Baaghi TV

Blog

  • اقوام متحدہ کی ایران اور امریکا سے مزید حملے روکنے کی اپیل

    اقوام متحدہ کی ایران اور امریکا سے مزید حملے روکنے کی اپیل

    ‎اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور امریکا سے ایک دوسرے کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کسی بھی وقت مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
    ‎اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ فریقین مزید حملوں کے جواز تلاش کرنے کے بجائے صورتحال کو قابو میں لانے پر توجہ دیں۔ ان کے مطابق خطے میں جنگ بندی کی امید پیدا ہوئی تھی، تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتحال ایک محدود جنگ بندی سے دوبارہ کشیدگی کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
    ‎سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رواں ہفتے دونوں جانب سے وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں، جس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات کو معمولی واقعہ سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ تنازع کسی بھی وقت بڑے پیمانے کی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
    ‎انتونیو گوتریس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتائج پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ عالمی معیشت، توانائی کی منڈیاں، بین الاقوامی تجارت اور سلامتی کی صورتحال بھی اس بحران سے متاثر ہو سکتی ہے۔
    ‎انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل، ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سیاسی سمجھوتہ ہی دیرپا امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
    ‎اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔ ان کے مطابق موجودہ بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی ادارے خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچانے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی رابطے بتدریج بڑھنے کا انکشاف

    بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی رابطے بتدریج بڑھنے کا انکشاف

    بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی رابطے بتدریج بڑھنے کا انکشاف سامنے آیا ہے،

    نئی دہلی افغانستان میں اپنے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں مصروف ہے،معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ اور افغان پالیسوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارت نے داخلی دباؤ کے باوجود طالبان کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے کا راستہ اختیار کر لیا،بھارت طالبان کے ذریعے خطے میں اپنے سکیورٹی مفادات کو تحفظ دینے میں مصروف ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود طالبان کو قبول کرنے کا جواز کیا ہے؟ آرٹیکل میں افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی بارے بھی سخت سوالات شامل ہیں،افغانستان آج صنفی امتیاز اور جبر کی نمایاں ترین مثال بن چکاطالبان سے بڑھتے روابط، افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق سوالات برقرار ہیں،افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیوں بارے تشویش پائی جاتی ہے،افغانستان کے معدنی وسائل اس وقت عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز ہیں،انسانی حقوق کے کارکن طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوششوں پر تنقید کر رہے ہیں

    ماہرین کے مطابق افغانستان میں صنفی حقوق کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے،طالبان کو عالمی قبولیت دینے کی کوششیں خواتین کے حقوق کے سوالات کو پسِ پشت ڈال رہی رہیں،سیاست کے کھیل میں افغان خواتین کے حقوق ثانوی حیثیت اختیار کر چکے،

  • 
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل  بند کرنے کا اعلان کر دیا

    
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا

    ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی اعلان کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی، تیل کی قیمتوں اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی میں اضافے اور امریکی حملوں کے نئے سلسلے کے بعد تہران نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
    ‎ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان "خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز” نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو تمام قسم کی بحری آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق تیل بردار ٹینکروں، تجارتی جہازوں اور دیگر بحری جہازوں پر بھی ہوگا۔
    ‎آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس راستے کی بندش سے عالمی توانائی کی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
    ‎عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ اعلان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔ خطے کے کئی ممالک اور عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے۔
    ‎دوسری جانب امریکا کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی اور اتحادی بحری افواج پہلے ہی خلیج کے پانیوں میں اپنی موجودگی بڑھا چکی ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
    ‎عالمی منڈیوں اور سفارتی حلقوں میں اب نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ کشیدگی مذاکرات کی طرف بڑھے گی یا خطہ مزید فوجی تصادم کی جانب بڑھ جائے گا۔

  • 
یو اے ای سے ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل

    
یو اے ای سے ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل

    ‎متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تقریباً ساڑھے تین ہزار پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کو دی گئی بریفنگ میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران بعض پاکستانی شہریوں نے یو اے ای کے سوشل میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
    ‎قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ بے دخل کیے گئے افراد کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر غیر ملکی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں جرمانے، قید اور ملک بدری شامل ہیں۔
    ‎بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو ان کے قانونی ورثا کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی متاثرہ خاندان کو مشکلات کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ حکام یا وزارت خارجہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
    ‎وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسے تمام پاکستانی خاندانوں کو قونصلر اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی جنہیں جائیداد یا دیگر معاملات میں مسائل پیش آ رہے ہوں۔ حکام کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل رابطے جاری رکھے جاتے ہیں۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین مقامی قوانین اور قومی سلامتی کے تناظر میں نافذ کیے جاتے ہیں، اس لیے وہاں مقیم غیر ملکیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر علاقائی تنازعات، سیاسی معاملات اور سیکیورٹی سے متعلق مواد شیئر کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔
    ‎قومی اسمبلی میں پیش کی گئی معلومات کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میزبان ممالک کے قوانین اور ضوابط کی مکمل پاسداری کریں تاکہ قانونی کارروائی اور ملک بدری جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

  • لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا گینگ گرفتار

    لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں 11 ملکی و غیر ملکی افراد شامل ہیں، جن میں ایک غیر ملکی خاتون سمیت 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور لائیو اسٹریمنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون، لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانک آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر غیراخلاقی ویڈیوز تیار کرکے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم ادارے (این سی سی آئی اے) سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

  • ہیلی حادثہ،پاک فوج کے شہید افسران،جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    ہیلی حادثہ،پاک فوج کے شہید افسران،جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ مظفر آباد میں ادا کر دی گئی۔

    شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی،شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی،بعد ازاں شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

  • کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف 177 ایف آئی آر بحال

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف 177 ایف آئی آر بحال

    مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے احتجاجی مقدمات کے حوالے سے دی گئی سابقہ رعایتیں واپس لیتے ہوئے 177 ایف آئی آرز کو دوبارہ بحال کردیا ہے

    حکومتی مؤقف کے مطابق 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے کے تحت تمام معاملات کو عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم سڑکوں پر آکر احتجاج، دباؤ ڈالنے اور انتشار پیدا کرنے کی سرگرمیاں معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے ختم یا معطل کیے گئے مقدمات کو معاہدے کی شرائط کے مطابق دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین کے خلاف درج ایف آئی آرز بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

    معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہی اور نہ ہی مستقبل میں ایسے کسی رابطے کا ارادہ رکھتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابقہ مراعات کو جبر یا دباؤ کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں، جبکہ معطل مقدمات کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام فیصلے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

  • پچھلے 2 سال میں مہنگائی بتدریج کم ہوئی،وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا

    پچھلے 2 سال میں مہنگائی بتدریج کم ہوئی،وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے پورے مالی سال کی کارکردگی بیان کرتا ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا تھا، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی، امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ سے غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہوئی، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معشیت نے بہتر کارکردگی دکھائی، حکومت بحرانوں سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہی، معاشی ترقی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، توقع تھی رواں مالی سال شرح نمو 4 فیصد سے زائد رہے گی،عالمی سطح پر غیر یقینی صورتِ حال سے بین الاقوامی معیشتوں کو بھی دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ کے بحران کے باوجود معاشی کارکردگی اچھی رہی، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا، سیمنٹ سیکٹر میں 10 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر کی گروتھ 17 فیصد رہی، پیٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد گروتھ ہوئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فی کس اوسط سالانہ آمدن 1751ڈالر سے بڑھ کر 1901ڈالر ہوگئی، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی، جولائی تا مارچ کرنٹ اکاؤنٹ 72 ملین ڈالرز مثبت رہا، زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی،ڈیری اور لائیو اسٹاک کا زرعی معیشت میں 60 فیصد حصہ ہے، برآمدات میں کمی کی وجہ چاول اور چینی کی برآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر کمی ہے، فوڈ اور ٹیکسٹائل سمیت 16 شعبوں میں مثبت رجحان رہا، فری لانسرز کی برآمدات 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 10 کروڑ ڈالرز ہیں، جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر ہو جائیں گے، مینوفیکچرنگ کے 22 شعبوں میں سے 16 شعبوں میں بہتری آئی ہے، اشیاء کی طلب میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، ڈیجیٹل معیشت کا اس میں بڑا اہم کردار ہے،خدمات کے شعبے میں شرح نمو 4.9 رہی، مالیاتی خسارہ 0.7 فیصد اور پرائمری بیلنس سرپلس ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوئی، مالیاتی سائیڈ پر پاکستان سرپلس رہا اور بہتری دکھائی۔ ترسیلات زر بھی گزشتہ ماہ تاریخی طور پر وصول ہوئیں، وزیرِ اعظم برآمدات کو بڑھانا چاہتے ہیں، ترسیلات زر کا بھی دنیا کی معیشتوں میں بڑا اہم کردار ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ترسیلات زر بھیج رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا مزیدکہنا تھا کہ مالی نظم ضبط کی وجہ سے مالیاتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، جولائی تا مارچ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ملک کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے مقابلے میں کم ہو کر 68.5 فیصد پر آگیا۔جولائی تا مئی اوسطاً مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، 29 مئی 2026ء تک زرمبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ ہوا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں کمی کے بعد محض 252 ملین ڈالر رہ گیا، پاکستان کے پاس 2.75 ماہ کی درآمدات کا احاطہ کرنے کے لیے امپورٹ کور موجود ہے، جولائی تا مئی اوورسیز پاکستانیوں نے 33.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھجوائیں، اپریل 2026ء میں ایک ماہ کے دوران 4.3 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلات حاصل ہوئیں، آئی ٹی اور ٹیک برآمدات جولائی تا اپریل 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 959 ملین ڈالر رہا، 1 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقم 12.7 ارب ڈالر کی تاریخی سطح کو چھو گئی،رواں سال اب تک ریکارڈ 11 نئی کمپنیوں کی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ ہوئی، ملک میں 39000 سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے اوپر ہے، نجی شعبے کے قرضوں میں جولائی تا مارچ 934 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا، زرعی شعبے کے لیے جولائی تا مارچ 2162 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے، غریب خاندانوں کے لیے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر 722.5 ارب روپے کر دیا گیا، پی آئی اے، ایف ڈبلیو بی ایل اور ڈسکوز سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام تیز کیا گیا، وزارتوں کے انضمام اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعدد محکموں کو بند کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ شروع کی گئی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے محصولات میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا، افراط زر میں گزشتہ 2 سال میں بتدریج کمی ہوئی، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ترسیلات زر 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، غریب خاندانوں کے لیے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر 722.5 ارب روپے کر دیا گیا، پچھلے 2 سال میں مہنگائی بتدریج کم ہوئی،فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایکسپورٹس 3.8 بلین ڈالرز کراس کر چکی ہیں جبکہ 4.5 بلین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہونی ہیں

  • تحریکِ انصاف کے رکن اقبال آفریدی کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

    تحریکِ انصاف کے رکن اقبال آفریدی کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا۔

    اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کیا گیا ہے،اسپیکر نے کہا ہے کہ اقبال آفریدی نے میرے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، یہ سب ناقابلِ قبول ہے۔بعد ازاں فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جو ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے، ایوان سے خود چلے جائیں، اگر خود نہ گئے تو سیکیورٹی اہلکار زبردستی باہر لے جائیں گے۔

  • جب آپ قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کریں گے تو حکومت کیسے چپ رہے؟خواجہ آصف

    جب آپ قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کریں گے تو حکومت کیسے چپ رہے؟خواجہ آصف

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج ضرور کریں لیکن ادارے کو بے توقیر نہ کیا جائے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور باقیوں نے بھی سزائیں کاٹی ہیں،ہم نے سسٹم اور ایوان کے تقدس کو داؤ پر نہیں لگایا، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں نہیں جانا چاہتا، سوا 2 سال میں کارروائی کا محور تحریکِ انصاف کے لیے ان کے لیڈر ہیں، یہ لوگ ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتے، اس ادارے کو بھی ایک شخص کے لیے نشانہ بنایا،شخصیات تو آنی جانی چیز ہیں، آنے والی نسلیں آگے آئیں گی، بڑی بڑی ہستیاں اس دنیا سے چلی گئیں، اِن لوگوں کے رویے درست نہیں ہیں،ٹھیک ہے لیڈر کی ان کو ہدایات آتی ہوں، مگر کوئی باہر سے اس ادارے کو کاری ضرب نہیں لگا سکتا

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین سے ’کشمیری‘ ہونے کی شناخت کوئی نہیں چھین سکتا۔ پاکستان نے کشمیر کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، اور آج بھی ہماری افواج کے لاکھوں جوان پہاڑوں اور بلند چوٹیوں پر بیٹھ کر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ پنجابی، بلوچ، پشتون اور سندھی ہیں۔ پورا پاکستان آزاد کشمیر کا تحفظ کر رہا ہے،12 سیٹوں کا معاملہ عوام میں لے جائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ ٹھیک ہے کراچی کی ایک سیٹ ہے جس پر چند ہزار ووٹ ہیں، آپ چاہتے ہیں اسمبلی آپ کی مرضی کی آئے؟ میں گفت و شنید کے حق میں ہوں لیکن جب آپ قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کریں گے تو حکومت کیسے چپ رہے؟ کیا یہ ایجنڈا بھارت سے آیا ہے؟کشمیر کے مہاجرین نے پاکستانی سرزمین پر آنے کی قیمت ادا کی ہوئی ہے۔ ہمارے دریا ان کے خون سے سرخ ہو گئے اور آپ کہتے ہیں ان سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے؟ یہاں 25 کروڑ پاکستانیوں کا کشمیر میں اسٹیک ہے،