دنیا میں دوبارہ سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور وہ کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا ڈیبیو بھی کر سکتی ہیں۔تاہم اداکارہ کی آفیشل ٹیم نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کترینہ کیف کی واپسی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹس بے بنیاد اور محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ ٹیم کے مطابق اس حوالے سے کوئی باضابطہ منصوبہ یا اعلان موجود نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو آخری بار جنوری 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم میری کرسمس میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے سراہا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی اور خاندان کو وقت دینے کے لیے شوبز سرگرمیوں سے وقفہ اختیار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو بھارتی ریاست راجھستان کے ایک شاہی ریزورٹ میں نجی مگر پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

  • وفاقی وزیر  جام کمال سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیر جام کمال سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد کی ملاقات

    وفاقی وزیر جام کمال سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں تمباکو صنعت کو درپیش مسائل، بجٹ تجاویز اور غیر قانونی تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ٹی سی وفد نے غیر قانونی سگریٹ تجارت کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے، رسمی معیشت سرمایہ کاری، روزگار اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے،غیر دستاویزی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانا پائیدار ریونیو میں اضافے کا مؤثر ذریعہ ہے،پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی بدولت سرمایہ کاری کے بڑے مواقع رکھتا ہے،دنیا سرمایہ کاری کے حصول کے لیے مسابقت کر رہی ہے ،

    پی ٹی سی نے اسمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کیا،تمباکو صنعت کی درآمدات کے لیے فائنل ٹیکس رجیم بحال کرنے کی درخواست کی،جام کمال خان نے تمباکو صنعت کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کی یقین دہانی کروائی،وزیر تجارت نے پی ٹی سی کو اپنی سفارشات باضابطہ طور پر جمع کرانے کو کہا اور کہا کہ تمباکو صنعت کے مسائل اور تجاویز متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے،

  • علی بلوچ اور شیر محمد کا فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار

    علی بلوچ اور شیر محمد کا فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار

    گوادرسے تعلق رکھنے والے علی بلوچ اور شیر محمد نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

    گوادر سے تعلق رکھنے والے علی بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی اقرا گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اوراس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوئیں۔علی بلوچ نے کہا کہ تمام رشتہ داروں اورجاننے والوں نے ممکنہ مقامات پراس کی تلاش کی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ علی بلوچ نے واضح کیا کہ وہ اورانکے خاندان کے تمام افراد اقرا کے کسی بھی غیرقانونی،ریاست مخالف یا غلط اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔گوادر کے شہری شیرمحمد نے بھی پریس کانفرنس میں اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حنیفہ2 جون2026 سےلاپتہ ہے، تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا۔بیٹی نے قانون،ریاست یا معاشرتی اقدارکیخلاف راستہ چنا تو خاندان ذمہ دارنہیں ہوگا۔حنیفہ کے حوالے سے کیے جانے والے کسی بھی پروپیگنڈے سے ہمارا تعلق نہیں۔ شیر محمد کا کہنا تھا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی شہری ہوں،آئین وقانون کااحترام کرتاہوں۔

  • کاکروچ جنتا پارٹی کے ڈر سے کانپتی مودی سرکار کا بھیانک چہرہ عالمی میڈیا پر عیاں

    کاکروچ جنتا پارٹی کے ڈر سے کانپتی مودی سرکار کا بھیانک چہرہ عالمی میڈیا پر عیاں

    عالمی میڈیا نےکاکروچ جنتا پارٹی کے بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے کہنے والی مودی حکومت کا خوف بے نقاب کر دیا

    غیر مقبول مودی حکومت نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش میں عالمی سطح پر رسوا ہونے لگی ۔عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کو قومی سلامتی کا خطرہ بتا کرعالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ عالمی میڈیا بی بی سی، سی این این سمیت دیگر اداروں نے بھی مودی کی طلبہ مخالف کارروائیوں کی تصدیق کی۔بھارتی حکومت کی کاکروچ جنتا پارٹی پر پابندی نے بین الاقوامی سطح پرمودی حکومت کی کمزوری کو اجاگر کیا۔ناروے میں مودی کا صحافی کے سوال سے بھاگنا اور بھارتی سفارتخانے کی بدتمیزی نے پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی بدنامی مزید بڑھا دی۔

    عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت بھارت کے اندرونی حالات سنبھالنے اور نوجوان نسل کی امیدیں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔عالمی سطح پر بےعزتی کے بعد نوجوان نسل کی بغاوت سے بھاگنے والے مودی کی ساری چالیں ناکام ہو چکی ہیں۔

  • سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری،پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں

    سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری،پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں

    پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی،فیلڈ مارشل کا سفارتی روابط،علاقائی امور میں کردار نمایاں سامنے آیا ہے

    سول و عسکری قیادت کی متحرک سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں ایک مؤثر اور معتبر کردار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ایران، امریکہ جنگ بندی اور خطے کے اہم معاملات میں پاکستان کے فعال کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق، حالیہ برسوں میں پاکستان نے اپنی سفارتی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور امریکہ سمیت اہم عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت حاصل کی ہے۔ جریدے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سفارتی رابطوں اور علاقائی امور میں کردار کو بھی نمایاں قرار دیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی قیادت کی مربوط حکمتِ عملی، واضح وژن اور مؤثر فیصلہ سازی کے باعث پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہوئی اورعالمی سطح پر ملک کا کردار مزید مستحکم اور مؤثر انداز میں سامنے آیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے وفود کی گلگت میں حکومت سازی کیلئے مشاورتی ملاقات

    پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے وفود کی گلگت میں حکومت سازی کیلئے مشاورتی ملاقات

    گلگت بلتستان میں بہت بڑا بریک تھرو، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کی گلگت میں مشاورتی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے دوران حکومت سازی کے لیے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد سے گلگت میں اہم ملاقات کی،پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، سندھ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شریک تھے،

    ملاقات میں حکومت سازی پر تجاویز سمیت مختلف ملکی و قومی امور پر بھی گفتگوکی گئی،دونوں وفود کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،پیپلز پارٹی وفد کا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے،حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے،

  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہریوں کا ایک بار پھر پاکستان سےوالہانہ محبت کااظہار

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہریوں کا ایک بار پھر پاکستان سےوالہانہ محبت کااظہار

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک شہری کو پاکستانی قومی نغمے بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی مظالم اورسخت پابندیاں بھی مقبوضہ وادی کے شہریوں کے دلوں سےپاکستان کی محبت نہ نکال سکیں
    مقبوضہ کشمیرسے شہریوں کےمسلسل پیغامات پاکستان کیساتھ ان کی لازوال وابستگی کا اظہار ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں غیورکشمیری بھارتی جھنڈوں کے حصار میں پاکستانی قومی نغموں سے واضح پیغام دے رہا ہے،مقبوضہ کشمیرسےشہری کی یہ ویڈیو ان شرپسندعناصرکیلئے بھی کھلاپیغام ہےجوآزادکشمیرکےامن کوداو پرلگانے کی سازش میں ملوث ہیں،سوشل میڈیا پر کشمیری شہری کی وائرل ویڈیو نےثابت کردیا کہ کشمیریوں کی واحد پہچان پاکستان ہے، بھارتی پابندیوں اور سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود مقبوضہ وادی کے بعض شہری پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص بھارتی جھنڈوں کے درمیان پاکستانی قومی نغمے چلاتا دکھائی دیتا ہے، یہ ویڈیو کشمیری عوام اور پاکستان کے درمیان جذباتی تعلق کی علامت ہے۔